اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


کچھ اسلامی کہانیاں ۔۔۔ مرتبہ: اسرار الحق

دینی اور اخلاقی سبق آموز کہانیاں

کچھ  اسلامی کہانیاں

مرتبہ

اسرار الحق

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل
مکمل کتاب پڑھیں ….

ایمرجینسی لائٹ

یہ پچھلے جمعہ کی بات ہے کہ میں رات کے آٹھ بجے اپنے دفتر کی آٹھویں منزل پر بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک بجلی چلی گئی۔ سارا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔ عجیب بھیانک منظر تھا، دور دور تک کہیں روشنی کا نام نہیں تھا۔ کمرے کا ایر کنڈیشن بھی بند ہو گیا۔ ذرا سی دیر میں سارا جسم پسینے سے شرابور ہو گیا۔ شیشے کی عمارت میں بڑھتی ہوئی گرمی سے سانس پھولنا شروع ہو گیا۔ میں جلدی سے باہر نکلنے کے لئے اٹھا، لیکن اٹھتے ہی دروازے سے ٹکرا گیا۔ مجھے ابھی تک یہ علم بھی نہیں تھا کہ کرسی سے دروازے تک کتنے قدم کا فاصلہ ہے۔ خیر کسی طرح لفٹ تک پہونچا لیکن آہ۔ وہ لفٹ بھی بند پڑی تھی اور اس میں سے ان لوگوں کے چیخنے کی آوازیں آ رہی تھیں جو لفٹ میں پھنس گے تھے۔ کئی جگہ ٹھوکریں کھا کر زینے تک پہنچا اور دیوار کے سہارے ٹٹول ٹٹول کر نیچے اترنا شروع کیا۔ کئی جگہ ٹھوکر کھائی، … مزید پڑھیے

قرآنِ حکیم اور ہماری ذمہ داریاں ۔۔۔ ڈاکٹر اسرار احمد

قرآن کی اہمیت پر اعجاز عبید کی جمع کردہ ایک اہم کتاب

قرآنِ حکیم اور ہماری ذمہ داریاں

از قلم

ڈاکٹر اسرار احمد

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل
مکمل کتاب پڑھیں……

قرآن: عظیم ترین دولت

عزیزانِ گرامی!

آپ نے دیکھا ہو گا کہ ہمارے گھروں میں ایک ایسی کتاب ہے جس کا بہت احترام کیا جاتا ہے۔ اُس کتاب کو ہم عمدہ غلاف میں لپیٹ کر گھر میں کسی اونچی جگہ پر رکھتے ہیں کہ اس کی بے ادبی نہ ہو۔ کبھی کبھی گھر کا کوئی بزرگ اسے کھول کر بہت اہتمام سے با وضو ہو کر پڑھ بھی لیتا ہے۔ خاص طور پر بعض دینی گھرانوں میں گھر کے سب افراد باقاعدگی سے اُسے پڑھتے ہیں اور بچوں کو بھی اس کی تعلیم دینے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ لیکن آج کل اکثر گھروں میں اس کتاب کو پڑھنے کا کوئی اہتمام نظر نہیں آتا اور اسے محض ایک مقدس کتاب کے طور پر گھر میں کسی اونچی جگہ پر رکھ دیا جاتا ہے۔

آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ جس کتاب کا ہم ذکر کر رہے ہیں وہ قرآن مجید ہے۔ یہ قرآن اُس اللہ کا کلام … مزید پڑھیے

ترجمہ فہم القرآن ۔۔۔ میاں محمد جمیل، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ضخیم اور جامع تفسیر فہم القرآن میں شامل ترجمہ

ترجمہ فہم القرآن

از قلم

میاں محمد جمیل

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

کتاب کا نمونہ پڑھیں …..

۲۔ البقرۃ

اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بہت مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔

۱۔ الٓمّٓ۔

۲۔ اس کتاب میں کوئی شک نہیں یہ پرہیزگاروں کے لیے ہدایت ہے۔

۳۔ جو لوگ غیب پر ایمان لاتے، نماز قائم کرتے اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔

۴۔ اور جو ایمان لاتے ہیں اس پر جو آپ پر نازل کیا گیا۔ اور اس پر جو کچھ آپ سے پہلے اتارا گیا۔ اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔

۵۔ یہی لوگ اپنے رب کی ہدایت پر ہیں اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔

۶۔ بلا شبہ کافروں کے لیے آپ کا ڈرانا یا نہ ڈرانا برابر ہے۔ کیونکہ یہ لوگ ایمان نہیں لائیں گے۔

۷۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں اور ان کے کانوں پر مہر لگا دی ہے اور ان کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا ہے اور ان کے لیے عذاب عظیم ہو گا۔

۸۔ … مزید پڑھیے

کہانیوں کا حملہ ۔۔۔ محمد فیصل علی

بچوں کی کہانیوں کا ایک دلچسپ مجموعہ

کہانیوں کا حملہ

از قلم

محمد فیصل علی

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

کتاب کا نمونہ پڑھیں ……

ادیب کا قتل

وہ ایک کچا گھر تھا۔  اس کے در و دیوار غربت کی داستان سنا رہے تھے۔ گھر کے ساتھ ہی ایک شکستہ چھپر بنا ہوا تھا جس کے نیچے مویشی بیٹھے جگالی کر رہے تھے۔ ارد گرد سرسبز کھیت لہلہا رہے تھے۔  یہ ظہیر کا گھر تھا۔ شہر سے بہت دور ایک پسماندہ گاؤں میں واقع ایک چھوٹا سا گھر۔  وہ خود اس وقت اپنے گھر سے چند میل دور ایک اسکول میں بیٹھا تعلیمی سفر طے کر رہا تھا۔ یہ اسکول اس چھوٹے سے گاؤں کا اکلوتا اسکول تھا۔ اسکول سے کچھ دور ایک چھوٹا سا قصبہ بھی تھا جہاں ضروریات زندگی کا سامان ملتا تھا۔  ظہیر اس اسکول میں جماعت دہم کا طالب علم تھا۔ ہمیشہ کی طرح آج بھی جب اسکول میں بریک ہوئی تو وہ بجائے باہر جانے کے اپنی نشست پر ہی بیٹھا رہا۔  جب سب لڑکے باہر چلے گئے تو اس نے اپنے بیگ سے کچھ صفحات نکالے۔ قلم اس کی جیب میں ہی موجود … مزید پڑھیے

رَوشنی کی تلاش ۔۔۔ خرم علی شفیق

بچوں کے لیے اقبال کی شاعری کی تفسیر

رَوشنی کی تلاش

از قلم

خرم علی شفیق

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

مکمل کتاب پڑھیں…..

 

 

رَوشنی کی تلاش

بچوں کے لیے

خرم علی شفیق

 

 

 

۱۔ شاعری کا باغ

علامہ اقبال کی شاعری ایک باغ کی طرح ہے۔ یہ دس حصوں میں بٹا ہوا ہے۔ یہ حصے در اصل وہ دس کتابیں ہیں جن میں سے ہر ایک کے کھلنے پر باغ کا ایک ایک حصہ سامنے آ جاتا ہے۔
باغ کے بیچوں بیچ ایک سیار گاہ ہے۔ اِس کا نام جاوید نامہ ہے۔ اگرچہ آپ کو باغ کے اُس حصے کی تلاش ہے جو بچوں کے لیے ہے مگر سیار گاہ کو ایک نظر دیکھے بغیر باغ کی کوئی بھی سیر نا مکمل ہے اِس لیے اب آپ کے قدم جاوید نامہ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

 

۲۔ جاوید نامہ

سیار گاہ کے باہر آپ کو علامہ اقبال خدا سے دعا مانگتے دکھائی دیتے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں، ’’یا اللہ! میری بات کو نوجوانوں کے لیے آسان بنا دے کیونکہ میں ایک دوسرے جہان کے بارے میں بتانے جا رہا ہوں۔‘‘
اب … مزید پڑھیے

مقالات و مضامینِ جلالی ۔۔۔ محمد برہان الحق جلالی

دینی معاشرتی نوعیت کے مضامین کا تیسرا مجموعہ

مقالات و مضامینِ جلالی

از قلم

محمد برہان الحق جلالی

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

مکمل کتاب پڑھیں……..

علامہ اقبال اور عشق مصطفےﷺ

عشق: ۔

عشق عربی زبان میں گہری چاہت و محبت کو کہتے ہیں۔ عشق وہ والہانہ جذبہ ہے جو انسان کو دوسروں سے ممتاز کرتی ہے۔ یہ جذبہ بناوٹ، عیاری، امید لالچ و حرص سے پاک ہوتا ہے۔ یہ جذبہ انسان کو ایک لمحے میں اس بلندی اور آفاقیت تک لے جاتی ہے۔ اس قوت سے یقین و ایمان میں پختگی آتی ہے۔ اور اسی جذبہ کے تحت ایمان با الغیب پر یقین آ جاتا ہے۔

سر دلبراں میں رقم ہے کہ،

’’عشق ایک مقناطیسی کشش ہے جو کسی کو کسی کی جانب سے ایذا پانا، وصال سے سیر ہونا، اس کی ہستی میں اپنی ہستی کو گم کر دینا یہ سب عشق و محبت کے کرشمے ہیں۔‘‘

عاشقی چیست؟ بگو بندہ جاناں بودن

دل بدست دگرے دادن و حیراں بودن

حضورﷺ سے عشق: ۔

جب یہ تعلق یا کشش سیدنا محمد مصطفیﷺ سے ہو تو پھر وہ عشق کمال حاصل کرتا ہے۔ ان کی ہستی تو ایک … مزید پڑھیے

درسِ وفا ۔۔۔ ابو الکلام آزاد

ایک سبق آموز مضمون، مولانا کے خصوصی سٹائل میں

درسِ وفا

از قلم

ابو الکلام آزاد

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

 

مکمل کتاب پڑھیں….

درس وفا

ٹائپنگ: سید فرمان غنی

ہجرت کی تیسری صدی قریب الاختتام ہے۔ بغداد کے تخت خلافت پر المعتضد باللہ عباسی متمکن ہے۔ معتصم کے زمانے سے دارالخلافہ کا شاہی اور فوجی مستقر سامرہ میں منتقل ہو گیا ہے۔ پھر بھی سر زمین بابل کے اس نئے بابل میں پندرہ لاکھ انسان بستے ہیں۔ ایران کے اصطخر، مصر کے ریمس اور یورپ کے روم کی جگہ اب دنیا کا تمدنی مرکز بغداد ہے۔

 

دنیا کی اس ترقی یافتہ مخلوق کا جسے انسان کہتے ہیں۔ کچھ عجیب حال ہے کہ یہ جتنا کم ہوتا ہے۔ اتنا ہی نیک اور خوش ہوتا ہے اور جتنا زیادہ بڑھتا ہے اتنا ہی نیکی اور خوشی اس سے دور ہونے لگتی ہے۔ اس کا کم ہو نا خود اس کے لیے اور خدا کی زمین کے لیے بر کت ہے۔ یہ جب چھوٹی چھوٹی بستیوں میں گھاس پھوس کے چھپر ڈال کر رہتا ہے تو کیسا نیک، کیسا خوش اور کس درجہ حلیم ہوتا ہے؟ محبت اور … مزید پڑھیے

سند باد جہازی کے حیرت انگیز سفر ۔۔۔ احمد خاں خلیل

مشہور زمانہ جہازی کی مشہور زمانہ داستان

سند باد جہازی کے حیرت انگیز سفر

از قلم

احمد خاں خلیل

پیشکش: انیس الرحمٰن( اردو محفل)

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

کتاب کا نمونہ پڑھیں……..

پہلا سفر

خلیفہ ہارون الرشید کا پائے تخت بغداد تھا۔ اس زمانے میں بغداد دنیا بھر کے شہروں کا شہزادہ تھا۔ اس میں عالی شان محل اور خوبصورت حویلیاں تھیں۔ اس کے بازار بڑے بڑے اور با رونق تھے۔ شہر میں امیر اور غریب، بہادر اور شہہ سوار، عالم اور فاضل، ہنرمند اور کاریگر ہر طرح کے لوگ رہتے تھے۔ ہر روز دور دراز سے کئی قافلے آتے اور کئی کارواں کوچ کرتے۔ صبح سے شام تک ہر بازار اور ہر منڈی میں میلے کا سا سماں نظر آتا تھا۔

اس شان دار شہر کے ایک خوبصورت مکان میں ایک مالدار شخص رہتا تھا۔ اس کا نام تھا سندباد جہازی۔ وہ بڑا مہمان نواز، سخی اور دوستوں کا دوست تھا۔ وہ زندگی کے سرد گرم جھیل چکا تھا۔ گرمی کے موسم میں ایک دن وہ اپنے دوستوں کے ساتھ اپنے باغ میں بیٹھا باتیں کر رہا تھا کہ میدان مارنے، سخت مشکلات کو سر کرنے اور … مزید پڑھیے

فہم القرآن ۔۔۔ میاں محمد جمیل، جمع و ترتیب :اعجاز عبید اور محمد عظیم الدین

ایک مزید ضخیم تفسیر

فہم القرآن

ترجمہ و تفسیر

میاں محمد جمیل

جمع و ترتیب : اعجاز عبید اور محمد عظیم الدین

حصہ اول: سورۂ فاتحہ تا آل عمران

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

 

حصہ دوم: سورۃ النساء تا الاعراف

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل 

ای پب فائل

کنڈل فائل 

ٹیکسٹ فائل  

حصہ سوم: سورۂ الانفال تا ابراہیم

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

حصہ چہارم: سورۂ الحجر تا فرقان

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل(دو حصوں میں)۔۱

ٹیکسٹ فائل۔۲

ای پب فائل

کنڈل فائل

حصہ پنجم: سورۃ الشعراء تا سورۃ حٰمٓ السجدہ

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

اور مزید ایک حصے کے لئے انتظار فرمائیں

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں…..

۱۔ فاتحہ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بہت مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔

سورة فاتحہ کے اسمائے گرامی اور ان کی وجہِ تسمیہ

مقام نزول: مکہ معظمہ، ایک رکوع، آیات سات، الفاظ پچیس اور حروف ایک سو تینتیس ہیں۔

رسول مکرّمﷺ سے سورة فاتحہ کے کئی نام منقول ہیں جن میں سے مشہور … مزید پڑھیے

فِن لینڈ کا نظامِ تعلیم ۔۔۔ محمود الحسن عالمی

یورپ کے ملک فن لینڈ کی تعلیم کے بارے میں تحقیقاتی کتاب

فِن لینڈ کا نظامِ تعلیم

از قلم

محمود الحسن عالمی

ڈاؤن لوڈ کریں

ورڈ فائل

پی ڈی ایف فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

کتاب کا نمونہ پڑھیں…..

 

عوامی جمہوریہ فن لینڈ شمالی یورپ میں واقع ایک خود مختار اور آزاد فلاحی ریاست ہے۔ فن لینڈ کا ہلسنکی شہر آبادی کے اعتبار سے فن لینڈ کا سب سے بڑا شہر ہونے کے ساتھ ساتھ فنش دار الحکومت ہونے کا اعزاز بھی رکھتا ہے۔ فن لینڈ نے روس سے آزادی حاصل کرتے ہوئے اپنا پہلا یومِ آزادی 6-دسمبر-1917ء کو منایا۔ اِس کی سرکاری زبانوں میں ’فنش‘ اور ’سویڈش‘ شامل ہے۔ اِس کے جنوب میں خلیج فن لینڈ (سوؤمِن لاھتی)، شمال میں ناروے (نوریا)، مشرق میں روس (وینایا) اور مغرب میں سمندر اور سوئیدن (روؤتسی) واقع ہیں۔ فن لینڈ کی کُل آبادی تقریباً 55 لاکھ اور جغرافیائی رقبہ تقریباً 338,455 km² ہے۔ آپ سرِ زمین فن لینڈ کو جھیلوں کی سرزمین بھی کہہ سکتے ہیں کیونکہ قدرت نے اِسے تقریباً 187,888 انتہائی پُر کشش، دلنشین اور بے نظیر جھیلوں سے بڑی تعداد میں نواز رکھا ہے، جن کی بہتی جوانی کی کشش ہر سال متجسس سیاحوں کی … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید