اہم
اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔
کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
مہر نستعلیق ویب فونٹ
کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ
یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
دعوت فکر دینے والی ایک اور کتاب
امام مہدی۔ صدیوں کا بیٹا
از قلم
ابو حیان سعید
(ادارہ کا مصنف کی آراء سے اتفاق کرنا ضروری نہیں)
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
امام مہدی۔ صدیوں کا بیٹا
ابو حیان سعید
(ادارہ کا مصنف کی آراء سے اتفاق کرنا ضروری نہیں)
مہدی کے بارے میں سنی، شیعہ مضحکہ خیز نظریات
میرے خیال میں آپ کو ایم اے راحت کا ناول ’صدیوں کا بیٹا‘ پڑھنا چاہیے۔
آئیے مہدی کے بارے میں سنی نظریات جانتے ہیں۔
ابن کثیر (المتوفی ۷۴۴ھ) اپنی کتاب ’’کتاب الفتن والملاحم‘‘ میں باب قائم کرتے ہیں کہ:
’’فصل ذکر المھدی الذی یکون فی اٰخر الزمان وھو احد الخلفاء الراشدین والائمة المھدین‘‘ (الفتن والملاحم، ج۱، ص۲۷)
ترجمہ: یہ فصل ہے امام مہدی کے ذکر کے بارے میں جو آخری زمانے میں ہوں گے اور وہ خلفاء الراشدین اور الائمہ المھدین میں سے ہوں گے۔‘‘
امام مہدی کا ظہور احادیث کریمہ سے صاف ظاہر ہے اور ساتھ ہی ان اثمار کا بھی ذکر ہے جو ان کے ظاہر ہونے کے وقت ہوں۔
ابن القیم الجوزیة (المتوفی ۷۵۱ھ) فرماتے ہیں:
’’وینتظرون خروج المھدی من اھل بیت النبوة
…
مزید پڑھیے
دعوت فکر دینے والی ایک اور کتاب
فقہ کیا ہے؟
از قلم
ابو حیان سعید
(ادارہ کا مصنف کی آراء سے اتفاق کرنا ضروری نہیں)
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
فقہ کیا ہے؟
ابو حیان سعید
(ادارہ کا مصنف کی آراء سے اتفاق کرنا ضروری نہیں)
غیر معمولی ذہانت اور اپنے دور کے حالات کے سماجی اور سائنسی احساس کا جامع علم ایک فقیہ کے لیے ضروری ہے۔
میری سمجھ میں عربی لفظ ’فقہ‘ تفہیم کا ایک سمندر ہے۔ ’فقہ‘ کی اصطلاح کا مطلب ہے ’سمجھنا‘، ’سمجھانا‘ وغیرہ۔ یہ قرآن کریم کی متعدد آیات میں بیس مرتبہ چھ مختلف تغیرات میں آتا ہے۔
فقہ کے لفظی معنی گہری فہم و فراست کے ہیں- قرآن پاک میں ہے:
قالوا یا شعیب لانفقہ کثیراً مماتقول
(ھود: ۹۱)
’’قوم شعیب نے کہا اے شعیب! آپ کی بیشتر باتیں ہماری سمجھ میں نہیں آتیں۔‘‘
تفقہ، فقہ کی تحصیل کو کہتے ہیں اور تفقہ سے مراد دین کی گہری بصیرت کا حصول ہے۔
سورہ التوبہ آیت نمبر 122
وَمَا کانَ ٱلْمُؤْمِنُونَ لِینفِرُوا۟ کآفَّةًۭ ۚ فَلَوْلَا نَفَرَ مِن کلِّ فِرْقَةٍۢ مِّنْهُمْ طَآئِفَةٌۭ لِّیتَفَقَّهُوا۟ فِى ٱلدِّینِ وَلِینذِرُوا۟ قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوٓا۟ إِلَیهِمْ لَعَلَّهُمْ
…
مزید پڑھیے
دعوت فکر دینے والی ایک اور کتاب
احادیث کا شرعی جواز احادیث کی روشنی میں
از قلم
ابو حیان سعید
(ادارہ کا مصنف کی آراء سے اتفاق کرنا ضروری نہیں)
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
احادیث کا شرعی جواز احادیث کی روشنی میں
ابو حیان سعید
(ادارہ کا مصنف کی آراء سے اتفاق کرنا ضروری نہیں)
کیا پوچھ سکتے ہیں کہ احادیث کو رد کرنے اور دوسری صحاحِ ستہ کی احادیث کو شرف قبولیت بخشنے کا معیار کیا ہے؟
کس نے یہ معیار مقرر کیا ہے؟
اس کی بنیاد کیا ہے؟
صرف موضوعات کی بنیاد پر یا راویان کے نسب حسب کی وجہ ہے؟
کیا صحاحِ ستہ کی بقایا احادیث کو کماحقہ تجزیہ کے بعد صحیح کا درجہ دے دیا ہے اس کے بعد کوئی معترض نہیں ہو گا؟
برائے مہربانی سوالات کو مد نظر رکھ کر جواب دینا۔
میرے محترم دوست حیدر ملک صاحب نے حدیث رسولﷺ کے بارے میں چند انتہائی اہم بنیادی سوالات پوچھے۔ جناب حیدر ملک کے تمام سوالات، میں جامع انداز میں مختصر جواب دینا چاہتا ہوں۔
میں حدیث رسولﷺ کے جواز کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں اور احادیث … مزید پڑھیے
دعوتِ فکر دینے والی ایک اور کتاب
غزوۂ ہند۔ حقیقت یا افسانہ
از قلم
ابو حیان سعید
(ادارہ کا مصنف کی آراء سے اتفاق کرنا ضروری نہیں)
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
غزوہ ہند
حقیقت یا افسانہ
ابو حیان سعید
(ادارہ کا مصنف کی آراء سے اتفاق کرنا ضروری نہیں)
دشمنی حقیقت پر مبنی ہونی چاہیے لیکن فرضی کہانیوں پر نہیں کیونکہ فرضی کہانیاں انسان کو بیوقوف بنا دیتی ہیں۔
غزوہ ہند، حقیقت یا افسانہ؟ آئیے جانتے ہیں حقائق کیا ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ 2023 میں ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی اب 22 کروڑ ہے جو کہ 2099 میں 70 کروڑ سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
اگر ہم فرض کریں کہ قیامت ایک ہزار سال کے بعد آئے گی تو ہندوستان میں مسلمانوں کی متوقع آبادی 300 کروڑ کے لگ بھگ ہو گی، سوال یہ ہے کہ ہندوستان کے 300 کروڑ مسلمان چند ہزار آوارہ اور موالی غنڈوں کے حملے کو کیسے برداشت کریں گے۔
وہ ان غنڈوں کو نیست و نابود کر دیں گے اور یہ احمقانہ غزوہ ہند کا ڈراپ سین ہو گا۔ مضحکہ خیز … مزید پڑھیے
دعوت فکر دینے والی ایک کتاب
مستشرقین کی کہانیوں کی بنیاد کیا ہے؟
از قلم
ابو حیان سعید
(ادارہ کا مصنف کی آراء سے اتفاق کرنا ضروری نہیں)
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
مستشرقین کی کہانیوں کی بنیاد کیا ہے؟
ابو حیان سعید
(ادارہ کا مصنف کی آراء سے اتفاق کرنا ضروری نہیں)
سب سے پہلے عقل زوال پذیر ہوتی ہے پھر جو کچھ بھی سامنے آتا ہے وہ اُسی زوال کا اظہار ہوتا ہے۔
اورینٹلزم لاطینی لفظ اورینز سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے ’مشرق‘ (لفظی طور پر ابھر تا ہوا سورج)۔ یہ لفظ Occident کا مخالف ہے۔ سادہ الفاظ میں اس کا مطلب ’مشرق‘ یا ’مشرقی‘ تھا۔
ہم کہہ سکتے ہیں کہ اورینٹلزم مشرق وسطیٰ اور مشرق اور جنوب مشرقی ایشیا کے بارے میں مغربی خیالات یا تو حقیقت پسندانہ یا مفروضے کے طور پر جانا جاتا ہے۔
بد قسمتی سے اسلام کے حوالے سے جدید دور کا استشراق ایک طرح کا مفروضی استشراق ہے، جس کی بنیاد نام نہاد مسلم محدثین، مورخین، علماء، فقہاء کی جعلی، من گھڑت اور غیر اخلاقی احادیث اور شرمناک روایات پر مبنی ہے۔… مزید پڑھیے
دعوت فکر دینے والی ایک کتاب
متعہ کی احادیث
از قلم
ابو حیان سعید
(ادارہ کا مصنف کی آراء سے اتفاق کرنا ضروری نہیں)
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
متعہ کی احادیث
توہین رسالت اور کیا ہوتی ہے؟
ابو حیان سعید
(ادارہ کا مصنف کی آراء سے اتفاق کرنا ضروری نہیں)
اے اہل نظر ذوق نظر خوب ہے لیکن
جو شے کی حقیقت کو نہ دیکھے وہ نظر کیا!
کیا کسی نبی یا رسول نے پہلے شراب، زنا، سود اختیار کرنے کا حکم دیا؟ پھر ان چیزوں سے منع کیا!! نہیں بالکل نہیں، یہ گناہ خود لوگوں نے اپنائے تھے۔ میں نے انبیاء اور رسولوں کی تاریخ میں متعہ جیسی چیزیں کبھی نہیں پائی جو انہوں نے اپنے پیروکاروں کو دی ہوں۔ مجھے تاریخ میں کبھی نہیں ملا۔ نہ تورات (تلمود) میں اور نہ اناجیل میں اس قسم کی حرکت ملتی ہے۔ مسلم تاریخ میں صرف بخاری، مسلم وغیرہ نے حضورﷺ پر الزام لگایا کہ آپ نے متعہ کو اختیار کرنے کا حکم دیا اور پھر 15 دن کے بعد متعہ کو حرام قرار دیا۔
مسلم نے یہ بھی کہا … مزید پڑھیے
دعوتِ فکر دینے والے کچھ دینی مضامین
کچھ دینی مضامین
از قلم
ابو حیان سعید
(ادارہ کا مصنف کی آراء سے اتفاق کرنا ضروری نہیں)
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
…..مکمل کتاب پڑھیں
کچھ دینی مضامین
ابو حیان سعید
(ادارہ کا مصنف کی آراء سے اتفاق کرنا ضروری نہیں)
اسلام پر ملحدین کے اعتراضات
الحاد ایک نفسیاتی مسئلہ ہے نہ کہ علمی و عقلی۔ الحاد اختیار کرنا کوئ علمی و عقلی مسئلہ نہیں بلکہ خواہشات نفس، نفسیاتی مسائل، صدمے وغیرہ اس کی وجہ بنتے ہیں۔
اس سے پہلے کہ ہم الحاد پر بحث کریں ہمیں اس کی وضاحت کرنے کی ضرورت ہے۔ ملحدین خود کو کچھ اس طرح بیان کرتے ہیں: ’’الحاد خداؤں پر ایمان نہ رکھنا یا خداؤں کا انکار نہیں ہے۔ یہ خداؤں پر یقین کا فقدان ہے۔‘‘ ایسے لوگ جو ملحدین کے طور پر جانے جاتے ہیں وہ ایمان رکھنے سے انکار کرنے کی بجائے اپنے اعتقاد کی کمی پر زور دینا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ فکری لحاظ سے وہ الحاد کو خدا پر ایمان لانے سے افضل سمجھتے ہیں۔
آئیے پہلے ملحدین کے چند بنیادی اعتراضات پر بات کرتے ہیں:
1۔ قرآن … مزید پڑھیے