اہم
اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔
کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
مہر نستعلیق ویب فونٹ
کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ
یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ایک شہرۂ آفاق کارنامہ
ترجمہ ترجمان القرآن
تفسیر ترجمان القرآن میں شامل ترجمہ از قلم
مولانا ابو الکلام آزادؔ
جمع و ترتیب: اعجاز عبید
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل
پی ڈی ایف فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
کتاب کا نمونہ پڑھیں…..
۲۔ سورۃ البقرۃ
شروع اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان اور نہایت رحم والا ہے
۱ الف۔ لام۔ میم۔
۲ یہ الکتاب ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں۔ متقی انسانوں پر (سعادت کی) راہ کھولنے والی
۳ (متقی انسان وہ ہیں) جو غیب (کی حقیقتوں) پر ایمان رکھتے ہیں نماز قائم کرتے ہیں اور ہم نے جو کچھ روزی انہیں دے رکھی ہے اسے (نیکی کی راہ میں) خرچ کرتے ہیں
۴ نیز وہ لوگ جو اس (سچائی) پر ایمان رکھتے ہیں۔ جو تم پر (یعنی پیغمبر اسلام پر) نازل ہوئی ہے اور ان تمام (سچائیوں پر) جو تم سے پہلے (یعنی پیغمبر اسلام سے پہلے) نازل ہو چکی ہیں اور (ساتھی ہی) آخرت (کی زندگی) کے لیے بھی ان کے اندر یقین ہے
۵ تو یقیناً یہی لوگ ہیں جو اپنے پروردگار کے (ٹھہرائے ہوئے) راستہ پر ہیں اور یہی ہیں (دنیا اور آخرت میں) کامیابی پانے والے
۶ (لیکن) وہ لوگ جنہوں … مزید پڑھیے
ایک مزید ضخیم تفسیر
فہم القرآن
ترجمہ و تفسیر
میاں محمد جمیل
جمع و ترتیب : اعجاز عبید اور محمد عظیم الدین
حصہ اول: سورۂ فاتحہ تا آل عمران
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
ٹیکسٹ فائل
حصہ دوم: سورۃ النساء تا الاعراف
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
ٹیکسٹ فائل
حصہ سوم: سورۂ الانفال تا ابراہیم
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
حصہ چہارم: سورۂ الحجر تا فرقان
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل(دو حصوں میں)۔۱
ٹیکسٹ فائل۔۲
ای پب فائل
کنڈل فائل
حصہ پنجم: سورۃ الشعراء تا سورۃ حٰمٓ السجدہ
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
ٹیکسٹ فائل
حصہ ششم، آخری: سورۃ الشعراء تا الناس
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
ٹیکسٹ فائل: دو حصوں میں (ایک حصے میں اپ لوڈ نہیں ہو سکی)
1:شعراء تا مجادلہ
2: حشر تا الناس
کتاب کا نمونہ پڑھیں…..
۱۔ فاتحہ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بہت مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
سورة فاتحہ کے اسمائے گرامی اور ان کی
…
مزید پڑھیے
اردو کی اولین تفسیروں میں ایک اہم تفسیر
تفسیر موضح القرآن
( ترجمہ + فوائد)
شاہ عبد القادر
کے قلم سے
جمع و ترتیب : محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل
پی ڈی ایف فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
ٹیکسٹ فائل
کتاب کا نمونہ پڑھیں ……
۱۸۔ الکہف
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
۱۔ سراہئے (سب تعریف) اللہ کو جس نے اتاری اپنے بندے پر کتاب اور نہ رکھی اس میں کچھ کجی (ٹیڑھا پن)۔
۲۔ ٹھیک اتاری تا (کہ) ڈر سنائے ایک سخت آفت کا اس کی طرف سے، اور خوشخبری دے، یقین لانے والوں کو جو کرتے ہیں نیکیاں، کہ (یقیناً) ان کو اچھا نیگ (اجر) ہے۔
۳۔ جس میں رہا کریں ہمیشہ۔
۴۔ اور ڈر سنائے ان کو جو کہتے ہیں اللہ اولاد رکھتا ہے۔
۵۔ کچھ خبر نہیں ان کو اس بات کی، نہ ان کے باپ دادوں کو۔ کیا بڑی بات ہو کر نکلتی ہے ان کے منہ سے۔ سب جھوٹ ہے جو کہتے ہیں۔
۶۔ سو کہیں تو گھونٹ (مار) ڈالے گا اپنی جان ان کے پیچھے، اگر وہ نہ مانیں گے اس بات (قرآن) کو پچتا پچتا کر (غم کر … مزید پڑھیے
ایک اور اہم تفسیر
تفسیر ابن مسعود
تالیف
محمد احمد عیسوی
ترجمہ
مولانا شمس الدین
جمع و ترتیب : اعجاز عبید ، محمد عظیم الدین
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
کتاب کا نمونہ پڑھیں…..
۵۔ سورۃ المائدہ
قولہ تعالیٰ: یا ایہا الذین امنوا اوفوا بالعقود۔
۱۔ علامہ بغوی نے معالم ۲/۳ میں لکھا ہے حضرت ابن مسعودؓ نے فرمایا: عقود سے ایمان اور قرآن مجید کے وعدے مراد ہیں۔
آیت ۲:
وَ تَعَاوَنُوْا عَلَی الْبِرِّ وَ التَّقْوٰی ۪ وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَی الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ۔ (اور آپس میں مدد کرو نیک کام پر اور پرہیزگاری پر اور نہ مدد کر گناہ پر اور زیادتی پر)
۱۔ حضرت امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند ۶/۱۲۴ میں حضرت ابن مسعودؓ کی یہ روایت نقل فرمائی ہے حضرت ابن مسعودؓ فرماتے ہیں رحمت کائناتﷺ نے فرمایا: جس نے کسی ظلم والے کام میں اپنی قوم کا ساتھ دیا وہ ایسے ہی جیسے کنوئیں میں گرنے والے اونٹ کو اس کی دم سے پکڑ کر کھینچ رہا ہو۔
۲۔ علامہ ابن کثیر نے اپنی تفسیر ۳/۱۱ میں لکھا ہے حضرت ابن مسعودؓ فرماتے ہیں ہادی برحقﷺ نے فرمایا: بھلائی کی طرف راہنمائی کرنے والا … مزید پڑھیے
مشہور تفسیری کتاب کی آخری جلد
معارف القرآن، جلد ہفتم
سورۃ ق سے سورۃ الناس تک( منزل ٧)
از قلم
مفتی محمد شفیع عثمانی
جمع و ترتیب : اعجاز عبید اور محمد عظیم الدین
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل
پی ڈی ایف فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
کتاب کا نمونہ پڑھیں…..
۹۵۔ سورۃ التین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے
سورة تین مکہ میں نازل ہوئی اور اس کی آٹھ آیتیں ہیں
۰۹۵: ۰۰۱
وَ التِّیْنِ وَ الزَّیْتُوْنِۙ۱
ترجمہ:
قسم انجیر کی اور زیتون کی
تفسیر:
خلاصہ تفسیر
قسم ہے انجیر (کے درخت) کی اور زیتون (کے درخت) کی اور طور سینین کی اور اس امن والے شہر (یعنی مکہ معظمہ) کی کہ ہم نے انسان کو بہت خوبصورت سانچہ میں ڈھالا ہے پھر (ان میں جو بوڑھا ہو جاتا ہے) ہم اس کو پستی کی حالت والوں سے بھی پست تر کر دیتے ہیں (یعنی وہ خوبصورتی بد صورتی سے اور قوت ضعف سے بدل جاتی ہے اور برے سے برا ہو جاتا ہے مقصود اس سے بیان کرنا کمال قبح کا ہے جس سے ان کے دوبارہ پیدا کرنے … مزید پڑھیے
مشہور تفسیری کتاب کی ایک اور جلد
معارف القرآن، جلد ششم
سورۃ صافات سے سورۃ الحجرات تک
از قلم
مفتی محمد شفیع عثمانی
جمع و ترتیب : اعجاز عبید اور محمد عظیم الدین
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل
پی ڈی ایف فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
کتاب کا نمونہ پڑھیں…..
۴۹۔ سورۃ الحجرات
۰۴۹: ۰۰۰
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ترجمہ:
شروع اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے
تفسیر:
سورة حجرات مدینہ میں نازل ہوئی اور اس کی اٹھارہ آیتیں ہیں اور دو رکوع
۰۴۹: ۰۰۱
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیِ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ۱
ترجمہ:
اے ایمان والو! آگے نہ بڑھو اللہ سے اور اس کے رسول سے اور ڈرتے رہو اللہ سے اللہ سنتا ہے جانتا ہے
تفسیر:
خلاصہ تفسیر
ربط سورت و شان نزول:
اس سے پہلی دو سورتوں میں جہاد کے احکام تھے جس سے اصلاح عام و آفاق مقصود ہے۔ اس سورت میں اصلاح نفس کے احکام و آداب مذکور ہیں، خصوصاً وہ احکام جو آداب معاشرت سے تعلق رکھتے ہیں اور قصہ ان آیتوں کے نزول کا یہ ہے کہ ایک مرتبہ قبیلہ بنو تمیم کے لوگ … مزید پڑھیے
مشہور تفسیری کتاب معارف القرآن کی پانچویں جلد
معارف القرآن، جلد ۵: سورۃ الشعراء تا سورۃ یٰسٓ
از قلم
محمد شفیع عثمانی
جمع و ترتیب :اعجاز عبید، محمد عظیم الدین
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
کتاب کا نمونہ پڑھیں…..
۳۶۔ سورۃ یٰسٓ
بسم الله الرحمن الرحيم
شروع اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے
سورة یٰس مکہ میں نازل ہوئی اس میں تراسی آیتیں ہیں اور پانچ رکوع
آج جبکہ میں سورة یٰسین کی تفسیر شروع کر رہا ہوں ماہ صفر کی نویں تاریخ ہے، ماہ صفر 1355ھ میں اسی تاریخ کو میرے والد ماجد مولانا محمد یاسین صاحبؒ کی وفات ہوئی تھی۔ اس سورة کے ساتھ نام میں اشتراک اور تاریخ وفات نے ان کی یاد کو تازہ کر دیا۔ مطالعہ کرنے والے حضرات سے درخواست ہے کہ احقر اور میرے والدین کے لئے دعائے مغفرت فرما دیں اور کوئی ہمت کرے اور سورة یٰسین پڑھ کر ایصال ثواب کر دے تو سبحان اللہ منہ۔
036:001
یٰسٓۚ۱
ترجمہ:
یٰس
تفسیر:
خلاصہ تفسیر
یٰس (اس کی مراد اللہ ہی کو معلوم ہے) قسم ہے قرآن باحکمت کی کہ بیشک آپ منجملہ پیغمبروں کے ہیں … مزید پڑھیے
مشہور تفسیری کتاب معارف القرآن کی سورۂ احزاب کی تفسیر سے مقتبس
سورۂ احزاب کی کچھ آیات اور خواتین کے کچھ مسائل
از قلم
مفتی محمد شفیع عثمانی
جمع و ترتیب : اعجاز عبید، محمد عظیم الدین

ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
کتاب کا نمونہ پڑھیں…….
سورۂ احزاب، آیت ۳۲
یٰنِسَآءَ النَّبِیِّ لَسْتُنَّ كَاَحَدٍ مِّنَ النِّسَآءِ اِنِ اتَّقَیْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَیَطْمَعَ الَّذِیْ فِیْ قَلْبِهٖ مَرَضٌ وَّ قُلْنَ قَوْلًا مَّعْرُوْفًاۚ۳۲
ترجمہ:
اے نبی کی عورتوں تم نہیں ہو جیسے ہر کوئی عورتیں اگر تم ڈر رکھو سو تم دب کر بات نہ کرو پھر لالچ کرے کوئی جس کے دل میں روگ ہے اور کہو بات معقول
تفسیر:
ازواج مطہرات کو خاص ہدایات:
(آیت) ینساء النبی لستن کا حد من النساء ان اتقین فلا تخضعن بالقول، سابقہ آیات میں ازواج میں مطہرات کو رسول اللہﷺ سے ایسے مطالبات کرنے سے روکا گیا ہے جن کا پورا کرنا آپ کے لئے دشوار ہو یا جو آپ کی شان کے مناسب نہ ہوں۔ اور جب انہوں نے اس کو اختیار کر لیا تو ان کا درجہ عام عورتوں سے بڑھا دیا گیا کہ ان کے ایک عمل کو دو کے قائم مقام … مزید پڑھیے
اہم تفسیر کی ایک اور جلد پیش ہے
معارف القرآن، جلد چہارم
منزل 4، سورۃ الاسراء تا الفرقان
مفتی محمد شفیع عثمانی
جمع و ترتیب: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل
پی ڈی ایف فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
کتاب کا نمونہ پڑھیں…..
۲۳۔ سورۃ مؤمنون
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے۔
سورة مومنون مکہ میں اتری اور اس کی ایک سو اٹھارہ آیتیں ہیں اور چھ رکوع
فضائل و خصوصیات سورة مومنون:
مسند احمد میں حضرت فاروق اعظم عمر بن خطاب کی روایت ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہﷺ پر جب وحی نازل ہوتی تھی تو پاس والوں کے کان میں ایسی آواز ہوتی جیسے شہد کی مکھیوں کی آواز ہوتی ہے۔ ایک روز آپ کے قریب ایسی ہی آواز سنی گئی تو ہم ٹھہر گئے کہ تازہ آئی ہوئی وحی سن لیں۔ جب وحی کی خاص کیفیت سے فراغت ہوئی تو آنحضرتﷺ قبلہ رخ ہو کر بیٹھ گئے اور یہ دعا کرنے لگے اللھم زدنا ولا تنقصنا و اکرمنا ولاتھنا واعطنا ولا تحرمنا واثرنا ولا توثر علینا وارض عنا و ارضنا (یعنی یا اللہ ہمیں زیادہ … مزید پڑھیے
محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید کی جمع و ترتیب شدہ نہایت بسیط اور اہم تفسیر
معارف القرآن
جلد ۔ سوم
( سورۃ یونس تا سورۃ النحل)
از قلم
مفتی محمد شفیع عثمانی
( یہ سات جلدوں میں شائع کی جائے گی ان شاء اللہ، ہر جلد ایک قرآنی منزل پر مشتمل ہو گی، یہ تیسری جلد ہی تقریباً تین ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔ براہ کرم بقیہ جلدوں کے لئے انتظار فرمائیں۔)
نوٹ: قرآنی متن القلم، قرآن فانٹ میں رکھا گیا ہے، اگر یہ آپ کے پاس موجود نہ ہو تو ڈاؤن لوڈ کریں۔ پی ڈی ایف فائل بھی اسی باعث فراہم کی جا رہی ہے۔
متن کا ماخذ
http://equraanlibrary.com
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل
پی ڈی ایف فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
کتاب کا نمونہ پڑھیں……
۱۳۔ سورۃ رعد
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
سورة رعد مکہ میں نازل ہوئی اور اس میں تینتالیس آیتیں اور چھ رکوع ہیں۔
013: 001
الٓمّٓرٰ ۫ تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ ؕ وَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یُؤْمِنُوْنَ۱
ترجمہ:
یہ آیتیں ہیں کتاب کی اور جو کچھ اترا تجھ پر … مزید پڑھیے