اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


قصۂ گرو چیلہ ۔۔۔ ترتیب و تعارف: عبد الرشید

نا معلوم مصنف کی تحریر کردہ داستان جو ۱۸۴۵ء میں شائع ہوئی تھی

قصۂ گرو چیلہ

مرتبہ، ترتیب و تعارف

عبد الرشید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل

ای پب فائل 

کنڈل فائل 

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں…….

 

قصۂ گرو چیلہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

واقفانِ تواریخ قدیم اس قصۂ عجیب و غریب کو کتاب کلیلہ دمنہ سے انتخاب کر کے واسطے سمجھانے نا واقفوں زمانۂ حال کے بزبانِ اردو تختۂ قرطاس پر اس طرح لکھ گئے ہیں۔

قصہ گرو اور چیلے کا

کلیلہ نے کہا، یوں سنتے ہیں کہ ایک گرو کو کسی پادشاہ نے بہت بھاری خلعت دیا۔ جب اس کا چرچا شہر میں ہوا، ایک اٹھائی گیرے نے بھی خبر پائی، اس کا دل للچایا اور اس خلعت پر ایمان ڈگمگایا۔ رات برات چوری کے لیے کنَوٹھے پاس آتا، جاگنے کی آہٹ پا کے دبے پاؤں ہٹ جاتا۔ گرو جی تو جاپ تاپ میں ساری رات کاٹتے تھے، پر چور یہی جانتا تھا۔ بیت:

نہ ریاضت کو جاگتا ہے شیخ

ہے ڈرے چور آن مارے میخ [سودا] (۱)

دیکھو چوری اور سر زوری، دھِرا دھِرا جاتا تھا۔ بیت:

ہو گی کب تک چچا خبرداری

چور جاتے رہے کہ اندھیاری [سودا] (۲)

گرو جی یہ رات کی … مزید پڑھیے

محاکمۂ مرکزِ اردو ۔۔۔ سید احمد دہلوی

ادبیات عالیہ کی ذیل میں ایک اہم کتاب

محاکمۂ مرکزِ اردو

از قلم

سید احمد دہلوی

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں……

اقتباس

 

مرکز اردو کا محاکمہ بدیں ثبوت کہ ہر زبان کا مرکز اس کی جائے پیدا‌‌‎ئش ہے۔ قطعہ ؎

آزادہ رو ہوں اور مرا مسلک ہے صلح کل

ہرگز کبھی کسی سے عداوت نہیں مجھے

مرکز میں آ پڑی ہے مگر فلسفانہ بحث

مقصود اس سے قطع محبت نہیں مجھے

جس طرح مرکز دائرہ کا وہ وسطی نقطہ ہے کہ اس سے محیط تک جس قدر خط کھینچیں وہ سب آپس میں برابر ہوں، اسی طرح زبان کا مرکز بھی وہ مقام ہے جہاں کسی زبان کے ایجاد یا پیدا ہونے کا مہر جہاں تاب طلوع ہوا ہو اور اس سورج کی کرنیں وہاں سے چاروں طرف پھیلی تو ہوں مگر قرب مرکز اور بعد مرکز میں وہی فرق ہو جو ہر ایک چیز کے قرب مخرج اور بعد مسافت میں ہوا کرتا ہے۔

پس اس سے ثابت ہے کہ ان کرنوں کی روشنی مقامات قریبہ میں بعیدہ کی نسبت زیادہ اثر کرے گی، یعنی جو اثر مرکز کے قریب ہو گا وہ بعید میں نہیں ہو … مزید پڑھیے

معارف القرآن، جلد اول ۔۔۔ مفتی محمد شفیع عثمانی

محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید کی جمع و ترتیب شدہ نہایت بسیط اور اہم تفسیر

معارف القرآن

جلد اول

از قلم

مفتی محمد شفیع عثمانی

( یہ سات جلدوں میں شائع کی جائے گی ان شاء اللہ، ہر جلد ایک قرآنی منزل پر مشتمل ہو گی، یہ پہلی جلد ہی ساڑھے چار ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔ براہ کرم بقیہ جلدوں کے لئے انتظار فرمائیں)

متن کا ماخذ

http://equraanlibrary.com

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں……

۱۔ سورۃ فاتحہ

001::: 001

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ترجمہ:

شروع اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔

تفسیر:

شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم والے ہیں (آیت) (الحمد للٰہ رب العٰلمین) سب تعریفیں اللہ کو لائق ہیں جو مربی ہیں ہر ہر عالم کے (مخلوقات الگ الگ جنس ایک ایک عالم کہلاتا ہے مثلاً ملائکہ، عالم انسان، عالم جن) الرحمٰن الرحیم جو بڑے مہربان نہایت رحم والے ہیں، مٰلک یوم الدین جو مالک ہیں روز جزا کے (مراد قیامت کا دن ہے جس میں ہر شخص اپنے عمل کا بدلہ پاوے گا) ایاک نعبد وایاک نستعین ہم آپ ہی کی عبادت … مزید پڑھیے

حیات و تعلیماتِ شیخ عبد القادر جیلانی ۔۔۔ محمد جاوید یوسف دیوان

ایک عظیم شخصیت کے تعلق سے تفصیلی معلومات

حیات و تعلیماتِ شیخ عبد القادر جیلانی

از قلم

محمد جاوید یوسف دیوان

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل 

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں……

 

حضرت شیخ رحمۃ اللہ علیہ کے ابتدائی حالات زندگی

 

پیدائش و نسب

حضرت پیران پیر کا اصلی نام سید عبد القادر جیلانی ہے کنیت ابو محمد اور لقب محی الدین ہے۔ عام مسلمان ان کو شاہ بغداد محبوب سبحانی اور غوث اعظم کے نام سے جانتے ہیں۔ محی الدین آپ کا خدائی خطاب ہے۔

آپ کا اصلی وطن نیف ہے جو قدیم ایران کے ایک صوبے گیلان کا ایک علاقہ تھا۔ عربی زبان میں اسی گیلان کو جیلان کہا جاتا ہے اسی نسبت سے آپ کو گیلانی یا جیلانی کہا جاتا ہے۔ اکثر تاریخ دانوں کے نزدیک حضرت شیخ رحمۃ اللہ علیہ کا سن ولادت 470 ہجری مطابق 1077 عیسوی ہے۔

آپ نجیب الطرفین سید ہیں یعنی ماں اور باپ دونوں کی طرف سے آپ کا سلسلہ نسب حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔ والد کی طرف سے آپ کا سلسلہ نسب حضرت امام حسن تک رضی اللہ تعالیٰ عنہ پہنچتا ہے اور والدہ کی طرف سے امام … مزید پڑھیے

فضائلِ تجارت ۔۔۔ انجینئر محمد جاوید یوسف میمن

ایک اہم دینی موضوع پر ایک اہم کتاب

فضائلِ تجارت

از قلم

انجینئر محمد جاوید یوسف میمن

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل 

کتاب کا نمونہ پڑھیں …..

تمہید

ہر انسان کی جو چند بنیادی ضرورتیں ہیں ان میں خوراک، لباس اور گھر شامل ہیں جن کا حصول مال ہی کے ذریعے ممکن ہے۔ مال ہی کے ذریعے انسان اپنی جان، مال اور آبرو کی حفاظت کر سکتا ہے۔ مال ہی کے ذریعے سے دین و دنیا کے بہت سے کاموں میں سہولت حاصل ہوتی ہے۔ مال نہ صرف فرد بلکہ جماعت کے وجود کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے بلکہ فرد کے مقابلے میں جماعت کے حق میں اس کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔ جس قوم کی اکثریت مالی طور پر مستحکم ہو گی وہ قوم ترقی کرے گی اور اقوام عالم میں اپنا مقام بنائے گی۔ اور جس قوم کی مالی حالت ناکارہ ہو گی وہ مفلوج اور ہاتھ پھیلانے والی ہو گی۔ جس معاشرے کے افراد میں غربت ہو گی تو اس کا مجموعہ بھی غربت کا شکار ہو گا جس کے نتیجے میں معاشرے کے وہ طبقے جیسے بوڑھے، معذور، بیوائیں اور یتیم ان لوگوں کے لیے بھی معاشرہ کچھ … مزید پڑھیے

تاریخِ میلاد النبیﷺ ۔۔۔ محمد جاوید دیوان

ایک متنبازعہ موضوع پر سلجھی ہوئی کتاب

تاریخِ میلاد النبیﷺ

از قلم

محمد جاوید دیوان

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں……

میلاد کی ابتدا

حضرت پیر کرم شاہ صاحبؒ جو بریلوی مسلک کی ایک انتہائی علمی شخصیت گزرے ہیں سیرت النبیﷺ پر اپنی کتاب ضیاء النبیﷺ جلد دوم، صفحہ 48 پر لکھتے ہیں:
’’موجودہ صورت میں محفل میلاد کا انعقاد قرون ثلاثہ (اسلامی تاریخ کی پہلی تین صدیوں) کے بعد شروع ہوا پھر اس وقت سے تمام ملکوں میں اور تمام بڑے شہروں میں اہل اسلام میلاد شریف کی محفلوں کا انعقاد کرتے رہے ہیں اس کی راتوں میں صدقات و خیرات سے فقراء و مساکین کی دلداری کرتے ہیں حضورﷺ کی ولادت با سعادت کا واقعہ پڑھ کر حاضرین کو بڑے اہتمام سے سنایا جاتا ہے اور اس کی عمل کی برکتوں سے اللہ تعالیٰ اپنے فضل عمیم کی ان پر بارش کرتا ہے۔‘‘
اسی صفحے پر چند سطروں کے بعد یہ تحریر فرماتے ہیں۔
’’علمائے کرام نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ محافل میلاد کے انعقاد کا آغاز کب ہوا اور کس نے کیا۔ امام ابن جوزیؒ ہی لکھتے ہیں کہ سب سے پہلے اربل کے بادشاہ … مزید پڑھیے

رسول اللہﷺ بحیثیت مثالی شوہر ۔۔۔ محمد جاوید یوسف دیوان

ہمارے رسول صل اللہ علیہ و سلم کی ازدواجی زندگی پر عمدہ کتاب

رسول اللہﷺ بحیثیت مثالی شوہر

از قلم

محمد جاوید یوسف دیوان

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل 

ای پب فائل 

کنڈل فائل 

 

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں…….

 

تمہید

ہر انسان اپنی گھریلو زندگی میں راحت، سکون اور عافیت کا متلاشی ہے لیکن اسے نہیں معلوم کہ یہ حاصل کیسے کرے۔ اس کا ماڈل اس کے دوست احباب یا اس کے خاندان، برادری، قبیلے کی روایات ہیں خاص طور اس کے والدین اور وہ انہی سے اپنا طرز عمل سیکھتا اور بناتا ہے۔ لیکن جو اس کا ماڈل ہیں وہ خود نہیں جانتے کہ گھریلو زندگی میں سکون و عافیت کیسے آتی ہے۔ ان کی اپنی زندگیاں الجھنوں اور ہولناک مصائب کا شکار ہیں۔ اندھا اندھے کو کیا راستہ دکھائے گا!

ہر مسلمان کا کامل یقین ہے کہ اس کی فلاح اور کامیابی کا دار و مدار اس بات پر ہے کہ وہ رسول اللہﷺ کی تعلیمات کا کتنا پابند ہے۔ اس کے پیش نظر اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہمیشہ رہتا ہے:

ولقد کان لکم فی رسول اللہ اسوة حسنة لمن کان یرجو اللہ والیوم الآخر وذکر اللہ کثیر

(الاحزاب: 21)

ترجمہ: اور یقیناً تمہارے … مزید پڑھیے

شرک کو سمجھئے ۔۔۔ محمد جاوید دیوان

ایک اہم دینی موضوع پر ایک اہم کتاب

شرک کو سمجھئے

از قلم

محمد جاوید دیوان

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل 

ای پب فائل 

کنڈل فائل 

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں…..

تمہید

قرآن کریم نے جتنا زور توحید کے اثبات اور شریک کی تردید پر دیا ہے اتنا زور کسی دوسرے مسئلے پر نہیں دیا۔ اللہ تعالیٰ نے شرک کو ظلم عظیم قرار دیا ہے:

ان الشرک لظلمٌ عظیمٌ (لقمان: 13)

ترجمہ: یقیناً شرک بہت بڑا ظلم ہے۔

قرآن پاک بتاتا ہے کہ تمام انبیا کی دعوت کا مرکزی نکتہ ایک ہی تھا: لا الٰہ الا اللہ یعنی اللہ تعالیٰ کے سوا تمہارا کوئی بھی الٰہ نہیں ہے۔

وما ارسلنا من قبلک من رسول الا نوحی الیہ انہ لا الٰہ الا انا فاعبدون (الانبیاء: 25)

ترجمہ: اور جو پیغمبر ہم نے تم سے پہلے بھیجے ان کی طرف یہی وحی بھیجی کہ میرے سوا کوئی الٰہ نہیں تو میری ہی عبادت کرو۔

اللہ تعالیٰ کے قانون میں شرک کتنی بری چیز ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ سورۃ انعام میں اللہ تعالیٰ اٹھارہ انبیائے کرام علیہم السلام کے نام گنوانے کے بعد فرماتے ہیں:

ولو اشرکوا لحبط عنہم ما کانوا یعملون (الانعام: 88)

ترجمہ: اور اگر … مزید پڑھیے

قرآن اور جدید سائنس ۔۔۔ نا معلوم

اردو وکیپیڈیا سے ماخوذ ایک اہم کتابچہ

قرآن اور جدید سائنس

از قلم

نا معلوم

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل 

ای پب فائل

کنڈل فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں…..

 

اقتباس

 

قرآن اور جدید سائنس یا اسلام اور سائنس، در اصل اسلام اور جدید سائنس کی آپس میں وابستگی، ربط اور موافقت کو کہا جاتا ہے۔ اور مسلمانوں کا یہ دعویٰ ہے کہ اسلام اور جدید سائنس میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ اور قرآن مجید میں ایک ہزار سے زیادہ آیات سائنس کے متعلق گفتگو کرتی ہیں۔ قرآن میں موجود آیات کے متعلق حقائق جدید سائنس سے مکمل مطابقت رکھتے ہیں۔ [۱][۲][۳][۴]

مجموعی جائزہ

جس وقت اور زمانے سے انسانی زندگی اس سیارے یعنی زمین پر نمودار ہوئی ہے انسان نے ہمیشہ سے فطرت، تخلیق کے اس عظیم منصوبے میں اس کی اپنی حیثیت اور خود زندگی کا مقصد سمجھنے کی کوشش کی ہے۔ سچ کی اس تلاش میں صدیوں کی مدت میں اور مختلف تہذیبوں نے منظم مذہب کو زندگی کی شکل دی۔ اور بڑی حد تک (انسانی) تاریخ کا راستہ متعین کیا۔ جبکہ بعض مذاہب کی بنیاد لکھے ہوئی متن (یعنی کتابوں) پر ہے۔ جن کے پیرو کار اسے الہامی (یعنی اللہ تعالیٰ … مزید پڑھیے

اسمعیل شیخ کی تلاش میں ۔۔۔ ہومین برگاہوتری / اعجاز عبید

آسامی کہانی کا اردو روپ جو سہ ماہی "سمت” ، شمارہ 53 ، جنوری تا مارچ 2022ء میں شامل کیا گیا

اسمعیل شیخ کی تلاش میں

سمت کا شمارہ یہاں ہے

اصل کہانی : ہومین برگاہوتری، ترجمہ : اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں……

 

اقتباس

میں شاید زمان و مکاں سب کچھ بھول کر شہر کے مصروف ترین راج پتھ کے بیچوں بیچ کھڑا آس پاس کے لوگوں کو اچرج میں ڈال کر جسم کی پوری قوت کے ساتھ پکار اٹھا تھا — ’اسمعیل!‘

پکار ختم ہوئی نہیں کہ میں نے دوڑنا شروع کر دیا تھا۔

زندگی میں کی گئی ایک عام سی غلطی کا بھی شاید کوئی کفّارہ نہیں ہے۔ اسمعیل کو اگر میں نام لے کر نہ پکارتا تو اس آدمی سے میری ملاقات ہو پاتی!۔ جس آدمی کی تلاش میں لگاتار پانچ سالوں سے کرتا آ رہا ہوں۔ لیکن میری آواز سنتے ہی اسمعیل تماش بین آدمی کی طرح اچانک غائب ہو گیا۔ میں نے مورکھوں کی طرح ایک بھیانک غلطی اور کر لی۔

لیکن اسمعیل کو مجھے کھوج کر نکالنا ہی ہے۔ ایک بار جو اسے دیکھ لیا ہے، اب وہ مجھ سے … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید