نئی اردو غزل کے معماروں پر تنقیدی کتاب
جدید اُردو غزل کی تشکیلِ نو
از قلم
ڈاکٹر محسن خالد محسنؔ
ڈاؤن لوڈ کریں
مکمل کتاب پڑھیں
جدید اُردو غزل کی تشکیلِ نو
ڈاکٹر محسن خالد محسنؔ
انتساب
اُردو غزل کے اُن شعرا کے نام
جنھوں نے اس صِنف کی زُلفیں سنواریں
لیکن وہ
معتوب ٹھہرائے گئے
پیش لفظ
اُردو غزل کی تشکیل ہر دور میں ہوتی رہی ہے۔ غزل کی صنف کوا س اعتبار سے یہ غیر معمولی وقعت حاصل رہی ہے کہ اسے شعرا نے ہمیشہ سر پر بٹھایا اور تکریم کی نگاہ سے دیکھا۔ محمد قلی قطب شاہ سے لے کر میر تقی میر تک اُردو غزل نے اپنا ارتقائی دور نہایت کامیابی سے مکمل کیا۔ میر تقی میر سے مرزا داغ دہلوی تک غزل کا کلاسیکی دور بھی کامیابی سے مکمل ہوا۔
مرزا داغ کے بعد سے اُردو غزل نے جدت کے عناصر کو اپنے دامن میں جگہ دی۔ یہ سلسلہ حسرت موہانی سے ہوتا ہوا فیض و فراق تک پہنچ کر اپنی انتہا کو چھو گیا۔ اُردو غزل نے اس عہد میں کئی رنگ بدلے اور وضع اختیار کی، اس کے باوجود اس کے اجتماعی … مزید پڑھیے








