اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


کورونا نامہ ۔۔۔ احمد علی برقی اعظمی

کورونا کے موضوع پر نظموں اور غزلوں کا مجموعہ

کورونا نامہ

از قلم

احمد علی برقی اعظمی

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل

پی ڈی ایف فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں…….

کورونا وائرس کی تباہ کاریوں پر ایک موضوعاتی نظم

چین کو اپنا بنایا ایسا کورونا نے شکار

ہو گیا سارے جہاں میں جس سے برپا انتشار

اس کے شر سے مانگتا ہے ہر کس و ناکس پناہ

ابن آدم کے لئے ہے روح فرسا اس کا وار

ہے یہ مہلک وائرس سب کے لئےسوہان روح

گلشن ہستی کی ہے جس سے خزاں دیدہ بہار

گر رہے ہیں اوندھے منھ دنیا میں شیئر مارکیٹ

ہو گئے برباد کتنوں کے نہ جانے کاروبار

لرزہ بر اندام ہیں سارے جہاں میں اس سے لوگ

ہیں مضر اثرات سے اس کے مسافر بیقرار

ہر ہوائی اڈے پر ہے افراتفری آج کل

جانے کب ماحول ہو گا پھر دوبارہ سازگار

درس عبرت ہے ہمارے واسطے فطرت سے جنگ

دامن نوع بشر ہے آج جس سے تار تار

خود بنا کر وائرس سے جوہری ہتھیار ہم

اپنی بد اعمالیوں کی جھیلتے ہیں آج مار

آج تک اس کا نہ تھا برقی کوئی وہم و گماں

جان لے لیں گے کسی کی نزلہ کھانسی اور بخار

٭٭٭

کر رہا ہوں لاک ڈاؤن میں بسر

کر رہا ہوں لاک ڈاؤن میں بسر

جیسے ہو اک قید خانہ میرا گھر

بند ہے کورونا سے سب کا ناطقہ

نالہ ہائے نیم شب ہیں بے اثر

ہے یہ کورونا ایک قدرت کا عذاب

اسپتالوں میں ہیں بے بس چارہ گر

آج ہر گھر کی یہی ہے داستاں

ہے امیرِ شہر جس سے بے خبر

لکھ رہا ہوں میں قلم برداشتہ

آج ہے جس حال میں نوع بشر

جن کا کوئی بھی نہیں پُرسان حال

ہیں سبھی مزدور سرگرمِ سفر

ہیں جو اہلِ خانداں سے اپنے دور

ہے پڑا کوئی اِدھر کوئی اُدھر

درہم و برہم ہے دنیا کا نظام

وائرس کے ہیں سبھی زیرِ اثر

کرب تنہائی سے اب عالم ہے یہ

کاٹنے کو دوڑتا ہے اپنا گھر

کھو چکا تاب و تواں مُرغِ خیال

مُضمحل ہیں جس کے برقی بال و پَر

٭٭٭

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید