اہم
اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔
کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
مہر نستعلیق ویب فونٹ
کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ
یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
مشہور عربی تفسیر "تفسیر جلالین” کا اردو ترجمہ
تفسیر جلالین،جلد چہارم
منزل چہارم، سورۃ اسراء تا سورۃ فرقان
جلال الدین السیوطی، جلال الدین المحلّی
جمع و ترتیب: محمد عظیم الدین، اعجاز عبید
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
کتاب کا نمونہ پڑھیں…..
۲۳۔ سورة المؤمنون
سورة المؤمنون مکیۃ وھی مائۃٌ وثمان أو تسع عشرۃ آیۃً
سورة مومنون مکی ہے، اور ایک سو اٹھارہ یا ایک سو انیس آیتیں ہیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
آیت نمبر ۱ تا ۲۲
ترجمہ: بلا شبہ مومنین کامیاب ہوئے جو اپنی نمازوں میں تواضع اختیار کرنے والے ہیں، قَدْ تحقیق کے لئے ہے اور جو لغو باتوں وغیرہ سے اعراض کرنے والے ہیں اور جو زکوٰۃ ادا کرنے والے ہیں اور جو حرام سے اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں لیکن اپنی بیبیوں سے یا ان عورتوں سے جن کے وہ مالک ہیں یعنی باندیوں سے کیونکہ ان کے پاس آنے میں (جماع کرنے میں) ان پر کوئی الزام نہیں ہاں جو ان کے علاوہ یعنی بیبیوں اور باندیوں کے علاوہ مثلاً استمنا بالید کا طالب ہو تو ایسے لوگ حد سے بڑھنے والے ہیں یعنی ایسی چیز کی طرف تجاوز کرنے والے ہیں جو ان کے … مزید پڑھیے
مشہور عربی تفسیر "تفسیر جلالین” کا اردو ترجمہ
تفسیر جلالین، حصہ سوم
منزل سوم، سورۃ یونس تا سورۃ نحل
جلال الدین السیوطی، جلال الدین المحلّی
جمع و ترتیب: محمد عظیم الدین، اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
کتاب کا نمونہ پڑھیں…..
۱۴۔ سورۃ ابراہیم
سورة ابراھیم مکیۃ وھی اثنتان وخمسون ایۃ وسبع رکوعات
سورة ابراہیم مکیۃ الا، الم تر الی الذین بدلوا نعمۃ اللہ (الایتین) احدیٰ او ثنتان او اربع او خمس وخمسون آیۃ۔
سورة ابراہیم مکی ہے، مگر الم تر الی الذین الخ دو آیتیں ۵۱، ۵۲، ۵۴، ۵۵ آیتیں ہیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
آیت نمبر ۱ تا ۶
ترجمہ: شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے، الرٰ، اس سے اپنی مراد کو اللہ ہی بہتر جانتا ہے یہ قرآن عظیم الشان کتاب ہے اے محمد اس کو ہم نے آپ پر نازل کیا ہے تاکہ آپ لوگوں کو کفر کی ظلمتوں سے ان کے رب کے حکم سے ایمان کی روشنی کی طرف نکالیں، اور الی النور سے الی صراط العزیز بدل ہے یعنی غالب اور قابل ستائش اللہ کے راستہ کی طرف (لائیں) (اللہ) کا جر (العزیز) سے بدل یا … مزید پڑھیے
عربی تفسیری کتب میں شامل ایک اہم تفسیر کا اردو ترجمہ
تفسیر جلالین (اردو)
جلد دوم، منزل دوم، مائدہ تا یونس
جلال الدین السیوطی، جلال الدین المحلّی
جمع و ترتیب: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
کتاب کا نمونہ پڑھیں…..
۵۔ سورۃ المائدہ
ترجمہ: شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے، اے ایمان والو! معاہدوں کو پورا کرو یعنی ان محکم قول و قراروں کو پورا کرو جو تم نے اللہ سے اور انسانوں سے کئے ہیں، تمہارے لئے مویشی چوپایوں مثلاً اونٹ، گائے اور بکری (وغیرہ) کو ذبح کر کے کھانا حلال کر دیا گیا ہے، مگر وہ جانور حلال نہیں کئے گئے جن کی حرمت تم کو آئندہ آیت حرمت علیکم المیتۃ میں بتائی جا رہی ہے یہ استثناء منقطع ہے اور یہ بھی جائز ہے کہ متصل ہو، اور تحریم موت وغیرہ کے عارض ہونے کی وجہ سے ہے، لیکن حالت احرام میں شکار کو حلال نہ سمجھو یعنی جب تم محرم ہو، اور غیرَ، کم (کی طرف لوٹنے والی) ضمیر سے حال ہونے کی وجہ سے منصوب ہے، اللہ تعالیٰ حلت (و حرمت) کے جو احکام … مزید پڑھیے
افسانچے پر ایک حوالہ جاتی کتاب
افسانچے کا فن
مرتبہ
محمد علیم اسماعیل
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
کتاب کا نمونہ پڑھیں…..
افسانچہ کیا ہے؟ ۔۔۔ ڈاکٹر ایم اے حق
افسانچے کو سمجھنے سے پہلے ہمیں لازمی طور پر افسانے کو سمجھنا ہو گا۔ کیوں کہ جس قلمکار نے دانستہ و غیر دانستہ طور پر اس صنف کی ایجاد کی تھی وہ صحیح معنوں میں ایک افسانہ نگار تھا۔ یہ اور بات ہے کہ اُنھوں نے ریڈیو ڈرامے، ذاتی خاکے، فلم اسکرپٹ رائٹنگ، مضامین وغیرہ پر بھی طبع آزمائی کی تھی۔ لیکن کامیابی اور شہرت اُنھیں افسانہ اور افسانچہ نگاری میں ہی ملی ہے۔
جی ہاں! آپ ٹھیک سمجھے۔ میں سعادت حسن منٹو کی ہی بات کر رہا ہوں۔ لگے ہاتھوں میں یہ بات بھی ظاہر کر دوں کہ اُنھوں نے کسی منصوبہ بندی کے تحت افسانچہ نگاری (حالانکہ لفظ ’افسانچہ‘ عظیم افسانچہ نگار جوگندر پال کی دین ہے) کی بنیاد نہیں ڈالی تھی۔ تو پھر سوال یہ اُٹھتا ہے کہ آخر افسانچہ کیوں کر صفحۂ قرطاس کی زینت بنا۔ اس لیے میں یہاں اُن واقعات اور حالات کا ذکر کرنا ضروری سمجھتا ہوں جس سے متاثر ہو کر اُنھوں نے … مزید پڑھیے
اعجاز عبید کا جمع و ترتیب کردہ برقی مجموعہ
دو لفظوں کی دوری
از قلم
جاناں ملک
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
کتاب کا نمونہ پڑھیں…..
نظم کا کچھ بھی نام نہیں
شہزادے !
اے ملک سخن کے شہزادے !
دیکھو میں نے
نظم لکھی ہے
نظم کہ جیسے دل کا شہر۔۔۔۔۔
شہر کہ جس میں تم رہتے ہو
آدھے ہنس ہنس باتیں کرتے
اور آدھے گم سم رہتے ہو
تمہیں ادھوری باتیں اور ادھوری نظمیں اچھی لگتی ہیں نا۔۔۔۔۔
تم کہتے ہو بات ادھوری میں بھی اک پورا پن ہوتا ہے
خاموشی کے کتنے معنی ہوتے ہیں
کچھ باتیں ان کہی مکمل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہزادے !
نظم ادھوری لکھ لائی ہوں
تم اس نظم کو عنواں دے دو
تم یہ نظم مکمل کر دو
لیکن تم اس گہری چپ میں ؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا اس نظم کو تم انجام نہیں دو گے
اس کو نام نہیں دو گے
٭٭٭
میں دریوزہ گر۔۔۔
تم نے کبھی سوچا ہے
تمہاری یہ گہرے سناٹوں میں ڈوبی خامشی اس دریوزہ گر پر کتنی بھاری پڑتی ہے
وہ باتیں جو
تمہارے مزاج معلی کی نفاستوں پہ گراں گزرتی ہیں میرے لیے کیا معنی رکھتی ہیں ؟۔… مزید پڑھیے
قوم مسلم کے ایک مجاہد کی داستان
داستان ایک مردِ خرد مند و جنوں پسند کی
از قلم
غضنفر
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
کتاب کا نمونہ پڑھیں…..
اقتباس
داستان گو اوّل
نئے طرز کی اک کہانی سنو
نئی ایک سحر البیانی سنو
حقیقت بیانی تو سنتے رہے
ذرا اب بیاں داستانی سنو
سنو تیرگی میں اجالے کا راگ
سنو روشنی کے فسانے کا راگ
سنو جس سے ظلمات روشن ہوئے
زمینِ ضیا کے جیالے کا راگ
داستان گو دوئم
یہ قصہ کسی خطۂ خیالستان یا ملک ایران و طوران کا نہیں اور نہ ہی کسی شہر ِشبستان یا وادی پرستان کا ہے بلکہ اس جہانِ بے امان، بے سر و سامان اور پر از ہیجان کا ہے جس کی ایک قوم اپنے شاندار، پر وقار اور با اعتبار ماضی کے باوجود افلاس و ادبار، فکر و انتشار اور اضطراب و اضطرار کی شکار تھی۔ جس کی شاخِ نمودِ ذات بے برگ و بار تھی، شیرازۂ ہستیِ حیات تار تار تھی۔ جس کے آشیانے، آستانے، جلوت خانے، تعلیمی و تہذیبی سارے ٹھکانے، ہزیمت، فلاکت اور نحوست کے طوفان میں گھرتے جا رہے تھے اور ایک ایک کر کے … مزید پڑھیے
ایک طویل کہانی
پالتو
از قلم
عبد الصمد
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
کتاب کا نمونہ پڑھیں……
اقتباس
اس کے اچانک اور قدرے بے ہنگم قہقہے سے سبھی چونک پڑے اور اسے خوف زدہ نظروں سے گھورنے لگے۔ قہقہہ لگانے والا شرمندہ سا ہو گیا اور معذرت خواہ لہجے میں بولا۔
’’معاف کرنا۔۔۔ دراصل میرے ذہن میں اچانک ایک بات آ گئی تھی۔۔۔‘‘
وہ رک گیا تو سبھی بے ساختہ دریافت کر نے لگے۔
’’کون سی بات۔۔۔؟ کون سی بات۔۔۔؟‘‘
وہ تھوڑا جھجک کر بولا۔
’’آسیب کی۔۔۔ آسیب والی بات۔۔‘‘
’’آسیب۔۔۔؟؟؟‘‘
وہ سب گویا اچھل پڑے اور اسے یوں دیکھنے لگے جیسے اسی میں کوئی آسیب سما گیا ہو۔ وہ مسکرایا اور دھیرے سے بولا۔
’’امکان کی بات ہے۔ آخر ہم لوگ بار بار غور و خوض کے لئے بیٹھتے ہیں اور کسی نتیجے پر نہیں پہنچتے تو اس امکان کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا نا۔۔۔‘‘
وہ سب ابھی تک اسے ان نگاہوں سے دیکھ رہے تھے جنہوں نے اسے ان کے سامنے اچانک ایک مشکوک چیز بنا دیا تھا۔
ان میں سے ایک نے کچھ تیز لہجے میں دریافت کیا۔
یعنی اب یہ صورت حال ہو گئی … مزید پڑھیے
امام احمد رضا خان کی شخصیت پر ایک معلوماتی کتابچہ
اعلی حضرت امام احمد رضا خان : ایک ہمہ جہت شخصیت
از قلم
محمد برہان الحق جلالی
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
کتاب کا نمونہ پڑھیں….
اقتباس
اس عارضی زندگی میں جن بزرگانِ دین نے اپنی بزرگیت و تصرفات و کرامت سے ہدایت کے چراغ کو پوری دنیا میں روشن کیا، ان میں سے کچھ ایسی انمول ہستیاں بھی موجود ہیں جنہیں دنیا کبھی ان کی علمی کارہائے نمایاں سے یاد کرتی ہے تو کبھی اسلام کی ترویج و اشاعت کے لئے تبلیغی خدمات کی حیثیت سے۔ ان بزرگان دین کو ان کے اخلاق و کردار اور روحانی مقام و مرتبے کے لحاظ سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ ان بزرگوں نے اپنے علم اور تقویٰ و پرہیزگاری سے اسلام کی تعلیمات کو عام کیا اسلام کی ترویج و اشاعت کی اور کفر و شرک اور بدعت و خرافات کا قلع قمع کیا۔ اس حیثیت سے امام اہلسنت اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ و الرضوان ایک ممتاز شناخت کے حامل ہیں اور یہی وجہ ہے کہ علماء کرام نے ان کو مجدد دین و ملت کے … مزید پڑھیے
دینی نوعیت کے مضامین کا ایک مجموعہ
مضامین و مقالاتِ جلالی
حصہ دوم
از قلم
محمد برہان الحق جلالی
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
کتاب کا نمونہ پڑھیں……
عدم برداشت کی وجوہات و نتائج
معاشرے کی عمارت اخلاقیات، تحمل، رواداری اور پیار و محبت کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے اور جب یہ خصوصیات معاشرے سے چلی جائیں تو وہ معاشرہ تباہی و بربادی کی طرف سرعت سے گامزن ہو جاتا ہے۔ انسانی معاشرے میں بشر کی عزت و توقیر احترام قطعی طور پر لازم ہے۔ جب کسی شخص، قوم، نسل اور قبیلے کی تضحیک اور استہزا و مذاق کیا جاتا ہے عدم برداشت سے کام لیا جاتا ہے تو رد عمل کے طور پر وہاں نفرت، حسد، بغض و انارکی اور عناد و دشمنی جنم لیتی ہے جو معاشرتی زندگی کو لڑائی جھگڑے کی طرف گامزن کر دیتا ہے۔
غرور و تکبر دوسروں کی عزت نفس کو پامال کرنے کا دوسرا نام ہے۔ متکبر شخص اپنی اصلاح پر توجہ منعطف کرنے کے عوض دوسروں کی اصلاح کے لئے کمر بستہ ہوتا ہے۔ وہ اپنی انا کو شکست دینے کی بجائے دوسروں کی انا کو للکارنے میں مصروف رہتا ہے۔
اپنے گریبان … مزید پڑھیے
چالیس بلکہ زائد احادیث کا تفسیری مجموعہ
حکمتِ نبوی
از قلم
ڈاکٹر اسرار احمد
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
کتاب کا نمونہ پڑھیں……
(1) نماز کی عظمت و اہمیت
حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص (رضی اللہ عنہما) سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہﷺ نے نماز کے بارے میں گفتگو فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا: ((مَن حَافَظَ عَلَیہَا کَانَت لَہٗ نُورًا وَبُرہَانًا وَنَجَاۃً یَومَ القِیَامَۃِ وَمَن لَم یُحَافِظ عَلَیہَا لَم تَکُن لَہٗ نُورًا وَلَا بُرہَانًا وَلَا نَجَاۃً، وَکَانَ یَومَ القِیَامَۃِ مَعَ قَارُونَ وَفِرعَونَ وَہَامَانَ وَاُبَیِّ بنِ خَلفٍ)) (رواہ احمد والدارمی والبیہقی فی شعب الایمان) جو بندہ نماز اہتمام سے ادا کرے گا تو وہ قیامت کے دن اس کے واسطے نور ہو گی (جس سے قیامت کے اندھیروں میں اس کو روشنی ملے گی اور اس کے ایمان اور اللہ تعالیٰ سے اس کی وفا داری اور اطاعت شعاری کی نشانی) اور دلیل ہو گی اور اس کے لیے نجات کا ذریعہ بنے گی اور جس شخص نے نماز کی ادائیگی کا اہتمام نہیں کیا (اور اس سے غفلت اور بے پروائی برتی) تو وہ اس کے واسطے نہ نور بنے گی نہ برہان اور نہ ذریعہ نجات اور … مزید پڑھیے