اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


دلّی والے ۔۔۔ شاہد احمد دہلوی، مرتبہ: اعجاز عبید

دلی کی تہذیب، دلی کی زبان، ’’دلی جو ایک شہر تھا” سے انتخاب

دلّی والے

از قلم

شاہد احمد دہلوی

مرتبہ

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

دلّی والے

 

 

شاہد احمد دہلوی

 

مرتبہ

اعجاز عبید

شاہد احمد دہلوی، ایک تعارف

 

صابر علی

 

شاہد احمد دہلوی مشہور ادبی مجلّہ ’’ساقی‘‘ کے مدیر تھے۔ دہلی کی با محاورہ زبان اور اس کا چٹخارہ ان کے اسلوب کا خاصا ہے۔ ان کی دو کتابیں ’’دہلی کی بپتا‘‘ اور ’’اجڑا دیار‘‘ ان کے اسلوب کی انفرادیت اور قلم کی رنگارنگی کی مثال ہیں۔ ان کے خاکوں کا پہلا مجموعہ ’’گنجینہ گوہر‘‘ ۱۹۶۲ء میں شائع ہوا اور ’’بزمِ خوش نفساں‘‘ اور ’’طاقِ نسیاں‘‘ ان کی وفات کے بعد منظرِ عام پر آئے۔ ’’دِلّی جو ایک شہر تھا‘‘ اور ’’چند ادبی شخصیتیں‘‘ ان کی دو اہم کتابیں ہیں اور کئی تراجم ان کی زبان دانی اور قابلیت کا نمونہ ہیں۔

شاہد احمد دہلوی ۱۹۰۶ء میں پیدا ہوئے۔ دہلی میں پلے بڑھے، بچپن جوانی وہیں گزرا، پھر پاکستان آ گئے۔ ۱۹۴۷ء میں پاکستان آنے کے بعد کراچی کے علاقے پیر الٰہی کالونی میں مقیم … مزید پڑھیے

درد کا افسانہ: شکیلؔ بدایونی کے منتخب فلمی نغمے ۔۔۔ مرتبہ: اعجاز عبید

درد کا افسانہ

شکیلؔ بدایونی کے منتخب فلمی نغمے

مرتبہ: اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

درد کا افسانہ

 

 

شکیلؔ بدایونی کے منتخب فلمی نغمے

مرتبہ: اعجاز عبید

 

مغل اعظم

 

موسیقار: نوشاد

آواز: لتا منگیشکر

راگ:  کیدار

اے مرے مشکل کشا ، فریاد ہے، فریاد ہے

آپ کے ہوتے ہوئے دنیا مری برباد ہے

بے کس پہ کرم کیجیے سرکار مدینہ

بے کس پہ کرم کیجیے

گردش میں ہے تقدیر بھنور میں ہے سفینہ

گردش میں ہے تقدیر بھنور میں ہے سفینہ

بے کس پہ کرم کیجیے سرکار مدینہ

بے کس پہ کرم کیجیے

ہے وقت مدد آئیے بگڑی کو بنانے

پوشیدہ نہیں آپ سے کچھ دل کے فسانے

زخموں سے بھرا ہے کسی مجبور کا سینا

بے کس پہ کرم کیجیے۔۔۔۔۔۔

چھائی ہے مصیبت کی گھٹا گیسوؤں والے، گیسوؤں والے

للہ مری ڈوبتی کشتی کو بچا لے

طوفان کے آثار ہیں، دشوار ہے جینا

بے کس پہ کرم کیجیے۔۔۔۔۔۔

گردش میں ہے تقدیر بھنور میں ہے سفینہ

بے کس پہ کرم کیجیے سرکار مدینہ

بے کس پہ کرم کیجیے

٭٭٭

آوازیں: لتا منگیشکر، ساتھی

انسان کسی سے دنیا میں اک … مزید پڑھیے

عظیم بیگ چغتائی کے منتخب افسانے (چار حصّے) ۔۔۔ مرتبہ: محمد امین، اعجاز عبید

اردو محفل کی ایک اور پیشکش

عظیم بیگ چغتائی کے منتخب افسانے

(چار حصّے)

مرتبہ

محمد امین، اعجاز عبید


ڈاؤن لوڈ کریں

حصہ ۱

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

حصہ ۲

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

حصہ ۳

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

حصہ ۴

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

…..کتاب کا نمونہ پڑھیں

 

عظیم بیگ چغتائی کے منتخب افسانے

 

 

عظیم بیگ چغتائی

 

 

چار حصوں میں

جمع و ترتیب: محمد امین، اعجاز عبید

پیشکش: اردو محفل

http://urduweb.org/mehfil

 

 

فقیر

 

 

(۱)

ایک روز کا ذکر ہے کہ میں غسل خانے سے نہا کر برآمدہ میں جو نکلا تو کسی فقیر بے سڑک پر کھڑکی کی چلمن میں شاید پرچھائیں یا جنبش دیکھ کر صدا دی۔ "مائی تیرے بیٹا ہوئے۔۔۔ ” نہ تو یہاں کوئی مائی تھی اور نہ کسی کو یہ گھبراہٹ تھی کہ ایک عدد لڑکا خواہ مخواہ تولد ہوتا پھرے۔ دراصل یہ فقیر ان میں سے تھا جو مانگنا بھی نہیں جانتے۔ ذرا اس احمق سے کوئی پوچھتا کہ بیوقوف یہ کونسی عقلمندی ہے کہ کسی … مزید پڑھیے

شریر بیوی ۔۔۔ عظیم بیگ چغتائی

اردو محفل (مرحوم) کے اراکین کی ٹائپ شدہ ایک کلاسیکی پیشکش

شریر بیوی

از قلم

عظیم بیگ چغتائی

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

شریر بیوی

 

 

مرزا عظیم بیگ چغتائی

 

مرحوم اردو محفل کی پیشکش

 

 

 

اس پر مذاق مگر اصلاحی ناول میں نو باب ہیں

اور

ہر باب ایک جداگانہ اور مکمل افسانہ ہے

 

 

پہلا باب : ہماری شرارتیں

آج ہم ناظرین کو اپنی شرارتوں کا کچھ مختصر سا حال سناتے ہیں۔ کچھ زیادہ عرصہ نہیں گزرا جب ہمارے والد صاحب کانپور میں تھے تو ہم ساتویں جماعت میں پڑھتے تھے اور گورنمنٹ بنگلہ میں ٹھنڈی سڑک پر رہتے تھے۔ اتوار کا دن تھا اور صبح تڑکے ہی ہمارے بنگلہ پر دو تین دوست وارد ہوئے۔ جب سے طے ہو گیا تھا کہ دریا کے کنارے ککڑی کھانے چلیں گے۔ ہم لوگ بنگلے سے صبح ہی صبح نکلے۔ جیسے ہی باہر نکلے کوئی صاحب باہر سڑک کے کنارے بیٹھے پیشاب کر رہے تھے۔ لہٰذا سب سے پہلے تو یہ کام کیا گیا کہ ایک دم سے ان کے دونوں کندھے پکڑ کر بالکل چِت لٹا دیا … مزید پڑھیے

تذکرۃ الخواتین، حصہ دوم، فارسی ۔۔۔ عبد الباری آسیؔ

اردو محفل کی پیشکش، ادب عالیہ کا نمونہ

ان شاعرات کا تذکرہ جو فارسی میں شعر کہتی تھیں

تذکرۃ الخواتین

حصہ دوم (فارسی)

از قلم

عبد الباری آسیؔ


ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

 

…..کتاب کا نمونہ پڑھیں

تذکرۂ خواتین

 

حصہ دوم

یعنی ان عورتوں کا کلام جو فارسی میں شعر کہتی تھیں
مصور درد مولانا

عبد الباری آسیؔ

الدنی


ردیف الف

آرامؔ

کسی بادشاہ ہندوستان کے محلات میں سے تھیں۔  مگر گردش زمانہ کو دیکھیے اتنا مٹا دیا کہ آج یہ بھی پتا نہیں چلتا کہ وہ کون سا ذی جاہ تھا جس کے شبستان اقبال میں دل آرام جو اس نازک خیال کا نام ہے، جلوہ افروز تھی۔  بعض کا قیاس ہے کہ رنگیلے مزاج بادشاہ نورالدین جہانگیر کی حرم محترم تھیں۔  مگر یہ بات پایۂ تحقیق کو نہیں پہنچتی۔  خدا بہتر جاننے والا ہے۔  آج ہمارے سامنے صرف یہ چند شعر موجود ہیں جو نقل کئے جاتے ہیں۔

محو از دل خود ساز ہمہ نقش عدم را
منزل گہ اغیار مکن فرش حرم را
سرمایۂ عقبیٰ بکف آور کہ مبادا
تقدیر کشد بر سر تو تیغ دودم را
بآہ و نالہ کردم صید خود وحشی … مزید پڑھیے

تذکرۃ الخواتین، حصہ اول، اردو ۔۔۔ عبد الباری آسیؔ

ادبیات عالیہ میں شمار، شاعرات کے تذکروں پر مبنی

تذکرۃ الخواتین

از قلم

عبد الباری آسیؔ

حصہ اول: اردو

اراکین اردو محفل کی پیشکش

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…..کتاب کا نمونہ پڑھیں

 

 

تذکرۂ خواتین

 

حصہ اول

یعنی ان عورتوں کا کلام جو ریختہ میں شعر کہتی تھیں

 

 

مصور درد مولانا

عبد الباری آسیؔ

الدنی

 

 

 

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اگر بہ نظر غور و تعمق دیکھا جائے تو شاید یہ بات غلطی سے دور ہو گی کہ زمانۂ موجودہ میں تذکرہ لکھنا ایک قسم کی تحصیل حاصل ہے، اس لئے کہ لکھنے والوں نے اس فن شریف کو معراج کمال پر پہنچا دیا ہے۔ اتنے اتنے اور ایسے ایسے تذکرے لکھے گئے کہ اس کے بعد تذکرہ لکھنا ایک حد تک منہ چڑانا ہے مگر غور سے دیکھنے پر بھی ایک بات دل میں تیر بن کر کھٹکتی ہے. وہ یہ کہ تذکروں میں جوہر تنقید کی کمی پہلے بھی تھی اور اب بھی ہے۔ یہ کمی ایک ایسی سخت کمی ہے جس کی تلافی غیر ممکن اور دشوار ہے بجز اس کے کہ کچھ نہ کچھ ایسے ایسے تذکرے لکھے … مزید پڑھیے

اردو محفل کے شعرا کے کلام کی پیروڈیز ۔۔۔ محمد خلیل الرحمٰن

مرحوم اردو محفل کی ایک یادگار

اردو محفل کے شعرا کے کلام کی پیروڈیز

از قلم

محمد خلیل الرحمٰن

 

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

اردو محفل کے شعرا کے کلام کی پیروڈیز

محمد خلیل الرحمٰن

 

 

اردو محفل کی یاد میں

 

اردو محفل،https://urduweb.org/Mehfil) ) جو ۳۰ جون ۲۰۰۵ء کو منصۂ شہود پر آئی، ایک عہد ساز ویب سائٹ ثابت ہوئی۔ اردو کمپیوٹنگ کے پروجیکٹس (جن  کے نتائج  کے طور پر اب آپ کو اپنے موبائل فونوں پر اردو نظر آ رہی ہے، اور اردو کی لا تعداد ویب سائٹس وجود میں آ چکی ہیں اور آتی رہتی ہیں) کے علاوہ اردو ادب اور بطور خاص اردو شاعری کے عاشقوں کے لئے بھی مشعلِ راہ ثابت ہوئی۔ اردو کے کسی بھی ادبی موضوع کے بارے میں گوگل تلاش کرنے پر نتائج کے پہلے ہی صفحے پر ریختہ ڈاٹ آرگ کے علاوہ اردو محفل کے روابط کی نمائش اس کا ثبوت ہے۔

اردو محفل کے اراکین میں بھی کئی ادیب اور شاعر تھے، خود جناب خلیل الرحمٰن، ایک اچھے ادیب اور شاعر، اس کے رکن رہے، یا شاید اس کے رکن ہونے کے … مزید پڑھیے

ن م راشد کی تمام نظمیں ۔۔۔ ن م راشد، مرتبّہ: فرخ منظور، اعجاز عبید

عہد ساز شاعر ن م راشد کی کلیات

ن م راشد کی تمام نظمیں

از قلم

ن م راشد

مرتبّہ

فرخ منظور، اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

ن. م . راشد کی تمام نظمیں

 

 

 

ن م راشد

 

مرتبہ: فرخ منظور، اعجاز عبید

 

 

ن. م . راشد کی تمام نظمیں

 

 

 

ن م راشد

 

مرتبہ: فرخ منظور، اعجاز عبید

 

 

ماورا

 

 

 

 

 

رخصت

 

ہے بھیگ چلی رات، پر افشاں ہے قمر بھی

ہے بارشِ کیف اور ہوا خواب اثر بھی

اب نیند سے جھکنے لگیں تاروں کی نگاہیں

نزدیک چلا آتا ہے ہنگامِ سحر بھی!

میں اور تم اس خواب سے بیزار ہیں دونوں

اس رات سرِ شام سے بیدار ہیں دونوں

ہاں آج مجھے دور کا در پیش سفر ہے

رخصت کے تصور سے حزیں قلب و جگر ہے

آنکھیں غمِ فرقت میں ہیں افسردہ و حیراں

اک سیلِ بلا خیز میں گم تار نظر ہے

آشفتگیِ روح کی تمہید ہے یہ رات

اک حسرتِ جاوید کا پیغام سحر ہے

میں اور تم اس رات … مزید پڑھیے

نم ۔۔۔ رشید سندیلوی

رشید سندیلوی کے اشعار کا انتخاب

نم

از قلم

رشید سندیلوی

انتخاب: منیب شہزاد

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

نم

 

 

رشید سندیلوی

 

 

حیرت، معمول، معکوس،  انا کے دستانے

اور نم (اضافہ)  کے اشعار سے انتخاب

 

انتخاب: منیب شہزاد

کتابیں


حیرت 2023
معمول 2024
معکوس 2024
انا کے دستانے 2025
نم  (اضافہ)

حیرت

تیری باتیں اچھی لگتی تھیں
ٹھنڈی راتیں اچھی لگتی تھیں

اپنی آنکھوں سے تجھے کیسے مکمل دیکھیں
کتنے عاجز ہیں یہ تصویر بنانے والے

آستینوں میں سانپ پلتے ہیں
سائے اہرام سے نکلتے ہیں

اپنا زادِ سفر اٹھا لینا
وقتِ رخصت یہیں ملوں گا میں

ہم جنہیں جھک کے ملا کرتے تھے
ان کو اپنی ہی انا نے مارا

سورج بجھا تو یار سبھی گھر کو چل دیے
ایسے میں اک چراغ جلانا پڑا مجھے

دن تو کاموں میں کسی طور گزر جاتا ہے
رات ڈھلتی ہے تو اک خوف سا آتا ہے میاں

اب کوئی معجزہ نہیں ہو گا
دستِ عیسیٰ عطا نہیں ہو گا

چمکتے چاند کا امشب نظارہ کر لیا میں نے
کسی کے عشق میں دل پارہ پارہ کر لیا میں نے

اٹھے … مزید پڑھیے

زخم بن رہا ہے زبان ۔۔۔ کیفؔی اعظمی، مرتبہ: اعجاز عبید

فلمی گیتوں کا ایک اور مجموعہ

زخم بن رہا ہے زبان

شاعر/ گیت کار

کیفؔی اعظمی

مرتبہ

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

ہر زخم بن رہا ہے زباں

 

(منتخب فلمی نغمے)

 

 

کیفی اعظمی

 

 

 

مرتّبہ: اعجاز عبید

 

 

 

فلم: 40  ڈیز

موسیقار: بابل

آواز: آشا بھوسلے

بیٹھے ہیں رہگزر پر دل کا دیا جلائے

شاید وہ درد جانے، شاید وہ لوٹ آئے

بیٹھے ہیں رہگزر پر ۔۔۔

آکاش پر ستارے چل چل کے تھم گئے ہیں

شبنم کے سرد آنسو پھولوں پہ جم گئے ہیں

ہم پر نہیں کسی پر اے کاش رحم کھائے

شاید وہ درد جانے، شاید وہ لوٹ آئے

بیٹھے ہیں رہگزر پر ۔۔۔

راہوں میں کھو گئی ہیں حسرت بھری نگاہیں

کب سے لچک رہی ہیں ارماں کی نرم بانہیں

ہر موڑ پر تمنا آہٹ اسی کی پائے

شاید وہ درد جانے، شاید وہ لوٹ آئے

بیٹھے ہیں رہگزر پر ۔۔۔

٭٭٭

فلم: آخری خط

موسیقار: خیام

آواز: لتا منگیشکر

بہارو! میرا جیون بھی سنوارو، بہارو۔۔۔۔

بہارو میرا جیون بھی سنوارو

کوئی آئے کہیں سے یوں پکارو

بہارو! میرا جیون بھی … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید