اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


ہوا کے ساتھ ساتھ (فلمی گیت) ۔۔۔ آنند بخشی، انتخاب و ترتیب: اعجاز عبید

فلمی گیتوں کا ایک اور مجموعہ

ہوا کے ساتھ ساتھ

شاعر

آنند بخشی

انتخاب و ترتیب

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

 

مکمل کتاب پڑھیں…..

 

 

ہوا کے ساتھ ساتھ

 

(فلمی گیت)

 

 

آنند بخشی

 

انتخاب و ترتیب: اعجاز عبید

 

 

فلم: زندگی زندگی

موسیقار، آواز: سچن دیو برمن

 

زندگی اے زندگی ۔ زندگی، تیرے ہیں دو روپ

زندگی اے زندگی ۔ زندگی، تیرے ہیں دو روپ

بیتی ہوئی راتوں کی باتوں کی تو چھایا

چھایا وہ جو بنے گی دھوپ

کبھی تیرے کرنیں تھی ٹھنڈی ٹھنڈی ہائے رے

اب تو ہی میرے جی میں آگ لگائے

کبھی تیرے کرنیں تھی ٹھنڈی ٹھنڈی ہائے رے

اب تو ہی میرے جی میں آگ لگائے

چاندنی اے چاندنی ۔ چاندنی، تیرے ہیں دو روپ

ٹوٹے ہوئے سپنوں کی اپنوں کی تو چھایا

چھایا وہ جو بنے گی دھوپ

چھایا وہ جو بنے گی دھوپ

آتے جاتے پل کیا ہیں سمے کے یہ جھولے ہیں

بچھڑے ساتھی کبھی یاد آئے کبھی بھولے ہیں

آتے جاتے پل کیا ہیں سمے کے یہ جھولے ہیں

بچھڑے ساتھی کبھی یاد آئے کبھی بھولے ہیں

آدمی اے آدمی ۔ … مزید پڑھیے

میرے لہجے میں بولتا ہوا تو ۔۔۔ زینؔ شکیل

ایک اور شعری مجموعہ

میرے لہجے میں بولتا ہوا تو

شاعر

زینؔ شکیل

پیشکش

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

 

مکمل کتاب پڑھیں…..

 

میرے لہجے میں بولتا ہوا تُو

 

(غزلیں، نظمیں )

 

زینؔ شکیل

پیشکش: اعجاز عبید

 

 

انتساب

 

عصمت خان کے نام

 

 

غزلیں

 

خامشی کو ٹٹولتا ہوا تُو
بات میں زہر گھولتا ہوا تُو

آج بس غور سے سنا میں نے
میرے لہجے میں بولتا ہوا تُو

میں پروتا ہوا تجھے ان میں
میرے الفاظ تولتا ہوا تُو

آج پھر سے مجھے نظر آیا
رنگ اُداسی میں گھولتا ہوا تُو

پھر وہی تھامتا ہوا اِک میں
پھر مسلسل ہے ڈولتا ہوا تُو

دے کے دستک میں کاش پھر دیکھوں
در کو چپ چاپ کھولتا ہوا تُو
***

چل اس نگری میں چل بادل
سینے اندر ہلچل بادل

کب اس کے نام پہ برسے گا؟
یہ آنکھ ہوئی اب تھل، بادل!

اک نیندوں میں بے چین جھڑی
اک سپنوں میں بے کل بادل

ہے دور ڈگر اس پیتم کی
دو چار قدم تو چل بادل

ہم کیسے ٹھہریں زین وہاں
اس شہر میں ہے جل تھل بادل

تب سے ٹپکے … مزید پڑھیے

وہ آنکھوں سے بول رہا تھا ۔۔۔ زینؔ شکیل، ترتیب و تدوین: اعجاز عبید

ایک اور شعری مجموعہ

وہ آنکھوں سے بول رہا تھا

شاعر

زینؔ شکیل

ترتیب و تدوین

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

مکمل کتاب پڑھیں…..

وہ آنکھوں سے بول رہا تھا
(غزلیں، نظمیں)

 

زینؔ شکیل

 

ترتیب و تدوین: اعجاز عبید

 

 

انتساب

 

رضوان خلیل اور اذان علی کے نام

****************
غزلیں
****************

اپنے آنسو رول رہا تھا
وہ آنکھوں سے بول رہا تھا

تیرے بعد مرے کمرے میں
ماتم کا ماحول رہا تھا

ہم ہی چلنے سے عاری تھے
وہ تو رستے کھول رہا تھا

جان! تمہاری نگری اندر
میں کتنا بے مول رہا تھا

وہ بھی کیسے اپنی چُپ سے
میری چُپ کو تول رہا تھا

تم کتنے انمول ہوئے ہو
میں کتنا انمول رہا تھا

رات، مری بے چین آنکھوں میں
چاند اداسی گھول رہا تھا

یاد ہے؟ تیری خاطر میرے
ہاتھوں میں کشکول رہا تھا
٭٭٭

اک تری یاد کو بس رختِ سفر جانا ہے
ہم نے پتھر کو بہر طور گہر جانا ہے

جس طرح رات کٹی دن بھی گیا ہاتھوں سے
اس طرح ہم نے کسی شام گزر جانا ہے

یہ جو دریا ہے کسی یاد کا بپھرا دریا
اِس نے … مزید پڑھیے

کہا بھی تھا زمانہ دیکھتا ہے ۔۔۔ زینؔ شکیل، ترتیب و تدوین: اعجاز عبید

جدید شاعری کا ایک عمدہ نمونہ

کہا بھی تھا زمانہ دیکھتا ہے

شاعر

زینؔ شکیل

ترتیب و تدوین

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

مکمل کتاب پڑھیں…..

کہا بھی تھا زمانہ دیکھتا ہے

(غزلیں، نظمیں)

 

زینؔ شکیل

ترتیب و تدوین: اعجاز عبید

انتساب

شاہنواز علی بٹ کے نام

*************************

غزلیں

**************************

محبت کا تماشا دیکھتا ہے
کہا بھی تھا زمانہ دیکھتا ہے

تعلق پر بھی انگلی اٹھ گئی ناں!
مجھے اب گھور کے کیا دیکھتا ہے؟

سو میں اُس کی ضرورت بن چکا ہوں
وہ بس اب میرا چہرہ دیکھتا ہے

اُسے غافل سمجھنا مت مری جاں
وہ نہ دیکھے تو سارا دیکھتا ہے

زمیں والوں کو روتے اور مرتے
وہ کتنی دور بیٹھا دیکھتا ہے

میں اپنی دھُن میں پتھر پھینکتا ہوں
مجھے غصے سے دریا دیکھتا ہے

میں صدقے جاؤں اُس کے دیکھنے پر
وہ کیسے اتنا پیارا دیکھتا ہے

کھڑا ہے آئینے کے سامنے وہ
اور اک پیاسے کو پیاسا دیکھتا ہے

نظر سے دور ہو جا سُکھ کی دیوی
تجھے اک دکھ کا مارا دیکھتا ہے

بلا کی خون ریز آنکھیں ہیں اُسکی
وہ کوئی ایسا ویسا دیکھتا ہے؟
٭٭٭

عشق میں خاک جو دَر دَر … مزید پڑھیے

یہ صدی بھی اداس ہے تم بن ۔۔۔ زینؔ شکیل

جدید شاعری کا ایک عمدہ نمونہ

یہ صدی بھی اداس ہے تم بن

شاعر:

زینؔ شکیل

ترتیب و تدوین

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

مکمل کتاب پڑھیں…..

 

یہ صدی بھی اداس ہے تم بن
(طویل نظم)

 

 

زینؔ شکیل

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

انتساب

 

والد مرحوم شکیل اختر کے نام

اے مرے خوفزدہ

لو گیا دن بھی مرے ہاتھوں سے
آ بسی شام مری آنکھوں میں
رات بھی ضبط سے ملنے کو چلی آئی ہے
خواب ویران گزر گاہ پہ جا نکلے ہیں
نیند سرہانے کے نیچے سے نکلتی ہی نہیں
سانس ہے ہجر زدہ
خواب ہیں موت زدہ
آنکھ ہے خوفزدہ
درد حیران و پریشان کھڑا ہے کب سے
کس کے رونے سے نمی پھیل گئی کمرے میں
کھڑکیاں کب سے کھلی ہیں لیکن
اس قدر حبس ہے جو جاں کو مسل دیتا ہے
اتنی جذبات کی حدّت ہے کہ جاتی ہی نہیں
اک قیامت ہے جو ٹھہری ہے، گزرتی ہی نہیں
تم ہی چپ چاپ یونہی روز گزر جاتے ہو!!!

 

ایسے کھویا ہوں کسی ہجر میں خاموشی سے

ایسے کھویا ہوں کسی ہجر میں خاموشی سے
سانس لیتا ہوں تو ڈر جاتا … مزید پڑھیے

شام کنارہ (فلمی نغمے) ۔۔۔ گلزار، انتخاب و ترتیب: اعجاز عبید

فلمی گیتوں کا ایک اور مجموعہ

شام کنارہ

شاعر

گلزار

انتخاب و ترتیب

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

 

مکمل کتاب پڑھیں…..

 

شام کنارا

 

فلمی نغمے

 

گلزار

انتخاب و ترتیب: اعجاز عبید

 

فلم: موسم

موسیقی: مدن موہن

آواز: لتا منگیشکتر

 

رکے رکے سے قدم رک کے بار بار چلے

قرار لے کے تیرے در سے بے قرار چلے

رکے رکے سے قدم رک کے بار بار چلے

رکے رکے سے قدم

صبح نہ آئی کئی بار نیند سے جاگے

کہ ایک رات کی یہ زندگی گزار چلے

رکے رکے سے قدم

اٹھائے پھرتے تھے احسان دل کا سینے پر

لے تیرے قدموں پہ یہ قرض بھی اتار چلے

قرار لے کے ترے در سے بے قرار چلے

رکے رکے سے قدم رک کے بار بار چلے

٭٭٭

 

آواز: لتا منگیشکر، بھوپیندر

 

دل ڈھونڈھتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن

بیٹھے رہیں تصورِ جاناں کئے ہوئے

دل ڈھونڈھتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن

جاڑوں کی نرم دھوپ ہو، آنگن میں لیٹ کر

آنکھوں پہ کھینچ کر تیرے آنچل کے سائے کو

اوندھے پڑے رہیں کبھی کروٹ لئے ہوئے

دل

مزید پڑھیے

کون کہے تم سے ۔۔۔ زینؔ شکیل، پیشکش: اعجاز عبید

ایک اور تجربہ، ایک اور مجموعہ

کون کہے تم سے

شاعر

زینؔ شکیل

پیشکش

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

مکمل کتاب پڑھیں…..

اب کون کہے تم سے

زینؔ شکیل

پیشکش: اعجاز عبید

 

 

انتساب

دادا جان محمد حسین بٹ مرحوم

اور

والد محترم شکیل اختر بٹ مرحوم

کے نام

اُس کو لکھ دیا ہم نے
سات الگ زبانوں میں
ہاں ہمیں محبت ہے

زینؔ شکیل

میں نے دیکھا ہے بادشاہوں کو
ایک دَر کی گدائیاں کرتے
اور وہ دَر مرے حضورؐ کا ہے

شہنشاہوں کے شہنشاہوں کی
گردنیں بھی یہاں پہ جھکتی ہیں
رحمتوں کا یہیں بسیرا ہے

انؐ کا جو بھی غلام ہو جائے
راہِ سدرہ ہے رہگزر اُس کی
ہاتھ میں لوح اور قلم اُس کے

عربیوں سے کہاں بھلے عجمی
عجمیوں سے کہاں بھلے عربی
یہ بھی سیّدؐ کی مہربانی ہے

آپؐ فرمائیے کرم آقاؐ
ہند کے شہنشاہؒ کے صدقے
ہو سلامت نگاہِ بابا جیؒ

گرتے گرتوں کو تھام لیتے ہیں
ذرہ ذرہ یونہی نہیں کہتا
شاہِ اجمیر یا غریب نوازؒ

فیض خواجہؒ پیا کی چاہت کا
ہم نے پایا نگاہِ باباؒ سے
ہو سلامت دیارِ شلبانڈی

 ’’سب مساکین پر نگاہِ کرم‘‘
ادنے ادنوں میں زینؔ … مزید پڑھیے

کھویا کھویا چاند (فلمی نغمے) ۔۔۔ شیلیندر، انتخاب و ترتیب: اعجاز عبید

فلمی نغنموں کی ایک اور کتاب

کھویا کھویا چاند

گیت کار

شیلیندر

انتخاب و ترتیب

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

مکمل کتاب پڑھیں…..

کھویا کھویا چاند

فلمی نغمے

شیلیندر

انتخاب و ترتیب: اعجاز عبید

دو باتیں

بالی ووڈ، جو ہندوستانی فلم انڈسٹری کے گڑھ کے طور پر شہر ممبئی کو دیا گیا نام ہے، کی فلموں اور موسیقی کی زبان اگرچہ سرٹفکیٹ کے حساب سے ہندی ہوتی ہے (اردو سرٹفکیشن کی کچھ ہی فلمیں رہی ہیں) لیکن عملی طور پر ان کی زبان اصل ہندوستانی ہوتی ہے۔ نہ اس زبان میں عربی فارسی کے مشکل الفاظ کی آمیزش ہوتی ہے، نہ سنسکرت کے کٹھن شبدوں کی ملاوٹ۔ یہی صورت حال ان کے گانوں کی بھی ہے۔ اس لحاظ سے ان گیتوں کے مجموعے اردو زبان میں شائع کئے جانے میں مجھے کوئی قباحت محسوس نہیں ہوئی۔ ان "گیت کاروں” کو "شاعر” بھی بہر حال کہا جا سکتا ہے۔

ان مجموعوں کی ضرورت مجھے اس وقت سے محسوس ہو رہی تھی جب سے ساحر لدھیانوی نے خود اپنے منتخب گیت ’گاتا جائے بنجارہ‘ کے نام سے شائع کروائے تھے۔ اس مجموعے میں ساحر کے صرف وہی گیت تھے جو بحر … مزید پڑھیے

دیوار سے گفتگو ۔۔۔ محبوب خزاںؔ، انتخاب و ترتیب: نوید صادق، اعجاز عبید

مشہور زمانہ اردو محفل کی ایک پیشکش

دیوار سے گفتگو

شاعر

محبوب خزاںؔ

انتخاب و ترتیب

نوید صادق، اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

 

مکمل کتاب پڑھیں…..

دیوار سے گفتگو

محبوب خزاںؔ

انتخاب اور ترتیب: نوید صادق، اعجاز عبید

دیوار سے گفتگو

کسی ہنستی بولتی جیتی جاگتی چیز پر

یہ گھمنڈ کیا یہ گمان کیوں

کہیں اور آپ کی جان کیوں

یہ تو سلسلے ہیں اسی فریب خیال کے

غم ذات و خیر و جمال کے

وہی پھیر اہل سوال کے

اجی ٹھیک ہے یہ وفا کا زہر نہ گھولیے

ارے آپ جھوٹ ہی بولئے

نہیں سب کے بھید نہ کھولیے

کوئی کیا کرے نہ ملیں جو رنگ ہی رنگ سے

ڈرو اپنے جی کی امنگ سے

کٹے کیوں نگاہ پتنگ سے

کبھی بیکسی کو پکارتے ہیں شجر حجر

مرے پاس کچھ بھی نہیں مگر

بڑی زندگی ہے ادھر ادھر

یہ سنبھلتے ہاتھوں میں کانپتی ہے کمان کیوں

یہ سرک رہی ہے مچان کیوں

یہ کھسک رہے ہیں مکان کیوں

٭٭٭

چاند کے مسافر

زندگی کو دیکھا ہے زندگی سے بھاگے ہیں
روشنی کے آنچل میں تیرگی کے دھاگے ہیں

تیرگی کے دھاگوں میں خون کی روانی … مزید پڑھیے

بھیگی بھیگی رات میں (فلمی نغمے) ۔۔۔ حسرت جے پوری، ترتیب و تدوین: اعجاز عبید

فلمی نغموں کے مجموعوں کی ایک اور کتاب

بھیگی بھیگی رات میں

(فلمی نغمے)

حسرت جے پوری

ترتیب و تدوین

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

 

مکمل کتاب پڑھیں….

 

بھیگی بھیگی رات میں

 

 

فلمی نغمے

حسرت جے پوری

 

 

ترتیب و تدوین: اعجاز عبید

 

 

فلم: سورج

موسیقار: شنکر جے کشن٭

آواز: محمد رفیع

 

بہارو پھول برساؤ مرا محبوب آیا ہے

مرا محبوب آیا ہے

ہواؤں راگنی گاؤ مرا محبوب آیا ہے

مرا محبوب آیا ہے

او لالی پھول کی مہندی لگا ان گورے ہاتھوں میں

اتر آ اے گھٹا کاجل لگا ان پیاری آنکھوں میں

ستارو مانگ بھر جاؤ مرا محبوب آیا ہے

مرا محبوب آیا ہے

نظارو ہر طرف اب تان دو اک نور کی چادر

بڑا شرمیلا دلبر ہے، چلا جائے نہ شرما کر

ذرا تم دل کو بہلاؤ مرا محبوب آیا ہے

مرا محبوب آیا ہے

سجائی ہے جواں کلیوں نے اب یہ سیج الفت کی

انہیں معلوم تھا آئے گی اک دن رت محبت کی

فضاؤ رنگ بکھراؤ مرا محبوب آیا ہے

مرا محبوب آیا ہے

بہارو پھول برساؤ مرا محبوب آیا ہے

مرا محبوب آیا ہے

٭٭٭… مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید