اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


نثرِ بے نظیر ۔۔۔ میر بہادر علی حسینی

مجلسِ ادبیات عالیہ کی پیشکش

نثرِ بے نظیر

از قلم

میر بہادر علی حسینی

ڈاؤن لوڈ کریں 

 

ورڈ فائل

پی ڈی ایف فائل

ای پب فائل 

کنڈل فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں……

حمد و نعت میں

قلم سے لکھوں پہلے نام خدا

وہ کیا ہے کہ ہو یہ کہانی تمام

کہ حاصل ہو دل کا مرے مدعا

بحقِ نبی سرورِ خاص و عام

حمد کی زیبائش لائق ہے ایسے خالق کو جس نے مجرد و مادی پیدا کیے۔ ادراک و حواس جو ان میں قابل تھے، ان کو دیے۔ انسان کو ان میں شریف تر بنایا، حسن و عشق اس کو عطا فرمایا۔ کون پا سکے اس کی صنعت کے راز، ان کو آپ ہی جانتا ہے وہ بے نیاز۔ رحمت کاملہ کی آرائش سزاوار اس نبی کے ہے، قرآن سا معجزہ جس کے لیے بھیجا اور قصہ ہر ایک پیغمبر کا اس میں بیان کیا۔ بشر کی تاب کیا جو اس کے مقطعات کے اشاروں کو سمجھے یا مرکبات کے معانی کی تہوں کو پاوے۔ تحفہ سلام کا قابل اس کے آل و اصحاب کے ہے جن کا رتبہ عرش سے اعلیٰ ہے اور علم فرشتوں سے بھی بڑا ؎

سراہا ہے حق نے انھیں بارہا… مزید پڑھیے

فردا ۔۔۔ مجید امجد، پیشکش: تصنیف حیدر

فردا

مجید امجد

کا آخری شعری مجموعہ

پیشکش: تصنیف حیدر

ڈاؤن لوڈ کریں

ورڈ فائل

پی ڈی ایف فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں…..

دیوں کے جلنے سے …

دیوں کے جلنے سے پہلے

شام کی دھندلی ٹھنڈک میں

گھنے درختوں کے پیچھے

کل جب تیرے نام کی زرد سیاہی طلوع ہوئی

اور پھر اس کے بعد

رفتہ رفتہ جب ہر جانب سے

تیرے ذکر کی اک رمزیلی تاریکی ابھری

تاریکی جو تیرے نور کا اک رخ ہے

تو اس دم اک جابر دانائی

روحوں کی ظلمات سے یوں گزری

جیسے اچانک رستہ روک کے کوئی کسی سے کہے :

’’ادھر، ہماری جانب بھی تو دیکھ!

ان مردہ قلبوں کے اندر بجھتے ہوئے بلبوں کی نگری میں پھرنے والے

ہم تو اندھیروں میں بھی تیرے ساتھ ہیں

ہم جو اندھیروں کے اس بھیس میں اپنی روشنیوں میں اجاگر ہوتے ہیں

(11-10-1969)

٭٭٭

ہم تارے، چاند ستارے ہیں

(بچوں کے لیے)

ہم تارے ہیں

ہم تارے، راج دلارے ہیں

ہم تارے، چاند ستارے ہیں

خوش خصلت ہیں، خوش طینت ہیں

ہم اس پرچم کی زینت ہیں

ہم جگ مگ کرتے تارے ہیں

ہم تارے، چاند ستارے ہیں

ان پیلے سبز دیاروں میں

اس دنیا کے اندھیاروں … مزید پڑھیے

قصۂ گرو چیلہ ۔۔۔ ترتیب و تعارف: عبد الرشید

نا معلوم مصنف کی تحریر کردہ داستان جو ۱۸۴۵ء میں شائع ہوئی تھی

قصۂ گرو چیلہ

مرتبہ، ترتیب و تعارف

عبد الرشید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل

ای پب فائل 

کنڈل فائل 

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں…….

 

قصۂ گرو چیلہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

واقفانِ تواریخ قدیم اس قصۂ عجیب و غریب کو کتاب کلیلہ دمنہ سے انتخاب کر کے واسطے سمجھانے نا واقفوں زمانۂ حال کے بزبانِ اردو تختۂ قرطاس پر اس طرح لکھ گئے ہیں۔

قصہ گرو اور چیلے کا

کلیلہ نے کہا، یوں سنتے ہیں کہ ایک گرو کو کسی پادشاہ نے بہت بھاری خلعت دیا۔ جب اس کا چرچا شہر میں ہوا، ایک اٹھائی گیرے نے بھی خبر پائی، اس کا دل للچایا اور اس خلعت پر ایمان ڈگمگایا۔ رات برات چوری کے لیے کنَوٹھے پاس آتا، جاگنے کی آہٹ پا کے دبے پاؤں ہٹ جاتا۔ گرو جی تو جاپ تاپ میں ساری رات کاٹتے تھے، پر چور یہی جانتا تھا۔ بیت:

نہ ریاضت کو جاگتا ہے شیخ

ہے ڈرے چور آن مارے میخ [سودا] (۱)

دیکھو چوری اور سر زوری، دھِرا دھِرا جاتا تھا۔ بیت:

ہو گی کب تک چچا خبرداری

چور جاتے رہے کہ اندھیاری [سودا] (۲)

گرو جی یہ رات کی … مزید پڑھیے

محاکمۂ مرکزِ اردو ۔۔۔ سید احمد دہلوی

ادبیات عالیہ کی ذیل میں ایک اہم کتاب

محاکمۂ مرکزِ اردو

از قلم

سید احمد دہلوی

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں……

اقتباس

 

مرکز اردو کا محاکمہ بدیں ثبوت کہ ہر زبان کا مرکز اس کی جائے پیدا‌‌‎ئش ہے۔ قطعہ ؎

آزادہ رو ہوں اور مرا مسلک ہے صلح کل

ہرگز کبھی کسی سے عداوت نہیں مجھے

مرکز میں آ پڑی ہے مگر فلسفانہ بحث

مقصود اس سے قطع محبت نہیں مجھے

جس طرح مرکز دائرہ کا وہ وسطی نقطہ ہے کہ اس سے محیط تک جس قدر خط کھینچیں وہ سب آپس میں برابر ہوں، اسی طرح زبان کا مرکز بھی وہ مقام ہے جہاں کسی زبان کے ایجاد یا پیدا ہونے کا مہر جہاں تاب طلوع ہوا ہو اور اس سورج کی کرنیں وہاں سے چاروں طرف پھیلی تو ہوں مگر قرب مرکز اور بعد مرکز میں وہی فرق ہو جو ہر ایک چیز کے قرب مخرج اور بعد مسافت میں ہوا کرتا ہے۔

پس اس سے ثابت ہے کہ ان کرنوں کی روشنی مقامات قریبہ میں بعیدہ کی نسبت زیادہ اثر کرے گی، یعنی جو اثر مرکز کے قریب ہو گا وہ بعید میں نہیں ہو … مزید پڑھیے

دیکھ لی دنیا ہم نے ۔۔۔ غضنفر

ایک عمدہ خود نوشت

دیکھ لی دنیا ہم نے

از قلم

غضنفر

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں…..

 

اقتباس

 

میں جس حلیے میں گھر کے اندر تھا اسی حلیے میں باہر نکل پڑا تھا۔ بغیر کسی سے ملے، بنا کسی کو کچھ بتائے ماموں کی بیٹھک سے نکل کر میں سیدھے سیوان ریلوے اسٹیشن پہنچ گیا۔ نیم بد حواسی کے عالم میں کیے گئے اس سفر پر اب جب غور کرتا ہوں تو لگتا ہے کہ میرا یہ ناگہانی سفر ضرور کسی اضطراری کیفیت کے دباؤ کا نتیجہ تھا اور یہ سمجھ میں آتا ہے کہ قربتوں میں جب دوریاں در آتی ہیں تو در و دیوار ڈرانے لگتے ہیں اور توقع کی لو جب بجھتی ہے تو رشتوں سے دھواں اٹھنے لگتا ہے اور یہ دھواں ایسا دبیز اور دم سوز ہوتا ہے کہ اس کے گھنے گھیرے میں کھڑا ہونا دوبھر ہو جاتا ہے۔

پلیٹ فارم کی بھیڑ میں کھڑا بے سمتی کی شکار آنکھوں سے ہونقوں کی طرح میں اِدھر اُدھر دیکھ رہا تھا کہ اچانک کانوں میں ایک زور دار سیٹی کی آواز سنائی پڑی اور دیکھتے ہی دیکھتے شور کرتی ہوئی کسی سمت … مزید پڑھیے

مطالبِ ارمغانِ حجاز ۔۔۔ مولانا غلام رسول مہرؔ

علامہ اقبال کے  مجموعے ارمغان حجاز کے فارسی کلام کی شرح پر مشتمل

مطالبِ ارمغانِ حجاز

وصی اللہ کھوکھر کی یونی کوڈ ٹائپنگ کی پیشکش

از قلم

مولانا غلام رسول مہرؔ

 

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں …….

 

ابلیس کی مجلس شوریٰ

ابلیس

یہ عناصر کا پرانا کھیل! یہ دنیائے دوں!

ساکنان عرش اعظم کی تمناؤں کا خوں!

اس کی بربادی پہ آج آمادہ ہے وہ کار ساز

جس نے دکھلایا فرنگی کو ملوکیت کا خواب

میں نے توڑا مسجد و دیر و کلیسا کا فسوں

میں نے منعم کو دیا سرمایہ داری کا جنوں

کون کر سکتا ہے اس کی آتش سوزاں کو سرد

جس کے ہنگاموں میں ہو ابلیس کا سوز دروں

جس کی شاخیں ہوں ہماری آبیاری سے بلند

کون کر سکتا ہے اس میں نخل کہن کو سرنگوں؟

تعارف:

یہ نظم علامہ نے ۱۹۳۶ء میں لکھی۔ بیسویں صدی عیسوی کے آغاز میں دنیا نے چند ایک انقلاب دیکھے۔ مثلاً ۱۹۱۷ء میں روس میں سیاسی انقلاب کیمونزم آیا۔ اس سے پہلے فرد واحد یعنی بادشاہ کی حکومت تھی۔ ۱۹۳۲ء میں اٹلی میں فاشسٹ ریاست وجود میں آئی۔ جرمنوں کو نازی ازم سے پالا پڑا۔ پھر … مزید پڑھیے

مطالبِ بال جبریل ۔۔۔ (ترجمہ و شرح) مولانا غلام رسول مہرؔ

کلامِ اقبال کی شرح اور ترجمے کی مولانا مہرؔ کی اور وصی اللہ کھوکھر کی ٹائپنگ کی زبردست کاوش

مطالبِ بال جبریل

ترجمہ و شرح بال جبریل

از قلم

مولانا غلام رسول مہرؔ

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل 

ای پب فائل 

کنڈل فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں….

 

(۱۹)

 

کمالِ ترک نہیں آب و گل سے مہجوری

کمالِ ترک ہے تسخیر خاکی و نوری

میں ایسے فقر سے اے اہل حلقہ باز آیا

تمھارا فقر ہے بے دولتی و رنجوری

نہ فقر کے لیے موزوں، نہ سلطنت کے لیے

وہ قوم جس نے گنوایا متاعِ تیموری

سنے نہ ساقی مہ وَش تو اور بھی اچھا

عیارِ گرمی صحبت ہے حرفِ معذوری

حکیم و عارف و صوفی تمام مست ظہور

کسے خبر کہ تجلی ہے عین مستوری

وہ ملتفت ہوں تو کنجِ قفس بھی آزادی

نہ ہوں تو صحن چمن بھی مقامِ مجبوری

برا نہ مان، ذرا آزما کے دیکھ اسے

فرنگ دل کی خرابی، خرد کی معموری

معانی

مہجوری: جدائی۔ علیحدگی۔ اہل حلقہ: یہ تصوف والوں کی اصطلاح ہے اس لیے کہ وہ کسب فیض کی غرض سے پیرو مرشد کے سامنے حلقہ بنا کر بیٹھتے ہیں۔ ملتفت: متوجہ، مہربان۔

ترجمہ و تشریح

۱۔ آب و گل … مزید پڑھیے

انتہائے کمال سے گوشۂ جمال تک ۔۔۔ ڈاکٹر قرۃ العین طاہرہ

سفر نامہ عمرہ ۲۰۱۶ء

انتہائے کمال سے گوشۂ جمال تک

از قلم

ڈاکٹر قرۃ العین طاہرہ

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل

ای پب فائل 

کنڈل فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں…..

 

اقتباس

 

’’اور اللہ کی خوشنودی کے لیے جب حج و عمرہ کی نیت کرو تو اسے پورا کرو۔‘‘ (البقرہ: ۱۹۶)

اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی یقیناً بنیادی سبب۔۔۔ ثواب کی تمنا کہیں، روح کی طلب کا نام دیں، ہر مرتبہ کچھ کمی سی رہ جانے اور اس کمی کو دور کرنے کی آرزو کہیں، خون میں گردش کرتی خواہش، کانوں میں گونجتی مدھم سی سرگوشی، کوئی اپنے اور بلائے جاتا ہے اور دنیا داری میں گھرے ہم لوگ فرصت کے لمحات کے منتظر ہی رہتے ہیں۔۔۔۔ ’’ایک اور سفر کے لیے لوٹ آؤ سفر سے‘‘۔۔۔ میرے سفر نامہ عمرہ کے تاثرات پر مشتمل کتاب ’’عجب اک سلسلہ ہے‘‘ کے آخری باب کا عنوان بھی یہی ہے۔ اسلام آباد اور حاجی والا، گجرات کے درمیان مستقل حالتِ سفر میں رہنے کے ساتھ ساتھ ایک اور بلاوا بھی اپنے نصیب میں لکھا جا چکا تھا اور بہت بہت دعا ہے کہ ایسا نصیب ہر ایک کو نصیب ہو۔ ۲۲ نومبر تا ۱۳ دسمبر، اس مرتبہ صرف … مزید پڑھیے

سہ ماہی ‘سمت’ ، شمارہ 53 جنوری تا مارچ 2022ء

اردو تحریر میں اردو کے پہلے آن لائن جریدے

سمت

کا

شمارہ 53، جنوری تا مارچ 2022ء

مدیر: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

 

شمارے کا نمونہ پڑھیں…..

 

اداریہ

مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔

بہت سی امیدوں کے ساتھ نئے سال کا پہلا شمارہ حاضر ہے، اس دعا کے ساتھ کہ یہ سال ہر قسم کی وبا اور خوف و ہراس کا خاتمہ ثابت ہو، اور پوری دنیا میں امن و سکون قائم ہو جائے، آمین۔

اس سہ ماہی کی وفیات میں ڈاکٹر ابرار احمد جیسے اہم نظم گو کے علاوہ مشہور ہندی فکشن نگار منو بھنڈاری کو بھی یاد کیا جا رہا ہے۔ اس شمارے کے تیار ہونے کے بعد مشہور افسانہ نگار حسین الحق کے سانحۂ ارتحال کی خبر ملی۔ ان کی یاد میں گوشہ، اگر ممکن ہوا تو، اگلے شمارے میں شائع ہو گا۔

اعلان کے مطابق اس شمارے میں بر صغیر کی دوسری زبانوں کی کچھ شاعری اور کہانیاں پیش کی جا رہی ہیں۔ ہندوستانی زبانوں کا اردو ترجمہ زیادہ تر بتوسط ہندی کیا گیا ہے۔ اور اس کے لئے پٹیالہ یونیورسٹی کے اس ٹول سے مدد لی گئی ہے۔

http://sangam.learnpunjabi.org/

شاید یہ کہنے کی ضرورت نہیں … مزید پڑھیے

مطالبِ بانگِ درا ۔۔۔ مولانا غلام رسول مہر

کلامِ اقبال( بانگِ درا) کی مشہور شرح

مطالبِ بانگِ درا

از قلم

مولانا غلام رسول مہر

ڈاؤن لوڈ کریں

 

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں…….

 

خضر راہ

 

یہ نظم اقبال نے انجمن حمایت اسلام کے سینتیسویں سالانہ اجلاس میں پڑھی تھی جو اپریل 1922ء میں اسلامیہ ہائی سکول اندرون شیرانوالہ دروازہ میں منعقدہ ہوا تھا۔ عالم اسلام کے لیے وہ وقت بے حد نازک تھا۔ قسطنطنیہ پر اتحادی قابض تھے۔ سلطنت عثمانیہ کی اینٹ سے اینٹ بج چکی تھی۔ اتحادیوں کے ایما پر یونانیوں نے اناطولیہ میں فوجیں اُتار دی تھیں۔ شریف حسین جنگ کے زمانے میں انگریزوں اور فرانسیسیوں کو عرب کے مختلف حصوں میں براہ راست مداخلت کا موقع مل گیا تھا۔ اس طرح مسلمانوں پر رنج و قلق کی گھٹائیں چھا گئیں۔ ہمارے ملک میں ہجرت کی تحریک جاری ہوئی، پھر خلافت اور ترک موالات کا دور شروع ہوا۔ ہزاروں مسلمان قید ہو گئے۔ ادھر دنیائے اسلام کے رو برو نئے نئے مسائل آ گئے۔ اقبال نے ان ہی میں سے بعض اہم مسائل کے متعلق حضرت خضرؑ کی زبان سے مسلمانوں کے سامنے صحیح روشنی پیش کی اور نظم کا نام ’’خضر راہ‘‘ اسی وجہ سے رکھا … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید