اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


کیسر بائی کی ٹھمری بھیرویں ۔۔۔ وحید احمد

ایک عمدہ شاعر کی عمدہ نظم

کیسر بائی کی ٹھمری بھیرویں

شاعر:

وحید احمد

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

کیسر بائی کی ٹھمری بھیرویں

 

 

ڈاکٹر وحید احمد

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

بیان

 

اگر کوئی مجھ سے یہ پوچھے کہ تاریخ انسانی کا سب سے بڑا واقعہ کیا ہے۔ تو میں کہوں گا کہ خلائی اڑن طشتری وائجر 1 کی پرواز۔ بادی النظر میں یہ بیان ایک sweeping statement معلوم ہوتی ہے۔ مگر میں چونکہ اس پر یقین رکھتا ہوں، اس لئے عرض کیا ہے۔

وائجر 1 (Voyger 1) امریکی خلائی ادارے ناسا کی فخریہ پیشکش ہے۔ یہ ایک space probe ہے جو 5 ستمبر 1977 کو چھوڑا گیا۔ اس کا مقصد نظام شمسی سے باہر بین النجوم خلا میں زندگی کے آثار دریافت کرنا ہے۔ $ 865 ملین کی رقم سے بنا یہ پراجیکٹ ناسا کا flagship پروگرام ہے۔ اس وقت بھی وائجر ون محو پرواز ہے۔ وہ اکتوبر 2024 میں زمین سے 7۔24 ارب کلومیٹر یا 4۔15 ارب میل کے فاصلے پر بین النجوم خلا یعنی Interstellar space میں اڑ رہا ہے۔ کچھ … مزید پڑھیے

جھلی ۔۔۔ زین شکیل، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

زین شکیل کی ایک طویل نظم

جھلی

شاعر

زین شکیل

جمع و ترتیب: اعجاز عبید


ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

جھلّی

(نظم)

زین شکیل

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

انتساب

 جھَلّی کے نام

جھلّیے!

سُن مری جھلّیے!

میں یہ کچھ روز سے جو زِخود رفتگی کے سے عالم میں الجھا ہوا ہوں

یہ تیری فسوں ریختہ، تیغِ برّاں سی چشمِ غزالاں ہی اس کا سبب ہیں فقط

جھلّیے!

تُو کہاں تھی؟ بتا

جب فراغت پڑاؤ میں تھی منتشر زیست میں

تُو کہاں سے چلی آئی ہے میری جھلّی!

کہ میں جاں بَلَب، مضطرب، پائے دَر گِل تری چشمِ حیراں کا بسمل ہوا

تن بدن پر لگے تیری چاہت کے یہ زخم ناسور ہونے پہ ایسے بضد ہیں

کہ جرّاح بھی ہاتھ جوڑے ہوئے معذرت چاہتے ہیں

مری جھلّیے!

مان لے کہ یہ بُنّت نہیں، یادہ گوئی نہیں!

تیری خاطر یہ جذبات،

اک رات آکاش بانی ہوئی تو مرے قلبِ بے چین میں

اور ژولیدہ حالی کے عالم میں،

اترے کہ بس

کیا کہوں؟

تو نہیں مانتی!

کیوں نہیں مانتی؟

یہ جو آدھار رستے ہیں یہ منتظر ہیں ترے

کہ کبھی تُو چلی … مزید پڑھیے

موت زدہ ۔۔۔ فرحت عباس شاہ

ایک عمدہ طویل نظم

موت زدہ

از قلم

فرحت عباس شاہ


ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

موت زدہ

( طویل نظم )

فرحت عباس شاہ

پہلا ایڈیشن ۱۹۹۷ء، نیا برقی ایڈیشن ۲۰۲۴

پہلی بات

 1997 میں گورا پبلشرز سے شائع ہونے والی، 28 ابو اب پر مشتمل یہ طویل نظم ایک شعر سے شروع ہوتی ہے، پھر ایک قطعہ ہے اور پھری نثری نظم کا ایک ٹکڑا ہے۔  اس پہ باب اول کا اختتام ہوتا ہے۔  باب دوم آزاد نظم کی ہئیت لیے ہوئے ہے اور بحر میں ہے جسے بین کا عنوان دیا گیا ہے۔  پھر یہ کبھی نثری نظم اور کبھی آزاد نظم کے بینوں پر مشتمل آگے بڑھتی ہے۔  نظم کے آخری دو ابو اب آزاد نظم کی ہئیت میں ہیں اور اسی بحر میں ہیں جس میں پچھلے ابو اب چلے آ رہے ہیں لیکن ان کو بین کی بجائے ماتم کا نام دیا گیا ہے۔  نظم کا اختتام آغاز کی طرح ایک شعر سے کیا گیا ہے۔  نظم مختلف ہئیتوں کے امتزاج سے لیکن موضوع اور احساس کے تسلسل سے تشکیل پاتی ہے۔  موت پر ایسا تخلیقی بیانیہ … مزید پڑھیے

ساحرہ ۔۔۔ زین شکیل، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

جدید شاعر زین شکیل کی ایک طویل نظم

ساحرہ

شاعر

زین شکیل

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

…. مکمل کتاب پڑھیں

ساحرہ

(طویل نظم)

زین شکیل

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

 

انتساب

اُس خوشبو کے نام

روزِ ازل سے جس کے تعاقب میں چلتے چلتے یہاں تک آ پہنچا

وہ خوشبو جو اب بھی ہمیشہ کی طرح مجھے گھیرے رکھتی ہے۔

ساحرہ!

میں جو اک داستاں گو سا مشہور ہونے لگا ہوں

زمانے میں

کچھ بھی عجب تو نہیں ہے کہ میں بھی کبھی داستاں ہی کہیں ہو کے رہ جاؤں

پائندگی پاؤں

تابندگی چاہے پاؤں یا پاؤں نہیں

اے مری صندلیں ساحرہ!

جس طرح وہ بھی رومانوی داستاں تو نہ تھی،

یہ بھی ویسی ہی بس محض رومانوی داستاں تو نہیں ہے جسے میں سناتا رہوں

ان زمیں زاد، مکروں، فسادوں، فریبوں بھرے،

ان تماشائی لوگوں کو

پھر بھی ترے واسطے کچھ محبت پرونے کی کوشش تو کی

چند نوحوں کے

اور چند بَینوں کے سنگ

اس کو منظور کر

جو بھی جیسا بھی تھا

بین تھے، آرزوؤں کی لاشیں تھیں،

میت تھی، قبریں مزارات تھے

میں نے لفظوں کی مالا میں سارے … مزید پڑھیے

رابعہ (طویل نظم) ۔۔۔ فرحت عباس شاہ

ایک اور طویل نظم

رابعہ

از قلم

فرحت عباس شاہ

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

مکمل نظم پڑھیں۔۔۔۔۔

رابعہ

طویل نظم

فرحت عباس شاہ

دو حرف

میں نے اس وقت طویل نظمیں لکھنا شروع کیں جب اردو شاعری میں بہت کم شعراء اس مشکل اور کٹھن میدان میں نظر آئے۔ ن م راشد کی نظم حسن کوزہ گر پڑھی تو میرے اندر سے آواز آئی کہ اسے کسی اور طرح سے ہونا چاہیے تھا۔ پھر میں بھول گیا۔ سالوں بعد یہ نظم تخلیق ہوئی جس کی بحر تو وہی تھی لیکن سیاق و سباق الگ ہو گیا تھا۔ اس نظم نے ایک سچے واقعے اور منہ زور کیفیت سے جنم لیا جس کے گواہ پروفیسر ڈاکٹر علی اکبر منصور اور شفیق احمد خان ہیں۔ نظم لکھ پانے کے غیر حقیقی زعم جیسی موذی امراض کے شکار شعراء اور بد دیانت ناقدین یہ نظم بالکل نہ پڑھیں ورنہ مارے جائیں گے۔ اور جو سچے اور حقیقی ہیں میں ان کا سب سے بڑا علمبردار ہوں۔۔ ہاں شاعری سے محبت کرنے والے اور شاعری کی عزت کرنے والے یہ نظم مِس نہ کریں۔
فرحت عباس شاہ

رابعہ

رابعہ!
او مری اجنبی … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید