اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


قرآن اور جدید سائنس ۔۔۔ نا معلوم

اردو وکیپیڈیا سے ماخوذ ایک اہم کتابچہ

قرآن اور جدید سائنس

از قلم

نا معلوم

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل 

ای پب فائل

کنڈل فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں…..

 

اقتباس

 

قرآن اور جدید سائنس یا اسلام اور سائنس، در اصل اسلام اور جدید سائنس کی آپس میں وابستگی، ربط اور موافقت کو کہا جاتا ہے۔ اور مسلمانوں کا یہ دعویٰ ہے کہ اسلام اور جدید سائنس میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ اور قرآن مجید میں ایک ہزار سے زیادہ آیات سائنس کے متعلق گفتگو کرتی ہیں۔ قرآن میں موجود آیات کے متعلق حقائق جدید سائنس سے مکمل مطابقت رکھتے ہیں۔ [۱][۲][۳][۴]

مجموعی جائزہ

جس وقت اور زمانے سے انسانی زندگی اس سیارے یعنی زمین پر نمودار ہوئی ہے انسان نے ہمیشہ سے فطرت، تخلیق کے اس عظیم منصوبے میں اس کی اپنی حیثیت اور خود زندگی کا مقصد سمجھنے کی کوشش کی ہے۔ سچ کی اس تلاش میں صدیوں کی مدت میں اور مختلف تہذیبوں نے منظم مذہب کو زندگی کی شکل دی۔ اور بڑی حد تک (انسانی) تاریخ کا راستہ متعین کیا۔ جبکہ بعض مذاہب کی بنیاد لکھے ہوئی متن (یعنی کتابوں) پر ہے۔ جن کے پیرو کار اسے الہامی (یعنی اللہ تعالیٰ … مزید پڑھیے

لؤلؤ القرآن ۔۔۔ نزہت وسیم

قرآنِ کریم کے آخری جز کی تفسیر

لؤلؤ القرآن

بچوں کے لئے آسان زبان میں، از قلم

نزہت وسیم

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں…..

 

۱۔ سورة النباء

اسمائے سورت:

اس سورة کا مشہور نام ’’سورة النبا‘‘ ہے۔ یہ سورة مکہ میں نازل ہوئی۔ النباء کے علاوہ اسے سورة التساول، عم، عمّ یتساءلون اور سورة المعصرات بھی کہتے ہیں۔

روابط:

سورة النبا کا ماقبل سورة یعنی سورة المرسلات سے لفظی ربط بھی ہے اور معنوی بھی۔

لفظی ربط تو یہ ہے کہ اس سورة کے الفاظ پچھلی سورة سے ملتے جلتے ہیں اور معنوی ربط یہ ہے کہ سورة المرسلات میں قیامت کے آنے کا امکان ظاہر کیا گیا اور قیامت کا انکار کرنے والوں کی جزا و سزا کا بیان ہے۔ اب سورة النبا میں بھی انہی مضامین کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

شانِ نزول:

اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ نے انسانوں کو کفر و شرک کے اندھیروں سے نکالنے کے لیے نبی کریمﷺ کو نبوت عطا فرمائی۔ جب آپ نے مکہ والوں کو دنیا میں کیے گئے کاموں کی جزا و سزا کے متعلق بتایا اور قیامت کے آنے کی خبر دی تو انہیں بہت حیرت ہوئی۔ … مزید پڑھیے

انتہائے کمال سے گوشۂ جمال تک ۔۔۔ ڈاکٹر قرۃ العین طاہرہ

سفر نامہ عمرہ ۲۰۱۶ء

انتہائے کمال سے گوشۂ جمال تک

از قلم

ڈاکٹر قرۃ العین طاہرہ

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل

ای پب فائل 

کنڈل فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں…..

 

اقتباس

 

’’اور اللہ کی خوشنودی کے لیے جب حج و عمرہ کی نیت کرو تو اسے پورا کرو۔‘‘ (البقرہ: ۱۹۶)

اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی یقیناً بنیادی سبب۔۔۔ ثواب کی تمنا کہیں، روح کی طلب کا نام دیں، ہر مرتبہ کچھ کمی سی رہ جانے اور اس کمی کو دور کرنے کی آرزو کہیں، خون میں گردش کرتی خواہش، کانوں میں گونجتی مدھم سی سرگوشی، کوئی اپنے اور بلائے جاتا ہے اور دنیا داری میں گھرے ہم لوگ فرصت کے لمحات کے منتظر ہی رہتے ہیں۔۔۔۔ ’’ایک اور سفر کے لیے لوٹ آؤ سفر سے‘‘۔۔۔ میرے سفر نامہ عمرہ کے تاثرات پر مشتمل کتاب ’’عجب اک سلسلہ ہے‘‘ کے آخری باب کا عنوان بھی یہی ہے۔ اسلام آباد اور حاجی والا، گجرات کے درمیان مستقل حالتِ سفر میں رہنے کے ساتھ ساتھ ایک اور بلاوا بھی اپنے نصیب میں لکھا جا چکا تھا اور بہت بہت دعا ہے کہ ایسا نصیب ہر ایک کو نصیب ہو۔ ۲۲ نومبر تا ۱۳ دسمبر، اس مرتبہ صرف … مزید پڑھیے

تفسیر جلالین، جلد ششم ۔۔۔ جلال الدین السیوطی اور جلال الدین المحلّی

تفسیری ادب کی ایک اہم عربی کتاب کا اردو ترجمہ

تفسیر جلالین( اردو)

جلد ششم، منزل ششم (صافات تا حجرات)

از قلم

جلال الدین السیوطی اور جلال الدین المحلّی

جمع و ترتیب: محمد عظیم الدین، اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں….

۳۹۔ سورة الزمر

سورة الزمر مکیۃ وھی خمس و سبعون ایۃ وثمانی رکوعات

سورة الزمر مکیۃ الا قل یا عبادی الذین اسرفوا علیٰ انفسھم الایۃ فمدنیۃ وھی خمس وسبعون ایٰۃ۔

سورة زمر مکی ہے، مگر قُل یا عبادی الذین اسرفوا علیٰ انفسھم (الآیۃ) مدنی ہے، اور یہ پچھتر (۷۵) آیتیں ہیں۔

آیت نمبر ۱ تا ۹

ترجمہ: شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے یہ کتاب یعنی قرآن اپنے ملک میں غالب اپنی صنعت میں حکمت والے اللہ کی طرف سے نازل کی ہوئی ہے القرآن مبتداء اور منَ اللہ اس کی خبر ہے، اے محمدﷺ! یقیناً ہم نے اس کتاب کو آپ کی طرف حق کے ساتھ نازل فرمایا ہے (بالحق) انزَلنا، سے متعلق ہے، سو آپ شرک سے خالص اعتقاد کے ساتھ (یعنی) توحید کا اعتقاد رکھتے ہوئے اسی کی بندگی کرتے رہئے، یاد رکھو عبادت جو کہ خالص ہو … مزید پڑھیے

تفسیر جلالین ( اردو) جلد پنجم ۔۔۔ جلال الدین السیوطی اور جلال الدین المحلّی

مشہور عربی تفسیر "تفسیر جلالین” کا اردو ترجمہ

تفسیر جلالین،جلد پنجم

منزل چہارم، سورۃ الشعراء تا سورۃ یاسین

جلال الدین السیوطی، جلال الدین المحلّی

جمع و ترتیب: محمد عظیم الدین، اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

کتاب کا نمونہ پڑھیں…..

۳۶۔ سورۃ یٰس

سُورَۃُ یٰسٓ مَکِّیَۃٌ وَھِیَ ثَمَانُونَ اٰیَۃً وَّخَمْسُ رُکُوعَاتٍ

سُوْرَۃُ یٰسٓ مَکِّیَّۃٌ اِلَّا قَوْلُہٗ وَاِذَا قِیْلَ لَھُمْ اَنْفِقُوْا اَلْاٰیَۃَ، اَوْ مَدَنِیَّۃ وَھِیَ ثَلٰثٌ وَثَمَانُوْنَ اٰیَۃً

سورة یٰس مکی ہے سوائے وَاِذَا قِیْلَ لَھُمْ اَنْفِقُوْا کے جو مدنی ہے، اور اس میں تراسی (۸۳) آیتیں ہیں۔

آیت نمبر ۱ تا ۱۲

ترجمہ: شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے یسٓن اس سے اللہ کی کیا مراد ہے وہی بہتر جانتا ہے قسم ہے محکم قرآن کی جو عجیب نظم اور انوکھے معانی سے محکم ہے بلاشبہ اے محمد آپ مرسلین میں سے ہیں (اور) سیدھے راستہ پر ہیں علیٰ اپنے ماقبل (مرسلین) سے متعلق ہے (اور طریق مستقیم سے مراد) انبیاء سابقین کا طریقہ ہے، جو کہ توحید اور ہدایت کا راستہ ہے، اور قسم وغیرہ کے ذریعہ تاکید کافروں کے قول لَسْتَ مُرسَلاً کو رد کرنے کے لئے ہے یہ قرآن اس (خدا) کا نازل … مزید پڑھیے

تفسیر جلالین ( اردو)، جلد چہارم ۔۔۔ جلال الدین السیوطی اور جلال الدین المحلّی

مشہور عربی تفسیر "تفسیر جلالین” کا اردو ترجمہ

تفسیر جلالین،جلد چہارم

منزل چہارم، سورۃ اسراء تا سورۃ فرقان

جلال الدین السیوطی، جلال الدین المحلّی

جمع و ترتیب: محمد عظیم الدین، اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں…..

۲۳۔ سورة المؤمنون

سورة المؤمنون مکیۃ وھی مائۃٌ وثمان أو تسع عشرۃ آیۃً

سورة مومنون مکی ہے، اور ایک سو اٹھارہ یا ایک سو انیس آیتیں ہیں۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 آیت نمبر ۱ تا ۲۲

ترجمہ: بلا شبہ مومنین کامیاب ہوئے جو اپنی نمازوں میں تواضع اختیار کرنے والے ہیں، قَدْ تحقیق کے لئے ہے اور جو لغو باتوں وغیرہ سے اعراض کرنے والے ہیں اور جو زکوٰۃ ادا کرنے والے ہیں اور جو حرام سے اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں لیکن اپنی بیبیوں سے یا ان عورتوں سے جن کے وہ مالک ہیں یعنی باندیوں سے کیونکہ ان کے پاس آنے میں (جماع کرنے میں) ان پر کوئی الزام نہیں ہاں جو ان کے علاوہ یعنی بیبیوں اور باندیوں کے علاوہ مثلاً استمنا بالید کا طالب ہو تو ایسے لوگ حد سے بڑھنے والے ہیں یعنی ایسی چیز کی طرف تجاوز کرنے والے ہیں جو ان کے … مزید پڑھیے

تفسیر جلالین ( اردو) ۔۔۔ جلال الدین السیوطی اور جلال الدین المحلّی، حصہ سوم

مشہور عربی تفسیر "تفسیر جلالین” کا اردو ترجمہ

تفسیر جلالین، حصہ سوم

منزل سوم، سورۃ یونس تا سورۃ نحل

جلال الدین السیوطی، جلال الدین المحلّی

جمع و ترتیب: محمد عظیم الدین، اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل 

ای پب فائل

کنڈل فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں…..

۱۴۔ سورۃ ابراہیم

سورة ابراھیم مکیۃ وھی اثنتان وخمسون ایۃ وسبع رکوعات
سورة ابراہیم مکیۃ الا، الم تر الی الذین بدلوا نعمۃ اللہ (الایتین) احدیٰ او ثنتان او اربع او خمس وخمسون آیۃ۔
سورة ابراہیم مکی ہے، مگر الم تر الی الذین الخ دو آیتیں ۵۱، ۵۲، ۵۴، ۵۵ آیتیں ہیں۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

آیت نمبر ۱ تا ۶

 

ترجمہ: شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے، الرٰ، اس سے اپنی مراد کو اللہ ہی بہتر جانتا ہے یہ قرآن عظیم الشان کتاب ہے اے محمد اس کو ہم نے آپ پر نازل کیا ہے تاکہ آپ لوگوں کو کفر کی ظلمتوں سے ان کے رب کے حکم سے ایمان کی روشنی کی طرف نکالیں، اور الی النور سے الی صراط العزیز بدل ہے یعنی غالب اور قابل ستائش اللہ کے راستہ کی طرف (لائیں) (اللہ) کا جر (العزیز) سے بدل یا … مزید پڑھیے

تفسیر جلالین، جلد دوم ۔۔۔ جلال الدین السیوطی، جلال الدین المحلی

عربی تفسیری کتب میں شامل ایک اہم تفسیر کا اردو ترجمہ

تفسیر جلالین (اردو)

جلد دوم، منزل دوم، مائدہ تا یونس

جلال الدین السیوطی، جلال الدین المحلّی

جمع و ترتیب: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل 

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں…..

 

۵۔ سورۃ المائدہ

ترجمہ: شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے، اے ایمان والو! معاہدوں کو پورا کرو یعنی ان محکم قول و قراروں کو پورا کرو جو تم نے اللہ سے اور انسانوں سے کئے ہیں، تمہارے لئے مویشی چوپایوں مثلاً اونٹ، گائے اور بکری (وغیرہ) کو ذبح کر کے کھانا حلال کر دیا گیا ہے، مگر وہ جانور حلال نہیں کئے گئے جن کی حرمت تم کو آئندہ آیت حرمت علیکم المیتۃ میں بتائی جا رہی ہے یہ استثناء منقطع ہے اور یہ بھی جائز ہے کہ متصل ہو، اور تحریم موت وغیرہ کے عارض ہونے کی وجہ سے ہے، لیکن حالت احرام میں شکار کو حلال نہ سمجھو یعنی جب تم محرم ہو، اور غیرَ، کم (کی طرف لوٹنے والی) ضمیر سے حال ہونے کی وجہ سے منصوب ہے، اللہ تعالیٰ حلت (و حرمت) کے جو احکام … مزید پڑھیے

اعلی حضرت امام احمد رضا خان : ایک ہمہ جہت شخصیت ۔۔۔ محمد برہان الحق جلالی

امام احمد رضا خان کی شخصیت پر ایک معلوماتی کتابچہ

اعلی حضرت امام احمد رضا خان : ایک ہمہ جہت شخصیت

از قلم

محمد برہان الحق جلالی

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں….

 

اقتباس

 

اس عارضی زندگی میں جن بزرگانِ دین نے اپنی بزرگیت و تصرفات و کرامت سے ہدایت کے چراغ کو پوری دنیا میں روشن کیا، ان میں سے کچھ ایسی انمول ہستیاں بھی موجود ہیں جنہیں دنیا کبھی ان کی علمی کارہائے نمایاں سے یاد کرتی ہے تو کبھی اسلام کی ترویج و اشاعت کے لئے تبلیغی خدمات کی حیثیت سے۔ ان بزرگان دین کو ان کے اخلاق و کردار اور روحانی مقام و مرتبے کے لحاظ سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ ان بزرگوں نے اپنے علم اور تقویٰ و پرہیزگاری سے اسلام کی تعلیمات کو عام کیا اسلام کی ترویج و اشاعت کی اور کفر و شرک اور بدعت و خرافات کا قلع قمع کیا۔ اس حیثیت سے امام اہلسنت اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ و الرضوان ایک ممتاز شناخت کے حامل ہیں اور یہی وجہ ہے کہ علماء کرام نے ان کو مجدد دین و ملت کے … مزید پڑھیے

مضامین و مقالاتِ جلالی حصہ دوم ۔۔۔ محمد برہان الحق جلالی

دینی نوعیت کے مضامین کا ایک مجموعہ

مضامین و مقالاتِ جلالی

حصہ دوم

از قلم

محمد برہان الحق جلالی

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں……

عدم برداشت کی وجوہات و نتائج

 

 معاشرے کی عمارت اخلاقیات، تحمل، رواداری اور پیار و محبت کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے اور جب یہ خصوصیات معاشرے سے چلی جائیں تو وہ معاشرہ تباہی و بربادی کی طرف سرعت سے گامزن ہو جاتا ہے۔ انسانی معاشرے میں بشر کی عزت و توقیر احترام قطعی طور پر لازم ہے۔ جب کسی شخص، قوم، نسل اور قبیلے کی تضحیک اور استہزا و مذاق کیا جاتا ہے عدم برداشت سے کام لیا جاتا ہے تو رد عمل کے طور پر وہاں نفرت، حسد، بغض و انارکی اور عناد و دشمنی جنم لیتی ہے جو معاشرتی زندگی کو لڑائی جھگڑے کی طرف گامزن کر دیتا ہے۔

غرور و تکبر دوسروں کی عزت نفس کو پامال کرنے کا دوسرا نام ہے۔ متکبر شخص اپنی اصلاح پر توجہ منعطف کرنے کے عوض دوسروں کی اصلاح کے لئے کمر بستہ ہوتا ہے۔ وہ اپنی انا کو شکست دینے کی بجائے دوسروں کی انا کو للکارنے میں مصروف رہتا ہے۔

اپنے گریبان … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید