اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


آبشارِ کرم ۔۔۔ عبد الصمد نورؔ سہارنپوری

ایک عمدہ نعتیہ مجموعہ

آبشارِ کرم

شاعر

عبد الصمد نورؔ سہارنپوری

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

آبشارِ کرم

 

مجموعۂ نعتِ خاتم الانبیاء

حضرت محمد مصطفیٰﷺ

 

عبد الصمد نورؔ سہارنپوری

 

انتساب

 

آباء و اجداد بالخصوص والدِ محترم (مرحوم)

شاہ شمشاد احمد (رحمہ اللہ علیہ)،

والدہ محترمہ (اطال اللہ عمہا) اور

محترم بھائی ڈاکٹر پروفیسر محمد فراہیم پیرزادہ (اطال اللہ عمرہٗ)

کے نام

 

قطعۂ تاریخِ اشاعت

 

فضلِ رب سے، بہ تحریکِ نوکِ قلم

ہے ورق در ورق ذکرِ شاہِ امم

اے قمرؔ کیوں نہ دل پر اثر ہو کہ ہے

صیقل و دل نشیں ’’آبشارِ کرم‘‘

۱۴۴۴ھ

از:  قمرؔ وارثی

صنعتِ توشیع برائے مجموعۂ نعت ’’آبشارِ کرم‘‘ از پروفیسر ڈاکٹر حافظ مفتی عبد الصمد نورؔ سہارنپوری حفظہ اللہ

 

 

آ۔  آمدِ نعتِ نبی اعزاز ہے

ب۔  باعثِ عزّ و شرف ہے ناز ہے

ش۔  شاہِ والا کی ثنا ہے اس لیے

ا۔  ارتفاعِ نعت اک اعجاز ہے

ر۔  رفعتیں مرسلؔ ہیں اس کی بے حدود

ک۔  کارہائے فخر ہے، اعزاز ہے

ر۔  راستہ ہے جو رضاؔ، حسّانؔ کا

م۔  ما حصل وہ نورؔ کا انداز ہے

از:  پروفیسر محمد … مزید پڑھیے

نظارۂ حرم ۔۔۔ صادقؔ اندوری

والد مرحوم کی عقیدتی شاعری کا مجموعہ

نظارۂ حرم

از قلم

صادقؔ اندوری

مرتبہ

اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

نظارۂ حرم

 

 

صادقؔ اندوری

 

 

احادیث مدینہ

 

 

رسولؐ برحق

زمین پہ تاج شہنشہی ہے
فلک پہ اورنگ سروری ہے
حرا میں وہ قابلِ وحی ہے
جہاں میں سالار امتی ہے
زبان و دل کی صدا یہی ہے
رسولؐ برحق مرا نبی ہے

وہ کوہ فاراں کی روشنی ہے
ہر اک طرف اس کی چاندنی ہے
دکھے دلوں کی وہ تازگی ہے
خدا کا محبوب واقعی ہے
پیمبر امن و آشتی ہے
رسولؐ برحق مرا بنی ہے

عظیم سے ہے عظیم تر وہ
بھٹکتے انساں کا راہبر وہ
ہر اک جگہ ذات معتبر وہ
وہ فاقہ کش، پھر بھی مفتخر، وہ
یتیم و بے کس کی زندگی ہے
رسولؐ برحق مرا نبی ہے

کہیں ورا، ماورا کہیں وہ
قدم قدم آشنا کہیں وہ
اک آئینہ با صفا کہیں وہ
کہیں شروع، انتہا کہیں وہ
اسی کے دم سے ہمہ ہمی ہے
رسولؐ برحق مرا نبیؐ ہے

جمال یوسف کا وہ افادہ
خلیل کے عزم کا وہ جادہ
کلیم … مزید پڑھیے

خوشبوئے حسّان ۔۔۔ غیاث الدین احمد عارفؔ مصباحی

حمد و نعت کا ایک مجموعہ

خوشبوئے حسّان

از قلم

غیاث الدین احمد عارفؔ مصباحی

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

… مکمل کتاب پڑھیں

 

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

حمد و نعت اور منقبت کا مختصر اِنتخاب

 

خُوشْبُوئے حسّانْ

 

نتیجۂ فکر

غیاث الدین احمد عارفؔ مصباحیؔ، نظامیؔ

مدرسہ عربیہ سعید العلوم یکما ڈپو لکشمی پور، ضلع مہراج گنج(یوپی)

حمد باری تعالیٰ

’گُلوں کو رنگ چمن کو بہار دیتا ہے‘

مرا خدا ہی جہاں کو ’نِکھار‘ دیتا ہے

وہی تو بگڑی ہوئی قسمتیں بناتا ہے

وہی تو عزّت و شہرت، وقار دیتا ہے

وہی حسِین بناتا ہے ذہن کے افکار

وہی دِلوں کو سکون و قرار دیتا ہے

اُسی کا رنگ ہر اِک رنگ میں نمایاں ہے

وہی تو ابرِ بہاراں کو دھار دیتا ہے

صدف میں گوہرِ یکتا وہی بناتا ہے

وہی بہار کو حُسنِ بہار دیتا ہے

اُسی کے حُکم سے چلتی ہے کاروانِ حیات

وہ اپنے فضل سے سانسیں اُدھار دیتا ہے

حقیقت اپنی ہے بے جان سے حجر جیسی

کرم اُسی کا ہے، کچھ اِختیار دیتا ہے

خدا کا نام زباں پر ہمیشہ رکھ عارفؔ

یہ نام بِگڑے ہُوؤں کو سنوار دیتا … مزید پڑھیے

تجلّیات ۔۔۔ حافظ مظہر الدین مظہرؔ

ایک عقیدت سے بھرپور نعتیہ مجموعہ

تجلّیات

از قلم

حافظ مظہر الدین مظہرؔ

پیشکش: الف نظامی

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

تجلیات

 

 

حافظ مظہرؔ الدین مظہر

پیشکش: الف نظامی

 

 

دیباچہ

الحمد للہ رب العالمین و الصلوۃ والسلام علی رسولہ الکریم الذی ہو رحمۃ اللعالمین و بالمومنین روف الرحیم۔ نعت عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں تعریف کرنا۔ اصطلاحی طور پر یہ لفظ حضور نبی کریم علیہ الصلوۃ والتسلیم کی تعریف کے لیے مخصوص ہو چکا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام معجز نظام میں اپنے محبوب پاک کی تعریف و توصیف جا بجا اور بوقلموں انداز میں فرمائی ہے۔ ایک جانب اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے جن کی تعداد حد و حساب سے باہر ہے خود حضور سرور دو عالم پر درود بھیجتے ہیں تو دوسری جانب اللہ تعالیٰ نے نبی علیہ الصلوۃ والسلام پر درود و سلام بھیجنے مومنین کے لیے فرض قرار دیا ہے۔ چنانچہ حضور سرور کونین پر نعت کے جو پھول شب و روز نچھاور ہوتے ہیں کمیت کے اعتبار سے ان کی نہ حد ہے نہ حساب۔ … مزید پڑھیے

عقیدت کے رنگ ۔۔۔ ناصر کاظمی، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

مجموعہ نشاطِ خواب سے علیحدہ کردہ نعتوں پر مشتمل برقی مجموعہ

عقیدت کے رنگ

از قلم

ناصر کاظمی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

…. مکمل کتاب پڑھیں

عقیدت کے رنگ

ناصر کاظمی

(نشاطِ خواب مجموعے سے)

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

نعت

(تضمین بر اشعارِ غالب)

یہ کون طائرِ سد رہ سے ہم کلام آیا

جہانِ خاک کو پھر عرش کا سلام آیا

جبیں بھی سجدہ طلب ہے یہ کیا مقام آیا

’’زباں پہ بارِ خدایا! یہ کس کا نام آیا

کہ میرے نطق نے بوسے مری زباں کے لیے‘‘

خطِ جبیں ترا اُمّ الکتاب کی تفسیر

کہاں سے لاؤں ترا مثل اور تیری نظیر

دکھاؤں پیکرِ الفاظ میں تری تصویر

’’مثال یہ مری کوشش کی ہے کہ مرغِ اسیر

کرے قفس میں فراہم خس آشیاں کے لیے‘‘

کہاں وہ پیکرِ نوری، کہاں قبائے غزل

کہاں وہ عرش مکیں اور کہاں نوائے غزل

کہاں وہ جلوۂ معنی، کہاں ردائے غزل

’’بقدرِ شوق نہیں ظرفِ تنگنائے غزل

کچھ اور چاہیے وسعت مرے بیاں کے لیے‘‘

تھکی ہے فکرِ رسا اور مدح باقی ہے

قلم ہے آبلہ پا اور مدح باقی ہے

تمام عمر لکھا اور … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید