اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ (اردو) اور القلم قرآن ۲ (عربی) میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

القلم قرآن ۲

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


آخر کب تک؟ ۔۔۔ امجد علی راجا

ہند و پاک اور کشمیر کے مسائل کسے متعلق ایک نیا نظریہ

آخر کب تک؟

ڈرامہ

مصنف:

امجد علی راجا


ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

مکمل کتاب پڑھیں …..

آخر کب تک؟

ڈرامہ

امجد علی راجا

ڈرامہ کا مقصد

اس کہانی کا مقصد انٹرنیشنل کمیونیٹی اور ہیومن رائیٹس کی توجہ پاکستانی، ہندوستانی اور کشمیری قوموں کی حالتِ زار کی طرف مبذول کرانا ہے، پاکستان اور ہندوستان کی عوام کو یہ شعور دینا ہے کہ پاک ہند دشمنی دونوں ممالک کی عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

اپنے اقتدار اور بالا دستی کی بقا کی غرض سے دونوں قوموں کو ترقی اور خوشحالی سے دور رکھنے کے لئے اس دشمنی کو نہ صرف بھرپور طریقے سے استعمال کیا جاتا رہا ہے بلکہ اس دشمنی کو استحکام دینے کے لئے مظلوم کشمیری قوم کو تختۂ مشق بنایا گیا ہے۔

اگر دونوں ممالک کی عوام کو اپنی فلاح و بہبود، خوشحالی اور ترقی عزیز ہے تو انہیں اپنی اپنی حکومتوں کو مسئلۂ کشمیر کے حل کی طرف دھکیلنا ہوگا تاکہ پاک ہند دشمنی کی سب سے اہم وجہ کو ختم کیا جا سکے۔ اس … مزید پڑھیے

تسخیر عالم کا یہودی منصوبہ ۔۔۔ ابو الحسن، پیشکش: محمد آصف مغل، ابو عبیدہ، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

یہود کے منصوبوں کا پردہ فاش کرنے والی ایک اہم تحقیقی کتاب

تسخیر عالم کا یہودی منصوبہ

از قلم

ابو الحسن

پیشکش: محمد آصف مغل، ابو عبیدہ

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل ورڈ فائل ٹیکسٹ فائل ای پب فائل کنڈل فائل

کتاب کا نمونہ پڑھیں …..

تسخیر عالم کا یہودی منصوبہ

ابو الحسن

پیشکش: محمد آصف مغل، ابو عبیدہ

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ماخذ: اردو مجلس فورم

یہودیوں کی مختصر تاریخ

سیدنا آدمؑ سے لے کر سیدنا نوحؑ تک انبیاء کرام کا سلسلہ جاری رہا۔ سیدنا نوحؑ کے بعد سیدنا ابراہیمؑ پہلے نبی تھے جنہیں اللہ تعالیٰ نے اسلام کی عالمگیر دعوت پھیلانے کے لئے مقرر کیا۔ سیدنا ابراہیمؑ کی نسل سے دو بڑی شاخیں نکلیں۔ ایک سیدنا اسماعیلؑ کی اولاد جو عرب میں رہی۔ دوسری سیدنا اسحاقؑ کی اولاد، جن میں سیدنا یعقوب، سیدنا یوسف، سیدنا موسیٰ، سیدنا سلیمان، سیدنا یحییٰ، سیدنا عیسیٰ علیہم السلام اور دوسرے بہت سے انبیاء پیدا ہوئے۔ سیدنا یعقوبؑ کا لقب چونکہ اسرائیل تھا اس لئے ان کی نسل بنی اسرائیل کے نام سے مشہور ہوئی۔

دوسرے تمام انبیائے کرام کی طرح سیدنا ابراہیم ؑ بھی اسلام کی دعوت لے کر آئے تھے اور اسی … مزید پڑھیے

فقہِ اسلامی پر یہودی اثرات: افسانہ یا حقیقت ۔۔۔ محمد شعیب

ایک تحقیقاتی مطالعہ

فقہِ اسلامی پر یہودی اثرات: افسانہ یا حقیقت

از قلم

محمد شعیب

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

مکمل کتاب پڑھیں …..

فقہ اسلامی پر یہودی اثرات: افسانہ یا حقیقت

محمد شعیب

اولاً جناب اسرار عالم کی کتابوں کے درج ذیل چند اقتباسات ملاحظہ فرمائیں:

’’امت مسلمہ میں ابلیس اور اس کے سب سے بڑے حلیف یہود نے فقہ اسلامی کو اسی لئے بنایا تھا اور جسے علماء وقت نے نہ صرف زندہ رکھا بلکہ خوب سے خوب تر مستحکم کیا تاکہ اس امت کو دین اللہ کے تعلق سے مفلوج و معطل بنا کر رکھ دیا جائے۔‘‘

(دجال جلد دوم صفحہ 87)

’’چنانچہ نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ و سلم کا قائم کیا ہوا اسلامی نظام ختم کر دیا گیا اور اس کی جگہ ستر سالوں کے اندر اندر اسلام ہی کے نام سے ربیائی یہودیت (Rabbinic Judaism) کی تشکیل جدید ہو چکی تھی۔‘‘

    (سر سید کی بصیرت صفحہ نمبر 151)

’’۔۔۔۔۔نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا برپا کردہ نظام اسلام 661 عیسوی میں ختم کر دیا گیا اور اس کی جگہ ربیائی یہودیت (Rabbinic Judaism) اسلام مذہب … مزید پڑھیے

مرد کی قوّامیت: مفہوم اور ذمہ داری ۔۔۔ رضی الاسلام ندوی

ایک اہم موضوع، ایک اہم کتاب

مرد کی قوّامیت: مفہوم اور ذمہ داری

از قلم

رضی الاسلام ندوی

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

مکمل کتاب  پڑھیں …..

مرد کی قوّامیت: مفہوم اور ذمہ داری

رضی الاسلام ندوی

اسلامی نظامِ خاندان پر جو اعتراضات کیے جاتے ہیں ان میں یہ اعتراض بہت نمایاں ہے کہ اس میں مرد کا غلبہ پایا جاتا ہے اور عورت کو کم تر حیثیت دی گئی ہے ۔ عورت رشتۂ نکاح میں بندھنے کے بعد ہر طرح سے اپنے شوہر پر منحصر اور اس کی دست نگر بن جاتی ہے ۔ شوہر کو اس پر حاکمانہ اختیارات حاصل ہو جاتے ہیں ، وہ جس طرح چاہتا ہے اس پر حکومت کرتا، اسے مشقت کی چکّی میں پیستا اور اس پر ہر طرح کے ظلم و ستم کو روا رکھتا ہے ، مگر وہ کسی صورت میں اس پر صدائے احتجاج بلند کر سکتی ہے ، نہ اس سے گلو خلاصی حاصل کر سکتی ہے ۔

اسلام میں عورت کی مظلومیت و محکومیت کی یہ تصویر بہ ظاہر بڑی بھیانک معلوم ہوتی ہے ، لیکن حقیقت سے اس کا دور کا بھی واسطہ نہیں ہے ۔ … مزید پڑھیے

نہرِ زبیدہ جون ۔۔۔ رفیعہ نوشین

ایک معلوماتی اور علمی مضمون

نہرِ زبیدہ جون

از قلم

رفیعہ نوشین

ڈاؤن لوڈ کریں

ورڈ فائل
پی ڈی ایف فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

مکمل کتاب پڑھیں‏‏‏‏‏….

سرزمین حجاز کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے یہاں کئی تاریخی مقامات کے آثار اب بھی موجود ہیں۔ بچپن میں کہانی سن رکھی تھی کہ عباسی خلیفہ ہارون رشید کی اہلیہ ملکہ زبیدہ نے دریائے دجلہ سے نہر نکال کر مکہ مکرمہ تک لے آئیں۔

نام تو ان کا امۃ  العزیز تھا۔ مگر دادا زبیدہ‘ کہہ کر بلاتے، سو اسی نام سے انھیں جانا گیا۔ عربی زبان کے اس لفظ کا مفہوم ’منتخب‘ بھی ہے اور ’مکھن کا پیڑا‘ بھی۔

یوں گھر والے تو پیار سے کچھ بھی نام دے دیتے ہیں مگر عباسی شہزادی نے اپنے فلاحی کاموں سے اسلام کے سنہری دور کی فوک کہانیوں کے مجموعے ’اَلف لیلہ و لیلہ‘ (ایک ہزار ایک راتیں ) میں تو جگہ پائی ہی، رہتی دنیا تک اس نام کے زندہ رہنے کا بھی اہتمام کر دیا۔

زبیدہ خوش شکل، ذہین، نرم گو، رحم دل مخیر اور انتہائی خوش پوش خاتون تھیں۔ چچا زاد ہارون الرشید سے شادی ہوئی جو چار سال بعد پانچویں عباسی خلیفہ بنے اور سنہ 786 … مزید پڑھیے

کچھ اسلامی کہانیاں ۔۔۔ مرتبہ: اسرار الحق

دینی اور اخلاقی سبق آموز کہانیاں

کچھ  اسلامی کہانیاں

مرتبہ

اسرار الحق

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل
مکمل کتاب پڑھیں ….

ایمرجینسی لائٹ

یہ پچھلے جمعہ کی بات ہے کہ میں رات کے آٹھ بجے اپنے دفتر کی آٹھویں منزل پر بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک بجلی چلی گئی۔ سارا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔ عجیب بھیانک منظر تھا، دور دور تک کہیں روشنی کا نام نہیں تھا۔ کمرے کا ایر کنڈیشن بھی بند ہو گیا۔ ذرا سی دیر میں سارا جسم پسینے سے شرابور ہو گیا۔ شیشے کی عمارت میں بڑھتی ہوئی گرمی سے سانس پھولنا شروع ہو گیا۔ میں جلدی سے باہر نکلنے کے لئے اٹھا، لیکن اٹھتے ہی دروازے سے ٹکرا گیا۔ مجھے ابھی تک یہ علم بھی نہیں تھا کہ کرسی سے دروازے تک کتنے قدم کا فاصلہ ہے۔ خیر کسی طرح لفٹ تک پہونچا لیکن آہ۔ وہ لفٹ بھی بند پڑی تھی اور اس میں سے ان لوگوں کے چیخنے کی آوازیں آ رہی تھیں جو لفٹ میں پھنس گے تھے۔ کئی جگہ ٹھوکریں کھا کر زینے تک پہنچا اور دیوار کے سہارے ٹٹول ٹٹول کر نیچے اترنا شروع کیا۔ کئی جگہ ٹھوکر کھائی، … مزید پڑھیے

قرآنِ حکیم اور ہماری ذمہ داریاں ۔۔۔ ڈاکٹر اسرار احمد

قرآن کی اہمیت پر اعجاز عبید کی جمع کردہ ایک اہم کتاب

قرآنِ حکیم اور ہماری ذمہ داریاں

از قلم

ڈاکٹر اسرار احمد

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل
مکمل کتاب پڑھیں……

قرآن: عظیم ترین دولت

عزیزانِ گرامی!

آپ نے دیکھا ہو گا کہ ہمارے گھروں میں ایک ایسی کتاب ہے جس کا بہت احترام کیا جاتا ہے۔ اُس کتاب کو ہم عمدہ غلاف میں لپیٹ کر گھر میں کسی اونچی جگہ پر رکھتے ہیں کہ اس کی بے ادبی نہ ہو۔ کبھی کبھی گھر کا کوئی بزرگ اسے کھول کر بہت اہتمام سے با وضو ہو کر پڑھ بھی لیتا ہے۔ خاص طور پر بعض دینی گھرانوں میں گھر کے سب افراد باقاعدگی سے اُسے پڑھتے ہیں اور بچوں کو بھی اس کی تعلیم دینے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ لیکن آج کل اکثر گھروں میں اس کتاب کو پڑھنے کا کوئی اہتمام نظر نہیں آتا اور اسے محض ایک مقدس کتاب کے طور پر گھر میں کسی اونچی جگہ پر رکھ دیا جاتا ہے۔

آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ جس کتاب کا ہم ذکر کر رہے ہیں وہ قرآن مجید ہے۔ یہ قرآن اُس اللہ کا کلام … مزید پڑھیے

کہانیوں کا حملہ ۔۔۔ محمد فیصل علی

بچوں کی کہانیوں کا ایک دلچسپ مجموعہ

کہانیوں کا حملہ

از قلم

محمد فیصل علی

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

کتاب کا نمونہ پڑھیں ……

ادیب کا قتل

وہ ایک کچا گھر تھا۔  اس کے در و دیوار غربت کی داستان سنا رہے تھے۔ گھر کے ساتھ ہی ایک شکستہ چھپر بنا ہوا تھا جس کے نیچے مویشی بیٹھے جگالی کر رہے تھے۔ ارد گرد سرسبز کھیت لہلہا رہے تھے۔  یہ ظہیر کا گھر تھا۔ شہر سے بہت دور ایک پسماندہ گاؤں میں واقع ایک چھوٹا سا گھر۔  وہ خود اس وقت اپنے گھر سے چند میل دور ایک اسکول میں بیٹھا تعلیمی سفر طے کر رہا تھا۔ یہ اسکول اس چھوٹے سے گاؤں کا اکلوتا اسکول تھا۔ اسکول سے کچھ دور ایک چھوٹا سا قصبہ بھی تھا جہاں ضروریات زندگی کا سامان ملتا تھا۔  ظہیر اس اسکول میں جماعت دہم کا طالب علم تھا۔ ہمیشہ کی طرح آج بھی جب اسکول میں بریک ہوئی تو وہ بجائے باہر جانے کے اپنی نشست پر ہی بیٹھا رہا۔  جب سب لڑکے باہر چلے گئے تو اس نے اپنے بیگ سے کچھ صفحات نکالے۔ قلم اس کی جیب میں ہی موجود … مزید پڑھیے

رَوشنی کی تلاش ۔۔۔ خرم علی شفیق

بچوں کے لیے اقبال کی شاعری کی تفسیر

رَوشنی کی تلاش

از قلم

خرم علی شفیق

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

مکمل کتاب پڑھیں…..

 

 

رَوشنی کی تلاش

بچوں کے لیے

خرم علی شفیق

 

 

 

۱۔ شاعری کا باغ

علامہ اقبال کی شاعری ایک باغ کی طرح ہے۔ یہ دس حصوں میں بٹا ہوا ہے۔ یہ حصے در اصل وہ دس کتابیں ہیں جن میں سے ہر ایک کے کھلنے پر باغ کا ایک ایک حصہ سامنے آ جاتا ہے۔
باغ کے بیچوں بیچ ایک سیار گاہ ہے۔ اِس کا نام جاوید نامہ ہے۔ اگرچہ آپ کو باغ کے اُس حصے کی تلاش ہے جو بچوں کے لیے ہے مگر سیار گاہ کو ایک نظر دیکھے بغیر باغ کی کوئی بھی سیر نا مکمل ہے اِس لیے اب آپ کے قدم جاوید نامہ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

 

۲۔ جاوید نامہ

سیار گاہ کے باہر آپ کو علامہ اقبال خدا سے دعا مانگتے دکھائی دیتے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں، ’’یا اللہ! میری بات کو نوجوانوں کے لیے آسان بنا دے کیونکہ میں ایک دوسرے جہان کے بارے میں بتانے جا رہا ہوں۔‘‘
اب … مزید پڑھیے

مقالات و مضامینِ جلالی ۔۔۔ محمد برہان الحق جلالی

دینی معاشرتی نوعیت کے مضامین کا تیسرا مجموعہ

مقالات و مضامینِ جلالی

از قلم

محمد برہان الحق جلالی

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

مکمل کتاب پڑھیں……..

علامہ اقبال اور عشق مصطفےﷺ

عشق: ۔

عشق عربی زبان میں گہری چاہت و محبت کو کہتے ہیں۔ عشق وہ والہانہ جذبہ ہے جو انسان کو دوسروں سے ممتاز کرتی ہے۔ یہ جذبہ بناوٹ، عیاری، امید لالچ و حرص سے پاک ہوتا ہے۔ یہ جذبہ انسان کو ایک لمحے میں اس بلندی اور آفاقیت تک لے جاتی ہے۔ اس قوت سے یقین و ایمان میں پختگی آتی ہے۔ اور اسی جذبہ کے تحت ایمان با الغیب پر یقین آ جاتا ہے۔

سر دلبراں میں رقم ہے کہ،

’’عشق ایک مقناطیسی کشش ہے جو کسی کو کسی کی جانب سے ایذا پانا، وصال سے سیر ہونا، اس کی ہستی میں اپنی ہستی کو گم کر دینا یہ سب عشق و محبت کے کرشمے ہیں۔‘‘

عاشقی چیست؟ بگو بندہ جاناں بودن

دل بدست دگرے دادن و حیراں بودن

حضورﷺ سے عشق: ۔

جب یہ تعلق یا کشش سیدنا محمد مصطفیﷺ سے ہو تو پھر وہ عشق کمال حاصل کرتا ہے۔ ان کی ہستی تو ایک … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید