ایک مزید ضخیم تفسیر
فہم القرآن
ترجمہ و تفسیر
میاں محمد جمیل
جمع و ترتیب : اعجاز عبید اور محمد عظیم الدین
حصہ اول
ڈاؤن لوڈ کریں
حصہ دوم
پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ای پب فائل کنڈل فائل ٹیکسٹ فائلحصہ سوم
اور مزید حصوں کے لئے انتظار فرمائیںکتاب کا نمونہ پڑھیں…..
۱۔ فاتحہ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بہت مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
سورة فاتحہ کے اسمائے گرامی اور ان کی وجہِ تسمیہ
مقام نزول: مکہ معظمہ، ایک رکوع، آیات سات، الفاظ پچیس اور حروف ایک سو تینتیس ہیں۔
رسول مکرّمﷺ سے سورة فاتحہ کے کئی نام منقول ہیں جن میں سے مشہور نام یہ ہیں:
۱۔ فاتحۃ الکتاب: قرآن حکیم کا آغاز اور دنیا و آخرت کے حقائق کے انکشاف کا سر چشمہ۔ (بخاری و مسلم)
۲۔ اُمّ القرآن: قرآن مجید کے عناوین و مضامین کا مرقع۔ (مسلم، سنن نسائی)
۳۔ الشفاء: جسمانی بیماریوں کا علاج، روحانی پریشانیوں کا تریاق۔ (الاتقان)
۴۔ السبع المثانی: نماز میں بار بار پڑھی جانے والی سات آیات مقدّسات۔ (القرآن) (بخاری: کتاب التفسیر)