اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ (اردو) اور القلم قرآن ۲ (عربی) میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

القلم قرآن ۲

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


کچھ اسلامی کہانیاں ۔۔۔ مرتبہ: اسرار الحق

دینی اور اخلاقی سبق آموز کہانیاں

کچھ  اسلامی کہانیاں

مرتبہ

اسرار الحق

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل
مکمل کتاب پڑھیں ….

ایمرجینسی لائٹ

یہ پچھلے جمعہ کی بات ہے کہ میں رات کے آٹھ بجے اپنے دفتر کی آٹھویں منزل پر بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک بجلی چلی گئی۔ سارا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔ عجیب بھیانک منظر تھا، دور دور تک کہیں روشنی کا نام نہیں تھا۔ کمرے کا ایر کنڈیشن بھی بند ہو گیا۔ ذرا سی دیر میں سارا جسم پسینے سے شرابور ہو گیا۔ شیشے کی عمارت میں بڑھتی ہوئی گرمی سے سانس پھولنا شروع ہو گیا۔ میں جلدی سے باہر نکلنے کے لئے اٹھا، لیکن اٹھتے ہی دروازے سے ٹکرا گیا۔ مجھے ابھی تک یہ علم بھی نہیں تھا کہ کرسی سے دروازے تک کتنے قدم کا فاصلہ ہے۔ خیر کسی طرح لفٹ تک پہونچا لیکن آہ۔ وہ لفٹ بھی بند پڑی تھی اور اس میں سے ان لوگوں کے چیخنے کی آوازیں آ رہی تھیں جو لفٹ میں پھنس گے تھے۔ کئی جگہ ٹھوکریں کھا کر زینے تک پہنچا اور دیوار کے سہارے ٹٹول ٹٹول کر نیچے اترنا شروع کیا۔ کئی جگہ ٹھوکر کھائی، … مزید پڑھیے

کہانیوں کا حملہ ۔۔۔ محمد فیصل علی

بچوں کی کہانیوں کا ایک دلچسپ مجموعہ

کہانیوں کا حملہ

از قلم

محمد فیصل علی

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

کتاب کا نمونہ پڑھیں ……

ادیب کا قتل

وہ ایک کچا گھر تھا۔  اس کے در و دیوار غربت کی داستان سنا رہے تھے۔ گھر کے ساتھ ہی ایک شکستہ چھپر بنا ہوا تھا جس کے نیچے مویشی بیٹھے جگالی کر رہے تھے۔ ارد گرد سرسبز کھیت لہلہا رہے تھے۔  یہ ظہیر کا گھر تھا۔ شہر سے بہت دور ایک پسماندہ گاؤں میں واقع ایک چھوٹا سا گھر۔  وہ خود اس وقت اپنے گھر سے چند میل دور ایک اسکول میں بیٹھا تعلیمی سفر طے کر رہا تھا۔ یہ اسکول اس چھوٹے سے گاؤں کا اکلوتا اسکول تھا۔ اسکول سے کچھ دور ایک چھوٹا سا قصبہ بھی تھا جہاں ضروریات زندگی کا سامان ملتا تھا۔  ظہیر اس اسکول میں جماعت دہم کا طالب علم تھا۔ ہمیشہ کی طرح آج بھی جب اسکول میں بریک ہوئی تو وہ بجائے باہر جانے کے اپنی نشست پر ہی بیٹھا رہا۔  جب سب لڑکے باہر چلے گئے تو اس نے اپنے بیگ سے کچھ صفحات نکالے۔ قلم اس کی جیب میں ہی موجود … مزید پڑھیے

رَوشنی کی تلاش ۔۔۔ خرم علی شفیق

بچوں کے لیے اقبال کی شاعری کی تفسیر

رَوشنی کی تلاش

از قلم

خرم علی شفیق

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

مکمل کتاب پڑھیں…..

 

 

رَوشنی کی تلاش

بچوں کے لیے

خرم علی شفیق

 

 

 

۱۔ شاعری کا باغ

علامہ اقبال کی شاعری ایک باغ کی طرح ہے۔ یہ دس حصوں میں بٹا ہوا ہے۔ یہ حصے در اصل وہ دس کتابیں ہیں جن میں سے ہر ایک کے کھلنے پر باغ کا ایک ایک حصہ سامنے آ جاتا ہے۔
باغ کے بیچوں بیچ ایک سیار گاہ ہے۔ اِس کا نام جاوید نامہ ہے۔ اگرچہ آپ کو باغ کے اُس حصے کی تلاش ہے جو بچوں کے لیے ہے مگر سیار گاہ کو ایک نظر دیکھے بغیر باغ کی کوئی بھی سیر نا مکمل ہے اِس لیے اب آپ کے قدم جاوید نامہ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

 

۲۔ جاوید نامہ

سیار گاہ کے باہر آپ کو علامہ اقبال خدا سے دعا مانگتے دکھائی دیتے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں، ’’یا اللہ! میری بات کو نوجوانوں کے لیے آسان بنا دے کیونکہ میں ایک دوسرے جہان کے بارے میں بتانے جا رہا ہوں۔‘‘
اب … مزید پڑھیے

سند باد جہازی کے حیرت انگیز سفر ۔۔۔ احمد خاں خلیل

مشہور زمانہ جہازی کی مشہور زمانہ داستان

سند باد جہازی کے حیرت انگیز سفر

از قلم

احمد خاں خلیل

پیشکش: انیس الرحمٰن( اردو محفل)

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

کتاب کا نمونہ پڑھیں……..

پہلا سفر

خلیفہ ہارون الرشید کا پائے تخت بغداد تھا۔ اس زمانے میں بغداد دنیا بھر کے شہروں کا شہزادہ تھا۔ اس میں عالی شان محل اور خوبصورت حویلیاں تھیں۔ اس کے بازار بڑے بڑے اور با رونق تھے۔ شہر میں امیر اور غریب، بہادر اور شہہ سوار، عالم اور فاضل، ہنرمند اور کاریگر ہر طرح کے لوگ رہتے تھے۔ ہر روز دور دراز سے کئی قافلے آتے اور کئی کارواں کوچ کرتے۔ صبح سے شام تک ہر بازار اور ہر منڈی میں میلے کا سا سماں نظر آتا تھا۔

اس شان دار شہر کے ایک خوبصورت مکان میں ایک مالدار شخص رہتا تھا۔ اس کا نام تھا سندباد جہازی۔ وہ بڑا مہمان نواز، سخی اور دوستوں کا دوست تھا۔ وہ زندگی کے سرد گرم جھیل چکا تھا۔ گرمی کے موسم میں ایک دن وہ اپنے دوستوں کے ساتھ اپنے باغ میں بیٹھا باتیں کر رہا تھا کہ میدان مارنے، سخت مشکلات کو سر کرنے اور … مزید پڑھیے

دنیا خوبصورت ہے ۔۔۔ رئیس فروغ، جمع و ترتیب :اعجاز عبید

بچوں کے لئے منتخب نظمیں

دنیا خوبصورت ہے

از قلم

رئیس فروغ

جمع و ترتیب : اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

ورڈ فائل

پی ڈی ایف فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

 

مکمل کتاب پڑھیں……

 

دنیا خوبصورت ہے

 

 

رئیس فروغ

 

نماز اور گلاب

نماز اور گلاب

جمعہ کے دن

اتنی بڑی سی

اک مسجد میں

ہم نے جا کر

پڑھی نماز

ماموں جان

وہاں سے آ کر

میں نے لگائے

اس کیاری میں

چار گلاب

جی جناب

ماموں جان

٭٭٭

منا اور چڑیا

چڑیا آ

پانی پی

دانہ کھا

چوں چوں چوں

تیرے گھر

منا سا

بچہ ہے

اس کو لا

چوں چوں چوں

میں تو اب

آپا سے

پڑھنے کو

جاتا ہوں

تو بھی جا

چوں چوں چوں

٭٭٭

یتیم بچہ  (ٹیبلو)

(ایک کمرہ ، کمرے میں ایک لڑکا شرفو عمر ۸ ، ۹ سال۔ بہت خوبصورت مگر پھٹے پرانے لباس میں بہت تھکا ہوا۔ بار بار جماہیاں لیتا ہے۔

(دھیما میوزک)

بہت تھک گیا ہوں

بہت تھک گیا ہوں

تھکن سے بدن چور ہے

اور سر دکھ رہا ہے

بہت تھک گیا ہوں

وہ بچے جنھیں میں نے دیکھا تھا کل پار ک میں

وہ سب کتنے خوش تھے

ان … مزید پڑھیے

بچوں کے لئے مزید کہانیاں

مختلف ادباء کی بچوں کے لئے تحریر کردہ

بچوں کے لئے مزید کہانیاں

ٹائپنگ، جمع و ترتیب

محمد عمر فاروق

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں…..

طرح دار خان

حسن عابدی

نام تو اُن کا کُچھ اور تھا، لیکن ہم انہیں میاں طرح دار کہتے تھے۔ بے تکلّفی زیادہ بڑھی تو صرف طرح دار کہنے لگے۔ شروع میں تو وہ بُہت بھِنّائے لیکن بعد میں خود بھی اس نام سے مانوس ہو گئے۔ سکول میں، ہوسٹل میں، بازار میں، دوستوں کی محفل میں، غرض کہ ہر جگہ وہ اِسی نام سے پکارے جاتے تھے۔

سردیوں کے دن تھے۔ ہم چار پانچ ہمجولی ہاسٹل کے لان میں بیٹھے دھوپ سینک رہے تھے کہ اچانک گیٹ کھُلا۔ ایک حضرت دو قلیوں کے ہمراہ داخل ہوئے۔ بکس، بستر، کتابیں اور بہت سارا الّم غلّم دو قلیوں کے سر پر دھرا تھا۔ قلیوں نے سامان برآمدے میں ڈالا، اور صاحبزادے کو سلام کر کے رُخصت ہو گئے۔ یہ میاں طرح دار تھے۔

میاں صاحب ذرا نکلتے ہوئے قد کے دہان پان سے آدمی تھے۔ چھوٹی چھوٹی آنکھیں، لمبی ناک اور بڑے بڑے کان، اُن کے لمبوترے چہرے پر کُچھ عجیب سے لگتے۔ خیر شکل … مزید پڑھیے

بچوں کے لئے دس کہانیاں

مختلف ادیبوں کی تحریر کردہ

بچوں کے لئے دس کہانیاں

ٹائپنگ، جمع و ترتیب

محمد عمر فاروق

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں…..

ایک اُسترے کی کہانی

احمد ندیم قاسمی

اگر میں چاہوں تو اس کہانی کو ایک ہزار سال پہلے سے شروع کر دُوں۔ چاہوں تو آج سے شروع کر دُوں اس لیے کہ یہ کہانی ہر زمانے میں سچی ہے۔ میں نے یہ کہانی اپنی نانی سے سُنی تھی جنہوں نے اپنی نانی جان سے سُنی ہو گی اور انہوں نے اپنی نانی جان سے۔ یہ اتنی پرانی کہانی اتنی نئی کیوں ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں ایک سچائی بیان کی گئی ہے اور سچائی پرانی ہوتی ہے نہ نئی۔ سچائی صرف سچائی ہوتی ہے۔

وہ لوگ جو محنت نہیں کرتے، جو ہاتھ پاؤں ہلائے بغیر زندگی گزارنا چاہتے ہیں، جنھیں لمبی تان کر لیٹنے اور دیر تک لیٹے رہنے میں لطف آتا ہے اس اُسترے کی طرح ہیں جس کی یہ کہانی ہے۔

یہ اُسترا ایک گاؤں کے نائی کا تھا۔ وہ اس چمکتے ہوئے تیز اُسترے سے کسانوں کی حجامت بناتا تھا۔ کسانوں کے چہرے پر نہ کریمیں لگتی ہیں اور نہ … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید