اہم
اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔
کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
مہر نستعلیق ویب فونٹ
کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ
یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ایک دلچسپ تاریخی ڈرامہ
رہروِ تفتہ
از قلم
نیّر مسعود
جمع و ترتیب: اعجاز عبید
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
رَہروِ تفتہ
ایک اردو ڈرامہ
نیر مسعود
جمع و ترتیب: اعجاز عبید
(پس منظر میں مسلسل ہلکی المیہ موسیقی۔ دروازہ کھلنے کی دھیمی آواز)
باقر علی خاں: داروغہ کلّو، کیا ہے؟
کلّو: بیگم صاحب نے خیر خبر پوچھی ہے۔
باقر علی خاں: وہی حال ہے۔ کہو دعا کریں۔ خضر مرزا، جاؤ بیٹا تم دادی کے پاس رہو۔ انھیں لیتے جاؤ داروغہ کلّو۔ روتے کیوں ہو؟ تم تو ان کو اور پریشان کر دو گے۔
کلّو: (روتے ہوئے) میاں، چودہ برس کی عمر سے ان کی خدمت میں ہوں۔ نوکر ہوں، لیکن مرزا صاحب نے بیٹوں کی طرح رکھا ہے۔ کیسی کیسی دل داری کرتے تھے، اب آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھ رہے ہیں۔
باقر علی خاں: (ٹھنڈی سانس) ہاں بھائی، سچ کہتے ہو۔ (بلند تر آواز) تشریف لائیے۔ آئیے، اِدھر نکل آئیے۔
دوست: الله! اب کیا حال ہے؟
باقر علی خاں: بےہوش ہیں، کچھ رہ نہیں گیا ہے۔
دوست: نہیں! کیوں کر یقین کروں! ابھی … مزید پڑھیے
ایک انعام یافتہ ڈرامہ
ابھی تو رات ہے
از قلم
انیس جاوید
جمع و ترتیب: اعجاز عبید
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
ابھی تو رات ہے
انیس جاوید
جمع و ترتیب: اعجاز عبید
کردار : پرجا۔ جن۔ گن۔ من۔ آدمی۔ ایک۔ دو۔ تین۔ نوجوان۔
پہلا آدمی۔ دوسرا آدمی۔ تیسرا آدمی۔ ڈاکو
(پردہ اٹھتا ہے۔)
(اسٹیج کے وسط میں ایک کرسی ہے۔ بائیں جانب ایک جھونپڑی ہے۔ کرسی سے ذرا آگے روشنی کے دائرے میں ایک خوبصورت عورت کھڑی ہے۔ اس کے جسم پر تین رنگوں کی پھٹی ساڑی ہے اور وہ زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے۔ اس عورت کا نام پرجا ہے۔ وہ ناظرین سے کہتی ہے۔)
پرجا : میرا نام پرجا ہے۔ آج میں ان زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہوں۔ یہ زنجیریں مجھے بے بس کئے ہوئے ہیں۔ میرے جسم کے جوڑ جوڑ کو ہلائے ہوئے ہیں۔ مجھے اپنے بوجھ تلے دبائے ہوئے ہیں۔ میں ان زنجیروں سے نجات چاہتی ہوں۔ چھٹکارہ چاہتی ہوں۔ لیکن آہ! میں کتنی بے بس ہوں کہ ایسا نہیں کر پا رہی ہوں۔ کاش کہ میں ایسا کر پاتی۔ کاش … مزید پڑھیے
ہند و پاک اور کشمیر کے مسائل کسے متعلق ایک نیا نظریہ
آخر کب تک؟
ڈرامہ
مصنف:
امجد علی راجا
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
مکمل کتاب پڑھیں …..
آخر کب تک؟
ڈرامہ
امجد علی راجا
ڈرامہ کا مقصد
اس کہانی کا مقصد انٹرنیشنل کمیونیٹی اور ہیومن رائیٹس کی توجہ پاکستانی، ہندوستانی اور کشمیری قوموں کی حالتِ زار کی طرف مبذول کرانا ہے، پاکستان اور ہندوستان کی عوام کو یہ شعور دینا ہے کہ پاک ہند دشمنی دونوں ممالک کی عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔
اپنے اقتدار اور بالا دستی کی بقا کی غرض سے دونوں قوموں کو ترقی اور خوشحالی سے دور رکھنے کے لئے اس دشمنی کو نہ صرف بھرپور طریقے سے استعمال کیا جاتا رہا ہے بلکہ اس دشمنی کو استحکام دینے کے لئے مظلوم کشمیری قوم کو تختۂ مشق بنایا گیا ہے۔
اگر دونوں ممالک کی عوام کو اپنی فلاح و بہبود، خوشحالی اور ترقی عزیز ہے تو انہیں اپنی اپنی حکومتوں کو مسئلۂ کشمیر کے حل کی طرف دھکیلنا ہوگا تاکہ پاک ہند دشمنی کی سب سے اہم وجہ کو ختم کیا جا سکے۔ اس … مزید پڑھیے
ایک اور ڈرامہ
اونچی نیچی زمین
از قلم
رئیس فروغ
جمع و ترتیب : اعجاز عبید
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل
پی ڈی ایف فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
مکمل کتاب پڑھیں…..
(موسیقی)
اکبر: زندہ گھوڑے کا اس طرح ہاتھوں پر اٹھا لینا جیسے چیمپئن ہیوی ویٹ کو۔
کلثوم: اے رہنے بھی دو
اکبر: اور کئی کئی کوس تک اس طرح چلا جاتا تھا رمضو استاد
کلثوم: آدمی نہ ہوا بن مانس ہوا
اکبر: تم کیا جانو وہ زندگی ہی اور ہے
کلثوم : ہو گی اور زندگی۔۔ مگر اب جو زندگی ہے اس کا کیا حال ہو گا
اکبر: کیا مطلب
کلثوم : تنخواہ کیوں نہیں لائے
اکبر: اسی لئے تو کہتا ہوں وہ زندگی ہی اور ہے وہاں تنخواہ ونخواہ کا جھگڑا نہیں ہوتا۔ فصل کٹی اپنی ضرورت کا اناج گھر میں بھر لیا باقی بیچ دیا۔ سبزیاں مفت کی، فروٹ فری کا، مرغیاں اپنی، انڈے اپنے، اپنی بھینس، اپنی گائے، اپنی بکری۔ چاہے خالص دودھ ہو چاہے مکھن نکالو، چاہے گھی بناؤ، اصلی گھی دانے دار اور خوشبو ایسی کہ طبیعت خوش ہو جائے۔
کلثوم : میں کہتی ہوں یہ خواب دیکھنا چھوڑ دو تم
اکبر: خواب۔۔۔ ہاں وہ سب کچھ اب تو خواب … مزید پڑھیے
چار عدد ڈراموں کا برقی مجموعہ
آدھا سورج آدھا سایہ
از قلم
رئیس فروغ
جمع و ترتیب : اعجاز عبید
ڈاؤن لوڈ کریں
ورڈ فائل
پی ڈی ایف فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
ٹیکسٹ فائل
کتاب کا نمونہ پڑھیں……
ٹرک ڈرائیور
(ایک انگریزی کہانی سے مدد لی گئی)
پیش کش: ایس ایم سلیم
کردار:
۱۔ خلیل
۲۔ رضیہ
۳۔ منا
۴۔ کریم بھائی
۵۔ پوسٹ مین
۶۔ اکبر
۷۔ صنوبر خان
۸۔ نذیر
۹۔ پھوپی اماں
۱۰۔ پولیس انسپیکٹر
(opening music)
(خلیل کا گھر۔۔ خلیل رضیہ اور منا)
خلیل: ہوں، تو رضیہ آج آخری زیور بھی۔۔۔
رضیہ: وہ تو ہوتا ہی اس لئے ہے کہ وقت پر کام آئے
خلیل: آخری زیور کے ساتھ آخری امید
رضیہ: کل تک تو تم کہتے تھے، کوئی امید آخری امید نہیں ہوتی۔۔۔ چراغ بجھتے رہتے ہیں اور جلتے رہتے ہیں
خلیل: مگر سوال یہ ہے کہ اس کے بعد
رضیہ: جو اب ہے کہ جو اس سے پہلے تھا
(رضیہ ہنستی ہے)
خلیل: مگر کب تک
رضیہ: میں تو یہ جانتی ہوں کہ ایک سے دن کبھی نہیں رہتے
خلیل: کبھی کبھی خیال آتا ہے میں ایک جہنم ہوں۔ تم اور تمھارا بچہ اس جہنم میں ایندھن کی طرح جل … مزید پڑھیے