بچوں کی کہانی
رئیسِ اعظم
از قلم
عصمت چغتائی
جمع و ترتیب
اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
رئیس اعظم
(بچوں کی کہانی)
عصمت چغتائی
جمع و ترتیب: اعجاز عبید
ہماری ایک نانی اماں تھیں۔ ویسے نانی اماں تو ہر ایک کی ہوا کرتی ہیں مگر ہماری نانی اماں کا تو بس جواب نہ تھا۔ گھر میں نوکروں کی ریل پیل تھی۔ ہِل کے پانی پینے کی بھی ضرورت نہ تھی اور نانی اماں پانی تو بہت پیتی تھیں مگر ہلنے جلنے سے انہیں انتہائی نفرت تھی۔ وہ عموماً برآمدے میں رہا کرتی تھیں۔ نانیاں عموماً برآمدوں ہی میں رہنا پسند کرتی ہیں تاکہ آسانی سے کمروں پر بھی نظر رکھ سکیں اور صحن پہ بھی۔ کسی ہوئی نواڑ کی پلنگڑی پر بیٹھی ہوئی وہ تمام نوکروں اور بچوں کی نگہبانی کیا کرتیں۔ ان کی آواز بڑی پاٹ دار تھی کوئی ذرا بھی خلاف قاعدہ بات کرتا تو وہ انتہائی دبنگ آواز میں ڈپٹنے لگتیں۔
’’کیوں رے خدائی خوار پھر وہی لچّا پن۔‘‘
پھر اس کے اماں ابا کی طلبی ہوتی۔ جی بھر کے ان کی … مزید پڑھیے


ڈاؤن لوڈ کریں




