اہم
اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔
کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
مہر نستعلیق ویب فونٹ
کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ
یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ایک عمدہ شاعر کی عمدہ نظم
کیسر بائی کی ٹھمری بھیرویں
شاعر:
وحید احمد
جمع و ترتیب: اعجاز عبید
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
کیسر بائی کی ٹھمری بھیرویں
ڈاکٹر وحید احمد
جمع و ترتیب: اعجاز عبید
بیان
اگر کوئی مجھ سے یہ پوچھے کہ تاریخ انسانی کا سب سے بڑا واقعہ کیا ہے۔ تو میں کہوں گا کہ خلائی اڑن طشتری وائجر 1 کی پرواز۔ بادی النظر میں یہ بیان ایک sweeping statement معلوم ہوتی ہے۔ مگر میں چونکہ اس پر یقین رکھتا ہوں، اس لئے عرض کیا ہے۔
وائجر 1 (Voyger 1) امریکی خلائی ادارے ناسا کی فخریہ پیشکش ہے۔ یہ ایک space probe ہے جو 5 ستمبر 1977 کو چھوڑا گیا۔ اس کا مقصد نظام شمسی سے باہر بین النجوم خلا میں زندگی کے آثار دریافت کرنا ہے۔ $ 865 ملین کی رقم سے بنا یہ پراجیکٹ ناسا کا flagship پروگرام ہے۔ اس وقت بھی وائجر ون محو پرواز ہے۔ وہ اکتوبر 2024 میں زمین سے 7۔24 ارب کلومیٹر یا 4۔15 ارب میل کے فاصلے پر بین النجوم خلا یعنی Interstellar space میں اڑ رہا ہے۔ کچھ … مزید پڑھیے