ایک عمدہ طویل نظم
موت زدہ
از قلم
فرحت عباس شاہ
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
موت زدہ
( طویل نظم )
فرحت عباس شاہ
پہلا ایڈیشن ۱۹۹۷ء، نیا برقی ایڈیشن ۲۰۲۴
پہلی بات
1997 میں گورا پبلشرز سے شائع ہونے والی، 28 ابو اب پر مشتمل یہ طویل نظم ایک شعر سے شروع ہوتی ہے، پھر ایک قطعہ ہے اور پھری نثری نظم کا ایک ٹکڑا ہے۔ اس پہ باب اول کا اختتام ہوتا ہے۔ باب دوم آزاد نظم کی ہئیت لیے ہوئے ہے اور بحر میں ہے جسے بین کا عنوان دیا گیا ہے۔ پھر یہ کبھی نثری نظم اور کبھی آزاد نظم کے بینوں پر مشتمل آگے بڑھتی ہے۔ نظم کے آخری دو ابو اب آزاد نظم کی ہئیت میں ہیں اور اسی بحر میں ہیں جس میں پچھلے ابو اب چلے آ رہے ہیں لیکن ان کو بین کی بجائے ماتم کا نام دیا گیا ہے۔ نظم کا اختتام آغاز کی طرح ایک شعر سے کیا گیا ہے۔ نظم مختلف ہئیتوں کے امتزاج سے لیکن موضوع اور احساس کے تسلسل سے تشکیل پاتی ہے۔ موت پر ایسا تخلیقی بیانیہ … مزید پڑھیے