طویل نظموں کا مجموعہ
زید سے مکالمہ
از قلم
آفتاب اقبال شمیم
جمع و ترتیب: یاور ماجد، اعجاز عبید
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
…..مکمل کتاب پڑھیں
زید سے مکالمہ
آفتاب اقبال شمیم
جمع و ترتیب: یاور ماجد، اعجاز عبید
(ایک طویل نظم ’نہیں اور ہاں سے آگے‘ کو علیحدہ ای بک کے طور پر شائع کیا جا رہا ہے)
دیباچہ
وہ اور میں
یہ طویل نظمیں شاید اس طویل نظم کے بیچ بیچ کے حصہ ہیں جو ہمارے دور میں زیر تخلیق ہے۔ جس کے ’’ہونے‘‘ کا جغرافیہ کسی مخصوص خطہ ارض سے منسوب نہیں بلکہ اس دور کے تہذیب اور ہمارے نفسیاتی علاقوں کی خط کشی کرتا ہے۔ یہ طویل نظمیں کچھ ایسے ہیں جو آج کے خارج و داخل کی منظر کشی اور صدابندی کرتے ہوئے کسی رزمیے کے بجائے المیے کی تالیف کرتی نظر آتی ہیں۔ یوں بھی آج کی نظم میں کسی اخیل، تبریس، سہراب یا ابلیس کی کردار کشی شاید ممکن نہیں رہی۔ وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ ہم پر اپنی تاریخ کا جو انکشاف اس صدی میں ہوا ہے، اس نے ہمارے بہت سے رومانی رویوں کو مسمار کر دیا ہے۔ … مزید پڑھیے