اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


اردو محفل کے شعرا کے کلام کی پیروڈیز ۔۔۔ محمد خلیل الرحمٰن

مرحوم اردو محفل کی ایک یادگار

اردو محفل کے شعرا کے کلام کی پیروڈیز

از قلم

محمد خلیل الرحمٰن

 

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

اردو محفل کے شعرا کے کلام کی پیروڈیز

محمد خلیل الرحمٰن

 

 

اردو محفل کی یاد میں

 

اردو محفل،https://urduweb.org/Mehfil) ) جو ۳۰ جون ۲۰۰۵ء کو منصۂ شہود پر آئی، ایک عہد ساز ویب سائٹ ثابت ہوئی۔ اردو کمپیوٹنگ کے پروجیکٹس (جن  کے نتائج  کے طور پر اب آپ کو اپنے موبائل فونوں پر اردو نظر آ رہی ہے، اور اردو کی لا تعداد ویب سائٹس وجود میں آ چکی ہیں اور آتی رہتی ہیں) کے علاوہ اردو ادب اور بطور خاص اردو شاعری کے عاشقوں کے لئے بھی مشعلِ راہ ثابت ہوئی۔ اردو کے کسی بھی ادبی موضوع کے بارے میں گوگل تلاش کرنے پر نتائج کے پہلے ہی صفحے پر ریختہ ڈاٹ آرگ کے علاوہ اردو محفل کے روابط کی نمائش اس کا ثبوت ہے۔

اردو محفل کے اراکین میں بھی کئی ادیب اور شاعر تھے، خود جناب خلیل الرحمٰن، ایک اچھے ادیب اور شاعر، اس کے رکن رہے، یا شاید اس کے رکن ہونے کے … مزید پڑھیے

احساس، فکر اور فنی اظہار کی ایک مہکتی شام ۔۔۔ رفیعہ نوشین

ایک رپورتاژ

احساس، فکر اور فنی اظہار کی ایک مہکتی شام

از قلم

رفیعہ نوشین


ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

احساس، فکر اور فنی اظہار کی ایک مہکتی شام

 

 

تہذیبی ورثہ کا زندہ استعارہ، محترمہ قمر جمالی کے دولت کدے پر افسانوی نشست، (۲۵ مئی، ۲۰۲۵ء)

رپورتاژ

 

رفیعہ نوشین

 

 

ادب کی دنیا میں کچھ لمحات محض وقت کے صفحات پر نہیں اُبھرتے، بلکہ دل کی گہرائیوں، جذبوں کی شدت، اور لفظوں کی خوشبو سے جنم لیتے ہیں۔ ۲۵ مئی ۲۰۲۵ء کا دن بھی ایسا ہی ایک یادگار دن تھا، جب ہمیں حیدرآباد کی موقر فکشن نگار اور با وقار علمی شخصیت، محترمہ قمر جمالی آپا کے دولت کدے پر حاضری کا شرف حاصل ہوا۔

ان کے فلیٹ میں داخل ہوتے ہی دل جیسے ادبی تقدس سے بھر گیا۔ دیوار کے ساتھ سجے ایوارڈز گویا ان کی علمی، ادبی اور فکری کامیابیوں کی خاموش مگر پر جوش گواہی دے رہے تھے۔ ایک گوشے میں رکھی پرانی تصویریں ماضی کی خوشبو کو تازہ کر رہی تھیں۔ اور کتب سے آراستہ الماریاں علم و ادب کی سچائی کو لفظوں میں ڈھالتی … مزید پڑھیے

ن م راشد کی تمام نظمیں ۔۔۔ ن م راشد، مرتبّہ: فرخ منظور، اعجاز عبید

عہد ساز شاعر ن م راشد کی کلیات

ن م راشد کی تمام نظمیں

از قلم

ن م راشد

مرتبّہ

فرخ منظور، اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

ن. م . راشد کی تمام نظمیں

 

 

 

ن م راشد

 

مرتبہ: فرخ منظور، اعجاز عبید

 

 

ن. م . راشد کی تمام نظمیں

 

 

 

ن م راشد

 

مرتبہ: فرخ منظور، اعجاز عبید

 

 

ماورا

 

 

 

 

 

رخصت

 

ہے بھیگ چلی رات، پر افشاں ہے قمر بھی

ہے بارشِ کیف اور ہوا خواب اثر بھی

اب نیند سے جھکنے لگیں تاروں کی نگاہیں

نزدیک چلا آتا ہے ہنگامِ سحر بھی!

میں اور تم اس خواب سے بیزار ہیں دونوں

اس رات سرِ شام سے بیدار ہیں دونوں

ہاں آج مجھے دور کا در پیش سفر ہے

رخصت کے تصور سے حزیں قلب و جگر ہے

آنکھیں غمِ فرقت میں ہیں افسردہ و حیراں

اک سیلِ بلا خیز میں گم تار نظر ہے

آشفتگیِ روح کی تمہید ہے یہ رات

اک حسرتِ جاوید کا پیغام سحر ہے

میں اور تم اس رات … مزید پڑھیے

ختم نبوّت ۔۔۔ مولانا ابو الاعلیٰ مودودی

معرکۃ الآرا تفسیر ’’تفہیم القرآن‘‘ سے مقتبس

ختم نبوّت

از قلم

مولانا ابو الاعلیٰ مودودی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

ختم نبوت

 

 

تفہیم القرآن ،سورۂ احزاب کی تفسیر کا ضمیمہ

 

ابو الاعلیٰ مودودی

 

 

ابتدائیہ

 

ایک گروہ، جس نے اِس دور میں نئی نبوّت کا فتنۂ عظیم کھڑا کیا ہے، لفظ خَاتَم النّبیّین کے معنی ’’نبیوں کی ُمہر‘‘ کرتا ہے اور اس کا مطلب یہ لیتا ہے کہ نبیﷺ کے بعد جو انبیاء بھی آئیں گے وہ آپؐ کی مُہر لگنے سے نبی بنیں گے، یا با لفاظ دیگر جب تک کسی کی نبوت پر آپؐ کی مُہر نہ لگے وہ نبی نہ ہو سکے گا۔

لیکن جس سلسلۂ بیان میں یہ آیت وارد ہوئی ہے اس کے اندر رکھ کر اسے دیکھا جائے تو اِس لفظ کا یہ مفہوم لینے کی قطعاً کوئی گنجائش نظر نہیں آتی، بلکہ اگر یہی اس کے معنی ہوں تو یہاں یہ لفظ نے محل ہی نہیں، مقصود کلام … مزید پڑھیے

نم ۔۔۔ رشید سندیلوی

رشید سندیلوی کے اشعار کا انتخاب

نم

از قلم

رشید سندیلوی

انتخاب: منیب شہزاد

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

نم

 

 

رشید سندیلوی

 

 

حیرت، معمول، معکوس،  انا کے دستانے

اور نم (اضافہ)  کے اشعار سے انتخاب

 

انتخاب: منیب شہزاد

کتابیں


حیرت 2023
معمول 2024
معکوس 2024
انا کے دستانے 2025
نم  (اضافہ)

حیرت

تیری باتیں اچھی لگتی تھیں
ٹھنڈی راتیں اچھی لگتی تھیں

اپنی آنکھوں سے تجھے کیسے مکمل دیکھیں
کتنے عاجز ہیں یہ تصویر بنانے والے

آستینوں میں سانپ پلتے ہیں
سائے اہرام سے نکلتے ہیں

اپنا زادِ سفر اٹھا لینا
وقتِ رخصت یہیں ملوں گا میں

ہم جنہیں جھک کے ملا کرتے تھے
ان کو اپنی ہی انا نے مارا

سورج بجھا تو یار سبھی گھر کو چل دیے
ایسے میں اک چراغ جلانا پڑا مجھے

دن تو کاموں میں کسی طور گزر جاتا ہے
رات ڈھلتی ہے تو اک خوف سا آتا ہے میاں

اب کوئی معجزہ نہیں ہو گا
دستِ عیسیٰ عطا نہیں ہو گا

چمکتے چاند کا امشب نظارہ کر لیا میں نے
کسی کے عشق میں دل پارہ پارہ کر لیا میں نے

اٹھے … مزید پڑھیے

تماشا کب ختم ہو گا؟۔۔۔ عطا محمد تبسّم

سیاسی، نیم سیاسی اور غیر سیاسی کالموں کا مجموعہ

تماشا کب ختم ہو گا؟

از قلم

عطا محمد تبسّم

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

تماشا کب ختم ہو گا؟

 

عطا محمد تبسم

 

چار یاروں کے نام جن کی بیٹھک میں

دنیا بھر کے مسائل پر بکواس ہوتی ہے

 

میری بات

 

تماشہ کب ختم ہو گا؟ پاکستان کو بنے ہوئے برسوں گذر گئے، لیکن اس ملک کو چلانے والے حکمراں، سیاستدان، صحافت کے ہفت خواں، اور انصاف کے ایوان سب ایک مداری کی ڈگڈگی پر ناچ رہے ہیں، مداری جب چاہے کھیل کا اسکرپٹ بدل دیتا ہے، اور جب چاہے کردار، کردار یہ سمجھتے ہیں کہ وہ آزاد ہیں، اور جو کچھ بھی ہو رہا ہے، ان کی مرضی سے ہو رہا ہے، لیکن جب کوئی کردار اپنی حدود سے آگے نکلنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کو اپنی کم مائے گی کا احساس ہونے لگتا ہے، ایسے میں کوئی ہیرو بننے کی کوشش کرے تو اس کو اپنی اوقات اور کھال میں رہنے کا سبق بھی سکھا دیا جاتا ہے۔ یہ کھیل پہلے بھی جاری تھا، اور اب … مزید پڑھیے

زخم بن رہا ہے زبان ۔۔۔ کیفؔی اعظمی، مرتبہ: اعجاز عبید

فلمی گیتوں کا ایک اور مجموعہ

زخم بن رہا ہے زبان

شاعر/ گیت کار

کیفؔی اعظمی

مرتبہ

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

ہر زخم بن رہا ہے زباں

 

(منتخب فلمی نغمے)

 

 

کیفی اعظمی

 

 

 

مرتّبہ: اعجاز عبید

 

 

 

فلم: 40  ڈیز

موسیقار: بابل

آواز: آشا بھوسلے

بیٹھے ہیں رہگزر پر دل کا دیا جلائے

شاید وہ درد جانے، شاید وہ لوٹ آئے

بیٹھے ہیں رہگزر پر ۔۔۔

آکاش پر ستارے چل چل کے تھم گئے ہیں

شبنم کے سرد آنسو پھولوں پہ جم گئے ہیں

ہم پر نہیں کسی پر اے کاش رحم کھائے

شاید وہ درد جانے، شاید وہ لوٹ آئے

بیٹھے ہیں رہگزر پر ۔۔۔

راہوں میں کھو گئی ہیں حسرت بھری نگاہیں

کب سے لچک رہی ہیں ارماں کی نرم بانہیں

ہر موڑ پر تمنا آہٹ اسی کی پائے

شاید وہ درد جانے، شاید وہ لوٹ آئے

بیٹھے ہیں رہگزر پر ۔۔۔

٭٭٭

فلم: آخری خط

موسیقار: خیام

آواز: لتا منگیشکر

بہارو! میرا جیون بھی سنوارو، بہارو۔۔۔۔

بہارو میرا جیون بھی سنوارو

کوئی آئے کہیں سے یوں پکارو

بہارو! میرا جیون بھی … مزید پڑھیے

سیکریٹ ایجینٹ ۔۔۔ عطا محمد تبسم

بچوں کا جاسوسی ناول

سیکریٹ ایجینٹ

از قلم

عطا محمد تبسم


ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

سیکرٹ ایجنٹ

 

 

بچوں کا ناول

 

 

عطا محمد تبسّم

 

 

پہلا باب : بہروپیا فنکار

عدیل کی چھٹیاں ختم ہو چکی تھیں اور کینیا سے اس کی واپسی کا سفر شروع ہو رہا تھا۔ وہ دو ماہ پہلے اپنے چچا کے یہاں چھٹیاں گزارنے آیا تھا۔ کینیا کے باغات اور جنگلوں میں اس نے اپنی چھٹیوں میں خوب مزے کئے۔ اب اسے نیویارک واپس جانا تھا۔ عدیل کے والدین بہت عرصے سے امریکہ میں مقیم تھے۔ اس کی پیدائش امریکہ میں ہوئی تھی اس لئے وہ یہاں کی بود و باش کا عادی ہو چکا تھا۔ اس کے خاندان کے بہت سے لوگ پاکستان کے شہر کراچی میں رہتے تھے۔ اس کی خواہش تھی کہ وہ اپنی اگلی چھٹیاں پاکستان میں گزارے۔ فی الحال تو اسے امریکہ واپس جانا تھا۔ اس لئے اس نے ایک سفری ایجنٹ سے رابطہ قائم کیا تاکہ جہاز سے اس کی واپسی کی نشست محفوظ ہو جائے۔ عدیل کے سفری ایجنٹ نے اسے ایک پیشکش کی کہ اگر … مزید پڑھیے

میں پیار کا راہی ہوں ۔۔۔ راجہ مہدی علی خان، مرتبہ: اعجاز عبید

منتخب فلمی نغموں کا ایک اور مجموعہ

میں پیار کا راہی ہوں

گیت کار:

راجہ مہدی علی خان

مرتبہ

اعجاز عبید


ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

میں پیار کا راہی ہوں

 

منتخب فلمی نغمے

 

 

راجہ مہدی علی خاں

 

مرتبہ: اعجاز عبید

 

 

آپ کی پرچھائیاں

موسیقار: مدن موہن

 آواز: لتا منگیشکر

راگ: دربار کانڑا

 

اگر مجھ سے محبت ہے مجھے سب اپنے غم دے دو

ان آنکھوں کا ہر اک آنسو مجھے میری قسم دے دو

اگر مجھ سے محبت ہے۔۔۔۔

تمہارے غم کو اپنا غم بنا لوں تو قرار آئے

تمہارا درد سینے میں چھپا لوں تو قرار آئے

وہ ہر شے جو تمہیں دکھ دے مجھے میرے صنم دے دو

اگر مجھ سے محبت ہے۔۔۔۔

شریک زندگی کو کیوں شریک غم نہیں کرتے

دکھوں کو بانٹ کر کیوں ان دکھوں کو کم نہیں کرتے

تڑپ اس دل کی تھوڑی سی مجھے میرے صنم دے دو

اگر مجھ سے محبت ہے۔۔۔۔

ان آنکھوں میں نہ اب مجھ کو کبھی آنسو نظر آئے

صدا ہنستی رہیں آنکھیں سدا یہ ہونٹ مسکائیں

مجھے اپنی سبھی آہیں سبھی درد و … مزید پڑھیے

تھیونگو کی دو کہانیاں ۔۔۔ مرتبہ اعجاز عبید

مشہور کینیائی ادیب اور جہد کار تھیونگو (۱۹۳۸۔ ۲۰۲۵ء) کو خراج عقیدت

تھیونگو کی دو کہانیاں

مرتبہ

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

تھیونگو کی دو کہانیاں

 

 

گوگی وا تھیونگو

 

مرتبہ: اعجاز عبید

 

گوگی وا تھیونگو

Ngũgĩ wa Thiong’o

کینیائی ادیب اور جہد کار

(۲ جنوری ۱۹۳۸ ۔ ۲۸ مئی ۲۰۲۵ )

 

 

عظمت کے چند لمحے

 

اردو روپ:  محمد عامر حسینی

اس کا نام وانجیرو تھا، مگر اسے اپنے عیسائی نام ’بیٹریس‘ میں کچھ اور ہی کشش محسوس ہوتی تھی—ایسا جیسے یہ نام روح کی کسی لطیف سطح سے ابھرا ہو، پاکیزہ، نازک، اور دلکش۔  وہ بدصورت نہیں تھی، لیکن حسن کی اس سان پر بھی نہیں اترتی تھی جس پر دنیا فیصلے صادر کرتی ہے۔  اُس کا جسم گہری سیاہی میں ڈوبا ہوا، بھرپور، مکمل صورت کا حامل ضرور تھا، مگر کچھ یوں لگتا جیسے وہ ابھی تک کسی روحانی شعلے کا منتظر ہو، کوئی زندگی بخش جذبہ جو اسے اندر سے جگا دے۔

وہ بیئر خانوں میں کام کرتی تھی—ایسے مقامات جہاں عورتوں کے بیٹے اپنی ادھوری خواہشات اور دل کی ویرانیاں جھاگ بھری … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید