اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


خاں صاحب ۔۔۔ ظریفؔ دہلوی

اردو کی ایک کلاسیکی کتاب

خاں صاحب

از قلم

ظریفؔ دہلوی

پیشکش

مجلس ادبیات عالیہ اردو محفل

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

خاں صاحب

 

ظریف دہلوی

پیشکش: مجلس ادبیات عالیہ اردو محفل

 

ٹائپنگ: محمد عمر، مومن فرحین، سید عاطف علی، گلِ یاسمین

 

 

ظریف دہلوی کی افسانہ نگاری

’’کہانی سناؤ‘‘ کی فرمائش کا آغاز اس وقت ہوا جب انسان نے بولنا شروع کیا۔ جب سے اب تک اس فرمائش میں کبھی فرق نہیں آیا۔ بچوں کا تو خیر یہ ایک دلچسپ مشغلہ ہے ہی لیکن بڑوں کو بھی کہانیوں کی دھن رہتی ہے۔ آخر بڑا آدمی ایک بڑا بچہ ہی تو ہوتا ہے۔ چڑیا چڑے کی کہانی سے لے کر آج تک کے مختصر افسانے تک ہزاروں سال بیت چکے ہیں۔ اور ہزاروں ہی قسم کی کہانیاں کہی گئی ہوں گی۔ جیسے جیسے بولیاں زبانیں بنتی گئیں ان کا ادب بھی درجہ بدرجہ ترقی کرتا گیا اور اس کے اصول و قواعد منضبط ہوتے گئے۔ ادب زندگی کے پہلو بہ پہلو رہتا ہے اور زندگی کی عکاسی کرتا ہے / تہذیب و تمدن کی ترقی کے ساتھ ساتھ ادب … مزید پڑھیے

مہاراجاؤں اور نوابوں کے عجیب و غریب مشاغل ۔۔۔ اختر بلوچ

ماضی کی حقیقی داستانوں پر مبنی

مہاراجاؤں اور نوابوں کے عجیب و غریب مشاغل

از قلم

اختر بلوچ

جمع و ترتیب

اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

مہاراجاؤں اور نوابوں کے عجیب و غریب مشاغل

اختر بلوچ

 

جمع و ترتیب

اعجاز عبید

 

 

ہندوستان کے راجاؤں، مہاراجاؤں اور نوابوں کے بڑے ہی عجیب و غریب شوق اور مشاغل تھے۔ اُن میں سے کچھ تو قابلِ بیان ہیں اور بہت سے ناقابلِ بیان۔ ان والیانِ ریاست کا انجام بہت دردناک ہوا۔ عصرِ حاضر میں اُن کی وہ شان و شوکت اور مشاغل اب صرف تاریخ کا ایک حصہ ہیں۔ لیکن اُن کے معمولات اتنے سطحی تھے کہ لوگ اب صرف ان کا مذاق اڑاتے ہیں۔ لیکن پاکستان کے حوالے سے سب سے دردناک انجام نواب آف جونا گڑھ اور ان کے خاندان کا ہوا۔

جونا گڑھ کا شمار متحدہ ہندوستان کی اُن ریاستوں میں ہوتا ہے جس کے نواب نے تقسیمِ ہند کے وقت پاکستان کے ساتھ ریاست کے الحاق کا فیصلہ کیا تھا۔ جونا گڑھ کے نواب مہابت خانجی مسلمان تھے جب کہ ریاست کی 80 فیصد آبادی غیر … مزید پڑھیے

شوہر کیسے کیسے ۔۔۔ سلمیٰ یاسمین نجمی

ایک دلچسپ کتاب، سہ ماہی ’سَمت‘ میں شائع شدہ مضمون کی ای بک

شوہر کیسے کیسے

از قلم

سلمیٰ یاسمین نجمی

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

شوہر کیسے کیسے

سلمیٰ یاسمین نجمی

شوہر حضرات بھی تو لوگوں کی ہی ایک قسم ہیں کیونکہ خواتین کی اکثریت کی گفتگو شوہروں کے قصیدوں یا فضیحتوں سے شروع ہو کر اس موضوع پر ختم ہوتی ہے۔ یہاں ہماری مراد شادی شدہ خواتین ہیں۔ دنیا کا کوئی مسئلہ ہو، کوئی معاملہ ہو، بادہ و ساغر کی طرح بچے اور شوہر صاحب دھرے ہوتے ہیں اور ان کی رائے حرف آخر سمجھی جاتی ہے۔ سقراط، بقراط سب ان کے شوہروں سے سامنے پانی بھرتے نظر آتے ہیں۔ بھئی شوہر ان کے ہیں نکاح میں بندھی ہوئی ہیں مجبوری ہے۔ جو چاہیں انہیں سمجھیں مگر دوسروں نے کیا کیا ہے جو وہ بھی ایمان لائیں۔

ایک دوست ہیں ہماری۔ کہنے لگیں‘‘ بھئی میرے میاں تو چلتی پھرتی انسائیکلوپیڈیا ہیں۔’’

’’کون سی والی؟ انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا یا شاہکار بک والوں کی؟’’

’’وہ انسان ہیں کتاب نہیں۔ میں تو کہہ رہی تھی کہ دنیا کی تمام معلومات ان کی فنگر … مزید پڑھیے

نورِ مشرق ۔۔۔ ضیاؔ فتح آبادی، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

نوعرسیماب اکبر آبادی کے ایک شاگرد کا نظموں کا مجموعہ

نورِ مشرق

از قلم

ضیاؔ فتح آبادی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

مکمل کتاب پڑھیں …..

 

سجدے میں

 

(شاعر کی تکمیل صرف اس وقت ہی ممکن ہے جب شاعر اپنے ماحول کی حقیر سے حقیر چیز کی پرستِش کرنے لگے)

 

اے زمیں، اے آسماں، اے زندگی، اے کائنات

اے ہوا، اے موج دریا، اے نشاطِ بے ثبات

اے پہاڑوں کی بلندی، اے سرودِ آبشار

اے گھٹا جھومی ہوئی، اے نغمہ بر لب جوئبار

اے مسرّت خیز وادی، اے فضائے کیف ریز

اے دِلِ آبادِ وحشت، اے رگوں کے خونِ تیز

اے بساطِ ریگِ صحرا، بے کس و بے خانماں!

اے بگولوں کے مسلسل رقص، اے سیلِ رواں

اے سمندر ہر طرف آغوش پھیلائے ہوئے!

اے حوادث کے تھپیڑے روز و شب کھائے ہوئے

اے بہار صحنٕ گلشن، اے نظام رنگ و بُو

اے گلوں کی سادگی، اے بلبلوں کی آرزو

اے پھلوں کے بوجھ سے سر بر زمیں شاخ شجر

اے پریشاں زلفِ سُنبل، چشم نرگس بے بصر

اے عروسِ صبح مستی شام بزم مے کدہ

اے جوانی کی … مزید پڑھیے

زعفران زار ۔۔۔ مرتبہ: محمد اسد اللہ

علاقہ ودربھ (مہاراشٹر) کے مزاح نگاروں کا انسائیکلو پیڈیا

زعفران زار

مرتبہ

محمد اسد اللہ

مکمل کتاب ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

کتاب کا اقتباس پڑھیں …..

زعفران زار

 

ودربھ کی منتخب نگارشات

 

مرتبہ

محمد اسد اللہ

وجودِ زن

باب اول

اس باب میں ودربھ کی خواتین قلم کاروں کی طنزیہ و مزاحیہ نگارشات پیش کی جا رہی ہیں۔

 

 

 

شفیقہ فرحت

اردو کی مشہور مزاح نگار شفیقہ فرحت کی پیدائش ۲۶؍ اگست ۱۹۳۱ کو ناگپور میں ہوئی تھی۔ انھوں نے اپنی عمر کا بڑا حصہ بھوپال میں گزارا جہاں وہ حمیدیہ کالج میں لکچرر تھیں اسی لیے اس شہر کے ساتھ ان کا نام جڑا رہا۔ شہر ناگپور میں ان کی ادبی خدمات میں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ وہ ناگپور سے شائع ہونے والے بچوں کے رسالے ’’ماہنامہ چاند‘‘ سے وابستہ تھیں۔ یہ رسالہ جنوری ۱۹۵۲ میں جاری ہوا تھا۔ فیض انصاری اور شفیقہ فرحت اس کے مدیر تھے بعد میں شفیقہ فرحت نے اس رسالے سے علاحدگی اختیار کر کے اپنا ذاتی رسالہ ’’کرنیں‘‘ ۱۹۵۴ میں ناگپور ہی سے جاری کیا تھا جو ڈیڑھ برس تک نکلتا رہا۔

اردو کے قلم … مزید پڑھیے

ہندوستان کے بانکے ۔۔۔ عبدالحلیم شررؔ

ادبیات عالیہ میں شامل کلاسیکی مضمون جسے چودھری محمد نعیم مرحوم دنیا کے سامنے لائے

ہندوستان کے بانکے

از قلم

عبدالحلیم شررؔ

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

مکمل کتاب پڑھیں …..

ہندوستان کے بانکے

عبدالحلیم شرر

تحقیق: چودھری محمد نعیم

جمع و ترتیب: تصنیف حیدر، اعجاز عبید

اپنے مضمون ’’پابند ادب انفرادیت:  دہلی اور لکھنؤ میں وضع داری کی مختصر تاریخ‘‘ (مطبوعہ ’اردو ادب‘ کتاب ۳۵۲) میں لکھنؤ کے بانکوں کے ذکر میں میں نے لکھا تھا کہ بانکوں کے بارے میں کوئی مطبوعہ تحریر مجھے دستیاب نہیں اگرچہ بچپن میں کئی کتابچے اس موضوع پر دیکھے تھے۔  میں نے یہ بھی لکھا تھا کہ شر رؔ نے بانکوں کا ذکر محض ایک خاص انداز کے پاجامے کے بیان میں کیا ہے اور یہ کہ شر رؔ نہ تو وضع داری کے خاص مدح خواں تھے اور نہ بانکوں کے۔  ان کی مشہور کتاب جسے اب ’گذشتہ لکھنؤ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، بانکوں کے دل چسپ قصّوں سے عاری ہے جب کہ اور ہر طرح کے متعدد پُر لطف قصّے اس میں موجود ہیں۔

اس وقت تک میری نظر سے محمد قمر سلیم کی انتہائی … مزید پڑھیے

کچھ اور شکار کی کہانیاں ۔۔۔ ترتیب و پیشکش: انیس الرحمٰن

شکاریات سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے دعوت مترقبہ

کچھ اور شکار کی کہانیاں

ترتیب و پیشکش: انیس الرحمٰن

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

کتاب کا نمونہ پڑھیں……..

یگی پلہام کا آدم خور

کینتھ اینڈرسن/ ترجمہ انیس الرحمٰن

یہ ایک آدم خور شیر کی تباہ کاریوں اور اس کے زوال کی مکمل کہانی نہیں ہے کیونکہ وہ شیر یہ کہانی لکھنے کے وقت تک زندہ ہے۔ سرکاری اطلاع کے مطابق اس نے چودہ آدمی ہلاک کیئے ہیں اگرچہ غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق اس کی ہلاکت خیزیوں کی لپیٹ میں کوئی سینتیس کے قریب مرد، عورتیں اور بچے آئے ہیں۔ ان میں سے ایک درجن کے قریب اس نے سارے کے سارے یا کسی حد تک کھا لیئے تھے اور باقیوں کو محض لہولہان کیا تھا۔ سرکاری ریکارڈ فقط ہلاک کیئے گئے افراد پر مشتمل ہے۔ اسی لیئے ان دونوں بیانوں میں ایک بھی اختلاف نہیں۔

اس کہانی کا دل چسپ پہلو یہ ہے کہ میرے یقین کے مطابق یہ وہی شیر ہے جس کا ذکر میں پہلے ایک کتاب میں کر چکا ہوں۔ اس کہانی میں میں نے بتایا تھا کہ شمالی کمبا توڑ میں پہاڑیوں کے دامن … مزید پڑھیے

جنگلی جانور اور ان کے طور طریقے ۔۔۔ سر سیموئیل بیکر / مترجم : محمد منصور قیصرانی

زمانۂ قدیم سے انگریزی کی مقبول عام کتاب

جنگلی جانور اور ان کے طور طریقے

از قلم

سر سیموئیل بیکر

ترجمہ: محمد منصور قیصرانی

یہ کتاب مکمل بھی شائع کی جا رہی ہے اور اصل کتاب کی مانند دو حصوں میں بھی

ڈاؤن لوڈ کریں

مکمل کتاب

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

حصہ اول

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

حصہ دوم

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

کتاب کا نمونہ پڑھیں……

ہاتھی

اس جانور کو انسانی تاریخ میں ہمیشہ سے خاص اہمیت دی جاتی رہی ہے کہ اس کی جسامت بہت عجیب اور رویہ وحشیانہ ہوتا ہے۔ یہ سوال بھی کئی بار سامنے آتا ہے کہ آیا ہاتھی زیادہ ذہین ہے یا کتا؟ میرا نکتہ نظر یہ ہے کہ کتا انسان کا ساتھی ہے اور ہاتھی اس کا غلام۔

ہم سب کتے کی وفاداری سے بخوبی آگاہ ہیں جو وہ نسلِ انسانی سے روا رکھتا ہے۔ کتا انسان کی عسرت یا دولت سے متاثر نہیں ہوتا اور جب اس کے مالک کو اس کے تمام تر دوست احباب بھی چھوڑ چکے ہوں، کتا ساتھ نہیں چھوڑتا۔ اس … مزید پڑھیے

آنائی کے آدم خور وحشی ۔۔۔ ترجمہ: مقبول جہانگیر

مختلف شکاری کہانیوں کے انگریزی سے ترجمے

آنائی کے آدم خور وحشی

ترجمہ

مقبول جہانگیر

پیشکش: انیس الرحمٰن

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

کتاب کا نمونہ پڑھیں…….

ساؤ کے آدم خور

(اصل مصنف: لیفٹیننٹ کرنل جان ہنری پیٹرسن)

میری زندگی کے ناقابلِ فراموش لمحات وہی ہیں جو میں نے ساؤ کے علاقے میں بسر کیے۔ وہ زمانہ آج بھی مجھے یوں یاد ہے، جیسے کل ہی کی بات ہو۔ میں ان دنوں جوان تھا اور خطروں میں کود جانے کی اُمنگ شباب پر تھی۔ مجھے افریقہ میں جن مصائب کا مقابلہ کرنا پڑا اور جو خطرے میرے گِرد منڈلاتے رہے ان کے نقوش بالکل تازہ ہیں، جن کے تصوّر سے آج جی لرزتا ہے اور میں بعض اوقات سوچتا ہوں تو ذہن میں حیرت و تعجّب کی ایک نہ ختم ہونے والی لہر دوڑنے لگتی ہے اور میں خیال کرتا ہوں کہ کیا واقعی ساؤ کے آدم خوروں کو میں نے مارا تھا۔ جنہوں نے کی سو مزدور ہڑپ کر ڈالے تھے۔ جنہوں نے میرا دن کا چین اور رات کی نیند حرام کر دی تھی اور یہ تکلیف دہ سلسلہ پورے نو ماہ تک جاری رہا تھا۔ میں … مزید پڑھیے

میرا ہندوستان ۔۔۔ جم کاربٹ/ محمد منصور قیصرانی

مشہور انگریز شکاری جم کاربٹ کی شکار کی متحیر کن داستانیں

میرا ہندوستان

مترجم: محمد منصور قیصرانی

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

کتاب کا نمونہ پڑھیں ………..

۰۲۔ کنور سنگھ​

ذات کا ٹھاکر کنور سنگھ چاندنی چوک کا نمبر دار تھا۔ یہ تو کہنا ممکن نہیں کہ وہ اچھا نمبر دار تھا کہ برا۔ میرے لیے اس کی اہمیت یہ تھی کہ کالا ڈھنگی کا سب سے کامیاب چور شکاری تھا اور میرے بڑے بھائی ٹام سے لگاؤ رکھتا تھا۔ ٹام بچپن سے ہی میرا ہیرو ہے۔

کنور سنگھ نے مجھے ٹام کے بہت سارے واقعات سنائے ہیں کیونکہ وہ دونوں شکار پر برسوں تک ایک ساتھ جاتے رہے تھے۔ ان میں سے سب سے زیادہ مجھے ایک واقعہ پسند ہے جو کنور سنگھ نے بہت مرتبہ سنایا ہے کہ کیسے میرے بھائی ٹام اور ایک بندہ ایلیس سے متعلق ہے۔ میرے بھائی نے اس بندے کو ایک مقابلے میں ایک پوائنٹ سے ہرایا تھا۔ یہ مقابلہ پورے ہندوستان میں رائفل کے بہترین نشانے سے متعلق تھا۔

ٹام اور ایلیس ایک بار گروپو کے جنگل میں شکار کھیل رہے تھے کہ ایک صبح ان کا سامنا ہو گیا۔ اس … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید