فلمی گیتوں کا ایک اور مجموعہ
زخم بن رہا ہے زبان
شاعر/ گیت کار
کیفؔی اعظمی
مرتبہ
اعجاز عبید
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
ہر زخم بن رہا ہے زباں
(منتخب فلمی نغمے)
کیفی اعظمی
مرتّبہ: اعجاز عبید
فلم: 40 ڈیز
موسیقار: بابل
آواز: آشا بھوسلے
بیٹھے ہیں رہگزر پر دل کا دیا جلائے
شاید وہ درد جانے، شاید وہ لوٹ آئے
بیٹھے ہیں رہگزر پر ۔۔۔
آکاش پر ستارے چل چل کے تھم گئے ہیں
شبنم کے سرد آنسو پھولوں پہ جم گئے ہیں
ہم پر نہیں کسی پر اے کاش رحم کھائے
شاید وہ درد جانے، شاید وہ لوٹ آئے
بیٹھے ہیں رہگزر پر ۔۔۔
راہوں میں کھو گئی ہیں حسرت بھری نگاہیں
کب سے لچک رہی ہیں ارماں کی نرم بانہیں
ہر موڑ پر تمنا آہٹ اسی کی پائے
شاید وہ درد جانے، شاید وہ لوٹ آئے
بیٹھے ہیں رہگزر پر ۔۔۔
٭٭٭
فلم: آخری خط
موسیقار: خیام
آواز: لتا منگیشکر
بہارو! میرا جیون بھی سنوارو، بہارو۔۔۔۔
بہارو میرا جیون بھی سنوارو
کوئی آئے کہیں سے یوں پکارو
بہارو! میرا جیون بھی … مزید پڑھیے