اعجاز عبید کا جمع و ترتریب دیا گیا ایک اور برقی شعری مجموعہ
مچھلی مچھلی کتنا پانی
شاعر
فہمیؔ بدایونی
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
مچھلی مچھلی کتنا پانی
فہمیؔ بدایونی
غزلیں
جمع و ترتیب: اعجاز عبید
۱
محبت درد ہجراں کے بغیر
حرم جیسے مسلماں کے بغیر
شب فرقت مچایا خوب شور
بہاروں نے گلستاں کے بغیر
بڑی خوبی سے کی نقاد نے
تجارت ساز و ساماں کے بغیر
ہماری تو گزر ہوگی نہیں
ترے دشوار و آساں کے بغیر
ادھوری ہے لباسوں کی دکاں
مرے تار گریباں کے بغیر
٭٭٭
۲
دیر سے اپنے اپنے گھیرے میں
لوگ بیٹھے ہوئے ہیں رستے میں
ایک گاہک تھا وہ بھی چھوڑ گیا
اب رکھیں گے دکان اکیلے میں
میں نے پنجرا تو توڑ ڈالا مگر
فاختہ آ گئی لپیٹے میں
بین بجتے ہی ایک اور ناگن
ناچنے لگتی ہے سپیرے میں
اس کے قدموں میں ڈال پہلا پھول
جس نے مٹّی بھری تھی گملے میں
گھر میں اک آئنہ بھی ہوتا تھا
بس وہی ڈھونڈنا تھا ملبے میں
بچّے بچے کو کر رہا ہوں سلام
اس کے کوچے کے پہلے پھیرے … مزید پڑھیے