اردو محفل ادبیات عالیہ کی ایک اور پیشکش
نو طرزِ مرصّع
قصہ چہار درویش کا ایک اردو روپ
عطا خاں تحسین
1846ء کی مطبوعہ کتاب جسے ریختہ کی ای بکس سے گُلِ یاسمین نے ٹائپ کیا
ڈاؤن لوڈ کریں
کتاب کا نمونہ پڑھیں……
ابتدائیہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نظم:
کہاں تاب و طاقت کہ میری زبان
کرے حق تعالیٰ کی قدرت بیان
وہ صنعت ہے اس کی زمین تا فلک
کہ حیرت میں ہیں جملہ جن و ملک
زبان مو بمو ہو اگر تن میرا
سر مو نہ ہو حمد اس کی ادا
مگر اس گدا کی یہی ہے صدا
میں ہوں اس کا بندہ وہ میرا خدا
پھر اس کے سوا اور جو ہے کلام
نبیؐ و علیؓ پر درود و سلام:
پوشیدہ نہ رہے کہ سوائے تذکرہ الٰہی سب گفتگو واہی ہے مگر حکایات عشق انگیز اور روایات درد آمیز رسیدگان عالم امکان کو نیرنگی روزگار سے گوش گزار اور صنائع بدائع قادر برحق سے خبردار کرتے ہیں اس لئے اس خاک پائے درویشان حق بین محمدؐ عوض زریں نے قصہ چار درویش زبان فارسی میں ترتیب دیا اور عبارت شگفتہ سے گلدستہ مجالس کیا۔ … مزید پڑھیے