اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


کچھ اسلامی کہانیاں ۔۔۔ مرتبہ: اسرار الحق

دینی اور اخلاقی سبق آموز کہانیاں

کچھ  اسلامی کہانیاں

مرتبہ

اسرار الحق

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل
مکمل کتاب پڑھیں ….

ایمرجینسی لائٹ

یہ پچھلے جمعہ کی بات ہے کہ میں رات کے آٹھ بجے اپنے دفتر کی آٹھویں منزل پر بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک بجلی چلی گئی۔ سارا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔ عجیب بھیانک منظر تھا، دور دور تک کہیں روشنی کا نام نہیں تھا۔ کمرے کا ایر کنڈیشن بھی بند ہو گیا۔ ذرا سی دیر میں سارا جسم پسینے سے شرابور ہو گیا۔ شیشے کی عمارت میں بڑھتی ہوئی گرمی سے سانس پھولنا شروع ہو گیا۔ میں جلدی سے باہر نکلنے کے لئے اٹھا، لیکن اٹھتے ہی دروازے سے ٹکرا گیا۔ مجھے ابھی تک یہ علم بھی نہیں تھا کہ کرسی سے دروازے تک کتنے قدم کا فاصلہ ہے۔ خیر کسی طرح لفٹ تک پہونچا لیکن آہ۔ وہ لفٹ بھی بند پڑی تھی اور اس میں سے ان لوگوں کے چیخنے کی آوازیں آ رہی تھیں جو لفٹ میں پھنس گے تھے۔ کئی جگہ ٹھوکریں کھا کر زینے تک پہنچا اور دیوار کے سہارے ٹٹول ٹٹول کر نیچے اترنا شروع کیا۔ کئی جگہ ٹھوکر کھائی، … مزید پڑھیے

سمندر نے تم سے کیا کہا ۔۔۔ افضال احمد سید

نثری نظموں کا ایک برقی مجموعہ

سمندر نے تم سے کیا کہا

از قلم

افضال احمد سید

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائلند

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

مکمل کتاب پڑھیں…..

 

جتنی دیر میں ایک روٹی پکے گی

 

جتنی دیر میں ایک روٹی پکے گی

میں تمھارے لیے ایک گیت لکھ چکا ہوں گا

جتنی دیر میں ایک مشکیزہ بھرے گا

تم اسے یاد کر کے گا چکی ہو گی

 

اجنبی تم گیت کاہے سے لکھتے ہو

نمک سے

روٹی کاہے سے کھاتے ہو

نمک سے

مشکیزہ کاہے سے بھرتے ہو

نمک سے

لڑکی تم گیت کاہے سے گاتی ہو

پانی سے

روٹی کاہے سے کھاتی ہو

پانی سے

مشکیزہ کاہے سے بھرتی ہو

پانی سے

پانی اور نمک مل کر کیا بنتا ہے

سمندر بنتا ہے

جتنی دیر میں میرے گھوڑے کی نعل ٹھک جائے گی

ہم سمندر سے ایک لہر توڑ چکے ہوں گے

جتنی دیر میں گھنٹی کی آواز پر قلعی ہو چکی ہو گی

ہم ایک جنگلی کشتی کو سدھا چکے ہوں گے

 

اجنبی تم گھوڑے کی نعل کاہے سے ٹھونکتے ہو

ٹوٹے ہوئے چاند سے میری جان

تم گھنٹی کی … مزید پڑھیے

قرآنِ حکیم اور ہماری ذمہ داریاں ۔۔۔ ڈاکٹر اسرار احمد

قرآن کی اہمیت پر اعجاز عبید کی جمع کردہ ایک اہم کتاب

قرآنِ حکیم اور ہماری ذمہ داریاں

از قلم

ڈاکٹر اسرار احمد

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل
مکمل کتاب پڑھیں……

قرآن: عظیم ترین دولت

عزیزانِ گرامی!

آپ نے دیکھا ہو گا کہ ہمارے گھروں میں ایک ایسی کتاب ہے جس کا بہت احترام کیا جاتا ہے۔ اُس کتاب کو ہم عمدہ غلاف میں لپیٹ کر گھر میں کسی اونچی جگہ پر رکھتے ہیں کہ اس کی بے ادبی نہ ہو۔ کبھی کبھی گھر کا کوئی بزرگ اسے کھول کر بہت اہتمام سے با وضو ہو کر پڑھ بھی لیتا ہے۔ خاص طور پر بعض دینی گھرانوں میں گھر کے سب افراد باقاعدگی سے اُسے پڑھتے ہیں اور بچوں کو بھی اس کی تعلیم دینے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ لیکن آج کل اکثر گھروں میں اس کتاب کو پڑھنے کا کوئی اہتمام نظر نہیں آتا اور اسے محض ایک مقدس کتاب کے طور پر گھر میں کسی اونچی جگہ پر رکھ دیا جاتا ہے۔

آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ جس کتاب کا ہم ذکر کر رہے ہیں وہ قرآن مجید ہے۔ یہ قرآن اُس اللہ کا کلام … مزید پڑھیے

ترجمہ فہم القرآن ۔۔۔ میاں محمد جمیل، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ضخیم اور جامع تفسیر فہم القرآن میں شامل ترجمہ

ترجمہ فہم القرآن

از قلم

میاں محمد جمیل

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

کتاب کا نمونہ پڑھیں …..

۲۔ البقرۃ

اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بہت مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔

۱۔ الٓمّٓ۔

۲۔ اس کتاب میں کوئی شک نہیں یہ پرہیزگاروں کے لیے ہدایت ہے۔

۳۔ جو لوگ غیب پر ایمان لاتے، نماز قائم کرتے اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔

۴۔ اور جو ایمان لاتے ہیں اس پر جو آپ پر نازل کیا گیا۔ اور اس پر جو کچھ آپ سے پہلے اتارا گیا۔ اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔

۵۔ یہی لوگ اپنے رب کی ہدایت پر ہیں اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔

۶۔ بلا شبہ کافروں کے لیے آپ کا ڈرانا یا نہ ڈرانا برابر ہے۔ کیونکہ یہ لوگ ایمان نہیں لائیں گے۔

۷۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں اور ان کے کانوں پر مہر لگا دی ہے اور ان کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا ہے اور ان کے لیے عذاب عظیم ہو گا۔

۸۔ … مزید پڑھیے

بد دعا اور دوسری مختصر کہانیاں ۔۔۔ علی اکمل تصور،جمع و ترتیب: اعجاز عبید

کچھ دلچسپ مختصر کہانیاں

بد دعا اور دوسری مختصر کہانیاں

از قلم

علی اکمل تصور

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

مکمل کتاب پڑھیں ……

بد دعا اور دوسری مختصر کہانیاں

علی اکمل تصور

بد دعا

وہ چاروں اس وقت نہ ہی تو زمین پر تھے اور نہ ہی آسمان پر…

’خود کار‘ کار میں وہ کسی ’کار‘ کے نہیں رہے تھے۔ شیشے بند تھے۔  ہیٹر آن تھا، ایل سی ڈی پر نغمہ چل رہا تھا۔  ووفر سے اٹھنے والی آواز قیامت ڈھا رہی تھی۔  پینے کا دور بھی ساتھ ہی چل رہا تھا۔ مست ماحول میں وہ ہر فکر، ہر غم سے آزاد بس اڑے جا رہے تھے۔  ہو… ہا…ہا ہاہا…کی آوازیں کار کے اندر گونج رہی تھیں اور شیشے کی دیواروں سے ٹکرا کر دم توڑ رہی تھیں۔

”ایک تماشا دیکھو گے …؟“ ڈرائیونگ سیٹ پر موجود نوجوان خمار بھری آواز میں بولا۔

”ضرور…ضرور…ضرور…!“اس کے ساتھی چلائے۔ دوسرے ہی لمحے کار لہرائی اور پھر ہوا ہو گئی۔  سڑک پر تماشا بن چکا تھا۔

وہ ایک غریب خوانچہ والا لڑکا تھا۔ سب برباد ہو چکا تھا… اس کے خوانچے میں موجود سموسے اور چنا چاٹ سڑک پر بکھرے پڑے … مزید پڑھیے

انتر ہوت اداسی ۔۔۔ بانو قدسیہ

ایک طویل کہانی کی برقی کتاب

انتر ہوت اداسی

از قلم

بانو قدسیہ

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

مکمل کتاب پڑھیں ……..

انتر ہوت اداسی

بانو قدسیہ

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

پھر تیسری بار ایسے ہوا۔  اس سے پہلے بھی دو بار اور ایسے ہوا تھا…بالکل ایسے۔  جب میرا بایاں پاؤں بانس کی سیڑھی کے آخری ڈنڈے پر تھا اور میرا دایاں پیر صحن کی کچی مٹی سے چھ انچ اونچا تھا تو پیچھے سے ماں نے میرے بال ایسے پکڑے جیسے نئے نئے چوزے پر چیل جھپٹتی ہے۔  میرا توازن بری طرح بگڑا اور میں کپڑے کی گڈی کی مانند اڑنگ بڑنگ کچی مٹی پر جا گری۔  ماں کو مجھے پٹخنی دینے یا دھپہ مارنے کی نوبت ہی نہ آئی کیوں کہ جب انسان کسی سے بچھڑ کر آ رہا ہو تو اس میں اتنی جان ہی کہاں ہوتی ہے۔  مجھے تو ایک گرم سانس اس وقت چاروں شانے گرا سکتا تھا۔  ماں نے تو پھر ہبکا مار کر میرے بال جھنجھوڑے تھے۔

 ’’بول بول۔  اس بھری دوپہر میں تو کہاں سے آ رہی ہے؟ گشتی الفتی کہاں تھی تو اس وقت…بول! … مزید پڑھیے

کہانی انکل ۔۔۔ غضنفر

ایک اہم ناول

کہانی انکل

از قلم

غضنفر

مکمل کتاب ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

کتاب کا اقتباس پڑھیں …..

پہلا باب

کہانی کا دھندا

سنو! سنو! سنو!

دوڑو! دوڑو! دوڑو!

آ گیا۔ آ گیا۔ آ گیا۔

کہانی والا انگل آ گیا۔

اُس نے کاغذ کے بھونپوٗ سے اپنی آمد کا اعلان کیا۔ آوازیں سن کر بچے اس کی طرف دوڑنے لگے۔

—————

وہ روز اِس وقت محلے کے چورا ہے پر آ کر آواز لگاتا۔ آواز پر بچے اپنے اپنے گھروں سے نکل کر اس کے ارد گرد جمع ہو جاتے اور وہ انھیں کہانی سنانے بیٹھ جاتا۔

—————

وہ ایک پڑھا لکھا جہاں دیدہ اور سنجیدہ آدمی تھا۔ اس کی آنکھوں میں سمندروں جیسی گہرائی اور صحراؤں جیسی وسعت تھی۔ اس کی سکڑی ہوئی پیشانی میں بے شمار نشیب و فراز سمٹے ہوئے تھے۔ پیروں کے علاوہ چہرے پر بھی گرد جمی تھی۔

—————

کہانی سنانے کے کاروبار سے قبل اس نے کئی دھندے کیے :

بینک سے لون لے کر ہوٹل کھولا۔ ہوٹل چلا بھی۔ مگر کسی نے افواہ اڑا دی کہ اس کے یہاں ’’مٹن میں بیف کی ملاوٹ ہوتی ہے‘‘ —گراہک کم ہوتے چلے … مزید پڑھیے

میرا جی۔۔۔ نامعلوم، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ایک اچھی تنقیدی نوعیت کی نصابی کتاب

میرا جی

از قلم

نامعلوم

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

مکمل کتاب  پڑھیں ……

میرا جی

نا معلوم

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

میرا جی کے حالات زندگی

میرا جی منشی مہتاب دین سب انجینئر ( ریلوے) کے ہاں 25 مئی 1912ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ آپ کا اصل نام محمد ثناء اللہ شانی ڈار تھا۔ والد صاحب ملازمت کے سلسلے میں مختلف شہروں کا رخ کرتے رہے، اس لیے میرا جی کی تعلیم ادھوری دی گئی اور آپ میٹرک بھی نہ کر سکے۔ میرا جی نے گجرات کاٹھیا واڑ، بلوچستان، بکھر اور ملتان کی سیاحت کی۔ اس سیاحت کے اثرات ان کی شاعری میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ آپ ایک ہندو بنگالن لڑکی میرا سین کے عشق میں گرفتار ہوئے اور ثناء اللہ ڈار سے میرا جی ہو گئے۔ آپ کو کتابیں پڑھنے کا شوق تھا۔ آپ نے دنیا کے بڑے بڑے شاعروں کا مطالعہ کیا۔ ادبی دنیا، ساقی (دہلی) اور خیال (ممبئی) کی ادارت کی۔ آل انڈیا ریڈیو میں آپ نے ملازمت بھی کی۔ آل انڈیا ریڈیو کی ملازمت کے زمانے میں آپ نے … مزید پڑھیے

کہانیوں کا حملہ ۔۔۔ محمد فیصل علی

بچوں کی کہانیوں کا ایک دلچسپ مجموعہ

کہانیوں کا حملہ

از قلم

محمد فیصل علی

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

کتاب کا نمونہ پڑھیں ……

ادیب کا قتل

وہ ایک کچا گھر تھا۔  اس کے در و دیوار غربت کی داستان سنا رہے تھے۔ گھر کے ساتھ ہی ایک شکستہ چھپر بنا ہوا تھا جس کے نیچے مویشی بیٹھے جگالی کر رہے تھے۔ ارد گرد سرسبز کھیت لہلہا رہے تھے۔  یہ ظہیر کا گھر تھا۔ شہر سے بہت دور ایک پسماندہ گاؤں میں واقع ایک چھوٹا سا گھر۔  وہ خود اس وقت اپنے گھر سے چند میل دور ایک اسکول میں بیٹھا تعلیمی سفر طے کر رہا تھا۔ یہ اسکول اس چھوٹے سے گاؤں کا اکلوتا اسکول تھا۔ اسکول سے کچھ دور ایک چھوٹا سا قصبہ بھی تھا جہاں ضروریات زندگی کا سامان ملتا تھا۔  ظہیر اس اسکول میں جماعت دہم کا طالب علم تھا۔ ہمیشہ کی طرح آج بھی جب اسکول میں بریک ہوئی تو وہ بجائے باہر جانے کے اپنی نشست پر ہی بیٹھا رہا۔  جب سب لڑکے باہر چلے گئے تو اس نے اپنے بیگ سے کچھ صفحات نکالے۔ قلم اس کی جیب میں ہی موجود … مزید پڑھیے

دشمن کی آنکھیں اور دوسرے افسانے ۔۔۔ (تراجم) قیصر نذیر خاورؔ، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

بہترین تراجم کی ایک مثال

دشمن کی آنکھیںاور دوسرے افسانے

تراجم

قیصر نذیر خاورؔ

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

مکمل کتاب پڑھیں…..

اینجی

میکس لوب ( Max Lobe) کا کیمرونین افسانہ (The Neighborhood Mirror)

(فرانسیسی سے)

[Max Lobe] میکس لوب، 13/جنوری 1986ء کو’ ڈوؤلا ‘، کیمرون میں پیدا ہوا۔ 2004ء میں وہ سوئسزرلینڈ میں گیا اور وہاں ابلاغیات اور صحافت میں تعلیم حاصل کی۔ پھر اس نے ’لوسین’ کے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈ منسٹریشن سے ڈگری حاصل کی۔ وہ جنیوا میں رہتا ہے۔

اب تک اس کی پانچ کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں ایک ناول ‘ 39، Rue de Berne ‘ بھی ہے۔ یہ ناول جنیوا کے ’ریڈ لائٹ ایریا ‘ کے ماحول پر لکھا گیا ہے جہاں اس کے کردار کیمرون سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔ جنسی غلامی اور ہم جنس پرستی پر لکھا اس کا یہ ناول اور کئی افسانے مختلف انعام حاصل کر چکے ہیں۔ اس کے کام میں مختلف سماجی و ثقافتی تھیمز کا ایسا پھیلاؤ ملتا ہے کہ آپ اسے پڑھے بغیر نہیں رہ سکتے۔ غیر قانونی ہجرت، روایتی معاشروں میں جنسی … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید