اہم
اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔
کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
مہر نستعلیق ویب فونٹ
کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ
یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ایک مزید قرآنی ترجمہ
ترجمہ قرآن مجید
مترجم:
میر محمد اسحٰق
جمع و ترتیب
اعجاز عبید، محمد عظیم الدین

ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
…. کتاب کا نمونہ پڑھیں
ترجمہ قرآن مجید
میر محمد اسحٰق
جمع و ترتیب: اعجاز عبید، محمد عظیم الدین
۵۵۔ الرحمٰن
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے
۱. (خدائے) رحمان نے
۲. (اپنی رحمت بے پایاں سے) سکھایا (اپنے بندوں) کو قرآن
۲. اسی نے پیدا فرمایا انسان کو
۴. اسے بات کرنا سکھایا
۵. سورج اور چاند چل رہے ہیں (اس کی قدرت و عنایت سے) ایک نہایت باریک حساب کے ساتھ
۶. (اسی کے حضور) سجدہ ریز ہوتے ہیں ستارے بھی اور درخت بھی
۷. اسی نے اٹھایا آسمان (کی اس عظیم الشان چھت) کو
۸. اور رکھ دی ترازو تاکہ تم لوگ کمی بیشی نہ کرو (ناپنے) تولنے میں
۹. اور تم ٹھیک ٹھیک تولو انصاف کے ساتھ اور کمی نہ کرو (ناپ اور) تول میں
۱۰. اور اسی نے بچھا دیا زمین کو (اپنی قدرت کاملہ اور حکمت بالغہ سے) سب مخلوق کے لئے
۱۱. … مزید پڑھیے
اسلام کے ایک ضروری ستون، نماز کے بارے میں مع ثبوت تفصیل
نمازوں میں رکعات کی مسنون تعداد
از قلم
کامران طاہر
مرتّبہ
اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
نمازوں میں رکعات کی مسنون تعداد
کامران طاہر
مرتّبہ: اعجاز عبید
نمازِ پنجگانہ کی رکعات کی صحیح تعداد کے متعلق عام طور پر عامۃ الناس میں مختلف آرا پائی جاتی ہیں جیسے عشاء کی نماز کی ۱۷ رکعات وغیرہ اور پھر ان رکعات کے مؤکدہ اور غیر مؤکدہ نوافل کے تعین کا مسئلہ بھی زیر بحث رہتا ہے۔ ذیل میں افادۂ عام کے لیے نمازِ پنجگانہ کے مؤکدہ اور غیر مؤکدہ نوافل اور فرائض کی صحیح تعداد کو دلائل کے ساتھ پیش کر دیا گیا ہے۔
فرائض
جمعہ کے علاوہ ہر دن کی پانچ نمازوں کے فرائض کی تعداد کل ۱۷ ہے جو احادیث ِصحیحہ اور اُمت کے عملی تواتر سے ثابت ہیں۔
سنت ِمؤکدہ
اسی طرح نمازوں کے فرائض سے پہلے یا بعد کے نوافل جو آپﷺ کی عادت اور معمول تھا یا پھر آپﷺ سے ان کی تاکیدو ترغیب بھی منقول ہے، ان کی تعداد کم … مزید پڑھیے
مشہور معیاری تفسیر قرآن ’ترجمان القرآن‘ جو مکمل نہیں ہو سکی کا ابتدائی حصہ
ام الکتاب
سورۂ فاتحہ کی تفسیر
از قلم:
مولانا ابو الکلام آزادؔ

ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
…..کتاب کا نمونہ پڑھیں
ام الکتاب
(’’ترجمان القرآن‘‘ تفسیر کا ابتدائی حصّہ)
مولانا ابو الکلام آزادؔ
انتساب
غالباً دسمبر ۱۹۱۸ کا واقعہ ہے کہ میں رانچی میں نظر بند تھا، عشاء کی نماز سے فارغ ہو کر مسجد سے نکلا تو مجھے محسوس ہوا کہ کوئی شخص پیچھے آ رہا ہے، مڑ کر دیکھا تو ایک شخص کمبل اوڑھے کھڑا تھا۔
آپ مجھ سے کچھ کہنا چاہتے ہیں؟
ہاں جناب! میں بہت دور سے آیا ہوں۔
کہاں سے؟
سرحد پار سے۔
یہاں کب پہنچے؟
آج شام کو پہنچا میں بہت غریب آدمی ہوں، قندھار سے پیدل چل کر کوئٹہ پہنچا، وہاں چند ہم وطن سوداگر مل گئے تھے، انہوں نے نوکر رکھ لیا اور آگرہ پہنچا دیا۔ آگرے سے یہاں تک پیدل چل کر آیا ہوں۔
افسوس تم نے اتنی مصیبت کیوں برداشت کی؟
اس لیے کہ آپ سے قرآن کے بعض مقامات سمجھ لوں۔ میں نے الہلال … مزید پڑھیے
دعوت فکر دینے والی ایک اور کتاب
امام مہدی۔ صدیوں کا بیٹا
از قلم
ابو حیان سعید
(ادارہ کا مصنف کی آراء سے اتفاق کرنا ضروری نہیں)

ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
امام مہدی۔ صدیوں کا بیٹا
ابو حیان سعید
(ادارہ کا مصنف کی آراء سے اتفاق کرنا ضروری نہیں)
مہدی کے بارے میں سنی، شیعہ مضحکہ خیز نظریات
میرے خیال میں آپ کو ایم اے راحت کا ناول ’صدیوں کا بیٹا‘ پڑھنا چاہیے۔
آئیے مہدی کے بارے میں سنی نظریات جانتے ہیں۔
ابن کثیر (المتوفی ۷۴۴ھ) اپنی کتاب ’’کتاب الفتن والملاحم‘‘ میں باب قائم کرتے ہیں کہ:
’’فصل ذکر المھدی الذی یکون فی اٰخر الزمان وھو احد الخلفاء الراشدین والائمة المھدین‘‘ (الفتن والملاحم، ج۱، ص۲۷)
ترجمہ: یہ فصل ہے امام مہدی کے ذکر کے بارے میں جو آخری زمانے میں ہوں گے اور وہ خلفاء الراشدین اور الائمہ المھدین میں سے ہوں گے۔‘‘
امام مہدی کا ظہور احادیث کریمہ سے صاف ظاہر ہے اور ساتھ ہی ان اثمار کا بھی ذکر ہے جو ان کے ظاہر ہونے کے وقت ہوں۔
ابن القیم الجوزیة (المتوفی ۷۵۱ھ) فرماتے ہیں:
’’وینتظرون خروج المھدی من اھل بیت النبوة
…
مزید پڑھیے
ایک متنبازعہ موضوع پر سلجھی ہوئی کتاب
تاریخِ میلاد النبیﷺ
از قلم
محمد جاوید دیوان
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
کتاب کا نمونہ پڑھیں……
میلاد کی ابتدا
حضرت پیر کرم شاہ صاحبؒ جو بریلوی مسلک کی ایک انتہائی علمی شخصیت گزرے ہیں سیرت النبیﷺ پر اپنی کتاب ضیاء النبیﷺ جلد دوم، صفحہ 48 پر لکھتے ہیں:
’’موجودہ صورت میں محفل میلاد کا انعقاد قرون ثلاثہ (اسلامی تاریخ کی پہلی تین صدیوں) کے بعد شروع ہوا پھر اس وقت سے تمام ملکوں میں اور تمام بڑے شہروں میں اہل اسلام میلاد شریف کی محفلوں کا انعقاد کرتے رہے ہیں اس کی راتوں میں صدقات و خیرات سے فقراء و مساکین کی دلداری کرتے ہیں حضورﷺ کی ولادت با سعادت کا واقعہ پڑھ کر حاضرین کو بڑے اہتمام سے سنایا جاتا ہے اور اس کی عمل کی برکتوں سے اللہ تعالیٰ اپنے فضل عمیم کی ان پر بارش کرتا ہے۔‘‘
اسی صفحے پر چند سطروں کے بعد یہ تحریر فرماتے ہیں۔
’’علمائے کرام نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ محافل میلاد کے انعقاد کا آغاز کب ہوا اور کس نے کیا۔ امام ابن جوزیؒ ہی لکھتے ہیں کہ سب سے پہلے اربل کے بادشاہ … مزید پڑھیے
ایک اہم دینی موضوع پر ایک اہم کتاب
شرک کو سمجھئے
از قلم
محمد جاوید دیوان
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
کتاب کا نمونہ پڑھیں…..
تمہید
قرآن کریم نے جتنا زور توحید کے اثبات اور شریک کی تردید پر دیا ہے اتنا زور کسی دوسرے مسئلے پر نہیں دیا۔ اللہ تعالیٰ نے شرک کو ظلم عظیم قرار دیا ہے:
ان الشرک لظلمٌ عظیمٌ (لقمان: 13)
ترجمہ: یقیناً شرک بہت بڑا ظلم ہے۔
قرآن پاک بتاتا ہے کہ تمام انبیا کی دعوت کا مرکزی نکتہ ایک ہی تھا: لا الٰہ الا اللہ یعنی اللہ تعالیٰ کے سوا تمہارا کوئی بھی الٰہ نہیں ہے۔
وما ارسلنا من قبلک من رسول الا نوحی الیہ انہ لا الٰہ الا انا فاعبدون (الانبیاء: 25)
ترجمہ: اور جو پیغمبر ہم نے تم سے پہلے بھیجے ان کی طرف یہی وحی بھیجی کہ میرے سوا کوئی الٰہ نہیں تو میری ہی عبادت کرو۔
اللہ تعالیٰ کے قانون میں شرک کتنی بری چیز ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ سورۃ انعام میں اللہ تعالیٰ اٹھارہ انبیائے کرام علیہم السلام کے نام گنوانے کے بعد فرماتے ہیں:
ولو اشرکوا لحبط عنہم ما کانوا یعملون (الانعام: 88)
ترجمہ: اور اگر … مزید پڑھیے