اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


اسلوب ۔۔۔ عابد علی عابدؔ

ایک عمدہ تنقیدی کتاب

اُسلوب

مصنف

سید عابد علی عابدؔ

پیشکش

وسیع اللہ کھوکھر، اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

کتاب کا اقتباس پڑھیں…..

 

اسلوب

 

 

سید عابد علی عابدؔ

 

پیشکش: وسیع اللہ کھوکھر، اعجاز عبید

 

 

باب: اوّل

فنونِ لطیفہ

فن

ایک دانشور کا قول ہے کہ کائنات میں انسان تین چیزوں سے آشنا ہے: خدا، فطرت اور خود انسان کی اپنی ذات۔ بظاہر تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ انسانی معلومات کے دائرے کو بہت محدود کر دیا گیا ہے لیکن غور کرنے سے معلوم ہو گا کہ کہنے والے نے جو کچھ کہا تھا، بہت سوچ کر کہا تھا۔ بعض اَخلاقی اور عرفانی مسالک سے قطع نظر خدا کا تصور (کسی حیثیت ہی سے سہی) انسانیت سے عام ہے۔ اثباتِ ذاتِ خداوندی پر جتنی دلیلیں آپ دے سکتے ہیں، ان کو باطل کر دیا جائے تو بھی انسان کا ذہن عموماً اس بات سے اجتناب کرتا ہے کہ وہ خدایا خالقِ کائنات پر اور اس کی ذات و صفات پر اعتقاد نہ رکھے۔

کانٹ نے انتقادِ عقل محض میں یہ دعویٰ کیا کہ عقل محض کا مطلب وہ علم نہیں جو حواس … مزید پڑھیے

سخندانِ فارس ۔۔۔ محمد حسین آزادؔ، پیشکش: اردو محفل

ادبیات عالیہ کا ایک بہترین نمونہ اور تحقیق کا اعلیٰ معیار

سخن دان فارس

از قلم

شمس العلماء محمد حسین آزادؔ

پیشکش

اردو محفل

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

کتاب کا اقتباس پڑھیں…..

سخندانِ فارس

محض حصہ اول

محمد حسین آزادؔ

پیشکش: اردو محفل

ایک اہم نوٹ

یادش بخیر یہ کتاب اردو محفل (https:urduweb.org/mehfil) میں ۲۰۰۹ء میں نا مکمل ٹائپ کی گئی تھی۔ مشہور عام ویب گاہ ریختہ ڈاٹ آرگ کی ابتدا سے بہت پہلے۔ اردو محفل کی رکن سیدہ شگفتہ اور مرحوم رکن سید نایاب حسین نقوی نے اس کے حصہ اول کے سو صفحات سکان (Scan)کئے تھے۔ اور مرحوم رکن محمد وارث اسدؔ نے کچھ ابتدائی صفحات یہاں ٹائپ کئے تھے:

https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D8%AE%D9%86%D8%AF%D8%A7%D9%86-%D9%81%D8%A7%D8%B1%D8%B3-1.22686/#post-513137

پھر محفل کے ہی رکن محمد شمشاد خان نے تقریباً مکمل کتاب کی ٹائپنگ شروع کی تھی۔ لیکن اس میں سنسکرت/ دیو ناگری کی کمپوزنگ مکمل چھوڑ دی گئی تھی۔ اور کئی صفحات جن کی سکیننگ درست نہیں ہوئی تھی، چھوڑ دئے گئے تھے۔ یہ کتاب اب تک اسی حالت میں رہی۔ اردو محفل کے بند ہونے پر میں نے سارا ڈیٹا کاپی کیا اور پھر اس کو مکمل کرنے کی کوشش کی۔ حصہ اول کے باقی … مزید پڑھیے

زیرِ نظر ۔۔۔ محمد اسد اللہ

تنقیدی مضامین کا مجموعہ

زیر نظر

از قلم

محمد اسد اللہ

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں…..

 

زیرِ نظر

 

(تنقیدی و تحقیقی مضامین)

محمد اسد اللہ

 

 

پیش لفظ

 

       ادبی دنیا میں کسی قلم کار کی شناخت عموماً کسی ایک مخصوص صنفِ ادب سے وابستہ ہو جاتی ہے۔ بعض تخلیق کار شاعری کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں، بعض افسانہ نگاری یا تنقید کے حوالے سے، لیکن جب تخلیقی جبلت تحقیقی بصیرت اور تنقیدی شعور کے ساتھ ہم آہنگ ہو جائے تو فکر و نظر کے ایسے نئے دریچے وا ہوتے ہیں جو قاری کو ادب کے وسیع تر جہان سے روشناس کراتے ہیں۔ محترم ڈاکٹر محمد اسد اللہ صاحب کا شمار اردو دُنیا میں بنیادی طور پر ایک معتبر، سنجیدہ اور صاحبِ طرز انشائیہ نگار کے طور پر ہوتا ہے۔ انشائیے کی صنف سے آپ کا تعلق محض فنی وابستگی کا نہیں بلکہ ایک گہری فکری اور جمالیاتی نسبت کا حامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انشائیہ نگاری کے موضوع پر آپ کے تحقیقی کام اور ڈاکٹریٹ کے مقالے نے نہ صرف آپ کے علمی مرتبے کو استحکام بخشا بلکہ تحقیق … مزید پڑھیے

ذکیہ مشہدی کے افسانوں کا نفسیاتی تجزیہ ۔۔۔ احمد رشید (علیگ)

افسانہ نگار پر افسانہ نگار کی تنقیدی کتاب

ذکیہ مشہدی کے افسانوں کا نفسیاتی تجزیہ

از قلم

احمد رشید (علیگ)

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

 

مکمل کتاب پڑھیں…..

 

ذکیہ مشہدی

کے نمائندہ افسانوں کا تجزیاتی مطالعہ

 

 

احمد رشید (علیگ)

 

 

ابتدائیہ

 

ذکیہ مشہدی اپنے ڈھب کی الگ فنکار ہیں جن کی قلم میں روانی بھی ہے اور موضوعات کی تازگی بھی۔ وہ جن موضوعات پر قلم اٹھاتی ہیں اُس کا پورا پورا حق ادا کرتی ہیں۔ ان کے تا ہنوز چھ افسانوی مجموعے اشاعت سے ہمکنار ہو چکے ہیں جو درج ذیل ہیں:

۱۔ پرائے چہرے ۱۹۸۴ء

۲۔ تاریک راہوں کے مسافر۱۹۹۳ء

۳۔ صدائے بازگشت۲۰۰۳ء

۴۔ نقش ناتمام۲۰۰۸ء

۵۔ یہ جہانِ رنگ و بو۲۰۱۳ء

۶۔ آنکھن دیکھی۲۰۱۷ء

مندرجہ بالا مجموعوں میں شامل افسانوں کی تعداد مجموعی طور پر اکیاسی[۸۱] بنتی ہے۔ ان میں دو ناولٹ ’قصہ جانکی رمن پانڈے ‘اور ’پارسا بی بی کا بگھار‘ بھی شامل ہے۔ آخر الذکر ناولٹ الگ سے کتابی صورت میں بھی منظر عام پر آ چکا ہے۔ ذکیہ مشہدی کا قد ہمعصر افسانے میں بڑھتا ہوا نظر آتا ہے۔ انھوں نے مختلف موضوعات پر کئی اہم کہانیاں تخلیق … مزید پڑھیے

حیات و تصانیفِ اقبال کا معروضی جائزہ ۔۔۔ محسن خالد محسنؔ، عظمیٰ نورین

اقبال کے بارے میں حوالہ جاتی ایک دستاویز

حیات و تصانیفِ اقبال کا معروضی جائزہ

از قلم

ڈاکٹر محسن خالد محسنؔ، ڈاکٹر عظمیٰ نورین

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

 

مکمل کتاب پڑھیں…..

 

حیات و تصانیفِ اقبالؔ معروضی جائزہ

 

ڈاکٹر محسن خالد محسنؔ، ڈاکٹر عظمیٰ نورین

 

انتساب

 

شاعرِ مشرق

ترجمانِ اسلام

سر علامہ محمد اقبال کے نام

جنھوں نے اپنے افکار و تصورات کے اظہار کے لیے

اُردو زبان کا انتخاب کر کے

اُردو کے وقار کو عزت دی

اور

اِس کے قد کو سارے جہان میں اُونچا کیا

 

پیش لفظ

 

برِّ صغیر کی فکری، ادبی اور تہذیبی تاریخ میں علامہ محمد اقبال ایک ایسی ہمہ جہت شخصیت کے طور پر نمایاں نظر آتے ہیں جنہوں نے اپنی شاعری، فلسفے اور فکری بصیرت کے ذریعے نہ صرف اُردو اور فارسی ادب کو نئی جہات عطا کیں بلکہ ملتِ اسلامیہ کو خودی، حریتِ فکر اور بیداریِ شعور کا ایسا پیغام دیا جو آج بھی اسی قوت کے ساتھ زندہ و متحرک ہے۔ اقبال کی شخصیت شاعر، مفکر، فلسفی، مصلح اور رہنما کے متعدد پہلوؤں پر مشتمل ہے۔ ان کی فکر کا بنیادی مقصد انسان میں … مزید پڑھیے

جہانِ تغزل ۔۔۔ محسن خالد محسنؔ

 محسن خالد محسنؔ کی ایک نئی تنقیدی کتاب

جہانِ تغزل

(فن، روایت اور رجحانات)

از   قلم

ڈاکٹر محسن خالد محسنؔ

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں

جہانِ تغزل

 

(فن، روایت اور رجحانات)

 

ڈاکٹر محسن خالد محسنؔ

 

انتساب

 

ڈاکٹر امامہ ریاست کے نام

جس نے خوابوں سے منہ موڑ کر

ماں کے قدموں تلے

تعبیروں کو دفنا ڈالا

ہنستے مسکراتے

 

 

کلامِ غالبؔ میں محاوراتِ الف کی شاعرانہ پیش کش۔ مختصر جائزہ

 

کسی بھی زبان کے شاعر کی جملہ شاعری کی خوبی کا معیار یہ متعین کیا جاتا ہے کہ اس کے کلام میں محاورات، ضرب الا امثال اور کہاوتوں کا کتنا استعمال ہوا ہے۔ شعر میں محاورے کے استعمال کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ یہ اس لیے ہے کہ زبان میں یہ سونے پر سہاگے کا کام کرتا ہے۔ محاورے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ عام فہم ہوں، لوگوں کی زبان پر آسانی سے رواں ہو جائیں اور عوام میں یکساں مقبول ہوں۔

کلاسیکی اُردو شعرا کے کلام میں یہ صفت پوری طرح پائی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کلاسیکی شعرا کے کلام کو … مزید پڑھیے

محسن خالد محسنؔ اور ان کی نظمیں ’ت لاش‘ کے آئینے میں ۔۔۔ ترتیب و تدوین: اعجاز عبید

محسن خالد محسنؔ کی نثری نظموں کے مجموعے پر مضامین

محسن خالد محسنؔ اور ان کی نظمیں

 

’ت لاش‘ کے آئینے میں

 

ترتیب و تدوین: اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

 

مکمل کتاب پڑھیں

 

محسن خالد محسنؔ اور ان کی نظمیں

’ت لاش‘ کے آئینے میں

 

ترتیب و تدوین: اعجاز عبید

 

محسنؔ کی نثری نظموں کا اِدراکی مطالعہ

 

فرحت عباس شاہ

 

پچھلے کچھ برسوں سے میں نے تسلسل سے محسوس کیا کہ آخر کیا وجہ ہے ستر سال گزر جانے کے باوجود آج بھی یہ بحث موجود ہے کہ آیا نثری نظم شعری صنف ہے بھی کہ نہیں اور اگر ہے تو اس کی ہیئت کیا ہے۔  میں کافی پریشان ہوا جب اورینٹل کالج کے ایک پی ایچ۔ ڈی(اُردو) مدرس نے حلقۂ ارباب ذوق میں اپنی ایک ایسی نثری نظم پیش کی جو نثر مرصع بھی قرار نہیں دی جا سکتی تھی۔

نثری نظم کے بارے میں بنیادی اُصول اور قواعد و ضوابط نہ ہونے کی وجہ سے یہ صنف آج تک متنازع بنی ہوئی ہے۔  یہی سوچ کر میں نے برس ہا برس نثری نظمیں لکھنے کے بعد جو … مزید پڑھیے

جدید اُردو غزل کی تشکیلِ نو ۔۔۔ ڈاکٹر محسن خالد محسنؔ

نئی اردو غزل کے معماروں پر تنقیدی کتاب

جدید اُردو غزل کی تشکیلِ نو

از قلم

ڈاکٹر محسن خالد محسنؔ

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

مکمل کتاب پڑھیں

جدید اُردو غزل کی تشکیلِ نو

ڈاکٹر محسن خالد محسنؔ

انتساب

اُردو غزل کے اُن شعرا کے نام

جنھوں نے اس صِنف کی زُلفیں سنواریں

لیکن وہ

معتوب ٹھہرائے گئے

پیش لفظ

اُردو غزل کی تشکیل ہر دور میں ہوتی رہی ہے۔ غزل کی صنف کوا س اعتبار سے یہ غیر معمولی وقعت حاصل رہی ہے کہ اسے شعرا نے ہمیشہ سر پر بٹھایا اور تکریم کی نگاہ سے دیکھا۔ محمد قلی قطب شاہ سے لے کر میر تقی میر تک اُردو غزل نے اپنا ارتقائی دور نہایت کامیابی سے مکمل کیا۔ میر تقی میر سے مرزا داغ دہلوی تک غزل کا کلاسیکی دور بھی کامیابی سے مکمل ہوا۔

مرزا داغ کے بعد سے اُردو غزل نے جدت کے عناصر کو اپنے دامن میں جگہ دی۔ یہ سلسلہ حسرت موہانی سے ہوتا ہوا فیض و فراق تک پہنچ کر اپنی انتہا کو چھو گیا۔ اُردو غزل نے اس عہد میں کئی رنگ بدلے اور وضع اختیار کی، اس کے باوجود اس کے اجتماعی … مزید پڑھیے

شرح دیوان غالب (اردو) ۔۔۔ نظم طباطبائی

شرح دیوان غالب (اردو)

 

 

نظم طباطبائی

 

 

ترتیب و تدوین: اعجاز عبید

 

مکمل کتاب ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

 

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں

 

شرح دیوان غالب (اردو)

 

 

نظم طباطبائی

 

 

ترتیب و تدوین: اعجاز عبید

 

ردیف۔ (ا)

نقش فریادی ہے کس کی شوخی تحریر کا
کاغذی ہے پیرہن ہر پیکرِ تصویر کا

مصنف مرحوم ایک خط میں خود اس مطلع کے معنی بیان کرتے ہیں کہتے ہیں، ایران میں رسم ہے کہ داد خواہ کاغذ کے کپڑے پہن کر حاکم کے سامنے جاتا ہے، جیسے مشعل دن کو جلانا یا خون آلودہ کپڑا بانس پر لٹکا لے جانا، پس شاعر خیال کرتا ہے کہ نقش کس کی شوخی تحریر کا فریادی ہے کہ جو صورتِ تصویر ہے، اُس کا پیرہن کاغذی ہے، یعنی ہستی اگرچہ مثل ہستی تصاویر اعتبار محض ہو موجب رنج و ملال و آزار ہے، غرض مصنف کی یہ ہے کہ ہستی میں مبداء حقیقی سے جدائی و غیریت ہو جاتی ہے اور اس معشوق کی مفارقت ایسی شاق ہے کہ نقش تصویر تک اُس کا فریادی ہے اور پھر تصویر کی ہستی کوئی ہستی نہیں، مگر … مزید پڑھیے

جہان معنی کا طلسم… احمد رشید کے افسانے ۔۔۔ مرتبہ: اعجاز عبید

احمد رشید کے افسانوں پر تنقیدی نظریں

جہان معنی کا طلسم… احمد رشید کے افسانے

مرتبہ

اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

جہان معانی کا طلسم

احمد رشید  کے افسانے

 

 

مرتبہ: اعجاز عبید

 

 

 

فلسفۂ زیست کی کہانیاں /علی احمد فاطمی

کہانی کا فن اگر چہ کہنے سننے کا فن ہے جسے عام طور پر تفریحِ طبع کی حد تک محدود کیا جاتا رہا ہے۔ اس خیال کو لے کر آج بھی بزرگوں کی آراء میں تبدیلی نہیں آئی ہے۔ وہ ادب کا مطلب شاعری اور شاعری کا مطلب غزل گوئی سے ہی لیتے ہیں۔ ادب اور تفریح کے اس تصور نے بھی خاص گمراہیاں پھیلائی ہیں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ بڑے سے بڑے کہانی کار نے سنجیدہ سے سنجیدہ موضوع کے ساتھ دلکشی و دلچسپی کے عناصر قائم رکھے ہیں کہ کہانی کی پہلی شرط اس کا کہانی پن ہے جس میں پڑھائے جانے والی کیفیت کا ہونا نا گزیر ہے اور کوئی کہانی جس میں دلچسپی ہو اور سنجیدگی نہ ہو ایسا بھی ضروری نہیں لیکن ان سب کا انحصار اس پر کرتے ہیں … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید