اہم
اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔
کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
مہر نستعلیق ویب فونٹ
کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ
یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
پی ایچ ڈی کی تکمیل کے لئے مقالہ (تھیسس)
پاکستان کی نمائندہ اردو نظم میں رجائی عناصر
از قلم
محمد زمان پرویز
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کتاب کا اقتباس پڑھیں…..
پاکستان کی نمائندہ اُردو نظم میں رجائی عناصر
(پی ایچ ڈی مقالہ)
محمد زمان پرویز
باب دوم: پاکستان کی نمائندہ اُردو نظم میں رجائی عناصر (۱۹۴۷ء تا۱۹۷۰ء)
قیامِ پاکستان کے بعد شعر و ادب میں نئے موضوعات کا اضافہ ہوا۔ شعری فضا یکسر تبدیل ہو گئی اور نئے موضوعات نے شعری حسن میں نہ صرف اضافہ کیا بلکہ اسے دوام بھی بخشا۔ قیامِ پاکستان کے بعد جو مسائل مسلمانوں کی زندگی میں در آئے، ناقابل بیان ہیں۔ مکان، رہائش، قیام و طعام اور پھر جائیدادوں کا مسئلہ بھی زیرِ غور رہا۔ معاشرتی عدم توازن اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم نے غریبوں کی زندگی کو اجیرن کر دیا ایسے افراد جن کے اپنے اُن کی آنکھوں کے سامنے قتل ہوئے تھے اُن کی کیفیت بیان کرنا مشکل ہی نہیں نا ممکن بھی ہے۔ قیامِ پاکستان کے بعد ہجرت کے مسائل نے انسانوں کو ایک نئے موڑ پر لا … مزید پڑھیے