اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


بچوں کے پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی

بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے ۔۔۔ ۱۵

بچوں کے پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی

جمع و ترتیب: عندلیب اور اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے ۔۔۔ ۱۵

 

بچوں کے پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی

 

جمع و ترتیب: عندلیب اور اعجاز عبید

 

 

ایمان داری کا پھل

ایک بادشاہ تھا اسے طرح طرح کے پرندے اور جانور پالنے کا شوق تھا۔ وہ سال میں ایک بار جانور اور پرندے پکڑنے خود بھی جنگل جاتا تھا۔ اس کے پاس ہزاروں طرح کے جانور اور پرندے تھے۔

ایک بار بادشاہ جنگل گیا۔ اس نے کئی طرح کے توتے اور دوسرے پرندے پکڑے۔ بادشاہ کی نگاہ ایک ہرن پر پڑی۔ اس نے پھندا ڈالنے کی رسی ہاتھ میں لی، اور گھوڑا دوڑا دیا۔ ہرن بھاگتا بھاگتا جھاڑیوں میں گم ہو گیا۔ بادشاہ کے ہاتھ نہیں لگا۔ وہ ناامید ہو کر لوٹنے لگا لیکن راستہ بھول گیا۔ ہرن کے پیچھے پیچھے وہ اپنے ساتھیوں سے نہ جانے کتنی دور آ گیا تھا۔ اس کے چاروں طرف پیڑ ہی پیڑ تھے۔ اس نے سوچا یہاں جنگل میں رکنا ٹھیک … مزید پڑھیے

بچوں کی انجم قدوائی ۔۔۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید

بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے ۔۔۔ ۱۴

بچوں کی انجم قدوائی

جمع و ترتیب

اعجاز عبید


ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے ۔۔۔ ۱۴

 

بچوں کی انجم قدوائی

 

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

 

واہ ری بی لومڑی

ایک دیہاتی اپنی لاٹھی میں ایک گٹھری باندھے ہوئے گانے گاتا سنسان سڑک پر چلا جا رہا تھا۔ سڑک کے کنارے دور دور تک جنگل پھیلا ہوا تھا اور کئی جانوروں کے بولنے کی آوازیں سڑک تک آ رہی تھیں۔

تھوڑی دور چل کر دیہاتی نے دیکھا کہ ایک بڑا سا لوہے کا پنجرہ سڑک کے کنارے رکھا ہے اور اس پنجرے میں ایک شیر بند ہے۔ یہ دیکھ کر وہ بہت حیران ہوا اور پنجرے کے پاس آ گیا۔

اندر بند شیر نے جب اس کو دیکھا تو رونی صورت بنا کر بولا۔

’’بھیا تم بہت اچھّے آدمی معلوم ہوتے ہو۔ دیکھو مجھے کسی نے اس پنجرے میں بند کر دیا ہے اگر تم کھول دو گے تو بہت مہربانی ہو گی۔‘‘

دیہاتی آدمی ڈر رہا تھا مگر اپنی تعریف سن کر اور قریب … مزید پڑھیے

بچوں کے غلام حیدر ۔۔۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید

بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے سلسلہ جاری، نمبر ۱۲

بچوں کے غلام حیدر

جمع و ترتیب

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے ۔۔ ۱۲

 

بچوں کے غلام حیدر

 

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

 

پیڑ پیڑ مرا دانہ دے

ایک تھی گلہری۔ اس کا نام تھا کٹوؔ۔

کٹو پیڑ پر بیٹھی ایک چنا کھا رہی تھی۔

کٹو کا چنے کا دانا پیڑ کے ایک سوراخ میں گر گیا۔

کٹو بولی: ’’پیڑ پیڑ مرا دانہ دے۔

مرا دانہ دے!‘‘

پیڑ بولا: ’’میں تو نہیں دیتا!‘‘

کٹو نے سوچا۔ ’کون میری مدد کرے گا؟‘‘

کٹو ایک بڑھئی کے پاس گئی اور کہا:

’’بڑھئی بڑھئی تو پیڑ کو کاٹ دے۔!‘‘

’’میں پیڑ نہیں کاٹوں گا۔! ‘‘ بڑھئی بولا۔

پھر کٹو سپاہی کے پاس گئی اور بولی:

’’پیڑ مرا دانا نہیں دیتا۔ بڑھئی پیڑ کو نہیں کاٹتا،

سپاہی تو بڑھئی کو پکڑ لے!‘‘

’’نہیں۔ پیڑ اچھا ہوتا ہے۔ میں بڑھئی کو نہیں

پکڑوں گا۔!‘‘ سپاہی نے کہا۔

کٹو راجا کے پاس گئی اور بولی:

’’راجا راجا سپاہی کو نکال دے!‘‘

’’کیوں!؟‘‘ راجا نے پوچھا۔

’’پیڑ … مزید پڑھیے

بچوں کے نصرت شمسی ۔۔۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید

بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے ۔۔۔ ۱۰

بچوں کے نصرت شمسی

جمع و ترتیب

اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے ۔۔۔ ۱۰

 

بچوں کے نصرت شمسی

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

 

درخت کی گواہی

گرمیوں کی چھٹیاں تھیں اور سب بچے اپنی نانی دادی کے گھر گھومنے گئے ہوئے تھے۔ لبیب بھی اپنی نانی کے گھر گیا ہوا تھا۔ لبیب کے خالہ ماموں کے بچے بھی وہیں گئے ہوئے تھے۔ سب کو خوب مزہ آ رہا تھا۔ دن بھر کھیل، اودھم کود، بچوں کی محفلیں الگ تو بڑوں کی الگ، رات کو کھانے پر تو سب مرد بھی جمع ہوتے اور خوب رات تک محفلیں چلتیں، کبھی مشاعرہ ہوتا تو کبھی بچے بڑے مل کر کوئی کھیل کھیلتے۔ لبیب کو لوڈو اور کیرم بہت پسند تھا اور وہ چاہتا تھا کہ ہر وقت کسی نہ کسی کے ساتھ کھیلتا رہے۔ لوڈو ہر وقت اس کی بغل میں دبی نظر آتی۔ نانی بچوں کو یوں ہنستے کھیلتے دیکھتیں تو خوب خوش ہوتیں اور ان سب کی سلامتی کی دعائیں کرتی رہتیں۔… مزید پڑھیے

بچوں کے ڈاکٹر ذاکر حسین ۔۔۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید

بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے ۔۔۔ ۹

بچوں کے ڈاکٹر ذاکر حسین

جمع و ترتیب

اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے ۔۔۔ ۹

بچوں کے ڈاکٹر ذاکر حسین

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

 

ابو خاں کی بکری

ہمالیہ پہاڑ کا نام تو تم نے سنا ہی ہوگا۔ اس سے بڑا پہاڑ دنیا میں کوئی نہیں ہے۔ ہزاروں میل چلا گیا ہے۔ اور اونچا اتنا ہے کہ ابھی تک اس کی اونچی چوٹیوں پر کبھی کبھار کوئی ہمت والا آدمی پہنچ پایا ہے، وہ بھی جیسے بس ڈھیا چھونے کو۔ اس پہاڑ کے اندر وادیوں میں بہت سی بستیاں بھی ہیں۔ ایسی ہی ایک بستی الموڑا بھی ہے۔ الموڑے میں ایک بڑے میاں رہتے تھے۔ ان کا نام تھا ابو خاں۔ انھیں بکریاں پالنے کا بہت شوق تھا۔ اکیلے آدمی تھے۔ بس ایک دو بکریاں رکھتے دن بھر انھیں چراتے پھرتے۔ ان کے عجیب عجیب نام رکھتے، کسی کا کلو، کسی کا منگلیا ، کسی کا گوجری ، کسی کا حُکمہ ۔ ان سے نہ جانے کیا باتیں کرتے رہتے اور شام … مزید پڑھیے

بچوں کے میرزا ادیب ۔۔۔۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید

  بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے

سلسلہ ۔۔۔۸

بچوں کے میرزا ادیب

جمع و ترتیب

اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

بڑوں نے لکھا بچوں  کے لئے ۔۔۔ ۸

بچوں کے میرزا ادیب

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

میری کہانی

کسی نے جو کہا ہے کہ زندگی پھولوں کی سیج نہیں تو درست ہی کہا ہے۔ زندگی پھولوں کی سیج بھی ہے اور کانٹوں کا بستر بھی۔ مطلب یہ کہ زندگی میں دُکھ ہی دُکھ نہیں سُکھ بھی ہے۔ دُنیا میں کوئی انسان ایسا نہیں ہے جس کی زندگی میں صِرف دُکھ ہو اور سُکھ نہ ہو۔۔۔ سُکھ ہو اور دُکھ نہ ہو! واقعہ یہ ہے کہ اگر دُکھ نہ ہو تو سُکھ کا بھی مزا نہیں ہے۔ تم نے کبھی نہ کبھی میٹھے چشمے کا پانی ضرور پیا ہو گا۔ فرض کرو یہ چشمہ تمہارے گھرکے عین سامنے ہے۔ چند قدم چل کر پانی پی لیتے ہو کیا لطف ہے اس طرح میٹھا پانی پینے میں۔ اصل لطف میٹھے پانی کا اس وقت آتا ہے جب تم کہیں دُور سے تھک تھکا کر آؤ۔ پیاس زور سے لگی … مزید پڑھیے

بچوں کے احمد ندیم قاسمی

بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے سلسلہ

کڑی ۔۔۔ ۷

بچوں کے احمد ندیم قاسمی

جمع و ترتیب

اعجاز عبید


ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے ۔۔۔ ۷

بچوں کے احمد ندیم قاسمی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ایک اُسترے کی کہانی

اگر میں چاہوں تو اس کہانی کو ایک ہزار سال پہلے سے شروع کر دُوں۔ چاہوں تو آج سے شروع کر دُوں اس لیے کہ یہ کہانی ہر زمانے میں سچی ہے۔ میں نے یہ کہانی اپنی نانی سے سُنی تھی جنہوں نے اپنی نانی جان سے سُنی ہو گی اور انہوں نے اپنی نانی جان سے۔ یہ اتنی پرانی کہانی اتنی نئی کیوں ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں ایک سچائی بیان کی گئی ہے اور سچائی پرانی ہوتی ہے نہ نئی۔ سچائی صرف سچائی ہوتی ہے۔

وہ لوگ جو محنت نہیں کرتے، جو ہاتھ پاؤں ہلائے بغیر زندگی گزارنا چاہتے ہیں، جنھیں لمبی تان کر لیٹنے اور دیر تک لیٹے رہنے میں لطف آتا ہے اس اُسترے کی طرح ہیں جس کی یہ کہانی ہے۔

یہ اُسترا ایک گاؤں کے … مزید پڑھیے

بچوں کے اشرف صبوحی ۔۔۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید

’بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے‘ سلسلہ، کڑی ۶

بچوں کے اشرف صبوحی

جمع و ترتیب

اعجاز عبید


ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

بچوں کے اشرف صبوحی

 

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

 

جل پری

کسی چھوٹی سی بستی میں کوئی بڑھیا رہتی تھی۔ اس کے آگے پیچھے ایک لڑکی کے سوا کوئی دوسرا نہ تھا۔ بڑھیا نے لاڈ پیار میں اسے ایسا اٹھایا تھا کہ وہ اپنوں کو خاطر میں لاتی نہ غیروں کو۔ زبان دراز۔ کلے کار۔ پھوہڑ کام چور۔ ماں کے جھونٹے نوچنے کو تیار مگر ماں تھی کہ واری صدقے جاتی۔ اس کے نخرے اٹھاتی۔

بڑھیا نے اپنی مرنے والی بہن کی لڑکی کو بھی اپنے پاس رکھ لیا تھا۔ بے چاری بے گھر بے بسی۔ سارے دن خالہ کی خدمت میں لگی رہتی۔ بہن کے نکتوڑے اٹھاتی جب کہیں روکھی سوکھی میسر آتی۔ غریب لونڈیوں کی طرح صبح سے شام تک ٹخر ٹخر کرتی۔ اپنی ننھی سی جان کو مارتی۔ لیکن کیا مجال جو کبھی خالہ نے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا ہو یا بہن نے میٹھی زبان سے کوئی بات کی ہو۔ جب دیکھا ماں … مزید پڑھیے

بچوں کی لیلیٰ خواجہ بانو ۔۔۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید

بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے سلسلہ، کڑی نمبر ۵

بچوں کی لیلیٰ خواجہ بانو

کہانیاں

جمع و ترتیب: اعجاز عبید


ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے ۔۔۔ ۵

بچوں کی لیلیٰ خواجہ بانو

(اہلیہ خواجہ حسن نظامی)

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ایک بات

بچو! اردو میں ایک بڑے ادیب گزرے ہیں۔ خواجہ حسن نظامی۔ لیلیٰ خواجہ بانو انہیں کی بیوی تھیں۔ ایک کتاب ’بچوں کی کہانیاں‘ کے نام سے تقریباً سو برس پہلے شائع ہوئی تھی۔ ممکن ہے کہ یہ کتاب خواجہ صاحب ہی نے لکھی ہو اور اپنی بیوی کے نام سے شائع کر دی ہو۔ بہر حال یہ کہانیاں انہیں کہانیوں میں سے چنی گئی ہیں، اور جن کے بارے میں اصل کتاب میں لکھا گیا تھا کہ ’’گود میں چھوٹے بچوں کو سنانے کی کہانیاں جو دہلی کے گھروں میں عورتیں بچوں کے سامنے کہتی ہیں اور بچے شوق سے سنتے ہیں‘‘۔ ان میں کی ایک کہانی تو ہم نے بھی اپنی نانی سے سنی ہے، مگر وہ کہتی تھیں ’مٹکاؤں کالی چونچ‘، اور اس کتاب میں ہے ’مٹکاؤں اپنی چونچ‘

٭٭٭

مٹکاؤں

مزید پڑھیے

بچوں کی کشور ناہید ۔۔۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید

بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے سلسلے کی چوتھی کڑی

بچوں کی کشور ناہید

جمع و ترتیب: اعجاز عبید


ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

بچوں کی کشور ناہید

 

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

چاند کی بیٹی

ایک چھوٹی سی بچی تھی۔ اس کے ماں باپ مر چکے تھے۔ وہ بچاری گھر میں اکیلی رہ گئی تھی۔ ایک امیر آدمی کے گھر میں اسے بہت کام کرنا پڑتا تھا۔ وہ پانی بھر کے لاتی، کھانا پکاتی۔ بچوں کی دیکھ بھال کرتی اور اتنے کاموں کے بدلے اسے بس دو وقت کی روٹی ملتی۔ کھیلنا کودنا تو کیا دو گھڑی آرام بھی نہیں کر سکتی تھی۔ وہ آدمی بہت چالاک اور بے رحم تھا اور اس کی بیوی تو میاں سے بھی دو قدم آگے تھی۔

ایک رات چاند آسمان پر چمک رہا تھا اور باہر بہت سخت سردی تھی۔ امیر آدمی کی بیوی نے اس بچی سے پانی لانے کے لیے کہا۔ بچی پانی بھرنے باہر گئی۔ جب وہ تالاب پر پہنچی تو سردی سے اس کے پیر پتھر ہو چکے تھے۔ تالاب کا پانی بھی اوپر سے جما ہوا تھا۔ … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید