اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


تیسیر الرحمٰن لبیان القرآن، حصہ اول ۔۔۔ ڈاکٹر محمد لقمان سلفی

سلفی تفسیروں میں سے ایک امتیازی تفسیر

تیسیر الرحمٰن لبیان القرآن

حصہ اول

فاتحہ تا رعد

ڈاکٹر محمد لقمان سلفی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…..کتاب کا نمونہ پڑھیں

 

تیسیر الرحمن لبیان القرآن

 

حصہ اول (سورۃ الفاتحہ تا الرعد)

ڈاکٹر محمد لقمان سلفی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

تعارف تفسیر

ہر دور میں علمائے اسلام نے کتاب و سنت کی خدمت کرتے رہے ہیں۔ عصر حاضر میں دنیا کے ایک گلوبل ولیج بن جانے کی وجہ سے اہل علم اور خواص کے طبقہ میں یہ ضرورت اور احساس بڑھ گیا ہے کہ دنیا کی ہر زبان میں کتاب اللہ اور احادیث مبارکہ کے تراجم ہونے چاہییں۔ بر صغیر پاک و ہند میں قرآن کا سب سے پہلا ترجمہ فارسی میں ہوا جس کے مؤلف شاہ ولی اللہ دہلویؒ تھے۔ ان کے بعد ان کے بیٹے شاہ عبد القادرؒ نے قرآن کریم کا اردو زبان میں پہلا ترجمہ کیا۔ اس کے بعد تو گویا تراجم، حواشی اور تفاسیر کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا۔ سلف صالحین کے سلفی منہج پر لکھے جانے والے قرآنی حواشی میں سے دو کو بہت زیادہ مقبولیت … مزید پڑھیے

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن ۔۔۔ ڈاکٹر محمد لقمان السلفی

ایک سلفی مکتب کی مشہور تفسیر قرآن کا صرف ترجمہ

تیسیر الرحمن لبیان القرآن

(ترجمہ قرآن)

از قلم

ڈاکٹر محمد لقمان السلفی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید


ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

…..کتاب کا نمونہ پڑھیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن

(ترجمہ قرآن)

از قلم

ڈاکٹر محمد لقمان السلفی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

۱۰۱۔ سورۃ القارعة

میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے

۱.     سختی کے ساتھ جھنجھوڑ دینے والی قیامت

۲.     کیا ہے سختی کے ساتھ جھنجھوڑ دینے والی قیامت

۳.     اور آپ کو کیا معلوم، کیا ہے جھنجھوڑ دینے والی قیامت

۴.     جس دن لوگ (میدان محشر میں) بکھرے کیڑوں کے مانند ہوں گے

۵.     اور پہاڑ دھنی ہوئی روئی کی مانند ہو جائیں گے

۶.     پس جس کی نیکیوں کے پلڑے بھاری ہوں گے

۷.     وہ پسندیدہ زندگانی میں ہو گا

۸.     اور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے

۹.     اس کا ٹھکانہ ’’ہاویہ“ ہو گا

۱۰.    اور آپ کو کیا معلوم، وہ کیا ہے

۱۱.    وہ دہکتی ہوئی آگ ہے

٭٭٭

۱۰۲۔ سورۃ التكاثر

میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید