اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


ترجمہ مدنی، حصہ دوم ۔۔۔ مولانا محمد اسحٰق مدنی

قرآن مجید کا ایک لفظ بلفظ ترجمہ

ترجمہ قرآن پاک

مترجم

مولانا محمد اسحٰق مدنی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید، محمد عظیم الدین

حصہ دوم

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں…….

 

۲۴۔ النور

 

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے

 

 

۱.     یہ ایک عظیم الشان سورت ہے جس کو ہم نے نازل کیا ہے اور اس کے احکام کو بھی ہم ہی نے فرض کیا ہے اور ہم نے اس میں صاف صاف آیتیں نازل کیں تاکہ تم لوگ سمجھو،

۲.     زنا کرنے والی عورت اور زنا کرنے والے مرد میں سے ہر ایک کو سو سو کوڑے مارو، اور تمہیں ان کے بارے میں اللہ کے دین کے معاملے میں کوئی ترس نہیں آنا چاہیے۔ اگر تم ایمان رکھتے ہو اللہ پر اور قیامت کے دن پر، اور حاضر رہے ان کی سزا کے اس موقع پر ایک گروہ ایمان والوں کا عبرت پذیری کے لیے

۲.     بدکار مرد نکاح نہیں کرتا مگر کسی بدکار یا مشرک عورت سے، اور بدکار عورت سے نکاح نہیں کرتی مگر کوئی بدکار یا مشرک شخص، اور حرام … مزید پڑھیے

ترجمہ مدنی، حصہ اول ۔۔۔ مولانا محمد اسحٰق مدنی

قرآن مجید کا ایک لفظ بلفظ ترجمہ

ترجمہ مدنی

مترجم

مولانامحمد اسحاق مدنی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید، محمد عظیم الدین

حصہ اول

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں…….

۵۔ المائدہ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے

۱.  اے وہ لوگو، جو ایمان لائے ہو، پورا کرو تم اپنے عہدوں کو، حلال کئے گئے تمہارے لئے چوپائے قوم کے سب جانور بجز ان کے جو تمہیں (آگے) سنائے جائیں گے، مگر شکار کو حلال نہ سمجھنا احرام کی حالت میں، بیشک اللہ جو چاہتا ہے حکم فرماتا ہے،

۲.  اے وہ لوگو، جو ایمان لائے ہو، تم حلال نہ سمجھ لینا اللہ کی نشانیوں (کی بے حرمتی) کو، اور نہ ہی حرمت والے مہینے کو، اور نہ حرم میں قربانی ہونے والے جانور کو، اور نہ ان جانوروں کو جن کے گلے میں (قربانی کی نشانی کے طور پر) پٹے ڈالے ہوں، اور نہ ان لوگوں کو (چھیڑنا) جو اپنے رب کے فضل اور اس کی رضا مندی کی تلاش میں اس حرمت والے گھر (بیت اللہ) کی طرف جا رہے ہوں، اور جب تم احرام سے نکل … مزید پڑھیے

تعارف و معیار۔۔۔ اسلم عمادی

اردو ادبی تحریروں کے مطالعات پر مبنی

تعارف و معیار

از قلم

اسلم عمادی

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں……

 

عرفانؔ صدیقی … غزل کا ایک نادر لہجہ

 گزشتہ پچاس برس کا دور اُردو غزل کے لیے تجرباتی دور میں شمار کیا جا سکتا ہے۔ اس دور میں اظہار کے اس تنگ راستہ میں نت نئے انداز کے آہنگ اور اسلوبیاتی پہلوؤں کو بدل بدل کر نہ جانے کتنے خوبصورت اور نادر پرتو پیش کیے گئے ہیں۔ ہر لہجہ اور ہر اُسلوب اپنے نئے نویلے پن کے سبب عجیب سی ساحری اور دِل فریب سی کشش رکھتا ہے۔ وہیں اس مدت میں اتنا یا بس اور فاضل کلام بھی شائع ہوا کہ اس خرمن سے سوزن کا چننا کارِ دارد ہے۔ اس تخلیقات کے طوفان بے کراں میں چند ہی قابلِ قدر شعری فکر کے نمائندہ جزیرے نظر آتے ہیں جس سے ادب کی زندگی پر ایقان باقی رہتا ہے۔ ایسا ہی تازہ کار فکر و نظریات سے آباد ایک جزیرہ عرفانؔ صدیقی کی شاعری ہے۔

 عرفانؔ صدیقی کے اشعار سے میرا تعلق دیر سے ہوا، لیکن دیرپا ہوا، ان کے اشعار ہمارے فکری نظام سے … مزید پڑھیے

حیدرآباد میں اردو نئی شاعری ۔۔۔ اسلم عمادی

اسلم عمادی کی کتاب ’ادبی گفتگو‘ سے ایک طویل اور اہم مضمون علیحدہ ای بک کی صورت میں

حیدرآباد میں اردو نئی شاعری

از قلم

اسلم عمادی

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں

 

 

خورشید احمد جامی:

خورشید احمد جامی حیدرآباد کے ان اہم شاعروں میں شمار کیے جاتے ہیں جن کا تعلق کبھی کسی ادبی تحریک سے نہیں رہا اور جن کے کلام نے عوام اور خواص دونوں میں مقبولیت حاصل کی۔  اس کا سبب ان کی شاعری میں تشبیہات اور استعارات کا بھرپور استعمال ہے۔  جامی کی شاعری میں دور تک یاس کا سایہ نہیں ملتا۔  اس میں زندگی خیزی جھلکتی ہے۔  جب دیکھیے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جامی کسی نئے شہرِ سخن کی تعمیر میں محو ہیں۔  ان کے لہجہ میں متانت اور سنجیدگی ہے۔  جامی نے تشبیہات کے استعمال میں جس پرکھ کا استعمال کیا وہ ان کے پیرو اور ’’چربہ ساز‘‘ نہ کر سکے۔  اس لیے آسانی سے ان کے اشعار کی شناخت کی جا سکی ہے۔

جامی خود شناس اور خود حساب شاعر تھے۔  اسی لیے ان کی غزلیں باوجود معیاری ہونے کے زیادہ رسائل میں شائع نہ ہوئیں۔  … مزید پڑھیے

ادبی گفتگو ۔۔۔۔ اسلم عمادی

خاص جدید اردو شاعری پر ایک اہم تنقیدی مجموعہ

ادبی گفتگو

از قلم

اسلم عمادی

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

 

کتاب کانمونہ پڑھیں…….

 

 

اردو شاعری میرا مرغوب موضوع رہا ہے۔

میری نگاہ میں شعر کی تنقید فن کی آمدِ مقتدی ہے۔  شعر سامع پر منحصر ہے اور تنقید شعر اور اس کے متعلقات کو سمجھنے کی کوشش ہے۔  شاعر سے یہ امید لگانا کہ وہ ناقد کی مقرر کی ہوئی حدوں اور متعین ابعاد کی پابندی کرے قطعاً نامناسب ہے۔

مستقل مضامین کا لکھنا، پھر ان کی اشاعت اس طرح کروانا کہ وہ زیادہ قارئین تک پہنچیں کہ اس طرح ردِّ عمل قیاس کیا جا سکے اردو ماحول میں ایک دشوار عمل ہے۔  معیاری رسائل اور جرائد ہیں ہی بہت کم (اور اس کمی کی بنا پر اور اردو کے تخلیق کاروں اور ادیبوں کی خاص تعداد کے وجود کی بناء پر بہت سی قابلِ مطالعہ تخلیقات اشاعت سے محروم رہ جاتی ہیں۔  پھر یہ رسائل عموماً ایک خاص حلقۂ احباب کے ترجمان بن جاتے ہیں۔  اس صورتِ حال نے ادیبوں اور شاعروں کی ہمت کو پست کر رکھا ہے۔

میں ان خوش نصیبوں میں سے ہوں جس … مزید پڑھیے

تفسیر ابن مسعود ۔۔۔ محمد احمد عیسوی/مولانا شمس الدین

ایک اور اہم تفسیر

تفسیر ابن مسعود

تالیف

محمد احمد عیسوی

ترجمہ

مولانا شمس الدین

جمع و ترتیب : اعجاز عبید ، محمد عظیم الدین

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل 

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

کتاب کا نمونہ پڑھیں…..

