ایک سلفی مکتب کی مشہور تفسیر قرآن کا صرف ترجمہ
تیسیر الرحمن لبیان القرآن
(ترجمہ قرآن)
از قلم
ڈاکٹر محمد لقمان السلفی
جمع و ترتیب: اعجاز عبید
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
…..کتاب کا نمونہ پڑھیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن
(ترجمہ قرآن)
از قلم
ڈاکٹر محمد لقمان السلفی
جمع و ترتیب: اعجاز عبید
۱۰۱۔ سورۃ القارعة
میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے
۱. سختی کے ساتھ جھنجھوڑ دینے والی قیامت
۲. کیا ہے سختی کے ساتھ جھنجھوڑ دینے والی قیامت
۳. اور آپ کو کیا معلوم، کیا ہے جھنجھوڑ دینے والی قیامت
۴. جس دن لوگ (میدان محشر میں) بکھرے کیڑوں کے مانند ہوں گے
۵. اور پہاڑ دھنی ہوئی روئی کی مانند ہو جائیں گے
۶. پس جس کی نیکیوں کے پلڑے بھاری ہوں گے
۷. وہ پسندیدہ زندگانی میں ہو گا
۸. اور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے
۹. اس کا ٹھکانہ ’’ہاویہ“ ہو گا
۱۰. اور آپ کو کیا معلوم، وہ کیا ہے
۱۱. وہ دہکتی ہوئی آگ ہے
٭٭٭
۱۰۲۔ سورۃ التكاثر
میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، … مزید پڑھیے