چار چار اشعار کی غزلوں کا ایک خصوصی برقی شعری مجموعہ
حیرت
از قلم
رشید سندیلوی
ڈاؤن لوڈ کریں
مکمل کتاب پڑھیں ………..
حیرت
رشید سندیلوی
مجموعہ : حیرت
صنف : غزلیں (چار شعروں کی غزلیں)
شاعر : رشید سندیلوی
انتساب : والد گرامی جناب غلام غوث غم
سال : جنوری 2023
1
تیری باتیں اچھی لگتی تھیں
ٹھنڈی راتیں اچھی لگتی تھیں
ہم اک ریل پہ گاؤں جاتے تھے
اور ملاقاتیں اچھی لگتی تھیں
دھیما لہجہ تھا ہم سب کا سو
میٹھی باتیں اچھی لگتی تھیں
بچے پڑھ لکھ کر سو جاتے تھے
ڈھلتی راتیں اچھی لگتی تھیں
2
ہو گئے خاک نشیں خاک اڑانے والے
خود ہی مٹنے لگے آثار مٹانے والے
اس کی جانب ہوا مائل تو اچنبھا کیا ہے
آ کے دیکھیں اسے اک بار زمانے والے
رخ کو بدلا ہے کمیں گاہ میں ایسے اس نے
سب ہی ناکام ہوئے تیز نشانے والے
اپنی آنکھوں سے تجھے کیسے مکمل دیکھیں
کتنے عاجز ہیں یہ تصویر بنانے والے
3
آستینوں میں سانپ پلتے ہیں
سائے اہرام سے نکلتے ہیں
یہ نشیمن جلانے والے بھی
اپنی آتش میں آپ جلتے ہیں
کاش خود کو … مزید پڑھیے