ادب اطفال کے زمرے میں ایک اور پیشکش
سونےکی گیند
از قلم
میرزا ادیب
جمع و ترتیب
اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
سونے کی گیند
اور دوسرے ڈرامے
میرزا ادیب
جمع و ترتیب: اعجاز عبید
سونے کی گیند
پہلا منظر
(ایک اوسط درجے کا کمرا۔ درمیان میں ایک میز۔ میز کے اِرد گِرد چند کُرسیاں۔ ایک کرسی پر عذرا، دوسرے پر فریدہ، اور اس کے سامنے کی کرسی پر تحسین بیٹھا ہے۔ میز کے اوپر ایک ڈبہ پڑا ہے جس وقت پردہ اٹھتا ہے عذرا اپنے منہ میں لڈّو ڈال رہی ہے۔ تحسین کے ہاتھ میں لڈّو دکھائی دے رہا ہے اور فریدہ کا منہ ہل رہا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ لڈو کھا رہی ہے)
فریدہ: (لڈّو نگلتے ہوئے) تحسین!
تحسین: کیوں فریدہ!
فریدہ: کھاتے کیوں نہیں؟ ہاتھ میں لڈّو پکڑے کیوں بیٹھے ہو؟
تحسین: کھا لیتا ہوں۔
فریدہ: یہ آخری لڈّو ہے نا؟
تحسین: پانچواں ہے۔
عذرا: آخری ہوا نا۔ پانچ پانچ لڈّو ہی تو ملے تھے ہر ایک کو؟
تحسین: اجّو باجی!
عذرا: کیا ہے!
تحسین: تم نے سارے کے … مزید پڑھیے








