اہم
اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔
کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
مہر نستعلیق ویب فونٹ
کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ
یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
مشہور افسانہ نگار کے مشہور منتخب افسانے
رضو باجی اور دوسرے افسانے
از قلم
قاضی عبد الستار
جمع و ترتیب
اعجاز عبید
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
رضو باجی
اور دوسرے افسانے
قاضی عبد الستار
جمع و ترتیب: اعجاز عبید
ٹھاکر دوارہ
بڑے باغ کے دھورے پر ڈھول تو سانجھ سے بج رہے تھے لیکن اب ان کی گدے کھائی آواز میں لیزم کی تولی گوٹ بھی ٹانکی جانے لگی۔ پتمبر پاسی نے چلم منہ سے نکال کر کان کھڑے کیے اور کہز لی۔ اب گدے کھائی آواز پر لگی تو گوٹ کے اوپر مدرا پاسی کی چہچہاتی آواز کے گول گول ٹھپے بھی پڑنے لگے تھے۔ پتمبر نے چلم مانچی پاس ہی دھری نیائی میں جھونک دی اور اپنے بھاری گھٹنوں پر جو جہازی پلنگ کے تیل پلائے پایوں کی طرح ٹھوس تھے، دونوں ہاتھ رکھ کر کھڑا ہوا تو اس کے سر کا مریٹھا چھپر کے بانس سے لڑ گیا۔
ساتھ ہی تدواری سے بڑ کؤ کی مہتاری نکلی جو اونچے ٹھاٹھ اور چوڑے ہاڑ کی ہٹی کٹی ادھیڑ عورت تھی۔ اس … مزید پڑھیے
ایک نئی افسانہ نگار کے اہم افسانوں کا مجموعہ
کون گلی گیو شیام
از قلم
مصباح نوید
مکمل کتاب ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
…. کتاب کا نمونہ پڑھیں
کون گلی گیو شیام
مصباح نوید
یو ٹو بروٹس
کالج میں چھوٹے سے باغیچہ میں ہری گھاس پہ آتی پالتی لگائے بیٹھی تھی۔ سعدیہ کی دور سے لہراتی ہوئی آواز کانوں سے ٹکرائی۔ ’’پیریڈ فری؟‘‘۔
’’ہاں یار!‘‘ میں نے اثبات سے سر ہلایا۔ ’’تو پھر چلیں مٹر گشت پہ‘‘ سعدیہ نے ہال کی چھت کی ریلنگ کے ساتھ لگے ہوئے کہا اور پھر سیڑھیاں پھلانگتی ہوئی اپنے لفظوں سے بھی پہلے میرے پاس پہنچ گئی۔
ہمارا کالج انگریز سرکار کی عطا تھا۔ عالی دماغوں کا تعمیر کردہ موسم کی سختی کی پرواہ نہ کرنے والی عمارت اپنی پرانی آن بان اور استقامت سے سر اُٹھائے کھڑی تھی۔ کھلے میدان، گھنے درخت۔
ہم دونوں کندھوں پر بیگ لٹکائے گھنے اونچے درختوں کے بیچ بنی راہداری پر ٹہلنے لگیں۔
ایک ایک کر کے ڈار کے بکھرے پنچھی بھی شامل ہوتے گئے۔ چار پانچ سہیلیوں کا جتھا، قہقہے لگانا، آنے جانے والوں پر فقرے کسنا، چکر پھیریاں لیتا اُڑتا جانا۔
ٹک … مزید پڑھیے
افسانوی مجموعہ
خوابوں کا ڈورا
از قلم
شائستہ مفتی
جمع و ترتیب: اعجاز عبید
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
مکمل کتاب پڑھیں …..
خوابوں کا ڈورا
شازیہ مفتی
جمع و ترتیب: اعجاز عبید
مصلحت
کل صبا ملی، بہت اصرار کر کے اپنے گھر لے گئی۔ میری سہیلی بچپن کی ہمجولی جو کبھی بہت خوش قسمت لگتی تھی اور پھر وہی قسمت اسے دھوکا دے گئی تھی۔ لیکن قسمت کا کیا ہے پھر دوست ہو جائے گی موسموں کی طرح یا شاید سمندر کی موجوں کی طرح۔
چائے بناتے بناتے کہنے لگی۔
بہت دن ہوئے ایک دفتر میں گئی وہاں شہریار ڈپٹی کمشنر کی کرسی پر براجمان تھا۔ شاید اپنے کمرے کے کسی چور کیمرے سے اس نے باہر بیٹھے بدحال سائلین میں مجھے دیکھا اور پہچان گیا۔ ایک سرکاری اہلکار نے مجھے ایک چٹ دی جس پر لکھا تھا۔
’’دفتر میں تشریف لے آئیے‘‘
سرکاری اہلکار کے پیچھے پیچھے فائل سینے سے لگائے اپنے پیروں پر نظر جمائے دفتر میں داخل ہوئی۔ لمبی چوڑی میز کے دوسرے سرے پر سائے کی طرح وہ کھڑا تھا اور میں شاندار کمرے کی خنکی میں سر سے پاوں تک پسینے سے بھیگی … مزید پڑھیے
اعجاز عبید کی جمع و ترتیب ایک اور شاہکار برقی کتاب
کہانی والی خالہ اور دو مزید کہانیاں
از قلم
جاوید صدیقی
جمع و ترتیب: اعجاز عبید
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
ٹیکسٹ فائل
مکمل کتاب پڑھیں …..
کہانی والی خالہ
اور دو مزید کہانیاں
جاوید صدیقی
جمع و ترتیب: اعجاز عبید
کہانی والی خالہ
ماگھ کی پہلی مہاوٹ گری تو جلدی جلدی سارے گدے لحاف نکالے گئے۔ اُنھیں دھوپ دی گئی۔ کچھ نئی رضا ئیاں بنوائی گئیں۔ صدریاں، سویٹر اور شا لیں بھی صندوقوں سے باہر آ گئے۔ دالان میں لٹکے ہوئے بھاری پردے کھول کر دیکھے گئے۔ کہانی والی خالہ ابھی تک نہیں آئیں۔ بچوں نے بار بار پوچھنا شروع کیا۔
کب آئیں گی؟ اے مرے کیوں جا رہے ہو ہر سال تو آتی ہیں اس سال بھی آ جائیں گی۔ مگر بچے بے چین تھے۔ ہر سال تو سردیاں شروع ہوتے ہی آ جاتی تھیں۔ اب کی بار دیر کیوں ہو گئی۔
یہ اُس زمانے کی بات ہے جب ٹی وی ایجاد نہیں ہوا تھا اور موبائیل فون کا نام بھی کسی نے نہیں سنا تھا۔ ریڈیو آ چکا تھا مگر وہ ہر ایک کے بس کی چیز … مزید پڑھیے
کچھ دلچسپ مختصر کہانیاں
بد دعا اور دوسری مختصر کہانیاں
از قلم
علی اکمل تصور
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
ٹیکسٹ فائل
مکمل کتاب پڑھیں ……
بد دعا اور دوسری مختصر کہانیاں
علی اکمل تصور
بد دعا
وہ چاروں اس وقت نہ ہی تو زمین پر تھے اور نہ ہی آسمان پر…
’خود کار‘ کار میں وہ کسی ’کار‘ کے نہیں رہے تھے۔ شیشے بند تھے۔ ہیٹر آن تھا، ایل سی ڈی پر نغمہ چل رہا تھا۔ ووفر سے اٹھنے والی آواز قیامت ڈھا رہی تھی۔ پینے کا دور بھی ساتھ ہی چل رہا تھا۔ مست ماحول میں وہ ہر فکر، ہر غم سے آزاد بس اڑے جا رہے تھے۔ ہو… ہا…ہا ہاہا…کی آوازیں کار کے اندر گونج رہی تھیں اور شیشے کی دیواروں سے ٹکرا کر دم توڑ رہی تھیں۔
”ایک تماشا دیکھو گے …؟“ ڈرائیونگ سیٹ پر موجود نوجوان خمار بھری آواز میں بولا۔
”ضرور…ضرور…ضرور…!“اس کے ساتھی چلائے۔ دوسرے ہی لمحے کار لہرائی اور پھر ہوا ہو گئی۔ سڑک پر تماشا بن چکا تھا۔
وہ ایک غریب خوانچہ والا لڑکا تھا۔ سب برباد ہو چکا تھا… اس کے خوانچے میں موجود سموسے اور چنا چاٹ سڑک پر بکھرے پڑے … مزید پڑھیے