ادبیات عالیہ میں شامل کلاسیکی مضمون جسے چودھری محمد نعیم مرحوم دنیا کے سامنے لائے
ہندوستان کے بانکے
از قلم
عبدالحلیم شررؔ
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
مکمل کتاب پڑھیں …..
ہندوستان کے بانکے
عبدالحلیم شرر
تحقیق: چودھری محمد نعیم
جمع و ترتیب: تصنیف حیدر، اعجاز عبید
اپنے مضمون ’’پابند ادب انفرادیت: دہلی اور لکھنؤ میں وضع داری کی مختصر تاریخ‘‘ (مطبوعہ ’اردو ادب‘ کتاب ۳۵۲) میں لکھنؤ کے بانکوں کے ذکر میں میں نے لکھا تھا کہ بانکوں کے بارے میں کوئی مطبوعہ تحریر مجھے دستیاب نہیں اگرچہ بچپن میں کئی کتابچے اس موضوع پر دیکھے تھے۔ میں نے یہ بھی لکھا تھا کہ شر رؔ نے بانکوں کا ذکر محض ایک خاص انداز کے پاجامے کے بیان میں کیا ہے اور یہ کہ شر رؔ نہ تو وضع داری کے خاص مدح خواں تھے اور نہ بانکوں کے۔ ان کی مشہور کتاب جسے اب ’گذشتہ لکھنؤ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، بانکوں کے دل چسپ قصّوں سے عاری ہے جب کہ اور ہر طرح کے متعدد پُر لطف قصّے اس میں موجود ہیں۔
اس وقت تک میری نظر سے محمد قمر سلیم کی انتہائی … مزید پڑھیے