ساہتیہ اکادمی، حکومت ہند کا انعام یافتہ افسانوں کا مجموعہ
دَخمہ
از قلم
بیگ احساس
ڈاؤن لوڈ کریں
کتاب کا نمونہ پڑھیںِ ……
سنگِ گراں
ڈریسنگ ٹیبل پر رکھی ہوئی نیل پاش نے اسے چونکا دیا۔ اس نے کیلنڈر پر نظر ڈالی مہینہ ختم ہو رہا تھا لیکن اس نے ناخن رنگے ہی نہیں تھے۔
تو کیا؟
’’ناخن پر پالش لگانے سے وضو نہیں ہوتا‘‘۔ اس کی نانی نے اس سے کہا تھا اور اسی وقت ناخنوں سے پالش کھرچ دی تھی۔ نانی نماز کی پابند تھیں اسے بھی کوئی نماز قضا کرنے نہیں دیتیں تھیں۔ پھر بھی وہ موقع نکال کر رات میں ناخن رنگ لیتی پھر فجر سے قبل ناخن صاف کر دیتی۔ اس طرح اس کے ناخن خراب ہو سکتے تھے لیکن شوق!
ایک روز جب اس کا جسم اچانک ہی خون اُگلنے لگا تو وہ مارے خوف کے نانی کی گود میں گھس گئی۔ نانی نے بہت سی باتیں سمجھائیں پھر کہا کہ ایسی حالت میں وہ نماز نہ پڑھا کرے۔ تب اس نے ناخن رنگ لئے۔ نانی نے ڈانٹا نہیں مسکراتی رہیں۔
ایک طرف ناخن رنگنے کی خوشی تھی تو دوسری طرف مصیبت بھی۔ نماز نہ … مزید پڑھیے