والد مرحوم کے قطعات اور رباعیات کا مجموعہ
نقشِ دوام
از قلم
صادقؔ اندوری
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
(رباعیات، قطعات)
صادقؔ اندوری
نقش دوام
(رباعیات)
جو میرا تاثر ہے مدامی ہو جائے
ہر لفظ تمنا کا پیامی ہو جائے
آمیزش رنگ تو میں کرتا ہوں مگر
اے کاش مرا نقش دوامی ہو جائے
***
آزاد ہوئے کھل گئے اپنے مقسوم
سمجھے ہیں غلط اس کا مگر ہم مفہوم
قانون بھی آخر ہے کوئی چیز اے دوست
قانون کو خود ہاتھ میں لینا معلوم
***
مذہب کے نگہبان کو مارا ہی نہیں
کافر نے مسلمان کو مارا ہی نہیں
حیوانوں نے مارا ہے کچھ انسانوں کو
انسان نے انسان کو مارا ہی نہیں
***
جذبات نمو سینۂ باطل میں نہیں
ہم راز ترا کوئی بھی محفل میں نہیں
تعمیر کی صورت کوئی نکلے کیوں کر
جو بات ہے تیری وہ کسی دل میں نہیں
***
ہر فرد کو ہو جو حس اخلاص نصیب
ہوتا نہیں انسان کا انسان رقیب
جب دل سے خلوص اور محبت اٹھ جائے
سمجھو کہ قیامت کے … مزید پڑھیے