اہم
اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔
کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
مہر نستعلیق ویب فونٹ
کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ
یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
والد مرحوم کا پس مرگ شائع شعری مجموعہ
نشاط و غم
از قلم
صادقؔ اندوری

ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
نشاط و غم
(غزلیات)
صادقؔ اندوری
خوش لباسی تو ایک لعنت ہے
کھول کر سینہ بانکپن سے چلو
(آخری شعر)
آئے نہ اجل۔۔ ۔۔ ۔۔
تم میرے قتل پہ آمادہ ہو، اچھا! لیکن
میں بزرگوں کی دعاؤں سے جیوں گا برسوں
مگر افسوس کہ بزرگوں کی دعائیں کام نہ آئیں اور والد محترم جناب صادقؔ اندوری ۳۱ جنوری ۱۹۸۶ء کی صبح ہم کو سوگوار چھوڑ گئے۔ مرحوم اکثر جمعہ کے دن کوئی جنازہ دیکھتے تو کہا کرتے کہ مرنے والا جنتی ہے کہ جمعہ کے مبارک دن وفات پائی۔ ۳۱ جنوری بھی جمعہ کا ہی مبارک دن تھا اور اسی لیے متعلقین نے بعد نماز جمعہ جنازے کی نماز کے بعد مہو ناکہ قبرستان، اندور میں زمین کی امانت کو زمین کے سپرد کر دیا۔ میں ملازمت کے سلسلے میں عرصے سے دور ہوں ہی۔ شومیِ قسمت کہ یکم فروری کی صبح ہی میں نے اپنا مستقر شیلانگ چھوڑا اور میگھالیہ کے ہی ضلع مشرقی گارو ہلس … مزید پڑھیے