ایک دلچسپ ناول
پھول کھلنے دو
از قلم
واجدہ تبسم
جمع و ترتیب
اعجاز عبید
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
پھول کھلنے دو
واجدہ تبسم
جمع و ترتیب: اعجاز عبید
رات کے اندھیرے میں دور ہی سے ایک بورڈ چمک چمک کر اپنی اہمیت کا اعلان کرتا نظر آتا تھا۔
’’شانتی ڈاملے میٹرنٹی ہوم۔‘‘
سیاہ، مہیب سناٹے کو چیرتی ہوئی ایک آواز دور سے اب قریب سنائی دینے لگی۔۔۔ یہ بیل گاڑی کی چرخ چوں چرخ چوں کی آواز تھی۔ شاید کوئی حاملہ اس میں تڑپ رہی تھی، کیونکہ گاڑی کی چرخ چوں سے ہٹ کر کبھی کبھی ایک تیز نسوانی چیخ بھی سناٹے میں گونج گونج اٹھتی تھی۔
گاڑی پھاٹک میں داخل ہوئی اور آواز سنتے ہی لیڈی ڈاکٹر شانتی ڈاملے برآمدے میں نکل آئی۔ یہ عجیب اتفاق تھا کہ آج نرس بھی چھٹی پر تھی اور دایا بھی۔ جو کچھ کرنا تھا ڈاکٹر ہی کو اکیلے کرنا تھا۔ ساتھ میں کوئی مرد نہیں تھا۔ حاملہ عورت کو سہارا دے کر ایک بوڑھی سی ملگجی عورت نے بمشکل اتارا۔ انسانی ہمدردی کے جذبے سے چور ڈاکٹر … مزید پڑھیے