۵۔ سورۃ المائدہ

قولہ تعالیٰ: یا ایہا الذین امنوا اوفوا بالعقود۔

۱۔ علامہ بغوی نے معالم ۲/۳ میں لکھا ہے حضرت ابن مسعودؓ نے فرمایا: عقود سے ایمان اور قرآن مجید کے وعدے مراد ہیں۔

آیت ۲:

وَ تَعَاوَنُوْا عَلَی الْبِرِّ وَ التَّقْوٰی ۪ وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَی الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ۔ (اور آپس میں مدد کرو نیک کام پر اور پرہیزگاری پر اور نہ مدد کر گناہ پر اور زیادتی پر)

۱۔ حضرت امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند ۶/۱۲۴ میں حضرت ابن مسعودؓ کی یہ روایت نقل فرمائی ہے حضرت ابن مسعودؓ فرماتے ہیں رحمت کائناتﷺ نے فرمایا: جس نے کسی ظلم والے کام میں اپنی قوم کا ساتھ دیا وہ ایسے ہی جیسے کنوئیں میں گرنے والے اونٹ کو اس کی دم سے پکڑ کر کھینچ رہا ہو۔

۲۔ علامہ ابن کثیر نے اپنی تفسیر ۳/۱۱ میں لکھا ہے حضرت ابن مسعودؓ فرماتے ہیں ہادی برحقﷺ نے فرمایا: بھلائی کی طرف راہنمائی کرنے والا … مزید پڑھیے

عرصۂ خیال ۔۔۔ اسلم عمادی

جدید شاعری کا ایک نمائندہ مجموعہ

عرصۂ خیال

شاعر

اسلم عمادی

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

 

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں……

 

 

گریز

ہو سکتا ہے

جس کو روشن تارہ اَب تک ہم سمجھے

اُس کی روح اندھیری ہو

ہو سکتا ہے

جس اندھیارے دشت میں جانے سے خائف تھے

اُس کے عقب میں ایک انوکھی بستی ہو

لیکن ہم یہ سب کیوں تسلیم کریں

ہم تو آنکھوں کے حامی ہیں

آنکھوں کی ہی سنتے ہیں

ہو سکتا امکان کا اک مدھم بے رنگ دھندلکا ہو

اب یہ جو چلنے کی، ڈھونڈنے کی، پہچاننے کی

ساری ترکیبیں ہیں

وہ تو

سامنے دور درختوں کے بیچ، ایک دیے

کی طرح اُسی کی سمت

خلوصِ نیت سے

یا یوں کہیے

اِک مفروضہ سے یہ کہتی ہیں

چلیے بہت قریب ہی وہ بستی ہے، جس میں

راحت ہو گی روشنی ہوتی

… اور حیات کے مطلب ہوں گے!

ہم کو دور ستارے سے دشت سے کیسی اب اُمید؟

جو بالکل نزدیک، بہت آسان

سی منزل ہے

                خواہ، وہ لا حاصل ہی کیوں نہ رہے؟

                خواہ، وہ ناکامل ہی کیوں نہ رہے!

ہمیں تو اُس کی سمت ہی چلنا ہے

جس کو جانا … مزید پڑھیے

معارف القرآن، جلد ٧ ۔۔۔ مفتی محمد شفیع عثمانی

مشہور تفسیری کتاب کی آخری جلد

معارف القرآن، جلد ہفتم

سورۃ ق سے سورۃ الناس تک( منزل ٧)

از قلم

مفتی محمد شفیع عثمانی

جمع و ترتیب : اعجاز عبید اور محمد عظیم الدین

ڈاؤن لوڈ کریں

ورڈ فائل

پی ڈی ایف فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں…..

۹۵۔ سورۃ التین

 

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

شروع اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے

 

سورة تین مکہ میں نازل ہوئی اور اس کی آٹھ آیتیں ہیں

 

۰۹۵: ۰۰۱

وَ التِّیْنِ وَ الزَّیْتُوْنِۙ۝۱

 

ترجمہ:

قسم انجیر کی اور زیتون کی

 

تفسیر:

خلاصہ تفسیر

قسم ہے انجیر (کے درخت) کی اور زیتون (کے درخت) کی اور طور سینین کی اور اس امن والے شہر (یعنی مکہ معظمہ) کی کہ ہم نے انسان کو بہت خوبصورت سانچہ میں ڈھالا ہے پھر (ان میں جو بوڑھا ہو جاتا ہے) ہم اس کو پستی کی حالت والوں سے بھی پست تر کر دیتے ہیں (یعنی وہ خوبصورتی بد صورتی سے اور قوت ضعف سے بدل جاتی ہے اور برے سے برا ہو جاتا ہے مقصود اس سے بیان کرنا کمال قبح کا ہے جس سے ان کے دوبارہ پیدا کرنے … مزید پڑھیے

معارف القرآن، جلد ششم ۔۔۔ مفتی محمد شفیع عثمانی

مشہور تفسیری کتاب کی ایک اور جلد

معارف القرآن، جلد ششم

سورۃ صافات سے سورۃ الحجرات  تک

از قلم

مفتی محمد شفیع عثمانی

جمع و ترتیب : اعجاز عبید اور محمد عظیم الدین

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل

پی ڈی ایف فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں…..

۴۹۔ سورۃ الحجرات

۰۴۹: ۰۰۰

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ترجمہ:

شروع اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے

تفسیر:

سورة حجرات مدینہ میں نازل ہوئی اور اس کی اٹھارہ آیتیں ہیں اور دو رکوع

۰۴۹: ۰۰۱

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیِ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ۝۱

ترجمہ:

اے ایمان والو! آگے نہ بڑھو اللہ سے اور اس کے رسول سے اور ڈرتے رہو اللہ سے اللہ سنتا ہے جانتا ہے

تفسیر:

خلاصہ تفسیر

ربط سورت و شان نزول:

اس سے پہلی دو سورتوں میں جہاد کے احکام تھے جس سے اصلاح عام و آفاق مقصود ہے۔ اس سورت میں اصلاح نفس کے احکام و آداب مذکور ہیں، خصوصاً وہ احکام جو آداب معاشرت سے تعلق رکھتے ہیں اور قصہ ان آیتوں کے نزول کا یہ ہے کہ ایک مرتبہ قبیلہ بنو تمیم کے لوگ … مزید پڑھیے

معارف القرآن جلد پنجم ۔۔۔ مفتی محمد شفیع عثمانی، جمع و ترتیب :اعجاز عبید، محمد عظیم الدین

مشہور تفسیری کتاب معارف القرآن کی پانچویں جلد

معارف القرآن، جلد ۵: سورۃ الشعراء تا سورۃ یٰسٓ

از قلم

محمد شفیع عثمانی

جمع و ترتیب :اعجاز عبید، محمد عظیم الدین

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل 

ورڈ فائل 

ای پب فائل

کنڈل فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں…..

۳۶۔ سورۃ یٰسٓ

بسم الله الرحمن الرحيم

شروع اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے

سورة یٰس مکہ میں نازل ہوئی اس میں تراسی آیتیں ہیں اور پانچ رکوع

آج جبکہ میں سورة یٰسین کی تفسیر شروع کر رہا ہوں ماہ صفر کی نویں تاریخ ہے، ماہ صفر 1355ھ میں اسی تاریخ کو میرے والد ماجد مولانا محمد یاسین صاحبؒ کی وفات ہوئی تھی۔ اس سورة کے ساتھ نام میں اشتراک اور تاریخ وفات نے ان کی یاد کو تازہ کر دیا۔ مطالعہ کرنے والے حضرات سے درخواست ہے کہ احقر اور میرے والدین کے لئے دعائے مغفرت فرما دیں اور کوئی ہمت کرے اور سورة یٰسین پڑھ کر ایصال ثواب کر دے تو سبحان اللہ منہ۔

036:001

یٰسٓۚ۝۱

ترجمہ:

یٰس

تفسیر:

خلاصہ تفسیر

یٰس (اس کی مراد اللہ ہی کو معلوم ہے) قسم ہے قرآن باحکمت کی کہ بیشک آپ منجملہ پیغمبروں کے ہیں … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید