ایک سچی کہانی پر منحصر ناولٹ
ریگستان سے چمن تک
از قلم
مشتاق احمد تجاروی
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
ریگستان سے چمن تک
مشتاق احمد تجاروی
میرا نام سکندر ہے۔ میں پیشے کے اعتبار سے ایک ٹریول ایجنٹ ہوں اور شوق کے اعتبار سے سائنٹسٹ۔ میری کہانی بڑی عجیب ہے، میرا شوق الگ ہے اور میرا پیشہ الگ ہے۔ در اصل میرے پیشے اور میرے شوق دونوں میں نہ میرے شوق کا دخل ہے، نہ خواہش کا، بلکہ حالات کی کشتی ایسے رخ پر چلی کہ میں ٹریول ایجنٹ بھی بن گیا اور سائنٹسٹ بھی۔
میں ایک معمولی اور غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں۔ میرے والد پہلے ٹرک ڈرائیور تھے، ان کا اپنا ٹرک تھا، پھر انھوں نے وہ ٹرک بیچ دیا۔ کچھ جمع پونجی اور بھی تھی، سب کو ملا کر ایک آٹو رکشہ خرید لیا اور ایک چھوٹا سا فلیٹ بھی خرید لیا تھا۔ دو کمروں کے اس فلیٹ کو پا کر ہم لوگ بھی اپنے آپ کو مالک کے مکان گرداننے لگے تھے۔ آٹو چلا کران کی آمدنی اتنی ہو جاتی تھی کہ ہم … مزید پڑھیے