اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


خالی ہتھیلی ۔۔۔ فرح دیبا ورک

نظموں کا مجموعہ

خالی ہتھیلی

از قلم

فرح دیبا ورک

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

 

مکمل کتاب پڑھیں…..

 

 

خالی ہتھیلی

 

فرح دیبا ورک

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

 

 

انتساب

 

ان سب لوگوں کے نام جن کے رویوں نے

مجھے برداشت کرنا سکھایا

سرورق          :        راجہ اسحاق اسد

 

 

آئینے

 

فرح دیبا  ورک نے شدید موجودہ دور کی اعصاب شکن اور مصروف تر زندگی کے  تقاضوں کو سمجھتے ہوئے شاعری کے دریا کو کوزے میں اور خیال کی ٹھاٹھیں مارتی وسعت کو اختصار کا پیکر دے کے اپنا ایک الگ ہی راستہ اختیار کیا ہے۔ چھوٹی چھوٹی نظمیں کیا ہیں آئینے ہیں جن میں خوابوں اور سرابوں، ذات اور روایات، تہذیب اور معاشرت کے عکس در عکس سلسلے ہیں۔  یہ سلسلے اس کی شاعری کو قاری سے جوڑتے ہیں۔  توڑتے ہیں بکھیر تے ہیں بناتے ہیں اور پھر قاری کو اپنا بنا لیتے ہیں۔ اور یوں کوئی انجانا رشتہ قائم ہو جاتا اس شاعری کا ہم سے کہ اس کی ہر نظم ہماری اپنی ہی کوئی سوچ، کوئی بات، کوئی موج کوئی تجربہ سا لگتی ہے اور اس سے بڑی کسی کلام کی … مزید پڑھیے

لفظوں سے پہلے ۔۔۔ سرفراز زاہد

ایک عمدہ شاعر کی غزلوں کا مجموعہ

لفظوں سے پہلے

از قلم

سرفراز زاہد

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

 

مکمل کتاب پڑھیں…..

 

لفظوں سے پہلے

 

شعری مجموعہ

 

 

سرفراز زاہد

 

 

صفدر خان اور بسمہ خان کے نام

 

حرفِ سپاس

علی محمد فرشی ، خاور اعجاز ،اختر رضا سلیمی،  شہاب صفدر، طاہر شیرازی، قاضی محمد زکریا

 

کنایوں اور تشبیہوں سے پہلے
کہاں ہوتے ہیں ہم لفظوں سے پہلے

کہیں بیٹھا ہوا تھا دل سے لگ کر
جبیں کا داغ کچھ سجدوں سے پہلے

ہمیں برتا گیا خوابوں کے مابین
ہمیں دیکھا گیا، آنکھوں سے پہلے

دریچے نے جگہ لے لی ہے اس کی
تکلف تھا جو دیواروں سے پہلے

کسی پتھر کے سینے میں تھے محفوظ
ہمارے عکس آئینوں سے پہلے

اُترنا ہے کسی امکاں کے اُس پار
پہنچنا ہے کہیں رستوں سے پہلے

صفاتِ نور میں ہوتے تھے شامل
یہ سارے عیب ہم ایسوں سے پہلے
٭٭٭

 

 

بھنور میں مشورے پانی سے لیتا ہوں
میں ہر مشکل کو آسانی سے لیتا ہوں

جہاں دانائی دیتی ہے کوئی موقع
وہاں میں کام نادانی سے لیتا ہوں

وہ منصوبے ہیں کچھ، آباد ہونے … مزید پڑھیے

اب عہدِ گل آ گیا ہے ۔۔۔ خلیل الرحمٰن اعظمی، انتخاب: شہریار

شاعری کا انتخاب

اب عہدِ گل آ گیا ہے

از قلم

خلیل الرحمٰن اعظمی

انتخاب: شہریار

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

مکمل کتاب پڑھیں…..

 

اب عہدِ گل آ گیا ہے

 

 

خلیل الرحمٰن اعظمی

 

 

 

 

 

انتخاب:    شہر یار

 

کاغذی پیرہن

 

 

 

آپ بیتی

 

(۱)

یوں تو مرنے کے لیے زہر سبھی پیتے ہیں
زندگی تیرے لیے زہر پیا ہے میں نے

شمع جلتی ہے پر اک رات میں جل جاتی ہے
یاں تو اک عمر اسی طرح سے جلتے گزری
کون سی خاک ہے یہ جانے کہاں کا ہے خمیر
اک نئے سانچے میں ہر روز ہی ڈھلتے گزری

کس طرح میں نے گزاری ہیں یہ غم کی گھڑیاں
کاش میں ایسی کہانی کو سنا بھی سکتا
طعنہ زن ہیں جو مرے حال پہ اربابِ نشاط
ان کو اک بار میں اے کاش رُلا بھی سکتا

میں کہ شاعر ہوں، میں پیغامبرِ فطرت ہوں
میری تخئیل میں ہے ایک جہانِ بیدار
دسترس میں مری نظارۂ گلہاۓ چمن
میرے ادراک میں ہیں کُن فیکون کے اسرار
میرے اشعار میں ہے قلبِ حزیں کی دھڑکن
میری … مزید پڑھیے

چاند پھر نکلا ۔۔۔ مجروح سلطان پوری، ترتیب و تدوین: اعجاز عبید

فلمی گیتوں کا ایک نیا مجموعہ

چاند پھر نکلا

مجروح سلطان پوری

کے فلمی نغمے

ترتیب و تدوین

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

مکمل کتاب پڑھیں…..

 

 

چاند پھر نکلا

 

 

 

فلمی نغمے

مجروحؔ سلطانپوری

 

ترتیب و تدوین: اعجاز عبید

فلم: پیئنگ گیسٹ

 

موسیقار: سچن دیو برمن

آواز:لتا منگیشکر

 

چاند پھر نکلا، مگر تم نہ آئے

جلا پھر میرا دل، کروں کیا میں ہائے

چاند پھر نکلا ۔۔۔

یہ رات کہتی ہے وہ دن گئے تیرے

یہ جانتا ہے دل کہ تم نہیں میرے

یہ رات کہتی ہے وہ دن گئے تیرے

یہ جانتا ہے دل کہ تم نہیں میرے

کھڑی ہوں میں پھر بھی نگاہیں بچھائے

میں کیا کروں ہائے کہ تم یاد آئے

چاند پھر نکلا ۔۔۔

سلگتے سینے سے دھواں سا اٹھتا ہے

لو اب چلے آؤ کہ دم گھٹتا ہے

سلگتے سینے سے دھواں سا اٹھتا ہے

لو اب چلے آؤ کہ دم گھٹتا ہے

جلا گئے تن کو بہاروں کے سائے

میں کیا کروں ہائے کہ تم یاد آئے

چاند پھر نکلا۔۔۔

٭٭٭

 

آواز: آشا بھوسلے، کشور کمار

 

چھوڑ دو آنچل زمانہ کیا کہے گا

ہاں … مزید پڑھیے

ت لاش ۔۔۔ محسن خالد محسنؔ

نثری نظموں کا ایک نیا مجموعہ

ت لاش

 

(ہجر و کرب سے ماخوذ نظمیں)

 

 

محسن خالد محسنؔ

 

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

 

مکمل کتاب پڑھیں

 

ت لاش

 

(ہجر و کرب سے ماخوذ نظمیں)

 

محسن خالد محسنؔ

 

 

انتساب

 

پیاری بیٹی ایمن زہرا

یہ کتاب نہیں

یہ میرا دل ہے

جو تمہارے ہاتھوں میں ہے

ہر حرف تمہاری مُسکان کی بازگشت

ہر صفحہ تمہاری یاد کی خوشبو لیے ہوئے

دوری لمبی ہے

مگر میری دُعائیں تمہارے ساتھ چلتی ہیں

تم وہ لفظ ہو

جو میری روح میں زندہ ہے

ہر ورق تمہیں چھُو کر گزرے

اور میری محبت کی روشنی چھوڑ جائے

یہ تحفہ نہیں، میری محبت کی پہچان ہے

ہر نظم، ہر مصرعہ تمہارے لیے زندہ ہے

 

چند باتیں

 

محسن خالد محسنؔ

 

"ت لاش” میری شاعری کا تیسرا مجموعہ ہے جس میں صرف نظمیں شامل ہیں۔  اس سے پہلے 2014 میں پہلا شعری مجموعہ "کچھ کہنا ہے” منظر عام پر آیا تھا۔ 2016 میں دوسرا شعری مجموعہ "دھُند میں لپٹی شام” شائع ہوا۔  پہلے مجموعے میں صرف غزلیات شامل تھی جبکہ دوسرے مجموعے میں غزلیات کے علاوہ … مزید پڑھیے

درد کا افسانہ: شکیلؔ بدایونی کے منتخب فلمی نغمے ۔۔۔ مرتبہ: اعجاز عبید

درد کا افسانہ

شکیلؔ بدایونی کے منتخب فلمی نغمے

مرتبہ: اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

درد کا افسانہ

 

 

شکیلؔ بدایونی کے منتخب فلمی نغمے

مرتبہ: اعجاز عبید

 

مغل اعظم

 

موسیقار: نوشاد

آواز: لتا منگیشکر

راگ:  کیدار

اے مرے مشکل کشا ، فریاد ہے، فریاد ہے

آپ کے ہوتے ہوئے دنیا مری برباد ہے

بے کس پہ کرم کیجیے سرکار مدینہ

بے کس پہ کرم کیجیے

گردش میں ہے تقدیر بھنور میں ہے سفینہ

گردش میں ہے تقدیر بھنور میں ہے سفینہ

بے کس پہ کرم کیجیے سرکار مدینہ

بے کس پہ کرم کیجیے

ہے وقت مدد آئیے بگڑی کو بنانے

پوشیدہ نہیں آپ سے کچھ دل کے فسانے

زخموں سے بھرا ہے کسی مجبور کا سینا

بے کس پہ کرم کیجیے۔۔۔۔۔۔

چھائی ہے مصیبت کی گھٹا گیسوؤں والے، گیسوؤں والے

للہ مری ڈوبتی کشتی کو بچا لے

طوفان کے آثار ہیں، دشوار ہے جینا

بے کس پہ کرم کیجیے۔۔۔۔۔۔

گردش میں ہے تقدیر بھنور میں ہے سفینہ

بے کس پہ کرم کیجیے سرکار مدینہ

بے کس پہ کرم کیجیے

٭٭٭

آوازیں: لتا منگیشکر، ساتھی

انسان کسی سے دنیا میں اک … مزید پڑھیے

ن م راشد کی تمام نظمیں ۔۔۔ ن م راشد، مرتبّہ: فرخ منظور، اعجاز عبید

عہد ساز شاعر ن م راشد کی کلیات

ن م راشد کی تمام نظمیں

از قلم

ن م راشد

مرتبّہ

فرخ منظور، اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

ن. م . راشد کی تمام نظمیں

 

 

 

ن م راشد

 

مرتبہ: فرخ منظور، اعجاز عبید

 

 

ن. م . راشد کی تمام نظمیں

 

 

 

ن م راشد

 

مرتبہ: فرخ منظور، اعجاز عبید

 

 

ماورا

 

 

 

 

 

رخصت

 

ہے بھیگ چلی رات، پر افشاں ہے قمر بھی

ہے بارشِ کیف اور ہوا خواب اثر بھی

اب نیند سے جھکنے لگیں تاروں کی نگاہیں

نزدیک چلا آتا ہے ہنگامِ سحر بھی!

میں اور تم اس خواب سے بیزار ہیں دونوں

اس رات سرِ شام سے بیدار ہیں دونوں

ہاں آج مجھے دور کا در پیش سفر ہے

رخصت کے تصور سے حزیں قلب و جگر ہے

آنکھیں غمِ فرقت میں ہیں افسردہ و حیراں

اک سیلِ بلا خیز میں گم تار نظر ہے

آشفتگیِ روح کی تمہید ہے یہ رات

اک حسرتِ جاوید کا پیغام سحر ہے

میں اور تم اس رات … مزید پڑھیے

نم ۔۔۔ رشید سندیلوی

رشید سندیلوی کے اشعار کا انتخاب

نم

از قلم

رشید سندیلوی

انتخاب: منیب شہزاد

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

نم

 

 

رشید سندیلوی

 

 

حیرت، معمول، معکوس،  انا کے دستانے

اور نم (اضافہ)  کے اشعار سے انتخاب

 

انتخاب: منیب شہزاد

کتابیں


حیرت 2023
معمول 2024
معکوس 2024
انا کے دستانے 2025
نم  (اضافہ)

حیرت

تیری باتیں اچھی لگتی تھیں
ٹھنڈی راتیں اچھی لگتی تھیں

اپنی آنکھوں سے تجھے کیسے مکمل دیکھیں
کتنے عاجز ہیں یہ تصویر بنانے والے

آستینوں میں سانپ پلتے ہیں
سائے اہرام سے نکلتے ہیں

اپنا زادِ سفر اٹھا لینا
وقتِ رخصت یہیں ملوں گا میں

ہم جنہیں جھک کے ملا کرتے تھے
ان کو اپنی ہی انا نے مارا

سورج بجھا تو یار سبھی گھر کو چل دیے
ایسے میں اک چراغ جلانا پڑا مجھے

دن تو کاموں میں کسی طور گزر جاتا ہے
رات ڈھلتی ہے تو اک خوف سا آتا ہے میاں

اب کوئی معجزہ نہیں ہو گا
دستِ عیسیٰ عطا نہیں ہو گا

چمکتے چاند کا امشب نظارہ کر لیا میں نے
کسی کے عشق میں دل پارہ پارہ کر لیا میں نے

اٹھے … مزید پڑھیے

طیورِ آوارہ ۔۔۔ اختر شیرانی، جمع و ترتیب: فاتح الدین بشیر، اعجاز عبید

رومانی شاعر کا رومانی مجموعہ

طیورِ آوارہ

از قلم

اختر شیرانی

جمع و ترتیب

فاتح الدین بشیر، اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

طیورِ آوارہ

 

 

اختر شیرانی

 

 

جمع و ترتیب: فاتح الدین بشیر، اعجاز عبید

 

 

 

جلوہ آنکھوں پہ چھا گیا کس کا؟
شوق، دل میں سما گیا کس کا؟

صورت آنکھوں میں کھب گئی کس کی؟
نقش دل کو لُبھا گیا کس کا؟

پھر کٹی ساری رات آنکھوں میں
جلوہ پھر یاد آ گیا کس کا؟

میرے دل سے بھُلا گیا سب کچھ
یہ خیال آہ، آ گیا کس کا؟

شوق ہے پھر بھی دیکھنے کا اُسے
شوق، مجنوں بنا گیا کِس کا؟

یاد سب کچھ بھُلا گئی کِس کی؟
دھیان سب کچھ بھُلا گیا کِس کا؟

کِس سے مِلنے کی ہیں یہ تدبیریں
دل میں ارماں سما گیا کِس کا؟

دل میں لی پھِر حیا نے چُٹکی سی
لب پہ پھِر نام آ گیا کِس کا؟

بیٹھے بٹھلائے رو دئیے اختر
دھیان اِس وقت آ گیا کِس کا؟
مطبوعہ ’رومان‘ لاہور مئی 1936ء

٭٭٭

شب کو پہلُو میں جو وہ ماہِ سِیہ پوش آیا… مزید پڑھیے

اعتبار کی شبنم ۔۔۔ سید انور جاوید ہاشمیؔ

ایک قابل قدر شعری مجموعہ

اعتبار کی شبنم

شاعر

سید انور جاوید ہاشمیؔ

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

اعتبار کی شبنم

 (شاعری)

 

 

سید انور جاوید ہاشمیؔ

 

 

حرفِ آغاز

 

رب العالمین کے بعد جو احباب اس کتاب کے لوازمات کی جمع آوری اور سوشل میڈیا کے متفرق فورم پر نشر و اشاعت میں شامل رہے ہیں ان کا شکریہ راقم پر فرض ہے۔ جناب اعجاز عبید (اردو لائبریری) نے میرے چار مجموعے شامل کیے۔ جناب رضا الحق صدیقی (لاہور) ادبستان بلاگ پر انٹرویو کے ساتھ میری پچاس غزلیں شامل کر چکے ہیں جو مجموعے کی زینت بن گئیں۔ برادر محترم محمد محسن اسرار کا تعارفی مضمون ، ڈاکٹر یونس حسنی صاحب کے محبت آفرین کلمات، مرحوم دوست برادر نور میرٹھی کی رائے قیمتی اور لائق فخر و امتنان ہیں۔ فیس بُک کے احباب سلامت رہیں جن کی حوصلہ افزائی نے مہمیز کیا اور ۱۹۶۹ء سے آغاز کیا گیا۔ سخن کا سلسلہ جاری ہے۔

جناب شہزاد نیازؔ نے گزشتہ ماہ شائع ہونے والی ہماری جاپانی شعر و ادب پر تحقیق ’’نغمہ زار‘‘ اور زیرِ نظر مجموعۂ غزلیات ’’اعتبار کی شبنم‘‘ کی … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید