اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ (اردو) اور القلم قرآن ۲ (عربی) میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

القلم قرآن ۲

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


ادب

  • آخر کب تک؟ ۔۔۔ امجد علی راجا
    ہند و پاک اور کشمیر کے مسائل کسے متعلق ایک نیا نظریہ آخر کب تک؟ ڈرامہ مصنف: امجد علی راجا ڈاؤن لوڈ کریں   پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل مکمل کتاب پڑھیں ….. آخر کب تک؟ ڈرامہ امجد علی راجا ڈرامہ کا مقصد اس کہانی کا مقصد انٹرنیشنل کمیونیٹی اور ہیومن رائیٹس کی توجہ پاکستانی، ہندوستانی اور کشمیری قوموں کی حالتِ زار کی طرف مبذول کرانا ہے، پاکستان اور ہندوستان کی عوام کو یہ شعور دینا ہے کہ پاک ہند دشمنی دونوں ممالک کی عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی کی راہ … Read more
  • اکھان گو منشی ۔۔۔ پروفیسر غلام شبیر رانا
    ایک خاکہ ایک ناولٹ اکھان گو منشی از قلم پروفیسر غلام شبیر رانا ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل مکمل کتاب پڑھیں…… اکھان گو منشی پروفیسر غلام شبیر رانا وہ بات کرتا تو کوئی نہ کوئی اکھان، تلمیح یا ضرب المثل ضرور استعمال کرتا تھا۔ اُس پُر اسرار شخص کا اصل نام تو منشی کھان ایاز تھا مگر چونکہ اُسے پنجابی زبان کے سیکڑوں اکھان زبانی یاد تھے اس لیے شہر کا شہر اُسے اکھان گو منشی کہہ کر پکارتا تھا۔ زندہ تمناؤں اور بیدار اُمنگوں کے رخش پر سوار … Read more
  • سُر کی چھایا ۔۔۔ ناصر کاظمی
    ایک لیجنڈ شاعر کے قلم سے ایک شاہکار ڈرامہ سُر کی چھایا ڈرامہ نگار ناصر کاظمی ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل مکمل کتاب پڑھیں……. سُر کی چھایا ناصر کاظمی تعارف (۱) بقدرِ شوق نہیں ظرف تنگَنائے غزل کچھ اور چاہیے وسعت مرے بیاں کے لیے غالب کا یہ شعر عموماً غزل پر نظم کی برتری ثابت کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے حالانکہ یہاں خیال اور ہیئت کے ناگزیر رشتے کی بات کی گئی ہے۔  ہر سچے فن کار کے ہاں خیال اپنی ہیئت کا تعین خود کرتا … Read more
  • زعفران زار ۔۔۔ مرتبہ: محمد اسد اللہ
    علاقہ ودربھ (مہاراشٹر) کے مزاح نگاروں کا انسائیکلو پیڈیا زعفران زار مرتبہ محمد اسد اللہ مکمل کتاب ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل کتاب کا اقتباس پڑھیں ….. زعفران زار   ودربھ کی منتخب نگارشات   مرتبہ محمد اسد اللہ وجودِ زن باب اول اس باب میں ودربھ کی خواتین قلم کاروں کی طنزیہ و مزاحیہ نگارشات پیش کی جا رہی ہیں۔       شفیقہ فرحت اردو کی مشہور مزاح نگار شفیقہ فرحت کی پیدائش ۲۶؍ اگست ۱۹۳۱ کو ناگپور میں ہوئی تھی۔ انھوں نے اپنی عمر کا بڑا … Read more
  • فردا نژاد ۔۔۔ آفتاب اقبال شمیم، جمع و ترتیب: یاور ماجد، اعجاز عبید
    جدیدیت کا ایک اور  اعلیٰ نمونہ فردا نژاد از قلم آفتاب اقبال شمیم جمع و ترتیب: یاور ماجد، اعجاز عبید ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل مکمل کتاب پڑھیں ….. فردا نژاد آفتاب اقبال شمیم جمع و ترتیب: یاور ماجد، اعجاز عبید آدم زاد کی دعا زمیں کی تنگیوں کو اپنی بخشش سے کشادہ کر کہ سجدہ کر سکوں یہ کیا کہ میرے حوصلوں میں رفعتیں ہیں اور گرتا جا رہا ہوں اپنی فطرت کے نشیبوں میں تری کوتاہیوں میری انا کی سرحدیں ہیں کیا یہ دیواریں سدا اٹھتی رہیں … Read more
  • جس لاہور نئیں ویکھیا ….. ۔۔۔ اصغر وجاہت/ اعجاز عبید
    مشہور ہندی ڈرامے کا اردو روپ جس لاہور نئیں ویکھیا ….. از قلم اصغر وجاہت اردو روپ: اعجاز عبید   ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   مکمل کتاب ہڑھیں….. جس لاہور نئیں ویکھیا  … ہندی ڈرامہ اصغر وجاہت اردو روپ: اعجاز عبید نوٹ اس ڈرامے کے پنجابی مکالمات کی اصلاح / ترمیمات خاص لاہور کے محاورہ کے مطابق لاہور کے فیصل عظیم فیصل  نے کی ہے۔ اس طرح اس ڈرامے کے مکالمے اصل ڈرامے اور مصنف کی دہلی کی پنجابی کی بہ نسبت بھی زیادہ بہتر اور اصل محاورے … Read more
  • ہندوستان کے بانکے ۔۔۔ عبدالحلیم شررؔ
    ادبیات عالیہ میں شامل کلاسیکی مضمون جسے چودھری محمد نعیم مرحوم دنیا کے سامنے لائے ہندوستان کے بانکے از قلم عبدالحلیم شررؔ   ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   مکمل کتاب پڑھیں ….. ہندوستان کے بانکے عبدالحلیم شرر تحقیق: چودھری محمد نعیم جمع و ترتیب: تصنیف حیدر، اعجاز عبید اپنے مضمون ’’پابند ادب انفرادیت:  دہلی اور لکھنؤ میں وضع داری کی مختصر تاریخ‘‘ (مطبوعہ ’اردو ادب‘ کتاب ۳۵۲) میں لکھنؤ کے بانکوں کے ذکر میں میں نے لکھا تھا کہ بانکوں کے بارے میں کوئی مطبوعہ تحریر مجھے دستیاب … Read more
  • قریۂ فکر ۔۔۔ اسلمؔ عمادی
    ایک اور جدید شاعری کا عمدہ نمونہ قریۂ فکر از قلم: اسلمؔ عمادی ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل مکمل کتاب پڑھیں …….. قریۂ فِکر (چوتھا مجموعۂ کلام) اسلم عمادی بسم اللہ الرحمن الرحیم انتساب        ان تمام لوگوں کے نام جو اردو سے محبت کرتے ہیں        تحفہ:        اپنے بچوں لبنیٰ، شاداں، احمد کامران اور احمد ایمن        کے لیے۔ سجدہ میں زندہ رہنا چاہتا ہوں۔ اے خدا میری روشنی نہ کھینچ لے میں نے تو شرر شرر کو جمع کر کے ایک روح ڈھالی ہے جس میں … Read more
  • میرے بھی ہیں کچھ خواب ۔۔۔ ن م راشد، جمع و ترتیب: اے سین پوئی
    اے سین پوئی کے انگریزی ترجمے سے تدوین کی گئی کتاب میرے بھی ہیں کچھ خواب از قلم ن م راشد جمع و ترتیب: اے سین پوئی (باز ترتیب: اعجاز عبید) ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل مکمل کتاب پڑھیں …… بادل (سانیٹ) چھائے ہوئے ہیں چار طرف پارہ ہائے ابر آغوش میں لئے ہوئے دنیائے آب و رنگ میرے لئے ہے ان کی گرج میں سرودِ چنگ پیغامِ انبساط ہے مجھ کو صدائے ابر اٹّھی ہے ہلکے ہلکے سروں میں نوائے ابر اور قطر ہائے آب بجاتے ہیں جلترنگ … Read more
  • اجنبی پرندے ۔۔۔ اسلم عمادی
    اسلم عمادی کا دوسرا شعری مجموعہ اجنبی پرندے از قلم اسلم عمادی ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل مکمل کتاب پڑھیں…… اجنبی پرندے دوسرا مجموعۂ کلام اسلم عمادی عَالیَہ تسنیم کے نام اور محترم والدین کی نذر تعارف محمد اسلم عمادی بی۔  ای (میکانیکل ) انجینئر، بھارت ہیوی الکٹریکلز لمیٹڈ حیدرآباد پیدائش:  ۱۵؍ دسمبر ۱۹۴۸ء تصانیف: نیا جزیرہ ( پہلا مجموعۂ کلام ) ۱۹۷۴ء نظمیں یا محمدؐ بزمِ ہستی میں جسم و جاں تجھ سے وقت و آب و ہوا رواں تجھ سے گہرے اُلجھے ہوئے اندھیروں میں سبز سی … Read more
  • طلوع ۔۔۔ ضیا فتح آبادی، جمع و ترتیب: اعجاز عبید
    سیماب اکبر آبادی کے شاگرد کے قطعات و رباعیات کا مجموعہ طلوع از قلم ضیا فتح آبادی جمع و ترتیب: اعجاز عبید ڈاؤن لوڈ کریں ورڈ فائل پی ڈی ایف فائل ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل مکمل کتاب پڑھیں ….. طلوع ضیا فتح آبادی جمع و ترتیب: اعجاز عبید آرزو کا نہ خُون کر ساقی دل دکھانے سے کچھ تو ڈر ساقی دیکھ گھنگھور وہ گھٹا آئی لا صراحی، پیالہ بھر ساقی کر کیف کی خلّاقی ساقی حسرت نہ رہے باقی ساقی یوں دور ہو جام رنگیں کا ہر لب پر ہو ساقی ساقی چمن میں شور ہے … Read more
  • اگلے موسم کا انتظار ۔۔۔ اسلمؔ عمادی
    ایک اور عمدہ شعری مجموعہ اگلے موسم کا انتظار غزلوں کا مجموعہ اسلمؔ عمادی ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل ٹیکسٹ فائل مکمل کتاب پڑھیں ….. اگلے موسم کا انتظار غزل مجموعہ اسلمؔ عمادی بسم اللہ الرحمن الرحیم الف، ایک اللہ، اللہ اَپنا! الف، ایک احمد ہی آگاہ اَپنا! تعارف محمد اسلم عمادی بی۔  ای (میکانیکل) انجینئر پیدائش:  ۱۵؍ دسمبر ۱۹۴۸ مطبوعہ تصانیف: نیا جزیرہ (پہلا مجموعہ کلام) ۱۹۷۴ء اجنبی پرندے (دوسرا مجموعہ کلام) ۱۹۸۹ء اس کے لئے سہہ لینا ہر اک سانس کی بے ہودہ سی ذلت یعنی کہ تری راہ … Read more
  • سایہ نورد ۔۔۔ آفتاب اقبال شمیم، جمع و ترتیب: یاور ماجد، اعجاز عبید
    یاور ماجد کی ویب سائٹ سخن سرا ڈاٹ کام سے ماخوذ سایہ نورد غزلیں آفتاب اقبال شمیم جمع و ترتیب: یاور ماجد، اعجاز عبید ڈاؤن لوڈ کریں ورڈ فائل پی ڈی ایف فائل ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل مکمل کتاب پڑھیں ….. سایہ نورد آفتاب اقبال شمیم جمع و ترتیب: یاور ماجد، اعجاز عبید زمیں کی کشت میں بو، آندھیوں میں پال مجھے غلام گردشِ ایام سے نکال مجھے میں اپنے ظرف میں ٹھہرا ہوا سمندر تھا چھلک رہا ہوں، ذرا دے میرے مثال مجھے جلا چراغ تو شب سائیں سائیں کرنے لگی ذرا سی موج طرب کر … Read more
  • کہانی والی خالہ اور دو مزید کہانیاں ۔۔۔ جاوید صدیقی، جمع و ترتیب: اعجاز عبید
    اعجاز عبید کی جمع و ترتیب ایک اور شاہکار برقی کتاب کہانی والی خالہ اور دو مزید کہانیاں از قلم جاوید صدیقی جمع و ترتیب: اعجاز عبید ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل ٹیکسٹ فائل مکمل کتاب پڑھیں ….. کہانی والی خالہ اور دو مزید کہانیاں جاوید صدیقی جمع و ترتیب: اعجاز عبید کہانی والی خالہ ماگھ کی پہلی مہاوٹ گری تو جلدی جلدی سارے گدے لحاف نکالے گئے۔ اُنھیں دھوپ دی گئی۔ کچھ نئی رضا ئیاں بنوائی گئیں۔ صدریاں، سویٹر اور شا لیں بھی صندوقوں سے باہر آ گئے۔ دالان میں … Read more
  • آنکھیں : مختلف شعراء کی ۵۴ غزلیں ۔۔۔ ترتیب: نا معلوم، اعجاز عبید
    یک موضوعی برقی شعری مجموعہ آنکھیں فیس بک سے ماخوذ ترتیب نا معلوم، اعجاز عبید ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل ٹیکسٹ فائل مکمل کتاب کا مطالعہ کریں….. آنکھیں ترتیب: نا معلوم، اعجاز عبید (آنکھوں کے موضوع پر ۵۴ مختلف غزلیں) 1۔ زین شکیل کون آنکھوں میں ڈال کر آنکھیں لے گیا ہے نکال کر آنکھیں تم بہت دیر بعد لوٹے ہو کون رکھتا سنبھال کر آنکھیں میں تری دسترس میں ہوں اب بھی یوں نہ رو رو کے لال کر آنکھیں لوٹ کے گھر کو آ گئے واپس تیرے رستوں پہ … Read more
  • گم سمندر ۔۔۔ آفتاب اقبال شمیم
    ایک اور عمدہ شعری مجموعہ گم سمندر شاعر آفتاب اقبال شمیم ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل …..مکمل کتاب پڑھیں گم سمندر     آفتاب اقبال شمیم       آشنا نا آشنا   دن کے مکان میں لائے کرن سفارتیں سورج کے شہر کی در آئے تنگیوں میں دریچے کی آنکھ سے وسعت سپہر کی نیرنگ واقعات سے ہر سو بنی ہوئی تصویر دہر کی ہر گل کی چشمِ وا تکتی ہے ایک منظر ہم زاد چار سو اڑتی ہے اوج شاخ سے ہریالیوں کی بو لمحوں کے چنگ … Read more
  • مٹی کی گڑیا اور دوسرے افسانے ۔۔۔ ابن کنول، جمع و ترتیب: اعجاز عبید
    اعجاز عبید کا جمع و ترتیب کردہ افسانوی مجموعہ مٹی کی گڑیا اور دوسرے افسانے از قلم ابن کنول ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل کتاب کا نمونہ پڑھیں ….. چھوٹی آپا بارہ برس کی طویل مدت کے بعد میں علی گڑھ جا رہا تھا۔ ساجدہ باجی نے بہت بہت لکھا کہ اگر تم نہیں آئے تو عمر بھر کے لیے لڑائی ہو جائے گی۔ ساجدہ باجی میری سب سے بڑی بہن ہیں۔ جب ہم علی گڑھ میں رہتے تھے تو ان کی شادی عمران بھائی سے ہوئی تھی۔ اب … Read more
  • سمندر نے تم سے کیا کہا ۔۔۔ افضال احمد سید
    نثری نظموں کا ایک برقی مجموعہ سمندر نے تم سے کیا کہا از قلم افضال احمد سید جمع و ترتیب: اعجاز عبید ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائلند ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل مکمل کتاب پڑھیں…..   جتنی دیر میں ایک روٹی پکے گی   جتنی دیر میں ایک روٹی پکے گی میں تمھارے لیے ایک گیت لکھ چکا ہوں گا جتنی دیر میں ایک مشکیزہ بھرے گا تم اسے یاد کر کے گا چکی ہو گی   اجنبی تم گیت کاہے سے لکھتے ہو نمک سے روٹی کاہے سے کھاتے ہو نمک سے مشکیزہ … Read more
  • بد دعا اور دوسری مختصر کہانیاں ۔۔۔ علی اکمل تصور،جمع و ترتیب: اعجاز عبید
    کچھ دلچسپ مختصر کہانیاں بد دعا اور دوسری مختصر کہانیاں از قلم علی اکمل تصور ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل ٹیکسٹ فائل مکمل کتاب پڑھیں …… بد دعا اور دوسری مختصر کہانیاں علی اکمل تصور بد دعا وہ چاروں اس وقت نہ ہی تو زمین پر تھے اور نہ ہی آسمان پر… ’خود کار‘ کار میں وہ کسی ’کار‘ کے نہیں رہے تھے۔ شیشے بند تھے۔  ہیٹر آن تھا، ایل سی ڈی پر نغمہ چل رہا تھا۔  ووفر سے اٹھنے والی آواز قیامت ڈھا رہی تھی۔  پینے کا دور بھی ساتھ … Read more
  • انتر ہوت اداسی ۔۔۔ بانو قدسیہ
    ایک طویل کہانی کی برقی کتاب انتر ہوت اداسی از قلم بانو قدسیہ جمع و ترتیب: اعجاز عبید ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل ٹیکسٹ فائل مکمل کتاب پڑھیں …….. انتر ہوت اداسی بانو قدسیہ جمع و ترتیب: اعجاز عبید پھر تیسری بار ایسے ہوا۔  اس سے پہلے بھی دو بار اور ایسے ہوا تھا…بالکل ایسے۔  جب میرا بایاں پاؤں بانس کی سیڑھی کے آخری ڈنڈے پر تھا اور میرا دایاں پیر صحن کی کچی مٹی سے چھ انچ اونچا تھا تو پیچھے سے ماں نے میرے بال ایسے پکڑے جیسے نئے … Read more
  • کہانی انکل ۔۔۔ غضنفر
    ایک اہم ناول کہانی انکل از قلم غضنفر مکمل کتاب ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل ٹیکسٹ فائل کتاب کا اقتباس پڑھیں ….. پہلا باب کہانی کا دھندا سنو! سنو! سنو! دوڑو! دوڑو! دوڑو! آ گیا۔ آ گیا۔ آ گیا۔ کہانی والا انگل آ گیا۔ اُس نے کاغذ کے بھونپوٗ سے اپنی آمد کا اعلان کیا۔ آوازیں سن کر بچے اس کی طرف دوڑنے لگے۔ ————— وہ روز اِس وقت محلے کے چورا ہے پر آ کر آواز لگاتا۔ آواز پر بچے اپنے اپنے گھروں سے نکل کر اس کے ارد گرد … Read more
  • میرا جی۔۔۔ نامعلوم، جمع و ترتیب: اعجاز عبید
    ایک اچھی تنقیدی نوعیت کی نصابی کتاب میرا جی از قلم نامعلوم جمع و ترتیب: اعجاز عبید ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل ٹیکسٹ فائل مکمل کتاب  پڑھیں …… میرا جی نا معلوم جمع و ترتیب: اعجاز عبید   میرا جی کے حالات زندگی میرا جی منشی مہتاب دین سب انجینئر ( ریلوے) کے ہاں 25 مئی 1912ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ آپ کا اصل نام محمد ثناء اللہ شانی ڈار تھا۔ والد صاحب ملازمت کے سلسلے میں مختلف شہروں کا رخ کرتے رہے، اس لیے میرا جی کی تعلیم ادھوری … Read more
  • کہانیوں کا حملہ ۔۔۔ محمد فیصل علی
    بچوں کی کہانیوں کا ایک دلچسپ مجموعہ کہانیوں کا حملہ از قلم محمد فیصل علی ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل ٹیکسٹ فائل کتاب کا نمونہ پڑھیں …… ادیب کا قتل وہ ایک کچا گھر تھا۔  اس کے در و دیوار غربت کی داستان سنا رہے تھے۔ گھر کے ساتھ ہی ایک شکستہ چھپر بنا ہوا تھا جس کے نیچے مویشی بیٹھے جگالی کر رہے تھے۔ ارد گرد سرسبز کھیت لہلہا رہے تھے۔  یہ ظہیر کا گھر تھا۔ شہر سے بہت دور ایک پسماندہ گاؤں میں واقع ایک چھوٹا سا گھر۔  وہ … Read more
  • دشمن کی آنکھیں اور دوسرے افسانے ۔۔۔ (تراجم) قیصر نذیر خاورؔ، جمع و ترتیب: اعجاز عبید
    بہترین تراجم کی ایک مثال دشمن کی آنکھیںاور دوسرے افسانے تراجم قیصر نذیر خاورؔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل ٹیکسٹ فائل مکمل کتاب پڑھیں….. اینجی میکس لوب ( Max Lobe) کا کیمرونین افسانہ (The Neighborhood Mirror) (فرانسیسی سے) [Max Lobe] میکس لوب، 13/جنوری 1986ء کو’ ڈوؤلا ‘، کیمرون میں پیدا ہوا۔ 2004ء میں وہ سوئسزرلینڈ میں گیا اور وہاں ابلاغیات اور صحافت میں تعلیم حاصل کی۔ پھر اس نے ’لوسین’ کے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈ منسٹریشن سے ڈگری حاصل کی۔ وہ جنیوا میں رہتا ہے۔ … Read more
  • اجنبی ۔۔۔ انور جمال انور
    ایک افسانوی برقی مجموعہ اجنبی از قلم انور جمال انور ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل ٹیکسٹ فائل مکمل کتاب پڑھیں….. عالیہ کسی اداکارہ پر ڈائریکٹر کا دل آ بھی جائے تو وہ ظاہر نہیں ہونے دیتا فرعون کا فرعون ہی بنا رہتا ہے اور پروڈیوسر جس کے لاکھوں روپے لگے ہوتے ہیں۔۔۔ وہ تو کسی خونخوار بھیڑیے کی طرح سب کو دانت نکوس نکوس کر دیکھ رہا ہوتا ہے۔۔۔ باقی میرے جیسے اسسٹنٹ اور کیمرہ مین وغیرہ جو بچتے ہیں تو ان بیچاروں کو سننے والا کوئی نہیں ہوتا لہذا صبر … Read more
  • رَوشنی کی تلاش ۔۔۔ خرم علی شفیق
    بچوں کے لیے اقبال کی شاعری کی تفسیر رَوشنی کی تلاش از قلم خرم علی شفیق   ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل ٹیکسٹ فائل مکمل کتاب پڑھیں…..     رَوشنی کی تلاش بچوں کے لیے خرم علی شفیق       ۱۔ شاعری کا باغ علامہ اقبال کی شاعری ایک باغ کی طرح ہے۔ یہ دس حصوں میں بٹا ہوا ہے۔ یہ حصے در اصل وہ دس کتابیں ہیں جن میں سے ہر ایک کے کھلنے پر باغ کا ایک ایک حصہ سامنے آ جاتا ہے۔ باغ کے بیچوں بیچ ایک … Read more
  • رابعہ (طویل نظم) ۔۔۔ فرحت عباس شاہ
    ایک اور طویل نظم رابعہ از قلم فرحت عباس شاہ ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل ٹیکسٹ فائل مکمل نظم پڑھیں۔۔۔۔۔ رابعہ طویل نظم فرحت عباس شاہ دو حرف میں نے اس وقت طویل نظمیں لکھنا شروع کیں جب اردو شاعری میں بہت کم شعراء اس مشکل اور کٹھن میدان میں نظر آئے۔ ن م راشد کی نظم حسن کوزہ گر پڑھی تو میرے اندر سے آواز آئی کہ اسے کسی اور طرح سے ہونا چاہیے تھا۔ پھر میں بھول گیا۔ سالوں بعد یہ نظم تخلیق ہوئی جس کی بحر تو وہی … Read more
  • معاصر شاعری کی تنقیدی بیاض ۔۔۔ حقانی القاسمی
    ایک اور طویل معاصر شعری منظر نامہ معاصر شاعری کی تنقیدی بیاض از قلم حقانی القاسمی ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل مکمل کتاب پڑھیں ….. فلسفی اور دانشور افلاطون نے تعلیمی اخلاقی اور فلسفیانہ نقطۂ نظر سے شاعری کو نہ صرف مسترد کیا تھا بلکہ شاعروں کو مثالی ریاست سے جلا وطن کرنے کی بات بھی کہی تھی۔  شاعری کے بارے میں افلاطون کا خیال یہ تھا کہ یہ معاشرے کے لیے مضر اور مخرب اخلاق ہے اس کی بنیاد کذب اور فریب پر ہے۔  افلاطون کا ارتکاز اخلاقی … Read more
  • معاصر شعری کہکشاں ۔۔۔ حقانی القاسمی
    کچھ نئے شاعروں پر مضامین معاصر شعری کہکشاں از قلم حقانی القاسمی ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل ….. کتاب کا نمونہ پڑھیں یاور وارثی حرف حرف حیرتوں کے در کھولنے والی شاعری روبرو ہو تو ذہنی وجود ایک عجب ارتعاشی کیفیت سے ہمکنار ہوتا ہے۔ باطن کی قندیلیں خارج میں روشن تو تخیل کی نئی لہریں ماورائے امکاں سمتوں کا سفر کرنے لگتی ہیں۔: چومنے آتی ہے اک شوخ کرن سورج کی عارض گل پہ چمکتا ہے گہر پانی کا ہر برگ رہگزر نے مری رہنمائی کی ہر پھول … Read more
  • نیا نگر ۔۔۔ تصنیف حیدر
    کسی بھی شہر کے ادبی حلقوں کی سرگرمیوں، رفاقتوں اور رقابتوں کا بیانیہ نیا نگر ناول از قلم تصنیف حیدر ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل ….. کتاب کا نمونہ پڑھیں اقتباس نجیب بہت دیر سے بیٹھا ایک پھڑکتی ہوئی دھن سنے جا رہا تھا۔ موسیقی کے تاروں پر کہیں کہیں کسی شخص کی اوبڑ کھابڑ اور بے سری تان گونج رہی تھی، مگر وہ سمجھ سکتا تھا کہ یہی وہ جگہ ہے جہاں اس بے سری اور اٹکل پچو تان کی جگہ الفاظ بھرنے ہیں۔ سامنے دیوار پر تکیے … Read more
  • رئیس فروغ: شخصیت اور فن ۔۔۔ جمع و ترتیب: طارق رئیس فروغ، اعجاز عبید
    مشہور اور اپنی طرز کے واحد شاعر رئیس فروغؔ کی شخصیت اور فن پر مضامین کا مجموعہ رئیس فروغ: شخصیت اور فن مفت کتب کے لئے پیشکش جمع و ترتیب: طارق رئیس فروغ، اعجاز عبید مکمل کتاب ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل کتاب کا نمونہ پڑھیں …….. تعارف ۔۔ رئیس فروغ رئیس فروغ کا پورا نام سیّد محمد یونس حسن تھا۔ مراد آباد یوپی ہندوستان میں ۱۵ فروری ۱۹۲۶ء کو پیدا ہوئے۔ دینی و مذہبی گھرانے سے تعلق تھا ان کے جدِ امجد شاہ لطف اللہ کا مزار مبارک … Read more
  • حیرت ۔۔۔ رشید سندیلوی
    چار چار اشعار کی غزلوں کا ایک خصوصی برقی شعری مجموعہ حیرت از قلم رشید سندیلوی ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   مکمل کتاب پڑھیں ……….. حیرت   رشید سندیلوی   مجموعہ : حیرت صنف  : غزلیں (چار شعروں کی غزلیں) شاعر : رشید سندیلوی انتساب : والد گرامی جناب غلام غوث غم سال : جنوری 2023     1   تیری باتیں اچھی لگتی تھیں ٹھنڈی راتیں اچھی لگتی تھیں   ہم اک ریل پہ گاؤں جاتے تھے اور ملاقاتیں اچھی لگتی تھیں   دھیما لہجہ تھا ہم … Read more
  • بے نام سی زندگی ۔۔۔ خدیجہ مغل
    ایک نو آمیز ادیبہ کی کاوش بے نام سی زندگی از قلم خدیجہ مغل جمع و ترتیب : اعجاز عبید اور محمد عظیم الدین ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل  ٹیکسٹ فائل مکمل کتاب پڑھیں…… بے نام سی زندگی (ناول) خدیجہ مغل جمع و ترتیب: اعجاز عبید، محمد عظیم الدین کمرے میں ہر سو اندھیرا تھا۔ اس نے آنکھیں کھولنے کی پوری کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ کسی کوٹھری میں ہو۔ وہ اپنے آپ کو کسی گہری کھائی میں جاتا محسوس کر رہا تھا۔ اسے اپنے … Read more
  • درسِ وفا ۔۔۔ ابو الکلام آزاد
    ایک سبق آموز مضمون، مولانا کے خصوصی سٹائل میں درسِ وفا از قلم ابو الکلام آزاد   ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل ٹیکسٹ فائل   مکمل کتاب پڑھیں…. درس وفا ٹائپنگ: سید فرمان غنی ہجرت کی تیسری صدی قریب الاختتام ہے۔ بغداد کے تخت خلافت پر المعتضد باللہ عباسی متمکن ہے۔ معتصم کے زمانے سے دارالخلافہ کا شاہی اور فوجی مستقر سامرہ میں منتقل ہو گیا ہے۔ پھر بھی سر زمین بابل کے اس نئے بابل میں پندرہ لاکھ انسان بستے ہیں۔ ایران کے اصطخر، مصر کے ریمس اور یورپ کے … Read more
  • سند باد جہازی کے حیرت انگیز سفر ۔۔۔ احمد خاں خلیل
    مشہور زمانہ جہازی کی مشہور زمانہ داستان سند باد جہازی کے حیرت انگیز سفر از قلم احمد خاں خلیل پیشکش: انیس الرحمٰن( اردو محفل) ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل ٹیکسٹ فائل کتاب کا نمونہ پڑھیں…….. پہلا سفر خلیفہ ہارون الرشید کا پائے تخت بغداد تھا۔ اس زمانے میں بغداد دنیا بھر کے شہروں کا شہزادہ تھا۔ اس میں عالی شان محل اور خوبصورت حویلیاں تھیں۔ اس کے بازار بڑے بڑے اور با رونق تھے۔ شہر میں امیر اور غریب، بہادر اور شہہ سوار، عالم اور فاضل، ہنرمند اور کاریگر ہر طرح … Read more
  • اب گواہی دو ۔۔۔ سمیرا گُل ع‍ثمان
    ‘کتاب’ اینڈرائیڈ ایپ سے حاصل کردہ ناولٹ اب گواہی دو از قلم سمیرا گُل ع‍ثمان ڈاؤن لوڈ کریں ورڈ فائل پی ڈی ایف فائل ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل کتاب کا نمونہ پڑھیں….. اب گواہی دو روشن رو پہلی معطر سی صبح کا آغاز ہو چکا تھا وہ بھی دروازے کی ٹھک ٹھک اور دھم دھم کرتے میوزک کے بغیر ہی، کہ یہ کھلی کھلی سی سحر رعنائیوں بھری شب کا آغاز تھا اس نے اپنا آنچل اٹھا کر اوڑھا تو کلائیوں میں کھنکتی چوڑیاں بج اٹھیں، شہریار کو بیڈ ٹی کی عادت تھی اور اس کے آنے … Read more
  • کبھی عشق کبھی جفا ۔۔۔ سمیرا گُل ع‍ثمان
    "کتاب” اینڈرائیڈ ایپ سے حاصل کردہ ناولٹ کبھی عشق کبھی جفا از قلم سمیرا گُل ع‍ثمان ڈاؤن لوڈ کریں ورڈ فائل پی ڈی ایف فائل ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل کتاب کا نمونہ پڑھیں….. کبھی عشق کبھی جفا ’’سوری حریم میں تم سے محبت نہیں کرتا ہمارے درمیان جو بھی ہوا جسٹ ایک فلرٹ تھا تم اسے وقت گزاری یا پھر ٹائم پاس بھی کہہ سکتی ہو اور تم اس لسٹ میں کس نمبر پر تھی یہ میں بھی نہیں جانتا۔‘‘ کلائی کی رگ کاٹتے ہوئے اسے اتنا درد نہیں ہوا تھا جتنی اذیت ان چند جملوں پر … Read more
  • اک آرزو ہے تمہاری ۔۔۔ سمیرا گُل ع‍ثمان
    "کتاب” اینڈرائیڈ ایپ سے حاصل کردہ ناولٹ اک آرزو ہے تمہاری از قلم سمیرا گُل ع‍ثمان ڈاؤن لوڈ کریں ورڈ فائل پی ڈی ایف فائل ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل کتاب کا نمونہ پڑھیں….. اک آرزو ہے تمہاری آج چودھویں کی شب تھی، چاند کا حسن دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا، سیاہ اندھیری رات کا ہر منظر آج چاندنی میں بھیگا ہوا تھا، وہ اپنے بیڈ روم کی کھڑکی سے ٹیک لگائے بڑی محویت سے ٹکٹکی باندھے بظاہر چاند کو دیکھے جا رہی تھی لیکن در حقیقت وہ چاند میں اپنے محبوب کا جھلملاتا عکس ڈھونڈ رہی تھی، … Read more
  • ہجر کا آخری کنارہ ۔۔۔ سمیرا گُل ع‍ثمان
    "کتاب” اینڈرائیڈ ایپ سے حاصل کردہ ناولٹ ہجر کا آخری کنارہ از قلم سمیرا گُل عثمان ڈاؤن لوڈ کریں ورڈ فائل پی ڈی ایف فائل ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل کتاب کا نمونہ پڑھیں…..   ہجر کا آخری کنارہ   ’’چلو نا یار کیفے ٹیریا چلتے ہیں۔‘‘ راہب نے قدرے جھنجھلا کر کوئی دسویں مرتبہ کہا تھا مگر وہ سر جھکائے کاغذ پر قلم گھسیٹے جا رہی تھی۔ اب کی بار اس کی نظریں تیزی سے چلتی مخروطی انگلیوں اور ریشمی پلکوں سے ٹکرائیں تو وہ دم بخود سا دیکھتا ہی چلا گیا تھا اسے اپنی بھوک اپنا … Read more
  • نو طرزِ مرصّع ۔۔۔ عطا خاں تحسین
    اردو محفل ادبیات عالیہ کی ایک اور پیشکش نو طرزِ مرصّع قصہ چہار درویش کا ایک اردو روپ عطا خاں تحسین 1846ء کی مطبوعہ کتاب جسے ریختہ کی ای بکس سے گُلِ یاسمین نے ٹائپ کیا ڈاؤن لوڈ کریں ورڈ فائل پی ڈی ایف فائل ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل کتاب کا نمونہ پڑھیں…… ابتدائیہ بسم اللہ الرحمن الرحیم نظم: کہاں تاب و طاقت کہ میری زبان کرے حق تعالیٰ کی قدرت بیان وہ صنعت ہے اس کی زمین تا فلک کہ حیرت میں ہیں جملہ جن و ملک زبان مو بمو ہو اگر تن میرا سر مو … Read more
  • اونچی نیچی زمین ۔۔۔ رئیس فروغ
    ایک اور ڈرامہ اونچی نیچی زمین از قلم رئیس فروغ جمع و ترتیب : اعجاز عبید ڈاؤن لوڈ کریں ورڈ فائل پی ڈی ایف فائل ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل مکمل کتاب پڑھیں….. (موسیقی) اکبر: زندہ گھوڑے کا اس طرح ہاتھوں پر اٹھا لینا جیسے چیمپئن ہیوی ویٹ کو۔ کلثوم: اے رہنے بھی دو اکبر: اور کئی کئی کوس تک اس طرح چلا جاتا تھا رمضو استاد کلثوم: آدمی نہ ہوا بن مانس ہوا اکبر: تم کیا جانو وہ زندگی ہی اور ہے کلثوم : ہو گی اور زندگی۔۔ مگر اب جو زندگی ہے اس کا کیا حال … Read more
  • کچھ گیت ۔۔۔ رئیس فروغ
    کچھ گیت شاعر رئیس فروغ جمع و ترتیب : اعجاز عبید ڈاؤن لوڈ کریں ورڈ فائل پی ڈی ایف فائل ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل مکمل کتاب پڑھیں….. کچھ گیت رئیس فروغؔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید میری ہمجولیاں گلوکار: ریشماں میری ہمجولیاں کچھ یہاں کچھ وہاں نام لے کر ترا مسکرائیں گنگنائیں دل جلائیں مرا ہائے جاؤں کہاں ساون ساون آئے تو کیوں نہ کھوئے کھوئے دل میں امنگ ہو برکھا برکھا چھائے تو کیوں نہ سوئی سوئی آنکھوں میں بھی رنگ ہو چل ہٹ اب ہم سے نہ چھپا سچ سچ بتا وہ کون ہے وہ … Read more
  • ایک دیے کی دھیمی لَو ۔۔۔ رئیس فروغ
    مجموعے ‘رات بہت ہوا چلی’ سے ماخوذ غزلیں ایک دیے کی دھیمی لَو شاعر رئیس فروغ جمع و ترتیب : اعجاز عبید ڈاؤن لوڈ کریں ورڈ فائل پی ڈی ایف فائل ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل کتاب کا نمونہ پڑھیں…….             غزلیں     اونچی اونچی شہنائی ہے پاگل کو نیند آئی ہے ایک برہنہ پیڑ کے نیچے میں ہوں یا پُروائی ہے میری ہنسی جنگل میں کسی نے دیر تلک دہرائی ہے روشنیوں کے جال سے باہر کوئی کرن لہرائی ہے خاموشی کی جھیل پہ شیاما کنکر لے کر آئی ہے دھیان … Read more
  • ساتواں زینہ (نظمیں) ۔۔۔ رئیس فروغؔ
    رئیس فروغ کے مجموعے ’رات بہت ہوا چلی‘ سے ماخوذ نظمیں ساتواں زینہ جمع و ترتیب: اعجاز عبید رئیس فروغؔ ڈاؤن لوڈ کریں ورڈ فائل پی ڈی ایف فائل  ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل کتاب کا نمونہ پڑھیں…..   ہیلو گڈ بائی   تم کہتے ہو یس میں کہتا ہوں نو تم کہتے ہو ٹھہرو میں کہتا ہوں چلو چلو اوہ نو میں کہتا ہوں اونچا تم کہتے ہو نیچا میں کہتا ہوں کیوں تم کہتے ہو کیا خبر اوہ نو تم کہتے ہو گڈ بائی میں کہتا ہوں ہیلو ہیلو ہیلو معلوم نہیں تم کیوں کہتے ہو … Read more
  • دنیا خوبصورت ہے ۔۔۔ رئیس فروغ، جمع و ترتیب :اعجاز عبید
    بچوں کے لئے منتخب نظمیں دنیا خوبصورت ہے از قلم رئیس فروغ جمع و ترتیب : اعجاز عبید   ڈاؤن لوڈ کریں ورڈ فائل پی ڈی ایف فائل ای پب فائل کنڈل فائل ٹیکسٹ فائل   مکمل کتاب پڑھیں……   دنیا خوبصورت ہے     رئیس فروغ   نماز اور گلاب نماز اور گلاب جمعہ کے دن اتنی بڑی سی اک مسجد میں ہم نے جا کر پڑھی نماز ماموں جان وہاں سے آ کر میں نے لگائے اس کیاری میں چار گلاب جی جناب ماموں جان ٭٭٭ منا اور چڑیا چڑیا آ پانی پی دانہ کھا چوں چوں چوں … Read more
  • آدھا سورج آدھا سایہ ۔۔۔ رئیس فروغ، جمع و ترتیب : اعجاز عبید
    چار عدد ڈراموں کا برقی مجموعہ آدھا سورج آدھا سایہ از قلم رئیس فروغ جمع و ترتیب : اعجاز عبید ڈاؤن لوڈ کریں ورڈ فائل پی ڈی ایف فائل ای پب فائل کنڈل فائل ٹیکسٹ فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں……   ٹرک ڈرائیور (ایک انگریزی کہانی سے مدد لی گئی) پیش کش:  ایس ایم سلیم کردار: ۱۔  خلیل ۲۔  رضیہ ۳۔  منا ۴۔  کریم بھائی ۵۔  پوسٹ مین ۶۔  اکبر ۷۔  صنوبر خان ۸۔  نذیر ۹۔  پھوپی اماں ۱۰۔  پولیس انسپیکٹر (opening music) (خلیل کا گھر۔۔ خلیل رضیہ اور منا) خلیل:  ہوں، تو رضیہ آج آخری زیور بھی۔۔۔ رضیہ:  … Read more
  • تعارف و معیار۔۔۔ اسلم عمادی
    اردو ادبی تحریروں کے مطالعات پر مبنی تعارف و معیار از قلم اسلم عمادی ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں……   عرفانؔ صدیقی … غزل کا ایک نادر لہجہ  گزشتہ پچاس برس کا دور اُردو غزل کے لیے تجرباتی دور میں شمار کیا جا سکتا ہے۔ اس دور میں اظہار کے اس تنگ راستہ میں نت نئے انداز کے آہنگ اور اسلوبیاتی پہلوؤں کو بدل بدل کر نہ جانے کتنے خوبصورت اور نادر پرتو پیش کیے گئے ہیں۔ ہر لہجہ اور ہر اُسلوب اپنے نئے نویلے پن … Read more
  • حیدرآباد میں اردو نئی شاعری ۔۔۔ اسلم عمادی
    اسلم عمادی کی کتاب ’ادبی گفتگو‘ سے ایک طویل اور اہم مضمون علیحدہ ای بک کی صورت میں حیدرآباد میں اردو نئی شاعری از قلم اسلم عمادی ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں     خورشید احمد جامی: خورشید احمد جامی حیدرآباد کے ان اہم شاعروں میں شمار کیے جاتے ہیں جن کا تعلق کبھی کسی ادبی تحریک سے نہیں رہا اور جن کے کلام نے عوام اور خواص دونوں میں مقبولیت حاصل کی۔  اس کا سبب ان کی شاعری میں تشبیہات اور استعارات کا بھرپور استعمال … Read more
  • ادبی گفتگو ۔۔۔۔ اسلم عمادی
    خاص جدید اردو شاعری پر ایک اہم تنقیدی مجموعہ ادبی گفتگو از قلم اسلم عمادی ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کانمونہ پڑھیں…….     اردو شاعری میرا مرغوب موضوع رہا ہے۔ میری نگاہ میں شعر کی تنقید فن کی آمدِ مقتدی ہے۔  شعر سامع پر منحصر ہے اور تنقید شعر اور اس کے متعلقات کو سمجھنے کی کوشش ہے۔  شاعر سے یہ امید لگانا کہ وہ ناقد کی مقرر کی ہوئی حدوں اور متعین ابعاد کی پابندی کرے قطعاً نامناسب ہے۔ مستقل مضامین کا لکھنا، پھر ان کی اشاعت اس طرح کروانا … Read more
  • عرصۂ خیال ۔۔۔ اسلم عمادی
    جدید شاعری کا ایک نمائندہ مجموعہ عرصۂ خیال شاعر اسلم عمادی ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل     کتاب کا نمونہ پڑھیں……     گریز ہو سکتا ہے جس کو روشن تارہ اَب تک ہم سمجھے اُس کی روح اندھیری ہو ہو سکتا ہے جس اندھیارے دشت میں جانے سے خائف تھے اُس کے عقب میں ایک انوکھی بستی ہو لیکن ہم یہ سب کیوں تسلیم کریں ہم تو آنکھوں کے حامی ہیں آنکھوں کی ہی سنتے ہیں ہو سکتا امکان کا اک مدھم بے رنگ دھندلکا ہو اب یہ جو … Read more
  • کورونا نامہ ۔۔۔ احمد علی برقی اعظمی
    کورونا کے موضوع پر نظموں اور غزلوں کا مجموعہ کورونا نامہ از قلم احمد علی برقی اعظمی ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل پی ڈی ایف فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں……. کورونا وائرس کی تباہ کاریوں پر ایک موضوعاتی نظم چین کو اپنا بنایا ایسا کورونا نے شکار ہو گیا سارے جہاں میں جس سے برپا انتشار اس کے شر سے مانگتا ہے ہر کس و ناکس پناہ ابن آدم کے لئے ہے روح فرسا اس کا وار ہے یہ مہلک وائرس سب کے لئےسوہان روح گلشن ہستی کی ہے جس سے خزاں دیدہ … Read more
  • سر سید کی علمی / ادبی تحریک کے سندھ اور سندھی ادب پر اثرات ۔۔۔ ڈاکٹر محمد یوسف خشک
    تاریخی اہمیت کی تنقیدی کتاب سر سید کی علمی / ادبی تحریک کے سندھ اور سندھی ادب پر اثرات از قلم ڈاکٹر محمد یوسف خشک ڈاؤن لوڈ کریں ورڈ فائل پی ڈی ایف فائل ای پب فائل کنڈل فائل کتاب کا نمونہ پڑھیں….. اقتباس  شخصیات ہوں یا تحاریک، زیادہ مقبولیت اور طویل تاریخی زندگی انہیں مل پاتی ہے جن کے اندر دوسروں کی خدمت کا عملی جذبہ زیادہ موجود ہو جب کہ سر سید کی شخصیت اور تحریک کے اندر یہ خصوصیت باقاعدہ موجود تھی۔ تاریخ کی کتب گواہ ہیں کہ اورنگزیب کے جانشینوں میں نہ وہ کام کرنے کی لگن … Read more
  • ہم عصر علمی و ادبی جرائد کے تناظر میں خرد افروز ’’نگار‘‘ کی انفرادیت ۔۔۔ ڈاکٹر ممتاز کلیانی
    ایک عہد ساز جریدے پر ایک اہم کتابچہ ہم عصر علمی و ادبی جرائد کے تناظر میں خرد افروز ’’نگار‘‘ کی انفرادیت از قلم ڈاکٹر ممتاز کلیانی ڈاؤن لوڈ کریں ورڈ فائل پی ڈی ایف فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں……   اقتباس بر صغیر میں اردو کے ادبی رسائل کی تاریخ میں ’’نگار‘‘ فروری ۱۹۲۲ء میں، اُس وقت طلوع ہوا جب ملک کے ہر علاقے سے اردو کے ادبی جرائد کی ایک معقول تعداد زبان و ادب کی خدمت کے لئے مصروفِ عمل تھی۔ بعض اہم اور رجحان ساز رسائل ’’نگار‘‘سے پہلے اردو ادب … Read more
  • اردو کا پہلا اساطیری افسانہ ۔۔۔ ڈاکٹر قاضی عابد
    ایک تحقیقی نوعیت کا کارنامہ اردو کا پہلا اساطیری افسانہ از قلم ڈاکٹر قاضی عابد ڈاؤن لوڈ کریں ورڈ فائل پی ڈی ایف فائل  ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں…….   اقتباس   اُسطورہ قصے اور کہانی کا اس کائنات میں قدیم ترین روپ ہے۔ عربی زبان کے اس لفظ کا مادہ ’سطر ‘ہے (۱) اور یہ معانی کی سطح پر اپنے یونانی متبادل Muthos سے حیران کن حد تک مشابہت رکھتا ہے۔ ’اسطورہ‘ کے معنی ایک ایسی کہانی کے ہیں جس کی سچائی کو عام طریقوں سے ثابت نہ کیا جا سکے جبکہ Muthos اور … Read more
  • نثرِ بے نظیر ۔۔۔ میر بہادر علی حسینی
    مجلسِ ادبیات عالیہ کی پیشکش نثرِ بے نظیر از قلم میر بہادر علی حسینی ڈاؤن لوڈ کریں    ورڈ فائل پی ڈی ایف فائل ای پب فائل  کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں…… حمد و نعت میں ﷽ قلم سے لکھوں پہلے نام خدا وہ کیا ہے کہ ہو یہ کہانی تمام کہ حاصل ہو دل کا مرے مدعا بحقِ نبی سرورِ خاص و عام حمد کی زیبائش لائق ہے ایسے خالق کو جس نے مجرد و مادی پیدا کیے۔ ادراک و حواس جو ان میں قابل تھے، ان کو دیے۔ انسان کو ان میں شریف تر بنایا، حسن … Read more
  • فردا ۔۔۔ مجید امجد، پیشکش: تصنیف حیدر
    فردا مجید امجد کا آخری شعری مجموعہ پیشکش: تصنیف حیدر ڈاؤن لوڈ کریں ورڈ فائل پی ڈی ایف فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں….. دیوں کے جلنے سے … دیوں کے جلنے سے پہلے شام کی دھندلی ٹھنڈک میں گھنے درختوں کے پیچھے کل جب تیرے نام کی زرد سیاہی طلوع ہوئی اور پھر اس کے بعد رفتہ رفتہ جب ہر جانب سے تیرے ذکر کی اک رمزیلی تاریکی ابھری تاریکی جو تیرے نور کا اک رخ ہے تو اس دم اک جابر دانائی روحوں کی ظلمات سے یوں گزری جیسے اچانک رستہ روک کے … Read more
  • قصۂ گرو چیلہ ۔۔۔ ترتیب و تعارف: عبد الرشید
    نا معلوم مصنف کی تحریر کردہ داستان جو ۱۸۴۵ء میں شائع ہوئی تھی قصۂ گرو چیلہ مرتبہ، ترتیب و تعارف عبد الرشید ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ای پب فائل  کنڈل فائل    کتاب کا نمونہ پڑھیں…….   قصۂ گرو چیلہ بسم اللہ الرحمن الرحیم واقفانِ تواریخ قدیم اس قصۂ عجیب و غریب کو کتاب کلیلہ دمنہ سے انتخاب کر کے واسطے سمجھانے نا واقفوں زمانۂ حال کے بزبانِ اردو تختۂ قرطاس پر اس طرح لکھ گئے ہیں۔ قصہ گرو اور چیلے کا کلیلہ نے کہا، یوں سنتے ہیں کہ ایک گرو کو کسی پادشاہ نے بہت بھاری خلعت … Read more
  • محاکمۂ مرکزِ اردو ۔۔۔ سید احمد دہلوی
    ادبیات عالیہ کی ذیل میں ایک اہم کتاب محاکمۂ مرکزِ اردو از قلم سید احمد دہلوی ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں…… اقتباس   مرکز اردو کا محاکمہ بدیں ثبوت کہ ہر زبان کا مرکز اس کی جائے پیدا‌‌‎ئش ہے۔ قطعہ ؎ آزادہ رو ہوں اور مرا مسلک ہے صلح کل ہرگز کبھی کسی سے عداوت نہیں مجھے مرکز میں آ پڑی ہے مگر فلسفانہ بحث مقصود اس سے قطع محبت نہیں مجھے جس طرح مرکز دائرہ کا وہ وسطی نقطہ ہے کہ اس سے محیط تک جس قدر خط … Read more
  • دیکھ لی دنیا ہم نے ۔۔۔ غضنفر
    ایک عمدہ خود نوشت دیکھ لی دنیا ہم نے از قلم غضنفر ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں…..   اقتباس   میں جس حلیے میں گھر کے اندر تھا اسی حلیے میں باہر نکل پڑا تھا۔ بغیر کسی سے ملے، بنا کسی کو کچھ بتائے ماموں کی بیٹھک سے نکل کر میں سیدھے سیوان ریلوے اسٹیشن پہنچ گیا۔ نیم بد حواسی کے عالم میں کیے گئے اس سفر پر اب جب غور کرتا ہوں تو لگتا ہے کہ میرا یہ ناگہانی سفر ضرور کسی اضطراری کیفیت کے دباؤ کا نتیجہ … Read more
  • مطالبِ ارمغانِ حجاز ۔۔۔ مولانا غلام رسول مہرؔ
    علامہ اقبال کے  مجموعے ارمغان حجاز کے فارسی کلام کی شرح پر مشتمل مطالبِ ارمغانِ حجاز وصی اللہ کھوکھر کی یونی کوڈ ٹائپنگ کی پیشکش از قلم مولانا غلام رسول مہرؔ   ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں …….   ابلیس کی مجلس شوریٰ ابلیس یہ عناصر کا پرانا کھیل! یہ دنیائے دوں! ساکنان عرش اعظم کی تمناؤں کا خوں! اس کی بربادی پہ آج آمادہ ہے وہ کار ساز جس نے دکھلایا فرنگی کو ملوکیت کا خواب میں نے توڑا مسجد و دیر و کلیسا کا فسوں میں نے … Read more
  • مطالبِ بال جبریل ۔۔۔ (ترجمہ و شرح) مولانا غلام رسول مہرؔ
    کلامِ اقبال کی شرح اور ترجمے کی مولانا مہرؔ کی اور وصی اللہ کھوکھر کی ٹائپنگ کی زبردست کاوش مطالبِ بال جبریل ترجمہ و شرح بال جبریل از قلم مولانا غلام رسول مہرؔ ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل  ای پب فائل  کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں….   (۱۹)   کمالِ ترک نہیں آب و گل سے مہجوری کمالِ ترک ہے تسخیر خاکی و نوری میں ایسے فقر سے اے اہل حلقہ باز آیا تمھارا فقر ہے بے دولتی و رنجوری نہ فقر کے لیے موزوں، نہ سلطنت کے لیے وہ قوم جس نے گنوایا متاعِ تیموری سنے … Read more
  • انتہائے کمال سے گوشۂ جمال تک ۔۔۔ ڈاکٹر قرۃ العین طاہرہ
    سفر نامہ عمرہ ۲۰۱۶ء انتہائے کمال سے گوشۂ جمال تک از قلم ڈاکٹر قرۃ العین طاہرہ ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ای پب فائل  کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں…..   اقتباس   ’’اور اللہ کی خوشنودی کے لیے جب حج و عمرہ کی نیت کرو تو اسے پورا کرو۔‘‘ (البقرہ: ۱۹۶) اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی یقیناً بنیادی سبب۔۔۔ ثواب کی تمنا کہیں، روح کی طلب کا نام دیں، ہر مرتبہ کچھ کمی سی رہ جانے اور اس کمی کو دور کرنے کی آرزو کہیں، خون میں گردش کرتی خواہش، کانوں میں گونجتی مدھم سی … Read more
  • آنکھ بھر اندھیرا ۔۔۔ ابرار احمد
    تصنیف حیدر ( ادبی دنیا) کی پیشکش آنکھ بھر اندھیرا منتخب نظموں کا برقی مجموعہ ابرار احمد ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل    کتاب کا نمونہ پڑھیں…..   آنکھ بھر اندھیرا     چمکتی ہیں آنکھیں بہت خوب صورت ہے بچہ وہ جن بازوؤں میں مچلتا ہے، لو دے رہے ہیں چہکنے لگے ہیں پرندے درختوں میں پتے بھی ہلنے لگے ہیں کہ لہراتے رنگوں میں عورت کے اندر سے بہتی ہوئی روشنی میں دمکنے لگی ہے یہ دنیا وہ بچہ اسے دیکھے جاتا ہے ہنستے، ہمکتے ہوئے اس کی جانب لپکنے کو تیار … Read more
  • چاند گیس پیپر ۔۔۔ محمد اشفاق ایاز
    مجموعے "چاند کی گود میں” سے ایک اور مزے دار طویل مضمون چاند گیس پیپر از قلم محمد اشفاق ایاز ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل  ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں….   اقتباس   اپریل ۱۹۹۰ء کے چاند میں ایک سوالنامہ شائع ہوا ہے ’’جنگلی کتب خانہ دھر پکڑی کے ناشرین نے اس کے عواقب و عوامل پر اس قدر غور کیا کہ قسمتِ عوام پر بے زار و قطار رونا آ گیا۔ سنبھلے تو عقل آئی کہ مفاد عامہ میں ضروری ہے۔ اس کا گیس پیپر شائع کر وا دیا جائے تاکہ چکورانِ چاند … Read more
  • انار کلی ۔۔۔ محمد اشفاق ایاز
    مجموعے "چاند کی گود میں” سے ایک طویل مضمون کی علیحدہ ای بک انار کلی از قلم محمد اشفاق ایاز ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں….   اقتباس   عالم پناہ شہنشاہ جلال الدین اکبر اپنے آگرہ کے قلعہ میں محل کے پائیں باغ میں اداسی اور غم کی تصویر بنے، پشت پر ہاتھ باندھے، دھیرے دھیرے قدم اٹھا تے چہل قدمی کر رہے تھے۔ پھر وہ باغ کے وسط میں حوض کے قریب آ کر بیٹھ گئے۔ پاؤں کو جوتی اور شلوار سمیت حوض کے پانی میں لٹکا دیا … Read more
  • چاند کی گود میں ۔۔۔ محمد اشفاق ایاز
    ہنستے مسکراتے مضامین کا مجموعہ چاند کی گود میں از قلم محمد اشفاق ایاز ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں……   مسٹر لال بیگ   یہ میری پہلی نوکری تھی۔ اور دفتر میں حاضری کا پہلا دن تھا۔ دفتر میں داخل ہوتے ہی چھوٹے سے صحن کے ساتھ ایک لمبا برآمدہ شروع ہوتا تھا۔ میں سہمے سہمے انداز میں جب دفتر میں داخل ہوا تو برآمدے کے آخری کونے تک پہنچتے ہی ایک نادر الوجود شخصیت پر نظر پڑی۔ درمیانہ قد، جسم پتلا، سر اور مونچھیں سرخ مہندی سے رنگی … Read more
  • تفسیر جلالین( اردو)، جلد ہفتم ۔۔۔ جلال الدین السیوطی اور جلال الدین المحلّی
    اہم عربی تفاسیر میں ایک اہم تفسیر تفسیر جلالین ( اردو) جلد ہفتم جلال الدین السیوطی اور جلال الدین المحلّی منزل ہفتم، سورۃ ق تا الناس ڈاؤن لوڈ کریں ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل  کتاب کا نمونہ پڑھیں…… سورۃ ۵۰۔ ق سورة ق مکیہ وہی خمس و اربعون ایۃ وثلث رکوعات سورة ق مکیۃ الا ولقد خلقنا السموت، الایۃ فمدنیۃ خمس واربعون ایۃ سورة ق مکی ہے مگر ولقد خلقنا السموات (الآیۃ)، مدنی ہے پینتالیس آیتیں ہیں۔ ترجمہ: ق اس سے اپنی مراد کو اللہ ہی بہتر جانتا ہے، قسم قرآن کریم کی کہ کفار مکہ، محمدﷺ پر … Read more
  • افسانچے کا فن ۔۔۔ مرتب: محمد علیم اسماعیل
    افسانچے پر ایک حوالہ جاتی کتاب افسانچے کا فن مرتبہ محمد علیم اسماعیل ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں…..   افسانچہ کیا ہے؟ ۔۔۔ ڈاکٹر ایم اے حق   افسانچے کو سمجھنے سے پہلے ہمیں لازمی طور پر افسانے کو سمجھنا ہو گا۔ کیوں کہ جس قلمکار نے دانستہ و غیر دانستہ طور پر اس صنف کی ایجاد کی تھی وہ صحیح معنوں میں ایک افسانہ نگار تھا۔ یہ اور بات ہے کہ اُنھوں نے ریڈیو ڈرامے، ذاتی خاکے، فلم اسکرپٹ رائٹنگ، مضامین وغیرہ پر بھی طبع آزمائی کی تھی۔ … Read more
  • دو لفظوں کی دوری ۔۔۔ جاناں ملک
    اعجاز عبید کا جمع و ترتیب کردہ برقی مجموعہ دو لفظوں کی دوری از قلم جاناں ملک ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ای پب فائل  کنڈل فائل    کتاب کا نمونہ پڑھیں…..   نظم کا کچھ بھی نام نہیں   شہزادے ! اے ملک سخن کے شہزادے ! دیکھو میں نے نظم لکھی ہے نظم کہ جیسے دل کا شہر۔۔۔۔۔ شہر کہ جس میں تم رہتے ہو آدھے ہنس ہنس باتیں کرتے اور آدھے گم سم رہتے ہو تمہیں ادھوری باتیں اور ادھوری نظمیں اچھی لگتی ہیں نا۔۔۔۔۔ تم کہتے ہو بات ادھوری میں بھی اک پورا پن ہوتا … Read more
  • داستان ایک مردِ خرد مند و جنوں پسند کی ۔۔۔ غضنفر
    قوم مسلم کے ایک مجاہد کی داستان داستان ایک مردِ خرد مند و جنوں پسند کی از قلم غضنفر ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں…..   اقتباس   داستان گو اوّل   نئے طرز کی اک کہانی سنو نئی ایک سحر البیانی سنو حقیقت بیانی تو سنتے رہے ذرا اب بیاں داستانی سنو سنو تیرگی میں اجالے کا راگ سنو روشنی کے فسانے کا راگ سنو جس سے ظلمات روشن ہوئے  زمینِ ضیا کے جیالے کا راگ   داستان گو دوئم   یہ قصہ کسی خطۂ خیالستان یا ملک ایران … Read more
  • پالتو ۔۔۔ عبد الصمد
    ایک طویل کہانی پالتو از قلم عبد الصمد ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں……   اقتباس   اس کے اچانک اور قدرے بے ہنگم قہقہے سے سبھی چونک پڑے اور اسے خوف زدہ نظروں سے گھورنے لگے۔ قہقہہ لگانے والا شرمندہ سا ہو گیا اور معذرت خواہ لہجے میں بولا۔ ’’معاف کرنا۔۔۔ دراصل میرے ذہن میں اچانک ایک بات آ گئی تھی۔۔۔‘‘  وہ رک گیا تو سبھی بے ساختہ دریافت کر نے لگے۔ ’’کون سی بات۔۔۔؟ کون سی بات۔۔۔؟‘‘  وہ تھوڑا جھجک کر بولا۔  ’’آسیب کی۔۔۔ آسیب والی بات۔۔‘‘  ’’آسیب۔۔۔؟؟؟‘‘ … Read more
  • آنکھ کہاں تک جا سکتی ہے ۔۔۔ عارفہ شہزاد
    ان لائن جریدے سہ ماہی "سمت” میں شائع شدہ نظموں کا برقی مجموعہ آنکھ کہاں تک جا سکتی ہے از قلم عارفہ شہزاد ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں…..   کچھ نظمیں خواب گاہ کا آئینہ   آئینے نے آئینے نے عکس اپنے اندر سمو لیا اور کیفیت میری آنکھوں میں بھر دی میں ساکت کھڑی ہوں کہ اب عکس مانگتا پے مجھ سے میری آنکھیں! ٭٭٭ میں اسے پہچانتی ہوں!   وہ میرے ساتھ رہتی ہے وارفتگی سے لبریز چمکتی ہوئی اور کبھی سلگتی۔۔ ۔ راکھ ہوتی ہوئی! میں … Read more
  • سہ ماہی ‘سَمت’ ، شمارہ 52، اکتوبر تا دسمبر 2021ء
    اردو تحریر میں اردو ادب کے پہلے آن لائن جریدے سَمت کے شمارہ 52 اکتوبر تا دسمبر 2021ء مدیر: اعجاز عبید ڈاؤن لوڈ کریں پی ڈی ایف فائل  ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں…..   مجھے کہنا ہے کچھ……   ڈیڑھ سال سے پریشان کن خبریں تواتر سے مل رہی ہیں، اور حال ہی میں تو ایسے قریبی لوگوں کے بچھڑنے سے دل دہل گیا ہے جن سے قریبی روابط رہے تھے۔ پچھلی بار شمیم حنفی، ذوقی اور تبسم وغیرہ کے بچھڑنے کی خبر تھی، تو اس بار ابو الکلام قاسمی اور بیگ احساس … Read more
  • بیگ احساس کے تین افسانے ۔۔۔ بیگ احساس
    دَخمہ مجموعے میں شامل تین کہانیاں بیگ احساس کے تین افسانے از قلم بیگ احساس ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں……   خس آتش سوار   سورج نکلنے میں دیر تھی۔ گرودیو نے آنکھیں موندے موندے سوچا وہ سب اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہوں گے۔ دو گھنٹے بعد وہ میڈٹیشن ہال میں جمع ہو جائیں گے۔ آج انھیں لکچر دینا تھا۔ انھیں اس بات کا اچھی طرح احساس تھا کہ ان کے پاس ایسے الفاظ ہیں جو سننے والوں پر جادو کر دیتے ہیں۔ ان لفظوں میں باندھ … Read more
  • بیگ احساس کا ’دَخمہ‘ ۔۔۔ مرزا حامد بیگ
    ’دَخمہ‘ مجموعے کا دیباچہ بیگ احساس کا ’دَخمہ‘ از قلم مرزا حامد بیگ ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں……   اقتباس   بیگ احساس کے افسانوں کے تیسرے مجموعے ’’دَخمہ‘‘ کے سارے کے سارے افسانے، افسانہ نگار کی اس انوکھی تدبیر کاری کی عطا ہیں، جسے بیسویں صدی کے ساتویں دہے سے مخصوص جدیدیت کے تحریک کے رد میں اٹھنے والی آوازوں کا ردّ عمل بھی قرار دیا جا سکتا ہے اور تخلیقی سطح پر جینے کا جتن بھی۔ وہ یوں کہ بیگ احساس کا تعلق بھی ستر ہی کے … Read more
  • نمی دانم کہ ۔۔۔ بیگ احساس
    "دَخمہ” مجموعے سے ایک طویل کہانی نمی دانم کہ ۔۔۔ از قلم بیگ احساس ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں……   اقتباس   شہر کے اس علاقے میں آنے سے وہ گریز کرتا تھا۔ کافی بھیڑ ہوتی تھی۔ اکثر ٹریفک جام ہو جاتا، سواریاں رینگنے لگتیں۔ شہر کا مرکزی ریلوے اسٹیشن بھی اسی علاقے میں تھا۔ اسٹیشن پر تو ’’حیدر آباد‘‘ کے بورڈ لگے تھے لیکن وہ ’’نام پلی‘‘ کہلاتا تھا۔ اکثر باہر سے آنے والے کنفیوز ہو جاتے۔ ایک بار ابّا کے دوست نے تمسخرانہ انداز میں پوچھا یہ … Read more
  • شکستہ پر ۔۔۔ بیگ احساس
    مجموعے "دَخمہ” سے ایک طویل افسانہ شکستہ پر از قلم بیگ احساس ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیںِ……   اقتباس   دس برس بعد سمیر اور سشما کی ملاقات ہوئی تو دونوں نے شادی کا فیصلہ کرنے میں دیر نہیں لگائی اور ایک روز چپکے سے شادی بھی کر لی۔ ان برسوں میں دور رہ کر دونوں کافی کچھ کھو چکے تھے۔ سشما نے جب اپنی ممی کو شادی کی بات بتائی تو اُنھوں نے صرف اتنا ہی کہا کہ وہ فوراً گھر چھوڑ کر سمیر کے پاس چلی جائے۔ … Read more
  • اردو شاعری کی کلاسیکی شعریات ۔۔۔ ابو الکلام قاسمی
    تنقید کی ایک اہم کتاب اردو شاعری کی کلاسیکی شعریات از قلم ابو الکلام قاسمی ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں …..   سیاق و سباق   ادب میں ہیئت، موضوع یا نوعیت کے اعتبار سے مختلف زمروں کی تقسیم کو اصناف کا نام دیا جاتا ہے۔ اس لیے اصناف نثر کی بھی ہوتی ہیں اور شاعری کی بھی۔ نثر کی اصناف میں داستان، ناول، افسانہ، انشائیہ، رپورتاژ، سفرنامہ، خاکہ جیسی تقسیم کو صنفی تقسیم کا نام دیا گیا ہے۔ ادبی تنقید، ہرچند کہ ادب کی تخلیقی صنف میں شمار … Read more
  • دخمہ ۔۔۔ بیگ احساس
    ساہتیہ اکادمی، حکومت ہند کا انعام یافتہ افسانوں کا مجموعہ دَخمہ از قلم بیگ احساس ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ‌‌‌‌‌‌‌‌ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیںِ …… سنگِ گراں ڈریسنگ ٹیبل پر رکھی ہوئی نیل پاش نے اسے چونکا دیا۔ اس نے کیلنڈر پر نظر ڈالی مہینہ ختم ہو رہا تھا لیکن اس نے ناخن رنگے ہی نہیں تھے۔  تو کیا؟  ’’ناخن پر پالش لگانے سے وضو نہیں ہوتا‘‘۔ اس کی نانی نے اس سے کہا تھا اور اسی وقت ناخنوں سے پالش کھرچ دی تھی۔ نانی نماز کی پابند تھیں اسے بھی کوئی نماز … Read more
  • تانیثیت:عورت کو عورت سمجھنے کی تحریک
    کتابی سلسلہ "ادب سلسلہ” میں شائع شدہ طویل مضمون تانیثیت:عورت کو عورت سمجھنے کی تحریک از قلم عظمیٰ فرمان ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں…. نسائیت کیا ہے؟  نسائیت / تانیثیت/ فیمنزم کی متعدد تعریفیں متعین کی جا سکتی ہیں اور کی جا چکی ہیں۔ مثال کے طور پر انسائیکلو پیڈیا بریٹینکا کے مطابق ’’فیمنزم ایک سماجی تحریک ہے جو عورتوں کے مساوی حقوق کے لئے جد و جہد کرتی ہے۔‘‘ ایک لغت میں فیمنزم کی تعریف اس طرح درج ہے۔ ’’فیمنزم سیاسی، معاشی اور سماجی حوالے سے جنسی / … Read more
  • مذہبِ عشق عرف گلِ بکاؤلی
    مجلس ادبیاتِ عالیہ کی پیشکش، قدیم داستانی ادب میں ایک اہم تصنیف مذہبِ عشق معروف بہ گلِ بکاؤلی از قلم منشی نہال چند لاہوری ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں….. آغاز داستان کہتے ہیں کہ پورب کے شہزادوں میں کسی شہر کا بادشاہ زین الملوک نام، جمال اس کا جیسے ماہِ منیر، عدل و انصاف اور شجاعت و سخاوت میں بے نظیر۔ اس کے چار بیٹے تھے۔ ہر ایک علم و فضل میں علامہ زمان اور جوانمردی میں رستم دوراں۔ خدا کی قدرت کاملہ سے اور ایک بیٹا آفتاب کی … Read more
  • ایڈیٹر کا حشر
    مجلس ادبیات عالیہ اردو محفل کی پیشکش ایڈیٹر کا حشر ایک دلچسپ ڈرامہ از قلم ظفر علی خاں ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں….. پہلا ایکٹ (سین: لاہور میں ایک سجی ہوئی انگریزی وضع کی کوٹھی۔ وقت شام کے ساڑھے سات بجے۔) نازلی بیگم (مسٹر عبد الواحد بیرسٹر کی ناز آفریں بیٹی جو اپنے بلند خیال باپ کی تہذیب پرستی کے تصدق میں انگلستان سے تعلیم کا پنج سالہ زمانہ ختم کر کے حال ہی میں وطن کو لوٹی ہے۔ لیمپ کی شعاعیں گلابی ساٹن کے فانوس میں سے چھن … Read more
  • بیسویں صدی کا اردو افسانہ اور تنقید
    فکشن کے ارتقاء کے ضمن میں ایک اہم مطالعہ بیسویں صدی کا اردو افسانہ اور تنقید از قلم رحمن عباس ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں….. اقتباس پریم چند (۱۸۸۰ تا ۱۹۳۶)، سعادت حسن منٹو ( ۱۹۱۲ تا ۱۹۵۵)، عصمت چغتائی (۱۹۱۵ تا ۱۹۹۱)، کرشن چندر(۱۹۱۴ تا ۱۹۷۷)، راجندر سنگھ بیدی ( ۱۵ ۱۹ تا ۸۴ ۱۹)، قرۃ العین حیدر (۱۹۲۸ تا ۲۰۰۷) اور انتظار حسین (۱۹۲۳ پیدائش) بیسویں صدی کے نامور افسانہ نگار ہیں۔ پریم چند، سعادت حسن منٹو اور بیدی کے لیے عظیم افسانہ نگار کی اصطلاح بھی … Read more
  • فاقصص القصص۔۔۔
    فکشن تنقید کے ضمن میں ایک اہم مقالہ فاقصص القصص۔۔۔ از قلم حقانی القاسمی ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں….. فاقصص القصص۔۔۔ کہانی کسے کہتے ہیں؟ اس کا شجرۂ نسب کیا ہے؟ مجھے نہیں پتہ! [شاید کہانی کدم کا پھول ہے، کٹج کی کلی ہے، کرشن کی بانسری ہے یا جوہی، کیتکی، یاسمن، نیلوفر، سنبل، مالتی، سرس، سوسن، ریحان، رعنا، زیبا، کبود کی خوشبوؤں کا منتھن ہے۔] کہانی جب کرشن کی بانسری بن جاتی ہے تو کہانی کو معراج نصیب ہوتی ہے۔ جس کہانی میں کرشن کی بانسری نہ ہو، … Read more
  • پھول کی قیمت
    ایک بہترین افسانہ پھول کی قیمت از قلم آغا بابر ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں….. پھول کی قیمت لوگ بابا مراد کو اٹھا کر ادھر لے گئے جدھر بھیڑ کم تھی۔ منہ میں پانی ٹپکایا تو آنکھیں کھل گئیں۔ وہ پھول بیچنے والوں کی دکانوں کے قریب سڑک پر چت پڑا تھا۔ ایک پھول فروش نے کہا ’’پانی کا گلاس پی لے۔ لو لگ گئی ہے‘‘۔ مراد پانی کے چند گھونٹ حلق میں اتار کر کمر پر ہاتھ رکھ کر ہمدردی جتانے والے سے بولا ’’میں ہسپتال میں اپنا … Read more
  • من کی ملکہ
    ایک عمدہ طویل افسانہ من کی ملکہ از قلم شہناز شورو ڈاؤن لوڈ کریں ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل     کتاب کا نمونہ پڑھیں….. من کی ملکہ   گزشتہ چار دن کی بارش نے پورے شہر کو جل تھل کر دیا تھا۔ آسمان غریب کی چادر کی طرح جگہ جگہ سے پھٹا ہوا محسوس ہوتا تھا۔ آج پہلا دن تھا کہ آسمان کے چھید رفو ہوتے محسوس ہوئے۔ آج صبح بھی بارش ہوئی تھی مگر مختصر سے وقت کے لیے۔ پھر سورج نے پلکیں جھپکائیں تو گویا زندگی جاگ اُٹھی۔ روز بہ روز پرانے ہوتے شہر کہاں … Read more
  • سرہانے میر کے
    کلیات میر کی ایک غزل کا تفصیلی تجزیہ سرہانے میر کے از قلم احمد جاوید ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں….. تشریحی مطالعہ   میر ایسے شاعر ہیں جن کے تعارف کا پہلا فقرہ طے شدہ ہے۔ اور وہ یہ کہ میر اپنی زبان کے سب سے بڑے شاعر ہیں، بلکہ اردو کے تمام بڑے شعرا کے مقابلے میں بھی یہ بہت زیادہ فرق کے ساتھ عظیم تر شاعر ہیں۔ ان کی بڑائی کے کئی پہلو ہیں، مثال کے طور پر میر حافظ کے ہم پلہ ہیں اور بعض پہلوؤں … Read more
  • لکھنؤ کا عہدِ شاہی
    ادبیات عالیہ کی ایک اور پیشکش لکھنؤ کا عہدِ شاہی مجلس ادبیات عالیہ واٹس ایپ گروپ کا کارنامہ عبد الروؤف عشرت لکھنوی کے قلم سے ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں…… نصیر الدین غازی حیدر شاہی محل کی عالیشان عمارت کے وسط میں صدر مقام پر ایک نفیس بارہ دری بنی ہوئی اور شیشہ آلات سے سجی ہوئی ہے۔ نفیس نفیس جھاڑ، نازک نازک دیوار گیریاں، قلمی تصویریں، خوشخط قطعے لگے ہیں۔ کمروں میں تمام کا فرش بچھا ہے۔ سنہری، روپہلی چلمنیں، زربفت کے پردے پڑے ہیں۔ بارہ دری کے … Read more
  • نو طرزِ مرصع
    ادبیات عالیہ کی ایک اور پیشکش نو طرزِ مرصّع اردو محفل کے اراکین مجلس ادبیات عالیہ کی طرف سے تحفہ محمد حسین عطا خان تحسینؔ کے قلم سے ڈاؤن لوڈ کریں ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل کتاب کا نمونہ پڑھیں…… دیباچہ اوپر دانشوران شیریں سخن بزم درایت و رزانت کے اور عاقلان صاحب طبع انجمن بلاغت و متانت کے مخفی و پوشیدہ نہ رہے کہ یہ عاجز ترین خلق اللہ میر محمد حسین عطا خاں متخلص بہ تحسینؔ مخاطب بہ خطاب‘‘مرصع رقم‘‘ بعد رحمت والد بزرگوار حضرت میر محمد باقر خاں صاحب متخلص بہ شوقؔ کے کہ تمام … Read more
  • حیات ماہ لقا
    اردو کی پہلی صاحب دیوان شاعرہ کی سوانح حیاتِ ماہ لقا سلطنت دکن کی ایک جھلک غلام صمدانی خان گوہر کے قلم سے ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں……. تمہید ماہ لقا بائی کے نام سے کون واقف نہیں ہے اور چندا جی کا نام کون ہے جو سنا نہیں۔ اس کو انتقال کیے ابھی سو برس بھی پورے نہیں ہوئے، جس کا مقبرۂ عالیشان اور سرا کوہ شریف کے پائیں میں واقع ہیں، جہاں ہر سال عرس شریف کے موقع پر ہزاروں تماش بین اور زائرین فروکش ہوتے ہیں، … Read more
  • جوہرِ اخلاق
    مجلسِ ادبیات عالیہ کی پیشکش جوہرِ اخلاق فورٹ ولیم کالج کے دور کی ایک درسی کتاب جیمز فرانسس کارکرن کے قلم سے ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں…. گیارھویں نقل کسی گاؤں کے چوہے نے اپنے ایک شہری بھائی کی دعوت کی۔ گاؤں میں جو کچھ میسر ہوا جیسا کہ باسی روٹی کے سوکھے ٹکڑے اور پنیر کی کترن، اس نے حاضر کی۔ دونوں دسترخوان پر بیٹھے اور کھانے لگے۔ شہری چوہے کو اور ہی مزا پڑا ہوا تھا، اس طرح کی غذا اس نے کبھی نہیں کھائی تھی۔ ہر … Read more
  • فسانۂ عجائب
    مجلسِ ادبیات عالیہ کی ایک اور پیشکش فسانۂ عجائب اردو کی اولین داستانوں کی ایک شاندار مثال  رجب علی بیگ سرورؔ کے قلم سے ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں….. مقدمہ از مخمورؔ اکبرآبادی فسانۂ عجائب جس کے مصنف مرزا رجب علی بیگ سرورؔ تھے، اردو زبان کی ایک نہایت مشہور و معروف کتاب ہے۔ ہر چند یہ کتاب اُس طرز تحریر کا ایک مکمل نمونہ ہے جس کی بنیاد محض آوُرد اور تصنّع پر قائم ہے اور جس کے موضوع میں بھی کوئی خاص دلکشی نہیں مگر آج تک … Read more
  • دہلی میں بیاہ کی ایک محفل اور بیگموں کی چھیڑ چھاڑ
    دلی میں بیاہ کی ایک محفل اور بیگموں کی چھیڑ چھاڑ دہلی کے قدیم معاشرے کی ایک تصویر ناصر نذیر فراق دہلوی کے قلم سے ڈاؤن لوڈ کریں   ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل   کتاب کا نمونہ پڑھیں…… اقتباس میری بڑی آپا ملکہ زمانی صاحبہ آداب! میں اصل خیر سے دلّی پہونچ گئی اور سب چھوٹے بڑوں کو تندرست دیکھ کر اور ان سے مل جل کر خوش بھی ہو لی۔ مگر اللہ جانتا ہے کہ میرا دم آپ میں ہی پڑا ہے۔ کیا کروں آپا جان! سسرال والوں کا پاس آن پڑا، نہیں تو زچہ خانہ … Read more
  • سہ ماہی ‘سمت’ شمارہ ۵۱، جولائی تا ستمبر ۲۰۲۱ء
    اردو تحریر میں اردو کے پہلے آن لائن جریدے سَمت مارہ ۵۱، جولائی تا ستمبر ۲۰۲۱ء مدیر: اعجاز عبید ڈاؤن لوڈ کریں ورڈ فائل ای پب کنڈل فائل نمونہ پڑھیں……. مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔ کس کس کو یاد کیجیے، کس کس کو روئیے۔۔۔۔ فاروقی صاحب کی جدائی کا غم تو تازہ ہی ہے اور شاید ہمیشہ رہے گا ہی، کرونا کی دوسری لہر نے مزید چرکے دئے ہیں۔ اس سہ ماہی میں مزید بڑے نام رخصت ہو گئے ہیں۔ کچھ کو ہی اس شمارے میں یاد کیا گیا ہےشمیم حنفی مئرے لئے شمیم بھائی تھے۔ وہ میرے استاد بھی … Read more
  • دکنی اور اردو
    ڈاکٹر غلام شبیر رانا کے تحقیقی مضامین دکنی اور اردو   ڈاؤن لوڈ کریں ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل     کتاب کا نمونہ پڑھیں…. نحوی تقابل کے کچھ پہلو: اردو اور دکنی جنوبی ایشیا کے وسیع علاقوں میں بولی جانے والی اُردو زبان کا شمار دنیا کی بڑی زبانوں میں ہوتا ہے۔ یہی وہ زبان ہے جس کی علمی، ادبی تہذیبی و ثقافتی ثروت کا پوری دنیا میں اعتراف کیا جاتا ہے۔ اردو اور قدیم دکنی زبان کا ادبی سرمایہ اس خطے کے باشندوں کے لیے ہر اعتبار سے لائق صد افتخار ہے۔ اُنیسویں صدی عیسوی میں … Read more
  • دہلی کی آخری شمع
    ادبیات عالیہ واٹس ایپ گروپ کی پیشکش دہلی کی آخری شمع  ۱۲۶۱ھ میں دہلی کے ایک مشاعرے کی روداد مرزا فرحت اللہ بیگ دہلوی کے قلم سے ڈاؤن لوڈ کریں ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل     کتاب کا نمونہ پڑھیں…….   تمہید   نام نیکِ رفتگاں ضائع مکن تا بماند نامِ نیکت برقرار بقول غالبؔ مرحوم ’’انسان ایک محشرِ خیال ہے‘‘ لیکن خیال میں حشر بپا ہونے کے لیے کسی بیرونی تحریک کا ہونا لازمی ہے۔ دماغ خیال کا گنجینہ ہے، لیکن اِس گنجینے کے کھلنے کے واسطے کسی ظاہری اسباب کی کنجی کی ضرورت ہے۔ مجھے … Read more
  • کرگسوں میں گھرا شاہین
    حقیقت اور تصور کا امتزاج پروفیسر غلام شبیر رانا کا نیا ناول کرگسوں میں گھرا شاہین ڈاؤن لوڈ کریں ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل     کتاب کا نمونہ پڑھیں…… مستریاں والی بستی جھنگ بھی ایک عجیب شہر ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کوفے کے قریب ہو رہا ہے۔ دریائے چناب کے مشرقی کنارے پر واقع اِس قدیم شہر کے ایک نشیبی علاقے کی ایک بستی جہاں کا ماحول پتھر کے زمانے کی یاد لاتا ہے آج بھی اپنی داستانِ حسرت سناتی دکھائی دیتی ہے۔ کہرام ٹھگ کے آباء و اجداد گزشتہ کئی صدیوں سے اس … Read more
  • سرِ کوئے عدم
    پاکستانی مرحوم ادیبوں کے لئے خراج عقیدت سرِ کوئے عدم پروفیسر غلام شبیر رانا کے قلم سے   ڈاؤن لوڈ کریں ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل     کتاب کا نمونہ پڑھیں…….   اطہر شاہ خان جیدی: ہر رہ گزر پہ تیرے گزرنے کا حسن ہے عالمی شہرت کے حامل مایہ ناز پاکستانی اداکار، صداکار، شاعر، ڈرامہ نویس اطہر شاہ خان جیدی نے ستتر (77) سال کی عمر میں داعیِ اجل کو لبیک کہا۔ وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ادب اور فنون لطیفہ کا وہ درخشندہ ستارہ جو … Read more
یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید