شکاریات کی ایک عمدہ کتاب
رائفل اور شکاری کتّے
شکاری مصنف
سر سیموئیل بیکر
اردو ترجمہ
محمد منصور قیصرانی
ڈاؤن لوڈ کریں
مکمل کتاب پڑھیں…..
رائفل اور شکاری کتے
سر سیموئل بیکر
اردو ترجمہ
محمد منصور قیصرانی
باب ۱
کسی جنگلی علاقے کے بارے میں میں ایسے تفصیلی انداز سے بتانا کہ اجنبی اسے دیکھتے ہی پہچان لے، کافی مشکل کام ہے۔ تاہم غیر ممالک میں کھیلے گئے شکار کے بارے میں میں ایسی تفاصیل بتانا انتہائی اہمیت رکھتا ہے کہ ہر شخص دوسرے ملک جا کر شکار نہیں کھیل سکتا۔ شکار کے دوران پیش آنے والے واقعات اور ماحول کی تفصیل بتانا کافی توجہ طلب کام ہے۔ اگر ایسی تفاصیل نہ ہوں تو قاری بیس پچیس صفحے پڑھ کر اکتا جاتا ہے کہ یہ شکاری نہیں بلکہ قصاب ہے جو جانوروں کو بے رحمی سے مارتا جا رہا ہے۔
کسی جانور کے شکار کے دوران اس کی ہلاکت اس وقت تک شکار نہیں کہلائی جا سکتی جب تک کہ اس کے شکار سے متعلق واقعات و حالات نہ بیان کیے جائیں۔ قصاب کو کوئی فرق نہیں پڑتا … مزید پڑھیے








