اہم
اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔
کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
مہر نستعلیق ویب فونٹ
کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ
یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
امام احمد رضا خان کی شخصیت پر ایک معلوماتی کتابچہ
اعلی حضرت امام احمد رضا خان : ایک ہمہ جہت شخصیت
از قلم
محمد برہان الحق جلالی
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
کتاب کا نمونہ پڑھیں….
اقتباس
اس عارضی زندگی میں جن بزرگانِ دین نے اپنی بزرگیت و تصرفات و کرامت سے ہدایت کے چراغ کو پوری دنیا میں روشن کیا، ان میں سے کچھ ایسی انمول ہستیاں بھی موجود ہیں جنہیں دنیا کبھی ان کی علمی کارہائے نمایاں سے یاد کرتی ہے تو کبھی اسلام کی ترویج و اشاعت کے لئے تبلیغی خدمات کی حیثیت سے۔ ان بزرگان دین کو ان کے اخلاق و کردار اور روحانی مقام و مرتبے کے لحاظ سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ ان بزرگوں نے اپنے علم اور تقویٰ و پرہیزگاری سے اسلام کی تعلیمات کو عام کیا اسلام کی ترویج و اشاعت کی اور کفر و شرک اور بدعت و خرافات کا قلع قمع کیا۔ اس حیثیت سے امام اہلسنت اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ و الرضوان ایک ممتاز شناخت کے حامل ہیں اور یہی وجہ ہے کہ علماء کرام نے ان کو مجدد دین و ملت کے … مزید پڑھیے
دینی نوعیت کے مضامین کا ایک مجموعہ
مضامین و مقالاتِ جلالی
حصہ دوم
از قلم
محمد برہان الحق جلالی
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
کتاب کا نمونہ پڑھیں……
عدم برداشت کی وجوہات و نتائج
معاشرے کی عمارت اخلاقیات، تحمل، رواداری اور پیار و محبت کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے اور جب یہ خصوصیات معاشرے سے چلی جائیں تو وہ معاشرہ تباہی و بربادی کی طرف سرعت سے گامزن ہو جاتا ہے۔ انسانی معاشرے میں بشر کی عزت و توقیر احترام قطعی طور پر لازم ہے۔ جب کسی شخص، قوم، نسل اور قبیلے کی تضحیک اور استہزا و مذاق کیا جاتا ہے عدم برداشت سے کام لیا جاتا ہے تو رد عمل کے طور پر وہاں نفرت، حسد، بغض و انارکی اور عناد و دشمنی جنم لیتی ہے جو معاشرتی زندگی کو لڑائی جھگڑے کی طرف گامزن کر دیتا ہے۔
غرور و تکبر دوسروں کی عزت نفس کو پامال کرنے کا دوسرا نام ہے۔ متکبر شخص اپنی اصلاح پر توجہ منعطف کرنے کے عوض دوسروں کی اصلاح کے لئے کمر بستہ ہوتا ہے۔ وہ اپنی انا کو شکست دینے کی بجائے دوسروں کی انا کو للکارنے میں مصروف رہتا ہے۔
اپنے گریبان … مزید پڑھیے