اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


درد کا افسانہ: شکیلؔ بدایونی کے منتخب فلمی نغمے ۔۔۔ مرتبہ: اعجاز عبید

درد کا افسانہ

شکیلؔ بدایونی کے منتخب فلمی نغمے

مرتبہ: اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

درد کا افسانہ

 

 

شکیلؔ بدایونی کے منتخب فلمی نغمے

مرتبہ: اعجاز عبید

 

مغل اعظم

 

موسیقار: نوشاد

آواز: لتا منگیشکر

راگ:  کیدار

اے مرے مشکل کشا ، فریاد ہے، فریاد ہے

آپ کے ہوتے ہوئے دنیا مری برباد ہے

بے کس پہ کرم کیجیے سرکار مدینہ

بے کس پہ کرم کیجیے

گردش میں ہے تقدیر بھنور میں ہے سفینہ

گردش میں ہے تقدیر بھنور میں ہے سفینہ

بے کس پہ کرم کیجیے سرکار مدینہ

بے کس پہ کرم کیجیے

ہے وقت مدد آئیے بگڑی کو بنانے

پوشیدہ نہیں آپ سے کچھ دل کے فسانے

زخموں سے بھرا ہے کسی مجبور کا سینا

بے کس پہ کرم کیجیے۔۔۔۔۔۔

چھائی ہے مصیبت کی گھٹا گیسوؤں والے، گیسوؤں والے

للہ مری ڈوبتی کشتی کو بچا لے

طوفان کے آثار ہیں، دشوار ہے جینا

بے کس پہ کرم کیجیے۔۔۔۔۔۔

گردش میں ہے تقدیر بھنور میں ہے سفینہ

بے کس پہ کرم کیجیے سرکار مدینہ

بے کس پہ کرم کیجیے

٭٭٭

آوازیں: لتا منگیشکر، ساتھی

انسان کسی سے دنیا میں اک … مزید پڑھیے

ن م راشد کی تمام نظمیں ۔۔۔ ن م راشد، مرتبّہ: فرخ منظور، اعجاز عبید

عہد ساز شاعر ن م راشد کی کلیات

ن م راشد کی تمام نظمیں

از قلم

ن م راشد

مرتبّہ

فرخ منظور، اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

ن. م . راشد کی تمام نظمیں

 

 

 

ن م راشد

 

مرتبہ: فرخ منظور، اعجاز عبید

 

 

ن. م . راشد کی تمام نظمیں

 

 

 

ن م راشد

 

مرتبہ: فرخ منظور، اعجاز عبید

 

 

ماورا

 

 

 

 

 

رخصت

 

ہے بھیگ چلی رات، پر افشاں ہے قمر بھی

ہے بارشِ کیف اور ہوا خواب اثر بھی

اب نیند سے جھکنے لگیں تاروں کی نگاہیں

نزدیک چلا آتا ہے ہنگامِ سحر بھی!

میں اور تم اس خواب سے بیزار ہیں دونوں

اس رات سرِ شام سے بیدار ہیں دونوں

ہاں آج مجھے دور کا در پیش سفر ہے

رخصت کے تصور سے حزیں قلب و جگر ہے

آنکھیں غمِ فرقت میں ہیں افسردہ و حیراں

اک سیلِ بلا خیز میں گم تار نظر ہے

آشفتگیِ روح کی تمہید ہے یہ رات

اک حسرتِ جاوید کا پیغام سحر ہے

میں اور تم اس رات … مزید پڑھیے

نم ۔۔۔ رشید سندیلوی

رشید سندیلوی کے اشعار کا انتخاب

نم

از قلم

رشید سندیلوی

انتخاب: منیب شہزاد

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

نم

 

 

رشید سندیلوی

 

 

حیرت، معمول، معکوس،  انا کے دستانے

اور نم (اضافہ)  کے اشعار سے انتخاب

 

انتخاب: منیب شہزاد

کتابیں


حیرت 2023
معمول 2024
معکوس 2024
انا کے دستانے 2025
نم  (اضافہ)

حیرت

تیری باتیں اچھی لگتی تھیں
ٹھنڈی راتیں اچھی لگتی تھیں

اپنی آنکھوں سے تجھے کیسے مکمل دیکھیں
کتنے عاجز ہیں یہ تصویر بنانے والے

آستینوں میں سانپ پلتے ہیں
سائے اہرام سے نکلتے ہیں

اپنا زادِ سفر اٹھا لینا
وقتِ رخصت یہیں ملوں گا میں

ہم جنہیں جھک کے ملا کرتے تھے
ان کو اپنی ہی انا نے مارا

سورج بجھا تو یار سبھی گھر کو چل دیے
ایسے میں اک چراغ جلانا پڑا مجھے

دن تو کاموں میں کسی طور گزر جاتا ہے
رات ڈھلتی ہے تو اک خوف سا آتا ہے میاں

اب کوئی معجزہ نہیں ہو گا
دستِ عیسیٰ عطا نہیں ہو گا

چمکتے چاند کا امشب نظارہ کر لیا میں نے
کسی کے عشق میں دل پارہ پارہ کر لیا میں نے

اٹھے … مزید پڑھیے

طیورِ آوارہ ۔۔۔ اختر شیرانی، جمع و ترتیب: فاتح الدین بشیر، اعجاز عبید

رومانی شاعر کا رومانی مجموعہ

طیورِ آوارہ

از قلم

اختر شیرانی

جمع و ترتیب

فاتح الدین بشیر، اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

طیورِ آوارہ

 

 

اختر شیرانی

 

 

جمع و ترتیب: فاتح الدین بشیر، اعجاز عبید

 

 

 

جلوہ آنکھوں پہ چھا گیا کس کا؟
شوق، دل میں سما گیا کس کا؟

صورت آنکھوں میں کھب گئی کس کی؟
نقش دل کو لُبھا گیا کس کا؟

پھر کٹی ساری رات آنکھوں میں
جلوہ پھر یاد آ گیا کس کا؟

میرے دل سے بھُلا گیا سب کچھ
یہ خیال آہ، آ گیا کس کا؟

شوق ہے پھر بھی دیکھنے کا اُسے
شوق، مجنوں بنا گیا کِس کا؟

یاد سب کچھ بھُلا گئی کِس کی؟
دھیان سب کچھ بھُلا گیا کِس کا؟

کِس سے مِلنے کی ہیں یہ تدبیریں
دل میں ارماں سما گیا کِس کا؟

دل میں لی پھِر حیا نے چُٹکی سی
لب پہ پھِر نام آ گیا کِس کا؟

بیٹھے بٹھلائے رو دئیے اختر
دھیان اِس وقت آ گیا کِس کا؟
مطبوعہ ’رومان‘ لاہور مئی 1936ء

٭٭٭

شب کو پہلُو میں جو وہ ماہِ سِیہ پوش آیا… مزید پڑھیے

اعتبار کی شبنم ۔۔۔ سید انور جاوید ہاشمیؔ

ایک قابل قدر شعری مجموعہ

اعتبار کی شبنم

شاعر

سید انور جاوید ہاشمیؔ

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

اعتبار کی شبنم

 (شاعری)

 

 

سید انور جاوید ہاشمیؔ

 

 

حرفِ آغاز

 

رب العالمین کے بعد جو احباب اس کتاب کے لوازمات کی جمع آوری اور سوشل میڈیا کے متفرق فورم پر نشر و اشاعت میں شامل رہے ہیں ان کا شکریہ راقم پر فرض ہے۔ جناب اعجاز عبید (اردو لائبریری) نے میرے چار مجموعے شامل کیے۔ جناب رضا الحق صدیقی (لاہور) ادبستان بلاگ پر انٹرویو کے ساتھ میری پچاس غزلیں شامل کر چکے ہیں جو مجموعے کی زینت بن گئیں۔ برادر محترم محمد محسن اسرار کا تعارفی مضمون ، ڈاکٹر یونس حسنی صاحب کے محبت آفرین کلمات، مرحوم دوست برادر نور میرٹھی کی رائے قیمتی اور لائق فخر و امتنان ہیں۔ فیس بُک کے احباب سلامت رہیں جن کی حوصلہ افزائی نے مہمیز کیا اور ۱۹۶۹ء سے آغاز کیا گیا۔ سخن کا سلسلہ جاری ہے۔

جناب شہزاد نیازؔ نے گزشتہ ماہ شائع ہونے والی ہماری جاپانی شعر و ادب پر تحقیق ’’نغمہ زار‘‘ اور زیرِ نظر مجموعۂ غزلیات ’’اعتبار کی شبنم‘‘ کی … مزید پڑھیے

نقوشِ خاموش ۔۔۔ صادقؔ اندوری

والد مرحوم کی نظموں کا مجموعہ

نقوشِ خاموش

نظمیں از قلم

صادقؔ اندوری

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

نقوش خاموش

 

 

صادق اندوری

 

 

حیات شعری

نام و وطن

نام: غلام معین الدین۔  والد کا نام:  مولا بخش۔  تخلص:  صادقؔ

والدِ مرحوم کہا کرتے تھے کہ تمہارے پر دادا عبداللہ صدیقی مغل فوج میں رسالدار تھے۔  لیکن 1857 ء کی جنگ آزادی میں قتل کر دیے گئے اور تمہارے دادا نصیر آباد میں سکونت پذیر ہو گئے اور میں وہیں پیدا ہوا اس طرح ہمارا آبائی وطن دہلی ہی ہے۔

مقام و تاریخ پیدائش

بروز جمعہ بوقت صبح صادق رانی پورہ روڈ اندور میں 7   محرم الحرام 1336 ھ مطابق 25 اکتوبر 1917ء پیدا ہوا، اور یہیں مستقل سکونت ہے۔

والدہ کا نام صغریٰ بیگم تھا جو سابق ریاست جاؤرہ(مالوہ) کے عامل (نائب تحصیلدار) جناب جان علی خاں کی سب سے بڑی صاحبزادی تھیں جن کو والیانِ ریاست سے رشتہ تھا۔

ابتدائی حالات اور تعلیم

شرفا کے دستور کے مطابق جب میری عمر چار سال، چار ماہ اور دس دن کی ہو گئی تو مجھے قرآن پاک پڑھنے کے لیے بٹھا … مزید پڑھیے

نشید ۔۔۔ صادقؔ اندوری

والد مرحوم کا پہلا شعری مجموعہ
نشید

از قلم

صادقؔ اندوری

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

…. مکمل کتاب پڑھیں

نشید

صادقؔ اندوری

حَمْد خُدا

زبان خلق یہ کہتی ہے کبریا ہے تو
تمام ارض و سماوات کا خدا ہے تو

وجود ہے مِرا آغاز اور عدم انجام
یہ خلفشار وہ ہے جس سے ماورا ہے تو

طلب پہ ہی نہیں موقوف تیرا فیض عمیم
ہر ایک شخص کو بے مانگے دے رہا ہے تُو

ہر ایک چیز نے پائی ہے ابتدا تجھ سے
ہر ایک چیز کی لاریب انتہا ہے تو

 ’’نہ ابتدا کی خبر ہے نہ انتہا معلوم‘‘
ازل ابد کے تعیّن پہ چھا گیا ہے تُو

بہت قریب سے مجھ کو پکارنے والے
بہت ہی دور سے مجھ کو پُکارتا ہے تُو

نہ پھیر اپنی نگاہیں غریب صادقؔ سے
کہ ایک شاعرِ بے کس کا آسرا ہے تُو
٭٭٭

نعت مُصطفیٰ

تجلّی دو جہاں کا مظہر رسولِ عرش آستاں ملا ہے
مبارک اے تیرہ زندگانی، زمین کو آسماں ملا ہے

کہانی امن و سلامتی کی ورق ورق ہو گئی مکمل
جواب جس کا نہیں جہاں میں وہ صاحبِ داستاں ملا ہے

تمام رحمت، تمام راحت، وہ سر سے … مزید پڑھیے

احتجاج لفظوں کا ۔۔۔ دلشادؔ نظمی

احتجاجی نظموں کا مجموعہ

احتجاج لفظوں کا

از قلم

دلشادؔ نظمی

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

احتجاج لفظوں کا

(نظمیں)

 

دلشاد نظمی

 

 

نام:  عبدالرشید دلشاد

قلمی نام:  دلشاد ؔ نظمی

پیدائش:  ۵ جنوری انیس سو پینسٹھ

مقام پیدائش:  جمشید پور

والد کا نام:  فضل کریم

تعلیم:  بی اے

رابطہ:  ہاتھی خانہ، ڈورنڈہ، رانچی، 834002

موبائل نمبر:  1 870996632

UPI :

8703366321@ybl

ای میل:  nazmi.dilshad@gmail.com

پیش لفظ

ہمارے لہجے میں یہ توازن بڑی صعوبت کے بعد آیا

کئی مزاجوں کے دشت دیکھے، کئی رویوں کی خاک چھانی

( عزم بہزاد)

مرحوم عزم بہزاد کا یہ شعر میری نظموں اور غزلوں کے حوالے سے مجھ پر صادق آتا ہے۔  بنیادی طور پر ابتدا ء ہی سے غزلوں کا رجحان بنا ہوا تھا، ادھرچند ایک برسوں سے طبیعت نظمیں کہنے پر مائل ہوئی، بدلتے ہوئے سماجی، معا شرتی، سیاسی اور عالمی حالات نے میری شعر گوئی کو بھی متاثر کیا، چند ایک افسانچے اور واقعات نظروں سے گزرے، وہیں سے نظم کے شوق نے راہ پکڑی۔ پھر رفتہ رفتہ تجربات و مشاہدات کا عکس میری نظموں میں در آنے لگا، نثر … مزید پڑھیے

تجلّیات ۔۔۔ حافظ مظہر الدین مظہرؔ

ایک عقیدت سے بھرپور نعتیہ مجموعہ

تجلّیات

از قلم

حافظ مظہر الدین مظہرؔ

پیشکش: الف نظامی

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

تجلیات

 

 

حافظ مظہرؔ الدین مظہر

پیشکش: الف نظامی

 

 

دیباچہ

الحمد للہ رب العالمین و الصلوۃ والسلام علی رسولہ الکریم الذی ہو رحمۃ اللعالمین و بالمومنین روف الرحیم۔ نعت عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں تعریف کرنا۔ اصطلاحی طور پر یہ لفظ حضور نبی کریم علیہ الصلوۃ والتسلیم کی تعریف کے لیے مخصوص ہو چکا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام معجز نظام میں اپنے محبوب پاک کی تعریف و توصیف جا بجا اور بوقلموں انداز میں فرمائی ہے۔ ایک جانب اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے جن کی تعداد حد و حساب سے باہر ہے خود حضور سرور دو عالم پر درود بھیجتے ہیں تو دوسری جانب اللہ تعالیٰ نے نبی علیہ الصلوۃ والسلام پر درود و سلام بھیجنے مومنین کے لیے فرض قرار دیا ہے۔ چنانچہ حضور سرور کونین پر نعت کے جو پھول شب و روز نچھاور ہوتے ہیں کمیت کے اعتبار سے ان کی نہ حد ہے نہ حساب۔ … مزید پڑھیے

کاغذ پہ دھری آنکھیں ۔۔۔ فرح دیبا ورک

نثری نظموں کا ایک مجموعہ

کاغذ پہ دھری آنکھیں

دوسرا ایڈیشن

از قلم

فرح دیبا ورک

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

کاغذ پہ دھری آنکھیں

 

 

فرح دیبا ورک

 

 

اس کتاب کا پہلا ایڈیشن پہلے یہاں شائع ہو چکا ہے۔

ناکامی

میں اس میں

شاعر تلاش کرتی رہی

اور وہ مجھ میں

ایک دوست

اپنی اپنی کوشش میں

ہم دونوں ناکام رہے

۱۸ اگست ۲۰۱۱

٭٭٭

ریت کا گھر

ریت کا ایک گھر بنا کے

بیٹھی سوچ رہی ہوں

جانے کب ہوا کا  جھونکا

ساری ریت اڑائے

جانے کب بارش کا پانی

گھر کو ریت بنائے

۸ اگست ۲۰۱۱

٭٭٭

وہ عورت

وہ عورت،

جس کا ننگا پن کوئی کپڑا نہیں چھپا سکتا

جس کے تن کا میل سمندروں کا پانی بھی نہیں دھو سکتا

جس کے بدن کی بد بو دنیا کا کوئی عطر ختم نہیں کر سکتا

وہ عورت

مچھلی نہیں کھاتی

کیونکہ اسے بو آتی ہے

۱۸ جنوری ۲۰۱۲

٭٭٭

شکایت

وہ پھول  توڑ لیتا ہے

کیونکہ اسے پھول اچھے لگتے ہیں

اپنے من پسند پرندے

اس نے پنجرے میں قید کر رکھے ہیں

پھر بھی

اسے … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید