شیعہ تفاسیر القرآن میں اہم تفسیر
تفسیر سورہ حمد
از قلم
محسن علی نجفی
جمع و ترتیب
اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
تفسیر سورہ حمد
محسن علی نجفی
جمع و ترتیب: اعجاز عبید
افتتاحیہ
بسم اللہ الرحمن الرحيم(1)
الْحَمْدُ للّہ رَبِّ الْعَالَمِينَ (2) الرَّحْمـنِ الرَّحِيمِ (3) مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ (4) إِيَّاكَ نَعْبُدُ وإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (5) اہدِنَــــا الصِّرَاطَ المُستَقِيمَ (6) صِرَاطَ الَّذِينَ أَنعَمتَ عَلَيہمْ غَيرِ المَغضُوبِ عَلَيہمْ وَلاَ الضَّالِّينَ (7)
یہ سورہ قرآن کریم کا افتتاحیہ اور دیباچہ ہے۔ اہل تحقیق کے نزدیک قرآنی سورتوں کے نام توقیفی ہیں یعنی خود رسول کریمﷺ نے بحکم خدا ان کے نام متعین فرمائے ہیں۔ اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ قرآن عہد رسالت مآبﷺ میں ہی کتابی شکل میں مدون ہو چکا تھا، جس کا افتتاحیہ سورہ فاتحہ تھا۔ چنانچہ حدیث کے مطابق اس سورے کو فاتحۃ الْکِتَابِ ’’کتاب کا افتتاحیہ‘‘ کہا جاتا ہے۔
مقام نزول
سورہ حجر میں ارشاد ہوتا ہے :
وَ لَقَدْ اٰتَیْنٰکَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِیْ وَ الْقُرْاٰنَ الْعَظِیْمَ ۔ [1]
اور بتحقیق ہم نے آپ کو (بار بار) دہرائی جانے والی سات … مزید پڑھیے








ڈاؤن لوڈ کریں