ایک اور عمدہ شعری مجموعہ
اگلے موسم کا انتظار
غزلوں کا مجموعہ
اسلمؔ عمادی
ڈاؤن لوڈ کریں
مکمل کتاب پڑھیں …..
اگلے موسم کا انتظار
غزل مجموعہ
اسلمؔ عمادی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الف، ایک اللہ، اللہ اَپنا!
الف، ایک احمد ہی آگاہ اَپنا!
تعارف
محمد اسلم عمادی بی۔ ای (میکانیکل)
انجینئر
پیدائش: ۱۵؍ دسمبر ۱۹۴۸
مطبوعہ تصانیف:
نیا جزیرہ (پہلا مجموعہ کلام) ۱۹۷۴ء
اجنبی پرندے (دوسرا مجموعہ کلام) ۱۹۸۹ء
اس کے لئے
سہہ لینا ہر اک سانس کی بے ہودہ سی ذلت
یعنی کہ تری راہ گزر بھول کے جینا !!
اور
اس کے لئے:
وہ جس نے کر دیا ہر استعارہ چکنا چور
وہ تیری شوخ سی آواز کا کھنکنا تھا
بقا کیوں؟ اِس بقا کی اہمیت کیا ہے؟
ان سوالوں کے باوجود، بقا در پیش ہے، کیوں کہ
یہ زندگی ہے … اور زندگی ایک کشمکش ہے،
جان لیوا اور جاں فزا… !
اس مجموعہ کا انتساب ان تمام لمحوں کے نام
کرتا ہوں جو اس نام نہاد زندگی کے دفاع میں
ضائع ہو رہے ہیں۔
_____اسلمؔ
٭٭٭
بابِ طبرق
۱۸ مئی ۱۹۸۱ء سے
کرب سے شیشۂ ساعت کی ہوئی ریگ کثیف
ایک اک … مزید پڑھیے